Tag: Maula bakhsh chandio

  • آصف زرداری کو مقدموں سے ڈرایا نہیں جا سکتا: مولابخش چانڈیو

    آصف زرداری کو مقدموں سے ڈرایا نہیں جا سکتا: مولابخش چانڈیو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام نے کبھی کسی حکومت کو فائدہ نہیں پہنچایا.

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اس نوع کے اقدامات سے حکومت کو نقصان ہی ہوتا ہے.

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سیاسی انتقام نے حکومت کو کمزور، جمہوری نظام سےعوام کو مایوس کیا، یہ بند ہونا چاہیے۔

    پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہر دور میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنی، سیاسی انتقام سےکبھی ڈرےنہیں، مقابلہ کر کےسرخروہوئے.

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری ودیگر قائدین کو مقدموں سے ڈرانا ممکن نہیں، ’’ بھولے‘‘ وزیر،مشیر حکومت کو مزید مشکل میں مبتلا کر رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: حکومت سے این آر او کیوں مانگوں گا، مشرف سے بھی نہیں مانگا تھا، آصف زرداری


    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں‌ آصف علی زرداری نے  اپنی ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہا کہ انھوں نے حکومت سے کوئی این آر او نہیں مانگا، انھوں نے مشرف سے بھی یہ مطالبہ نہیں کیا تھا.

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ ان سے ہے، مگر ان کے دوستوں کو گرفتار کیا جارہا ہے. اس معاملے کا تعلق اٹھارویں ترمیم سے ہے.

  • الیکشن پر تحفظات ہیں، کمیشن نہیں بنا، تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گی: مولا بخش چانڈیو

    الیکشن پر تحفظات ہیں، کمیشن نہیں بنا، تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گی: مولا بخش چانڈیو

    لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ الیکشن پر تحفظات نہیں بھولے،  حکومت نے کمیشن نہ بنایا تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کے مطابق حکومت نےکہا تھا کہ کل تک کمیشن بنا دیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پیپلزپارٹی کے پاس احتجاج کا راستہ ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سسٹم بند ہوا، دوسری طرف نادرانے کہا کہ سسٹم نہیں بند ہوا.

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب تک جتنی باتیں کی ہیں، وہ نتیجہ خیز نہیں، ابھی تو گاڑیاں نیلام ہوئی ہیں،وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی بنی تومبارک باددوں گا.

    انھوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے وعدے پورے کرنے کاموقع ملنا چاہیے، حکومت نے جو بھی اعلانات کیے ہیں، وہ مثبت ہیں.

    انھوں نے کالا باغ ڈیم سے متعلق کہا کہ ایک اختلاف کو تین صوبے زندگی اور موت کا مسئلہ سمجھیں، تو یہ عام نہیں، سنجیدہ معاملہ ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر بات ہوگی، توغیرجانب دارمنصوبوں کوبھی نقصان ہوگا، ہم لوگ توانائی ، پانی بحران کے حل کے مخالف نہیں ہیں.

    مولابخش چانڈیو کے مطابق تین صوبے ایک بات کو نہیں مان رہے، تو آپ کس کس کو پکڑیں گے، ذاتی رائے کے مطابق ڈیمز سے متعلق بحث ہونی چاہیے.

    انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری گرفتار ہوئے،جیل گئے اورعدالتوں سے بری ہوئے، دیکھنا ہوگاکہ مستقبل میں احتساب ہورہاہے یاانتقامی کارروائی ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب کا مستقل اورغیرجانب دارادارہ ہوناچاہیے، احتساب کے طریقہ کار کو ٹھیک کرنا چاہیے۔

  • قوم کا مسئلہ گاڑیاں نیلام کرنے سے حل نہیں ہوگا، مولا بخش چانڈیو

    قوم کا مسئلہ گاڑیاں نیلام کرنے سے حل نہیں ہوگا، مولا بخش چانڈیو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے تحریکِ انصاف کی حکومت کے ابتدائی 20 دنوں کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قوم کا مسئلہ گاڑیاں نیلام کرنے سے حل نہیں ہوگا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں ایک ایسے موقع پر پریس کانفرنس کی جب امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اسلام آباد دورے پر وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے۔

