Tag: Maula bakhsh chandio

  • مولا بخش چانڈیو کے گاؤں میں واٹر سپلائی اسکیم کی رکھوالی پر گدھے مامور

    مولا بخش چانڈیو کے گاؤں میں واٹر سپلائی اسکیم کی رکھوالی پر گدھے مامور

    حیدر آباد: صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کے گاؤں کمال رشیدانی میں واٹر سپلائی اسکیم کی رکھوالی گدھے کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے مذکورہ گاؤں میں 50 کروڑ سے زائد کی لاگت سے تیار کی جانے والی واٹر سپلائی کا پانی گاؤں کے مکینوں تک نہیں پہنچ سکا۔

    واٹر سپلائی کی نگرانی کے لیے فی الحال وہاں 2 گدھے تعینات دکھائی دے رپے ہیں۔ واٹر سپلائی اسکیم مکمل طور پر ناکارہ دکھائی دے رہی ہے۔

    دونوں گدھے واٹر اسکیم کے مالکان کی تلاش میں پورا دن گیٹ کے باہر موجود رہے۔

    یاد رہے کہ نواحی گاؤں کمال رشیدانی میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح 1985 میں سید خورشید شاہ نے کیا تھا۔ دوسری جانب مولا بخش چانڈیو کے آبائی گاؤں کمال رشیدانی میں جمع بارش کا پانی دو ماہ گزر جانے کے باوجود بھی تاحال نکالا نہ جاسکا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ماڈل ٹاؤن رپورٹ سے نہیں حکمرانوں کی باتوں سےفساد ہوگا، مولا بخش چانڈیو

    ماڈل ٹاؤن رپورٹ سے نہیں حکمرانوں کی باتوں سےفساد ہوگا، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی باتوں سےفساد برپا ہوگا، عدالتی فیصلہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کومنظرعام پرلایاجائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کو کسی کی پرواہ نہیں وہ صرف اپنی مرضی کرتے ہیں، ان کو سپریم کورٹ، آئین اور قانون سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کے پاس عجیب وغریب قوت ہے، یہ ضیاءالحق کے وارث ہیں جو فرقہ پرستی کو ہوا دیتے ہیں۔

    بینظیرقتل کیس کےفیصلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بینظیرقتل کیس میں قاتل کی نشاندہی نہیں ہوئی، قتل کیس میں صرف فرائض میں غفلت برتنے کے ذمہ داروں کو سزا ہوئی ہے، غفلت کس کے کہنے پرہوئی اس کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس کےفیصلے کو پیپلزپارٹی نے تسلیم ہی نہیں کیا، پوری پیپلزپارٹی بی بی کے قتل کا ذمہ دارپرویز مشرف کوسمجھتی ہے۔


    مزید پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم


    انہوں نے کہا کہ مشرف نے للکارنے پر آصف زرداری کا نام لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا بحران پیدا کرنے سواکوئی اور کام نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں: ماڈل ٹاؤن رپورٹ، پنجاب حکومت کا عدالت جانے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ہے جس کے رد عمل میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پوری رپورٹ منظر عام پر نہیں لاسکتے کیونکہ رپورٹ کے کچھ حصے ایسے ہیں کہ جس سے فرقہ وارانہ فسادات کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔


    مزید پڑھیں: رپورٹ سے فرقہ واریت پھیلنے کا خدشہ ہے، رانا ثناء اللہ


    پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • حکومت روایت کے مطابق پھر ایک نیا پنگا لے گی، مولا بخش چانڈیو

    حکومت روایت کے مطابق پھر ایک نیا پنگا لے گی، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم کسی کےلڑنےسےخوش نہیں ہوتے،صلح اچھی بات ہے، حکومت روایت کے مطابق پھر ایک نیا پنگا لے گی۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈان لیکس کی موجودہ صورتحال پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پہلے ایک معصوم وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا اب ایک اور عبداللہ دیوانے کی قربانی دے دی گئی، ہم کسی کےلڑنےسےخوش نہیں ہوتے،صلح اچھی بات ہے، دو بڑوں کے درمیان بات بن جانا جمہوریت کیلئے بہتر عمل ہے۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی ٹیم کو اداروں سے لڑنے کی پرانی عادت ہے، مسئلے کےحل کے بعد حکومت روایت کے مطابق اُن اداروں سے پھرایک نیا پنگا لے گی،کیونکہ کہاوت مشہورہے کہ چور چوری سے جاتا ہے مگر ہیرا پھیری سے نہیں۔

    مولابخش چانڈیو نے حکومت سے سوال کیا کہ پہلے اور نئے نوٹیفکیشن میں کیا فرق تھا؟

  • ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوشش نہ کی جائے، مولا بخش چانڈیو

    ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوشش نہ کی جائے، مولا بخش چانڈیو

    حیدر آباد : پیپلز پارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر لوگ اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر استعفے دے رہے ہیں تاکہ بلاول اپنی مرضی سے تنظیم سازی کرسکے۔

    حیدرآباد میں یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جن رہنمائوں نے استعفے دئیے ہیں انہیں پارٹی سے شکایت تھی لیکن انہیں پارٹی چھوڑ کر بے وفائی نہیں کرنی چاہئے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی جماعت ایم کیوایم کو تنگ نہ کیا جائے اور نہ ہی اسے ختم کرنے کی کوشش کی جائے، کوئی بھی جماعت بحیثیت دہشت گرد پارٹی نہیں ہے۔

    کراچی میں آپریشن کا مطالبہ ایم کیو ایم نے ہی کیا تھا جس کے بعد ہم نے بھی اس کی حمایت کی تھی، ہمیں بھی آپریشن سے شکایات ہیں،لیکن توقع ہے کہ آپریشن کے نتائج اچھے نکلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی گرفتاریوں میں پیپلز پارٹی کا کوئی عہدیدار یا کارکن شامل نہیں ہیں، افسران کی بات ہورہی ہے، ہم سیاسی وجمہوری کارکن ہیں، کرپشن کی حمایت نہیں کرسکتے۔

    احتساب کی مخالفت نہیںکرتے لیکن احتساب کی آڑ میں انتقام نہیں ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر نہیں ہونا چاہئے کہ کاروائی کسی ایک جماعت کے خلاف ہورہی ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو نے بھی خطاب کیا۔