Tag: maula baksh chandio

  • وزراء کو دوسرے ممالک میں نوکری کرنے پر شرم آنی چاہیے، مولا بخش چانڈیو

    وزراء کو دوسرے ممالک میں نوکری کرنے پر شرم آنی چاہیے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہمارے وزراء کو دوسرے ممالک میں نوکری کرنے پر شرم آنی چاہیے، قانونی محاذ میں شکست کے بعد ن لیگ تصادم کی طرف جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف خود اداروں کےخلاف باتیں کررہے ہیں، جب حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے تو اقتدار میں کیوں بیٹھے ہیں؟

    کیوں اب تک اپنے وزراء بٹھا رکھے ہیں، بہتر ہوتا نوازشریف اداروں کو تنقید کے بجائے خاموشی سے گھر لوٹ جاتے اگر نواز شریف قبل از وقت انتخابات کرا دیتے تو ان کی رسوائی کم ہوجاتی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے، پنجاب سے بڑے بڑے نام چلے جانے سے فرق نہیں پڑتا، ندیم افضل چن سیٹ کیلئے پیپلزپارٹی کو چھوڑ کرگئے، پیپلزپارٹی کے خلاف بہت سازشیں کی گئیں، جان بوجھ کر پیچھے دھکیلا گیا۔

    وفاقی بجٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بجٹ پیش کرنے کی کیا جلدی تھی؟ حکومت نے چند گھنٹے پہلے ایک غیرمنتخب شخص کو وزیرخزانہ بنایا، آئندہ آنے والی حکومت کا حق مارا گیا، قانونی محاذ میں شکست کے بعد ن لیگ تصادم کی طرف جارہی ہے، ہمارے وزراء دوسرے ملکوں میں نوکریاں کرنے پرشرم آنی چاہئے۔

  • چوہدری نثارعلی خان نااہل وزیرداخلہ ہیں، مولابخش چانڈیو

    چوہدری نثارعلی خان نااہل وزیرداخلہ ہیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان نااہل وزیرداخلہ ہیں، عجلت میں بیان جاری کرنے سے پہلے سندھ حکومت سےمعلومات لیتے تو بہتر ہوتا۔ جبکہ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کی ریلی پر پولیس شیلنگ اور رہنماؤں کی گرفتاری پر وزیر داخلہ کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نااہل وزیرداخلہ ہیں، عجلت میں بیان جاری کرکے چوہدری نثار نے اپنی نااہلی ثابت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پہلے سندھ حکومت سے معلومات لیتے پھر بیان جاری کرتے، انہوں نے سوال کیا کہ چوہدری نثارسانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت کہاں تھے؟ جب ماڈل ٹاؤن میں پی اے ٹی کے نہتے کارکنان پرگولیاں برسائی گئی تھیں، چوہدری نثارکےبیان سےسندھ کےحالات خراب ہونگے۔

    علاوہ ازیں ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے بھی اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چوہدری نثار پہلے ماڈل ٹاؤن میں کارکنان کےقتل کی مذمت کریں، پی اےٹی کی تحریک کے ساتھ حکومت نے جو کیا سب کو یاد ہے، ہم جمہوری طریقے اپناتے ہیں،آپ کو ہماری پالیسی سمجھ نہیں آئے گی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ جمہوری رویے پرعمل کرتے ہوئے ہی ہم پی ایس پی رہنماؤں سے مسلسل مذاکرات کررہے تھے، ریڈ زون میں دفعہ144نافذ ہے، حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے واضح کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کرانےوالوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائےگی۔