Tag: Maulana Fazlur Rahman

  • مولانافضل الرحمان  کا آج اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا عندیہ

    مولانافضل الرحمان کا آج اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا عندیہ

    اسلام آباد: مولانافضل الرحمان نے آج اپنے مطالبات حکومت کےسامنےرکھنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا نماز جمعہ کے بعد قومی یکجہتی سے مارچ کا آغاز ہوگا ، اگر حکومت نےخلاف ورزی نہیں کی تومعاہدےکی مکمل پاسداری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسہ گاہ پہنچنے پر آزادی مارچ کےشرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا سفر کے باعث اسفند یارولی کااستقبال نہیں کرسکا، اسفندیارولی بہت پہلےاسٹیج پرپہنچے، ان کا شکرگزارہوں، بلاول بھٹو کا بھی شکر گزار ہوں، انہوں نے اسٹیج کو پذیرائی بخشی۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سمیت تمام حزب اختلاف کےکارکنان تشریف لائیں گے، قومی یکجہتی کے ساتھ آزادی مارچ کاآغازکریں گے اور مطالبات پیش کریں گے ، ہم نے بہت دن یہاں گزارنے ہیں۔

    سربراہ جے یو آئی ف نے کہا جمعے کی نماز اسی پنڈال میں ادا کریں گے، جمعےکی نمازکےبعدآزادی مارچ کاافتتاح کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مولانا فضل الرحمان دھمکیوں‌ پر اتر آئے

    سربراہ جے یو آئی ف نے کہا معاہدے کی پاسداری کرنے والے ہیں، فتح وکامرانی ہماری ہوگی ، ہم معاہدےتوڑنےوالےنہیں ، جب تک حکومت کی جانب سے خلاف ورزی نہ ہومعاہدےپرقائم رہیں گے۔

    یاد رہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم لڑ کر استعفیٰ لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھ کر حکومت کو 2 ، 3 دن دیں گے، اگر حکومت رخصت نہ ہوئی تو ملک میں افرا تفری ہوگی اور جو بھی ہوگا وہ میرے اختیار کی بات نہیں ہوگی۔

  • اپنی شناخت پوری دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

    اپنی شناخت پوری دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

    پشاور: متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے ہم انتخابات میں کام یاب ہوکر پرچمِ اسلام بلند کریں گے، ہم اپنی شناخت دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری آزادی ہم سے چھینی جا رہی ہے، ہم اپنی شناخت پوری دنیا کے سامنےلانا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ طیب اردوان ترکی کے صدر منتخب ہوئے میں ان کو مبارک باد دیتا ہوں، اسلامی دنیا پاکستان اور اہل پاکستان سے توقعات رکھتی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کام یاب ہوگی، ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی قوانین کے نفاذ سے ہی آئے گی، انتخابات میں آپ نے ثابت کرنا ہے کہ بے حیائی کے ساتھ نہیں ہیں۔

    انھوں نے اہلِ پشاور کو کام یاب اجتماع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ ہم اپنی آزادی کی جنگ لڑنا جانتے ہیں، عالمی قوتیں ہمیں پھر سے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔

    اللہ نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، سراج الحق


    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہمارے مقابلے میں ہیں وہ مغربی نظریہ رکھتے ہیں، ہم اپنی روایات اور حیا کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہمیں اپنی عزت کو بحال کرنا ہے، کوئی ہمارا نظریہ نہیں بدل سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ ملک اور صوبے کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، آج خیبر پختونخوا پر 3 سو ارب سے زیادہ کا قرضہ ہے، آپ لوگ ووٹ کو امانت سمجھ کر استعمال کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