Tag: maula bux chandio

  • تربیت کی ضرورت بلاول کو نہیں چوہدری نثار کو ہے،مولا بخش چانڈیو

    تربیت کی ضرورت بلاول کو نہیں چوہدری نثار کو ہے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ دانشمندی عمر سے نہیں آتی سیاست بلاول بھٹو کے خون میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر داخلہ نثار کی بلاول پرکی جانے والی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہیدذوالفقاربھٹو اور بینظیربھٹو کے وارث کا نام بلاول ہے، دانشمندی عمر سے نہیں آتی سیاست بلاول بھٹو کے خون میں ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ تربیت کی ضرورت بلاول کو نہیں چوہدری نثار کو ہے، چوہدری نثار پورس کے ہاتھی ہیں، جو نواز حکومت کو چلتا نہیں دیکھ سکتے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھناچھوڑیں اور وزارت پر توجہ دیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کا نفرنس میں بلاول بھٹو کو سیاست سے بلد بھی قرار دے ڈالا اور کہا کہ وہ ابھی سیاست سے ناواقف ہیں جبکہ انہوں نے بلاول کی ان پر کیجانے والی تنقید کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔

  • دہشت گرد اندرونِ سندھ فرار ہورہے ہیں، مشیراطلاعات سندھ

    دہشت گرد اندرونِ سندھ فرار ہورہے ہیں، مشیراطلاعات سندھ

    کراچی: مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے دہشت گرد شہرچھوڑکراندرون سندھ فرار ہورہے ہیں۔

    مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ملٹری پولیس پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری میں وقت نہیں لگے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی عمل کو بہتر بنایا جائے گا، 200 نئے پراسیکیوٹررکھے جائیں گے اورانسدادِ دہشت گردی کی 30 نئی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

    میشراطلاعات کا کہنا تھا کہ پولیس، رینجرزاوردیگراداروں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس کے نظام بہتربنانے کے لئے مزید آٹھ ہزار پولیس اہلکار بھرتی کئے جارہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی کو مزید بہتربنایا جائےگا۔

    چہلم امام حسینؓ سے متعلق سیکیورٹی کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ انتظامات اطمینان بخش ہیں۔

    انہوں کراچی آپریشن کے حوالےسے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اوراب دہشت گرد اندرونِ سندھ فرار ہورہے ہیں۔