Tag: maulana fazal ur rehmen

  • نوازشریف کی تاحیات نااہلی سمجھ سے بالاتر ہے، مولانا فضل الرحمان

    نوازشریف کی تاحیات نااہلی سمجھ سے بالاتر ہے، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی جس کے پاس ہو اسے حکومت کرنے کا حق ہے، نوازشریف کو تاحیات نااہلی کی سزا دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام  سیمینار بعنوان’’ ووٹ کو عزت دو   ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا دین کوئی کتنا بھی بڑا گناہ کرلے اسےتوبہ کا موقع دیتا ہے جبکہ ہمارے قانون میں غلطی پر معافی مانگ بھی لے تو معاف نہیں کیا جاتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی پرچی جس کے پاس ہے اسے حکومت کرنے کا حق ہے، تلوار، توپ نے فیصلہ نہیں کرنا بلکہ ووٹ نے حکومت کا فیصلہ کرنا ہے، ووٹ کی عزت پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    ہم بادشاہتوں اورآمریتوں سے جمہوریت کی طرف آئے ہیں، اب ہمیں جمہوریت کو برقرار رکھنا ہے، نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا،اسلام میں تاحیات سزانہیں، کوئی کتنا ہی بڑا گناہ کرلے اصلاح کی گنجائش اسلام نے دی ہے، نوازشریف کی تاحیات سزا سمجھ سے بالاتر ہے۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاناما کیا چیز ہے؟ یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں بحران کا باعث نہیں بنا لیکن ہمارے ملک میں پاناما کی وجہ سے بحران کیوں ہے؟ کیا کسی ایجنڈے کے تحت ملک کو کمزور کرنے کی کوشش تو نہیں ہورہی؟ آج کی دنیا میں دیکھنا ہوگا کہ عالمی ایجنڈہ کیا ہے، ہمیں امریکی تصور سے غافل نہیں رہنا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • دھرنے والے خود پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل ہیں، مولانا فضل الرحمن

    دھرنے والے خود پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل ہیں، مولانا فضل الرحمن

    سوات : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا پانامہ لیکس سے کوئی سرو کار نہیں، ہم اس ملک میں اللہ کا قانون اور امن چاہتے ہیں، دھرنا دینے والے خود پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں دستار فضیلت جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کے نام پر بدنام کیا جارہا ہے حالانکہ اسلام اعتدال پسند اور امن پسند مذہب ہے۔

    اسلام کی اصولوں کے مطابق زندگی گزار نے والوں کو انتہا پسند جبکہ جہالت کی زندگی گزارنے والوں کو روشن خیال کہا جاتا ہے، لیکن جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ کفری اور لادینی قوتوں کا مقابلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ،مفتی غلام الرحمن ، مولانا شجاع الملک ، ایم پی اے مفتی فضل غفور ، مولانا محمد عزیز الرحمن ہزار وی ، ضلعی امیر قاری محمود ، جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔

    جلسہ کے دوران سوات کے مختلف دینی مدارس سے فارغ التحصیل 500 طالب علموں کو اسناد سے نوازا گیا ، مولانا فضل الرحمن نے خود سٹیج کی فرش پر بیٹھ کر اسناد حاصل کرنے والے علمائے کرام کو داد دی ، مولا نا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مذہب اسلام کی مضبوط جڑے کاٹنے کیلئے صوبے کی عوام پر یہودی لابی کو مسلط کردیا گیا ہے ، لیکن جے یو آئی کے ہوتے ہوئے یہودی لابی کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے برطانیہ میں پاکستانی نژاد مسلمان کی بجائے اپنے یہودی سالے کی مئیر شپ پر کامیابی کیلئے کمپین چلا رہے ہیں جس پرہم نے دھرنے کے وقت کہا تھا کہ یہ یہودیوں کے ایجنٹ ہیں اور آج بھی انہیں یہودیوں کا ایجنٹ کہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر جنگ شروع کرکے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، اسلام کو بے حد نقصان پہنچایا گیا ، انہوں نے کہا کہ آج یوم مزدور ہے اور ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے آج امریکہ کے عوام بھی اسلام معیشت اور اسلامی انصاف چاہتے ہیں۔

    سرمایہ دار طبقہ اپنی مرضی کے مطابق پاکستانی عوام پر حکمران مسلط کرتے ہیں ، معین قریشی جیسے لوگوں کو پاکستان لاکر حکمران بنا یا جا تا ہے ، جے یو آئی کے کارکن سرمایہ دار طبقے سے نجات دلانے کیلئے جے یو آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

    جلسہ کے دوران عریانی و فحاشی ختم کرنے ، کسٹم ایکٹ واپس لینے ، سوات کو ٹورازم زون قرار دینے ، سڑکوں اور سوات جیل کو تعمیر کرنے سمیت 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو جلد از جلد مکمل کرانے کی قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ۔