    رہنما پی پی نے کہا ’سو دنوں میں سے 20 دن گزر گئے ہیں، باقی 80 دن بھی ایسے ہی گزر جائیں گے، دہشت گردی، بھوک اور افلاس کے لیے آپ نے کیا کیا یہ بتائیں، قوم کو بنیادی مسائل کا حل بتائیں۔‘

    مولا بخش کا کہنا تھا کہ اچھے حکمران پہلے ہی دن تبدیلی دکھا دیتے ہیں۔ کہا ’باتیں نہیں ہمیں کام چاہیے، وزیرِ اعظم ہاؤس میں کتنی گاڑیاں کتنے ملازم ہیں یہ قوم کا مسئلہ نہیں، آپ دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، آپ نے بھی اشتہاری مہم چلائی ہوئی ہے۔‘


    عارف علوی صدر مملکت منتخب، حتمی و سرکاری نتیجہ جاری


    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں انھوں نے جمہوری عمل کی حمایت کی، پی ٹی آئی کی نہیں، ان کی کوئی مجبوری نہیں، ہاں اُن کی ہو سکتی ہے جو جیل میں ہیں۔ جمہوری حمایت میں کوئی فرینڈلی کہتا ہے تو کہے۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئندہ 80 دن مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریکِ انصاف کو کچھ نہیں کہے گی، انھیں آزادی ہے، اپوزیشن کو تقسیم کرنے والے ہم نہیں ن لیگی ہیں۔

  • ابھی تو املاک بھی ضبط نہیں ہوئیں، چھوٹے میاں گانا گانے لگ گئے، مولا بخش چانڈیو

    ابھی تو املاک بھی ضبط نہیں ہوئیں، چھوٹے میاں گانا گانے لگ گئے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ابھی تو شریف فیملی کی املاک بھی ضبط نہیں ہوئیں اور چھوٹے میاں گانا گانے لگ گئے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سینیٹر مولا بخش نے کہا کہ شہباز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ ابھی تو ان کی املاک بھی سیل نہیں ہوئیں۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چھوٹے میاں گانے گا کر بہت کچھ چھپانےکی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف کو مخاطب کر کے کہا ’ تم اتنا جو مسکرا رہے ہو کیا غم ہے جسے چھپا رہے ہو‘۔

    پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف ابھی تو صرف تحقیقات چل رہی ہیں، ابھی املاک سیل ہوئیں نہ ہی اکاؤنٹ فریز ہوئے ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ صاف پانی اور آشیانہ مقدمات نے شہباز شریف کے اوسان خطا کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کراچی میں آکر گانا گانے لگ گئے، لگتا ہے وہ غم چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اہلیان کراچی کی تضحیک، ایم کیو ایم نے شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا


    شہباز شریف کے کراچی میں جاری کردہ بیان کے حوالے سے انھوں نے کہا اہلیانِ کراچی کی توہین سے چھوٹے میاں نے اپنی ذہنی کیفیت کی عکاسی کی، انھیں سیاست کا حق ہے لیکن عوام کی توہین کا حق کس نے دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی دورے کے دوران ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر کے کرانچی بولنے پر کہا کہ کرانچی نہیں بلکہ کراچی ہے، دوسرے موقع پر انھوں نے کراچی کو پان والوں کا شہر قرار دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف جھوٹے وعدوں سےعوام کوبے وقوف بنانے نکلے ہیں: مولا بخش چانڈیو

    شہبازشریف جھوٹے وعدوں سےعوام کوبے وقوف بنانے نکلے ہیں: مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شہبازشریف جھوٹے وعدوں سےعوام کو پھربے وقوف بنانے نکلے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہباز شریف کے دورہ سندھ سے متعلق کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شہباز شریف ذرا لاہور سے باہر نکل کر دیکھیں.

    [bs-quote quote=”وفاق نے کراچی آپریشنز پر اٹھنے والے اخراجات میں اپنا حصہ نہیں دیا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مولا بخش چانڈیو”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ چند بڑے شہروں کےعلاوہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، شہبازشریف نام نہیں، تو کم سے کم اپنا بیان ہی بدل دیں.

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ن لیگ نہیں، سندھ حکومت، رینجرز، پولیس کا کارنامہ ہے۔

    انھوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف نے سندھ حکومت سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، وفاق نے کراچی آپریشنز پر اٹھنے والے اخراجات میں اپنا حصہ بھی نہیں دیا.

