Tag: maulana abdul aziz

  • صرف بندوق اٹھانے والے طالبان دہشت گرد ہیں، چوہدری نثار

    صرف بندوق اٹھانے والے طالبان دہشت گرد ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ مولانا عبدالعزیز نے کوئی غیر قانونی حرکت کی تو تب ہی قانون حرکت میں آئےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب طالبان دہشت گرد نہیں۔ صرف بندوق اٹھانے والے دہشت گرد ہیں۔ ان خیالات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 15نکات پر کارکردگی تسلی بخش ہے جبکہ 5نکات پر کارکردگی سست روی کا شکار ہے ۔

    اگر کچھ لوگ مولانا عبد العزیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں تو وہ ثبوت پیش کریں ،جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یشنل ایکشن پلان قومی اور امن و امان کا ایجنڈہ ہے اس لیے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئیے۔

  • کیلی فورنیا حملے میں ملوث مہرتاشفین کے لال مسجد سے روابط کا انکشاف

    کیلی فورنیا حملے میں ملوث مہرتاشفین کے لال مسجد سے روابط کا انکشاف

    لندن: وزیراعظم نواز شریف سے ایک سینئر امریکی اہلکارنے ملاقات کی جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے لال مسجد سے روابط کے ثبوت فراہم کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اورامریکی صدر اوبامہ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سینئرامریکی اہلکارنے ان سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں امریکی اہلکارنے وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر کاپیغام دیا جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد سے روابط کے ثبوت پیش کئے گئے۔


    کیلی فورنیا فائرنگ،2مبینہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی


    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکارنے وزیراعظم کو تاشفین ملک کی لال مسجد کے امام مولاناعبدالعزیزکے ساتھ تصاویربھی دکھائیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز مہر تاشفین ملک اور ان کے شوہر رضوان فاروق نے معذروں کی بحالی کے مرکز پرمبینہ طورپر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    امریکی پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں دونوں مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • لال مسجد کے خطیب نے مذاکرات کی منظوری کے لئے حکومت کو دوہفتے کی مہلت دے دی

    لال مسجد کے خطیب نے مذاکرات کی منظوری کے لئے حکومت کو دوہفتے کی مہلت دے دی

    اسلام آباد: لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیزنے اپنے مطالبات پورے کرنے کے لئے حکومت کو دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس مدت کے بعد ملک بھرمیں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    لال مسجد کے خطیب نے گزشتہ روزلال مسجد سے جامعہ حفضہ تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

    مقامی انتظامیہ نے مولانا عبدالعزیزسے مذاکرات کئے اورانہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے۔ اسلام آباد کے مقامی حکام نے مولانا سے ایک ماہ کی مہلت بھی طلب کی جس کے جواب میں انہوں نے دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگرمطالبات منظورنہیں ہوئے تو پھر ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

    مولانا عبدالعزیز کے مطالبات میں سرِفہرست ان کے داماد کی بازیابی ہے جو کہ جون 2014 سے لاپتہ ہے، دوئم انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی تحریک نفاذ شریعت پرسے پابندیاں اٹھائی جائیں اور پاکستان میں شریعت کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں۔ ان کا ایک اور مطالبہ یہ تھا کہ گزشتہ سال ان کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر واپس لی جائے اور ان کو دی گئی پولیس سیکورٹی بھی بحال کی جائے۔

    مولانا عبدالعزیز نے گزشتہ ہفتے 13 نومبر کو لال مسجد میں خطاب کرتے ہوئے تحریک کے نفاذ کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

  • لال مسجد کے باہر احتجاج: آرگنائزرکوطالبان کی دھمکی

    لال مسجد کے باہر احتجاج: آرگنائزرکوطالبان کی دھمکی

    لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے مرکزی آرگنائزر معروف وکیل اور سماجی رہنماء جبران ناصرکو مبینہ طور پرتحریکِ طالبان (احرار گروپ) کے ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

    جبران ناصر کے مطابق انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ وہ احتجاج ختم کردیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکہا ہے کہ ’’ ہم نے ان سے کہہ دیا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔

    جبران ناصر نے اپنی اور مبینہ طور پر احسان اللہ احسان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہے۔

     


    Jibran Nasir allegedly receives threat from TTP by arynews

  • لال مسجد کےخطیب مولانا عبدالعزیزکےخلاف مقدمہ درج

    لال مسجد کےخطیب مولانا عبدالعزیزکےخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: لال مسجد کےخطیب مولانا عبدالعزیزکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سول سوسائٹی کےمظاہرین نےان پرقتل کی دھمکیاں دینےکاالزام لگایا ہے۔

    سول سوسائٹی کی جانب سے لال مسجد کے خطیب مو لانا عبد العزیز کے اس بیان کیخلاف جس میں انہوں نے سانحہ پشاور کو عمل کارد عمل قرار دیا تھا پر اسلام آباد کی سول سو سائٹی نے لال مسجد کے باہر مظاہرہ کیا مظا ہرے میں سول سوسائٹی کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز بھی شریک ہو ئے۔

     سول سو سا ئٹی کے لو گ مولانا عبد العزیز کے خلاف ایف آئی آر درج کر نے کیلئے تھا نہ آبپارہ پہنچے سول سوسائٹی نے مولانا عبدالعزیز اورساتھیوں کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست تھانہ آبپارہ میں دی۔

     درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مولانا عبدالعزیز اور انکے ساتھیوں نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں مولانا نے کہا کہ اگرتم لوگ یہاں سے نہ گئے تومیرے مشتعل لوگ تمہیں جان سےماردیں گے، پو لیس نے گذ شتہ روز مظا ہرے کے موقع پر گرفتار کئے گئے سول سو سائٹی کے گرفتار کئے گئے سات افراد کو رہا کردیا ، ان گرفتاریوں پر وزیر داخلہ چو ہدری نثار نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

  • مولانا عبدالعزیز کے بیان کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

    مولانا عبدالعزیز کے بیان کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد: لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے بیان کے خلاف اسلام آباد کے شہریوں نے جمعہ کے شام احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    سانحہ پشاور کے خلاف اہلسنت والجماعت نے نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد کی لال مسجد کے باہر مظاہرہ کیا، اس موقع پر سول سوسائٹی نے بھی مسجد کے باہراحتجاج کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔

    اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے اور مختلف سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات تھی، لال مسجد کے قریب شہید ملت روڈ پر ہونے والے اس مظاہرے میں سینیٹرز اور اراکین پارلیمنٹ حاصل بزنجو، نفیسہ شاہ،روبینہ خالد ، طاہر مشہدی اور نسرین جلیل سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

    دوسری جانب پولیس نے اس موقع پر جمع ہونے والے شہریوں کو مولانا عبدالعزیز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے سے روکتے ہوئے پانچ مردوں اور تین خواتین کو حراست میں لے لیا، مظاہرین نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ سانحہ پشاور کی مذمت نہ کرکے مولانا عبدالعزیز نے ثابت کیا ہے کہ وہ طالبان کے ہمدرد ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی میں ملوث افراد کی مدد اور حمایت کرنے والوں کا بھی کڑا احتساب کرے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ شام لال مسجد کے باہر مظاہرہ کرنے والے شہریوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ آج نمازجمعہ کے موقع پر جب سول سوسائٹی نے مسجد کے باہر مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے روک کرآٹھ مرد و خواتین کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے کہاکہ وہ تھانہ آبپارہ میں مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