Tag: MaukaMauka

  • ‘ آج بھارت کا دن نہیں تھا’

    ‘ آج بھارت کا دن نہیں تھا’

    ہربھجن سنگھ نے راولپنڈی ایکسپریس کی آواز سن لی اور پاکستان کی فتح پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کا دن نہیں تھا، آج کے میچ میں انہوں نے غلطیاں کیں مجھے امید ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سکیھیں گے اور مضبوط اعصاب کے ساتھ کم بیک کرینگے۔

    ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے میچ میں پاکستان کی شاندار جیت کر تعریف کرنی چاہیئے، آج اس نے ایک بہترین ٹیم کے روپ میں بھارت کو شکست دی۔

    اس سے قبل راولپنڈی ایکسپریس نے آج بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ کو پکارتے ہوئے لکھا کہ ” کہاں ہو یار”۔

  • بھارت کی تاریخی شکست پر میمز کی بھرمار

    بھارت کی تاریخی شکست پر میمز کی بھرمار

    پاکستان نے تاریخ رقم کردی، آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔

    ابوظبی کے میدان میں پاکستان نے بھارتی سورماؤں کو چاروں شانے چپ کردیا، میچ سے قبل بھارت ٹیم کی فتح کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے پاکستان کا ایک کھلاڑی تک آؤٹ نہ کرسکے، اوپنرز نے ہی بھارت کی جانب سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف پورا کرڈالا۔

    ابوظبی کے میدان میں میچ کےآخری لمحات بھی دیکھنے کے قابل تھے پاکستان کی فتح  بھارتی شائقین  سے برداشت نہ ہوسکی اور میچ کے اختتام سے قبل وہ میدان چھوڑ کر جاتے نظر آئے، جبکہ میچ سے قبل فتح کا زُعم لئے بھارتی شائقین میدان میں داخل ہورہے تھے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح اور بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا ہے اور کرکٹ شائقین جیتنے والی ٹیم کا فتح کا جشن اپنے انداز میں بنارہے ہیں جبکہ بھارت سے متعلق میمز بھی دیکھنے کے قابل ہے۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارت کی شکست پر کچھ اس طرح کمنٹ کیا

    اقرا ناصر نامی صارف نے لکھا کہ بھارت میں دل اور ٹی وی سیٹ ٹوٹنا شروع

    https://twitter.com/IamIqraNasir/status/1452327184899706888?s=20

    ماضی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر موقع موقع گانا گنگنانے والے  بھارتی آج کچھ اس طرح دکھائی دئیے جارہے ہیں

    https://twitter.com/DevedAlex/status/1449016437801168901?s=20

    https://twitter.com/TrimiziiiSyeda/status/1452327220807098378?s=20

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی فتح کا جشن منایا جارہا ہے

    https://twitter.com/KenziDawson/status/1452330381198381060?s=20