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ شہباز شریف جھوٹے دعووں‌ سے پہلے چوہدری نثار کے بیان دیکھ لیں، چوہدری نثارنے پارلیمنٹ میں کراچی آپریشن کومتنازع بنانے کی کوشش کی، نثار دہشت گردوں کو للکارنے کے بجائے مخالفین کو بلیک میل کرتے رہے۔

    انھوں‌ نے کہا کہ چوہدری نثارکی تقاریرپارلیمانی ریکارڈکا حصہ ہے، شہباز کاجھوٹ اب نہیں چلے گا، وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کو بھی سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا.


    کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے ، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کے کٹہرے میں ہونے کے ذمے دار نواز شریف ہیں، مولا بخش چانڈیو

    مریم نواز کے کٹہرے میں ہونے کے ذمے دار نواز شریف ہیں، مولا بخش چانڈیو

    لاہور : پیپز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نواز شریف کا اپنا کیا دھرا ہے، مریم نواز کے کٹہرے میں ہونے کے ذمے دار نوازشریف ہیں، نواز شریف اب بھی وقت ہے محترمہ شہید کی قبر پر جاکر معافی مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جو بویا ابھی تو وہ کاٹا بھی نہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ نواز شریف کا اپنا کیا دھرا ہے۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے کٹہرے میں ہونے کے ذمے دار نوازشریف ہیں، میاں صاحب انتقام کےوقت بھول گئے تھے بینظیربھی کسی کی بیٹی ہیں، نصرت بھٹو پر مقدمے بناتے ہوئے خیال کیوں نہیں آیا۔

    رہنما پی پی نے کہا کہ میاں صاحب نےاپنے بچوں کو کرپشن چھپانے کیلئے پھسادیا، نواز شریف اب بھی وقت ہے محترمہ شہید کی قبر پرجا کر اور آصف زرداری سے معافی مانگیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب قوم کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کریں۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف مریم نواز کو کٹہرے پر بلائے جانے پر برہم


    یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز کو کٹہرے پر بلائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بڑی اوچھی قسم کی روایات قائم کی جارہی ہیں، ایک باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، جنہوں نے یہ روایات قائم کی، یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔

    نواز شریف کا کہنا ہے کہ بیٹی کو کٹہرے میں لاکھڑا کرنا قابل مذمت اور کیا ہوسکتاہے، اس بے رحم کھیل میں بیٹیوں تک کو ملوث کررہےہیں، ایسے راستے نہ چنیں جہاں سے کسی کی واپسی ممکن نہ ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  •  نواز شریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں، ذاتی اقتدار ہے: مولابخش چانڈیو

     نواز شریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں، ذاتی اقتدار ہے: مولابخش چانڈیو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ  نوازشریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں، ذاتی اقتدار ہے.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حالیہ تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  نوازشریف کا مسئلہ ذاتی اقتدار ہے، انھوں نے ووٹ کی بے توقیری کا ذکرکیا، مگر اپنا منفی کردار بھول گئے.

    [bs-quote quote=”سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا تھا، محلات میں بیٹھ کر فیصلے کرتے رہے، انھوں‌ نے جمہوری عمل کو خاندانی اقتدار میں بدل دیا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مولانا بخش چانڈیو”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ نواز شریف 35 سال تک اپنی جمہوریت مخالف سازشوں پرمعافی مانگیں، نوازشریف نے ہر وزیراعظم کے خلاف سازش کی، وہ اپنے کردار پر پشیمانی کا اظہار کرتے، تب شاید یہ لگتا کہ انھیں‌ پچھتاوا ہے.

    سینیٹرمولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف جتنی چاہے تقریریں کریں، کوئی سنجیدہ نہیں لے گا، نوازشریف کی زبان سےووٹ کوعزت دوکی بات اچھی نہیں لگتی.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف پارلیمنٹ کوعزت دیتے، تو ملک اس حال سے نہ گزر رہا ہوتا، آئین عملی معطل رکھ کر نوازشریف نے صوبوں کے حقوق غصب کئے.

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا تھا، محلات میں بیٹھ کر فیصلے کرتے رہے، انھوں‌ نے جمہوری عمل کو خاندانی اقتدار میں بدل دیا.

