Tag: maulana-fazlur-rehman

  • مودی! آگے تو بڑھو، 1965 کی طرح حشر کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن

    مودی! آگے تو بڑھو، 1965 کی طرح حشر کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن

    لاہور : جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو ہمارا پیغام ہے کہ آگے تو بڑھو، 1965 کی طرح حشر کریں گے۔

    لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں قومی فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا مودی کا اعلان ہے کہ وہ مسلمانوں کا دشمن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کا الزام لگا کر پاکستان سے انتقام کی بات کی جارہی ہے۔ مودی کو کہتا ہوں1965 میں لاہوریوں نے تمہیں ڈنڈے مار کر بھگا دیا تھا اب بھی وہی حشر کریں گے۔

    غزہ پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین اپنی سرزمین کی آزادی کیلئے جنگ پر ہیں، 50ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، پاکستان کی قوم فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہے۔

    جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بنا تو اسرائیل کے وجود کو ناجائز بچہ قرار دیا گیا تھا، آج اسرائیل بچوں کو قتل کررہا ہے اور کہتا ہے کہ اپنا دفاع کررہا ہوں جبکہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

    عالمی عدالت نیتن یاہو کی گرفتاری کاحکم دے چکی ہے اس کے باوجود وہ آزاد گھوم رہا ہے، کہاں ہے عالمی قانون؟، جبکہ صدام حسین کو چند سو افراد کے قتل کا الزام لگا کر پھانسی پر چڑھا دیا گیا تھا۔

    سربراہ جے یو آئی ف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مدارس سے متعلق جو قوانین منظور ہوئے ہپں ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے، مدارس قوانین پرعمل نہ ہوا تو ہم عمل درآمد کیلئے میدان عمل میں ہونگے، ہم بڑے بڑے حکمرانوں کے اقتدار کے محل جہنم بنا چکے ہیں ، بہت صبر کرلیا، ہمیں مدارس قوانین پر فوری عمل چاہیے۔

  • کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مولانا فضل الرحمان

    کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 5 فروری ظلم کیخلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں بھارتی ظلم پر کب بولیں گی؟ جے یو آئی آج بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ رکاوٹ ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے کہا کہ یو این کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے، انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کے لیے کب حرکت میں آئے گی؟۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے مفاد میں عالمی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت دے کیونکہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

    وزیر اعظم نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت نے واضح طور پر ظاہر کیا کہ دیرینہ تنازعات کو مزید بھڑکنے نہیں دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال ”یوم یکجہتی کشمیر“ مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کے لیے ان کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ”حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔ ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے قانونی حق پر زور دیا جاتا ہے،”۔

    صدر آصف علی زرداری

    یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری کو مظلوم کشمیری عوام کے تئیں اس کی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے۔

    یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں سے 78 سال قبل کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے۔

  • مولانا صاحب پی ٹی آئی کے ہاتھوں دوسری بار ڈسے گئے ہیں امید ہے۔۔۔ فیصل واوڈا نے کیا کہا؟

    مولانا صاحب پی ٹی آئی کے ہاتھوں دوسری بار ڈسے گئے ہیں امید ہے۔۔۔ فیصل واوڈا نے کیا کہا؟

    اسلام آ باد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا صاحب آپ پی ٹی آئی کے ہاتھوں دوسری بار ڈسےگئے ہیں امید ہے تیسری بار ایسا نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی پر احسان کیا اور علی امین گنڈا پور کی زبان سنیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین کہتے ہیں مولانا کے والد کہتے تھے فضل الرحمان پیسے لیکر میری مخبری کرتے تھے، بقول گنڈاپور  مولانا پر انکے والد بھروسہ نہیں کرتے تھے تو ہم بھی بھروسہ نہیں کرتے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے مولانا صاحب سے کہا تھا کہ یہ احسان فراموش ہیں لیکن میں نے مولانا سے کہا تھا کہ میں آپ سے بغیر مطلب کے ملا تھا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا سے کہا تھا اس دن سے آج تک اور آگے بھی آپکے ساتھ کھڑا رہوں گا، مولانا صاحب آپ پی ٹی آئی کے ہاتھوں دوسری بار ڈسےگئے امید ہے تیسری بار ایسا نہیں ہوگا۔

  • مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے طبیعت ناساز ہونے پر اپنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت بھی ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں اور نقل و حرکت  محدود کردیں جبکہ انہیں ڈاکٹر نے مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان  نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم ہاؤس گئے تو واپسی پر ان کے پاؤں میں تکلیف شروع ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے۔

  • آئینی ترامیم: حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے

    آئینی ترامیم: حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے

    حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دئیے ہیں، مولانا فضل الرحمن آئینی ترمیم سے متعلق حکومت کا ساتھ دینگے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم سے متعلق حکومت کا ساتھ دیں گے، آئینی ترمیم ایک جامع پیکج ہے جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی، آئینی عدالت کے لیے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے اختلافی معاملات کو سلجھا لیا ہے، اب دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

    حکومتی ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ میں حکومتی ارکان کا نمبر گیم پوری ہے، منحرف ارکان کے ووٹ سے متعلق بھی ترامیم کی جا رہی ہیں، آئین کے آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کے لئے مسودہ تیار  ہے۔

    حکومتی ذرائع نے سینیٹ میں بھی آئینی ترامیم کے لیے نمبر گیم مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کی  تجاویز

    موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کی تجاویز

    اسلام آباد : پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی تجاویز دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سامنے آگئیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء ،صوبائی وزراء ،مشیر ،معاونین ، آفیسرز ،گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس سمیت مراعات لینے والوں کے مراعات میں پچاس فیصد کمی کرنی ہوگی۔

    سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہوگی ، موجودہ صوتحال گذشتہ نااہل،نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے

    انھوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کومل کرمہنگائی کامقابلہ کرناہوگا ، عوام پرمہنگائی کابوجھ ڈالاجاچکااب حکومت کواپنی ذمہ داری اداکرنی ہوگی، عوام کی طرح حکومتی نمائندوں ،افسروں اور اعلی عہدیداروں کو قربانی دینی ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کا احساس ہے، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن آج عوام کا سوچ رہی ہے، کاش آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے دور میں مذاکرات کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا ہوتا۔

  • مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا رابطہ، عدم اعتماد  اور نمبر گیم پر اطمینان کااظہار

    مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا رابطہ، عدم اعتماد اور نمبر گیم پر اطمینان کااظہار

    اسلام آباد :پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نےعدم اعتماد اور نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکرٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونون رہنماؤں عدم اعتماد کےحوالے سے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے قوم کو جلد نجات دلانے پر اتفاق کیا۔

    ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور نمبر گیم پر بھی دونوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    خیال رہے اپوزیشن نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے پر اتفاق کرلیا ہے ، بلاول بھٹو کے اسلام آباد جلسے میں عدم اعتماد کا اعلان کیا جائے گا۔

    مسلم لیگ ن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے پاس نمبر گیم مکمل ہیں اور تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مکمل یقین ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا رابطہ، حکومت مخالف تحریک کو مزید تیزکرنے پر اتفاق

    مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا رابطہ، حکومت مخالف تحریک کو مزید تیزکرنے پر اتفاق

    اسلام آباد :پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکرٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت فضل الرحمان اور آصف زرداری ملاقات کے بعد ہوئی ، جس میں مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آصف علی زرداری سے ملاقات اور عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالےسےاقدامات پراعتماد میں لیا۔

    ملاقات میں حکومت کے خلاف مشترکہ جدو جہد کے حوالے سے بات کی گئی اور فضل الرحمان نے نواز شریف کو آصف زرداری کی تجاویز سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک کو مزیدتیز کرنے اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اتفاق کیا۔

    خیال رہے سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی کہانی سامنے آئی تھی ، ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے تجویز دی کہ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد لانی چاہیے تاہم عدم اعتماد پہلے کہاں لائی جائے ، اس معاملے پر مولانا اور آصف زرداری میں اتفاق نہ ہوسکا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر آصف زرداری آج شہباز شریف سےمشاورت کریں گے جبکہ ن لیگ کی اتحادیوں کے بجائے ناراض ارکان کو ملانے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں کےمطابق20سے22ناراض حکومتی ارکان نےحمایت کایقین دلایا، ناراض ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن کو اتحادیوں کو توڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    مولانا اور زرداری نے رائے دی ہے کہ ناراض ارکان کی حمایت سےعدم اعتماد متنازع ہوسکتی ہے، عدم اعتماد کیلئےاتحادیوں کوساتھ ملانا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا اور زرداری نے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے جاری رکھنے سمیت عدم اعتماد ،لانگ مارچ پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • مولانا فضل الرحمان کی جہانگیرترین سے خفیہ ملاقات، تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت

    مولانا فضل الرحمان کی جہانگیرترین سے خفیہ ملاقات، تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت

    لاہور : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جہانگیر ترین تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے مشن پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی جانب سے گزشتہ رات ہونیوالی ملاقات کوانتہائی خفیہ رکھا گیا، ملاقات میں فضل الرحمان نے جہانگیرترین کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت دے دی۔

    یاد رہے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لئے پی ڈی ایم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینے کیلئے جرگہ بلانے کا اعلان کردیا ہے، جرگہ حکومتی اتحادیوں کو قائل کرے گا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک ووٹ پورے نہیں ہوتے جلد بازی نہیں کرنی، امپائر ہوتا ہی نیوٹرل ہے، حکمران اب اپنے آقاؤں پربھی بوجھ بن گئے ہیں، وزرا کو تمغے دینا اشارہ ہے کھیل ختم ہوگیا۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ ابتدائی طور پر ہمارے رابطوں کے مثبت نتائج ملے ہیں، لیکن جب تک ووٹ پورے نہیں ہوتے جلد بازی نہیں کریں گے، ہم جلد ہی ووٹ پورے کر لیں گے، اگر عدم اعتماد پر ووٹ کم ہوئے تو پرانے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

  • آصف زرادری کی مولانا فضل الرحمان کو عدم اعتماد کے معاملے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی

    آصف زرادری کی مولانا فضل الرحمان کو عدم اعتماد کے معاملے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : سابق صدرآصف علی زرادری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو عدم اعتماد کے معاملے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدرآصف علی زرادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    مولانافضل الرحمان نے سابق صدرآصف علی زرادری کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ، ٹیلیفونک گفتگوکےدوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    آصف علی زرداری نے کہا عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کےساتھ ہے جبکہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ایک پوائنٹ پر رہتا ہوں اور آخر تک لڑتا ہوں، دو محاذوں پر جنگ لڑنا سیاسی طور پر درست نہیں ہے، مشترکات کے لیے بڑا دل رکھنا ہوتا ہے، حالات کا انتظار بھی کرنا پڑتا ہے، سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیاری کرنے دیں اورگراؤنڈ بنانے دیں، 23 مارچ کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کولانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کی جاچکی ہے۔