Tag: Maulana

  • بھارتی فلموں کا مقبول ولن اسلام کا داعی بن گیا

    بھارتی فلموں کا مقبول ولن اسلام کا داعی بن گیا

    حالیہ برسوں میں کئی بالی ووڈ ستاروں نے مذہبی وجوہات کی بناء پر انڈسٹری کو الوداع کیا ہے، جس میں کہ زائرہ وسیم اور ثنا خان بھی شامل ہیں تاہم، ایک اور اداکار عارف خان ہیں، جنہوں نے مذہبی راستہ اختیار کرنے کے لیے اداکاری چھوڑنے کا انتخاب کیا۔

    1991 میں اجے دیوگن نے فلم انڈسٹری میں ’پھول اور کانٹے‘ سے ڈیبیو کیا، ا اپنی پہلی فلم میں اجے دیوگن کی زبردست کارکردگی نے ناظرین کے دل جیت لیے، اس فلم میں عارف خان نے مشہور ولن ’ راکی‘ کا کردار نبھایا تھا جہاں انہوں نے اپنی اداکاری سے کافی داد سمیٹی تھی۔

    اس کے بعد عارف خان نے کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کیا، انہوں نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، سنیل شیٹی، اور اجے دیوگن جیسے ستاروں کے ساتھ کام کیا، 1990 کی دہائی میں کئی فلموں میں نظر آنے کے باوجود، ان کا کیریئر تیزی سے کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

    لیکن عارف خان نے دین کی خاطر اداکاری اور بالی ووڈ کو خیرباد کہہ کر روحانیت کی جانب گامزن ہوگئے، آج ان کی شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلی نے بہت بدل دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SAAD AHMED (@saad_view)

    عارف خان نے اپنی اداکاری کے ذخیرے کو بالی ووڈ سے آگے ہولی وڈ تک بھی پھیلایا، وہ 2007 میں ہالی ووڈ کی فلم ’اے مائیٹی ہارٹ‘ میں نظر آئے، جہاں انہیں انجلینا جولی کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا۔

    کئی سال بالی ووڈ میں گزارنے کے بعد عارف خان نے فلمی دنیا کی چمک دمک کو چھوڑ کر تبلیغی جماعت کے ساتھ جڑتے ہوئے روحانیت کی راہ اپنائی، انہوں نے اسلام کی تعلیمات پھیلانے اور سادگی کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

    وبائی امراض کورونا کے دروان عارف خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ان کی نمایاں طور پر بڑھی ہوئی داڑھی اور بدلے ہوئے روپ کو دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ اپنے آپ کو مکمل طور پر اسلام کے لیے وقف کرنے کے لیے فلم انڈسٹری سے دوری کا فیصلہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arif Khan (@arifkhanofficial69)

    ایک انٹرویو میں عارف خان نے بتایا کہ فلمی دنیا میں رہتے ہوئے وہ بےچینی کا شکار تھے اور انہیں سکون نہیں مل رہا تھا، وہ اکثر سوچتے کہ انہیں بڑے بینرز کی فلموں میں کردار کیوں نہیں ملتے، اس دباؤ نے انہیں بری عادتوں اور نشے کی لت میں مبتلا کر دیا، کئی سال بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو چھوڑ کر اپنے مذہب کی طرف رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • معمولی بات پر بھارتی پولیس کا مولانا پر تشدد، مارنے کیلئے بندوق تان لی

    معمولی بات پر بھارتی پولیس کا مولانا پر تشدد، مارنے کیلئے بندوق تان لی

    کرناٹک : بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور انہیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جانا عام سی بات ہے، اسی سلسلے میں بہت سے واقعات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے چکمگلور ضلع میں پیش آیا، جہاں ایک پولیس اہلکار نے ایک مولانا کو پستول دکھا کر دھمکی دی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ پولیس کو معاملے کی تفتیش کرنا پڑی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مولانا محمد امتیاز نامی شخص کو محض مسلمان ہونے کی بنا پر ٹوٹی ہوئی نمبر پلیٹ کی وجہ سے پولیس اہلکار نے بندوق دکھا کر دھمکی دی تھی۔

    چکمگلور ضلع کے پولیس افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرین اور مسلم رہنماؤں سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لینے کے لئے پہنچے اور انہیں واقعے سے متعلق غیر جانبدارانہ تفتیش اور کارروائی کا یقین دلایا۔

    انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ نے تھانہ میں بدسلوکی کے حوالے سے بیان دیا ہے، پولیس کی جانب سے بندوق دکھا کر دھمکائے جانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مولانا محمد امتیاز کے بیان کے مطابق تھانہ میں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔

    دوسری جانب مولانا امتیاز نے کہا ہے کہ انہوں نے ان لوگوں کو معاف کر دیا ہے جنہوں نے ان پر حملہ کیا تھا اور اس افسر کو بھی معاف کر دیا ہے جس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا تھا۔

    مولانا امتیاز کا کہنا تھا کہ کوئی شخص جو کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو ایسے تجربہ سے نہ گزرے جو میرے ساتھ ہوا۔ پولیس نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ کارروائی کریں گے تاہم میں اس معاملہ میں مزید شکایت نہیں کرنا چاہتا۔

    خیال رہے کہ مولانا امتیاز کو علاقہ پولیس نے گاڑی میں سفر کرتے ہوئے خراب رجسٹریشن پلیٹ کی وجہ سے روک لیا تھا، انہوں نے نوٹس پر زور دیا اور اسپاٹ فائن بھرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ صرف اور صرف عدالت میں ہی چالان کی ادائیگی کریں گے۔

    مولانا امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ بات سن کر پولیس افسر نے طیش میں آکر ان کو تھپڑ مارا اور دھمکانے کے لئے اپنی بندوق بھی نکال کر مجھ پر تان لی۔

    ذرائع کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو خود مولانا امتیاز نے بنائی ہے، بعد میں انہیں ایک گھنٹے تک تھانہ میں بٹھایا گیا اور 500 روپے ادا کرنے کے بعد ہی گھر جانے دیا گیا۔

  • ‘مولانا، مریم نواز سیاست کے  بارہویں کھلاڑی ہیں’

    ‘مولانا، مریم نواز سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں’

    اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی پی کے باؤنسر سے ن لیگ اور مولانا کے حکومت غیر مستحکم کرنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات کےلیے بنی پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوا نکل چکی ہے، مولانا اور مریم نواز سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ان کی سیاسی بے روزگاری میں غیر معینہ مدت کےلیے توسیع ہوچکی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی فلاح کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مستحق افراد وزیر اعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں، حکومتی پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ویژن کوئی بھوک سے نہیں مرے گا پر عمل کےلیے وسائل بروئے کار لائیں گے۔