    یاد رہے کہ آج ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ووٹ کی عزت بحال نہ ہوئی توملک خدانخواستہ اسی طرح مسائل میں گھرا رہے گا، میرے ساتھ جو رویہ رکھا گیا، اس سے یہی لگتا ہے کہ ووٹ کو عزت نہیں دی جائے گی۔


    ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہےجن کی سوچ غلامانہ ہے‘ نوازشریف


  • بھائی کی نااہلی پرمخالفین سے زیادہ چھوٹے میاں خوش ہیں، مولابخش چانڈیو

    بھائی کی نااہلی پرمخالفین سے زیادہ چھوٹے میاں خوش ہیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرمخالفین سے زیادہ ان کا بھائی خوش ہے، شہباز شریف سندھ کی فکر کرنے کے بجائے کرپشن مقدمات کا سامنا کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ سندھ کے حوالے سے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چھوٹے میاں بڑے بھائی کی نااہلی کی خوشی میں جشن منانے ملک گیر دورے پر نکل پڑے ہیں۔

    میاں شہبازشریف سندھ کی فکر چھوڑیں، کرپشن مقدمات کا سامنا کریں، مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بڑے بھائی کئے استقبال کیلئے اڈیالہ جیل کی صفائی کروا رہے ہیں، بے وفا بھائی کےجال میں سندھ کےلوگ نہیں آئیں گے،۔

    مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام جانتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے5 سال میں پیسے کہاں لگائے، بڑے بھائی کے وعدے پورے نہیں ہوئے اور چھوٹا لارے لپے لگانے یہاں آگیا۔

    مزید پڑھیں: میاں صاحب نے جو بویا ہے وہ تو ضرور کاٹیں گے، مولا بخش چانڈیو

    ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پنجاب میں ہونے والی مصنوعی ترقی خدا نخواستہ ایک بم بن کر صوبے میں تباہی پھیلائے۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ پر دباؤ آیا ہے تو انہیں بھٹو یاد آگیا، مولا بخش چانڈیو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • اگلا چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا نہیں ہوگا، مولا بخش چانڈیو

    اگلا چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا نہیں ہوگا، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی غلط پالیسیوں کے باعث نواز لیگ دن بہ دن سکڑتی جا رہی ہے، اگلاچیئرمین سینیٹ ن لیگ کا نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد میاں صاحبان کے جرائم مزید کھل کر سامنے آگئے ہیں، نوازشریف اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دوسروں کیخلاف بول رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی بیلٹ میں ن لیگ کہاں ہے؟ شریف برادران کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نواز لیگ پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

    سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پوری ن لیگ پرمایوسی طاری ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگلا چیئرمین سینیٹ نواز لیگ کا نہیں ہوگا، پی پی کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہوجائے تواس میں کیاقباحت ہے؟

    مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل پرمجھ سمیت میرے کئی دوست افسردہ ہوئے، سندھ سمیت کسی بھی صوبے کی پولیس کو اتنا آزاد نہیں ہونا چاہیے، آج کل آصف زرداری مخالفین کے لئے خوف کا نیا نام ہیں۔


    مزید پڑھیں: ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، مولا بخش چانڈیو


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • ن لیگ اورعمران خان کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں، مولابخش چانڈیو

    ن لیگ اورعمران خان کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں، مولابخش چانڈیو

    حیدر آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز لیگ اورعمران خان کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، پنجاب کے وزراء تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سندھ کے حوالے سے ٹوپی پہنائی جارہی ہے۔

    ن لیگ اورعمران خان کو سندھ سے دلچسپی نہیں، تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے کی پالیسی اچھی نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خیبرپختونخوا میں ترقی کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پر الزامات لگانے والےتھک گئے ہیں لیکن ہم نہیں تھکے، ہم گالیاں نہیں دیتے پاکستان کی سالمیت کی بات کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس عدالت نے یہ کہا کہ دھرنے والوں کو ہٹاؤ، اسی عدالت نے یہ بھی کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ ہمارے زمانے میں بھی دھرنے ہوئے ہم نےبات چیت سے مسئلہ کو حل کیا، بحران پوری قوم کو ساتھ لے کرحل کرنے ہوتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، مولابخش چانڈیو


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو لاحق خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے، پیپلزپارٹی ہردور میں جمہوریت کی بقاء کیلئے سرگرم رہی ہے۔