Tag: Maulana Tariq Jameel

  • عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے جیسی ریاست کا منشور دیا، مولانا طارق جمیل

    عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے جیسی ریاست کا منشور دیا، مولانا طارق جمیل

    اسلام آباد : معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے مدینہ جیسی ریاست کا تصور دیا، آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ غربت اور اس کے علاوہ معاشرتی دباﺅ بھی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور سپریم کورٹ کے کئی ججز موجود تھے۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ غربت ہے جبکہ اس کے علاوہ معاشرتی دباﺅ بھی ہے، شادی کو ایک سال یا کچھ اور عرصہ گزر جائے تو میاں بیوی بچے کی پیدائش نہ ہونے پر طعنے سن کر پریشان ہو جاتے ہیں۔

    اولاد نہ ہو تو لڑکا حکیموں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے انسان کو آگاہی اور سوچ سمجھے کیلئے علم عطا کیا ہے۔

    مولانا طارق جمیل کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے کہ جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آبادی سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے دیہات میں رہنے والے کم پڑھے لکھے لوگ بڑھاتے ہیں جن تک علم پہنچا ہی نہیں لیکن سیمینار اسلام آباد میں ہو رہا ہے، اس پر ہال میں قہقہے گونجے۔

    مزید پڑھیں: عدل ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے، مولانا طارق جمیل

    انسان کا کام نیت کرنا ہے کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، پولیس پر جب تک سیاسی لوگوں کا تسلط رہے گا انصاف کا نظام مضبوط نہیں ہوسکتا، ہمارا قانون بہت کمزور ہے، ایک کیس کا فیصلہ کرنے میں کئی کئی سال لگ جاتے ہیں، اب اس کمی کو دور کیسے کیا جائے، یہ ہمارے جج صاحبان بہتر طور پر جانتے ہیں۔

  • مولانا طارق جمیل کو سیکیورٹی وجوہات کے سبب کینیڈا کی پرواز سے اتارلیا گیا

    مولانا طارق جمیل کو سیکیورٹی وجوہات کے سبب کینیڈا کی پرواز سے اتارلیا گیا

    دبئی: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دبئی انٹرنیشل ایئرپورٹ پرکینیڈا جانے والی پرواز سے اتار لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 241 کے ذریعے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی قائم کردہ فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کے لیے ٹورنٹو جارہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو سیکیورٹی کلیئرینس ایشوز کے سبب پرواز سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ایک شہرہ آفاق فلاحی تنظیم ہے جس نے گزشتہ سال استبول میں ’گڈ گورننس ایوارڈ‘ حاصل کیا تھا۔ ان کی تنظیم اس وقت تھر میں ایک اسپتال کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

    اسی سلسلے میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مئی کی 12 اور 13 تاریخ کو ایک ’ہوپ ناٹ آؤٹ‘ نامی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شاہد آفریدی کے ہمراہ مولانا طارق جمیل نے خطاب کرنا تھا۔


    شاہد آفریدی اوراینگرو کے درمیان تھرمیں اسپتال بنانے کا معاہدہ


     خیال رہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور اینگرو کے درمیان تھر میں اسپتال بنانے کا معاہدہ ہوا ہے۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اینگرو کے تعاون سے تھر میں زچہ و بچہ کے لیے 100 بستروں کا اسپتال بنائے گی۔

    اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشکول لے کر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے۔ ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری آواز اٹھانے پر جواب دیا۔

    آفریدی نے یہ بھی  مطالبہ کیا تھا کہ وہ گراؤنڈ جو شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال ہوتے ہیں وہ انہیں دے دیے جائیں۔ ان کے مطابق ان کی اکیڈمی میں صرف کرکٹ نہیں بلکہ تعلیم بھی دی جائے گی۔