Tag: Maweshi mandi

  • عید الضحیٰ پر مویشی منڈی کہاں لگے گی؟

    عید الضحیٰ پر مویشی منڈی کہاں لگے گی؟

    کراچی: عید الضحیٰ کے موقع پر کراچی میں مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی جائے گی۔

    ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاؤلہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی 2023 نادرن بائی پاس پر قائم ہوگی، جس کا مقصد ملک بھر سے آنے والے مویشی مالکان اور کراچی کے شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سہراب گوٹھ مویشی منڈی تبدیل کرنے کی وجہ رہائشی سوسائٹیز تھیں، مویشی منڈی انتظامیہ نے اس بار نادرن بائی پاس پرم ویشی منڈی 2023 لگانے کا فیصلہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں شہریوں کو قربانی کے جاروں کی خریداری کے لیے بنیادی سہولیات فراہم ہوں گی، مویشی منڈی میں سیکیورٹی، گاڑیوں کی پارکنگ، مویشیوں مالکان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پہلے سے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔

    ایک ماہ تک مویشی منڈی میں 70 سے 80 ہزار مویشی مالکان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور انھیں مختصر قیام کے دوران پانی، بجلی، جانوروں کے لیے چارہ وہاں موجود لوگوں کے لیے کھانے پینے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    مویشی منڈی 2023 نادرن بائی پاس پر پچھلے بارشوں اور سیلاب کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سے زیادہ بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • کراچی: مویشیوں کا بیوپاری اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگیا

    کراچی: مویشیوں کا بیوپاری اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگیا

    کراچی: مویشی منڈی کراچی میں نامعلوم ملزمان بیوپاری کی جمع پونجی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں سپرہائی وے پر مویشیوں کا بیوپاری لٹ گیا، مسلح ملزمان بیوپاری سے ساٹھ لاکھ کیش چھین کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی ملیر سے جانور فروخت کرکے شہر کی جانب آنے والے بیوپاری سے اسلحے کے زور پر ساٹھ لاکھ روپے چھین لئے گئے،ملزمان نے جاتے جاتے گاڑی پر فائرنگ بھی کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

    کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

    کراچی : عید قرباں کے قریب آتے ہی کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔ لوگ قربانی کیلئے اپنی پسند کا جانور خریدنے جوق در جوق آ رہے ہیں۔

    COW POST 1

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔ ملک بھر سے قربانی کے جانور منڈی پہنچا دیئے گئے۔

    COW POST 2

    گزشتہ کئی سالوں سے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر سات سو ایکڑ سے زائد رقبے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگائی جاتی ہے۔

    منڈی میں مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے ہر نسل کے تقریباً تین لاکھ سے زائد جانور بیچنے کے لیے لائے جاتے ہیں، جن میں ایک لاکھ 75ہزار بڑے جانور اور تقریباً ایک لاکھ 25ہزار چھوٹے جانور ہوتے ہیں۔

     

    مویشی منڈی میں لوگ جانوروں کی قیمتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں لیکن پھر بھی پسند کا جانور بھاؤ تاؤ کے بعد خرید رہے ہیں۔

    بچوں کی تو موج ہی ہو گئی وہ جانوروں کے ساتھ خوب تفریح بھی کررہے ہیں، کوئی بھیڑ کی سواری کررہا ہے تو کوئی اونٹ کے ساتھ تصویریں بنوا رہا ہے۔ کسی کا بیل اس کی جان بن گیا ہے تو کوئی بکرے سے پیار کررہا ہے۔

    عید قرباں کے رنگ ملک بھر میں چھائے ہوئے ہیں اور کراچی سمیت ملک بھر میں مویشی منڈیوں میں رش لگا ہوا ہے۔ عید قربان جذبہ ایثار کا نام ہے اسی لیے ہر کوئی قربانی کیلئے خوبصورت اور صحت مند جانور کی تلاش میں ہے۔

    عید قربان کے آتے ہی سب کی خواہش اور کوشش ہے کہ خوب سے خوب ترجانور قربان کیا جائے، مویشیوں کے بیوپاری بھی اپنے جانوروں کی صفائی ستھرائی میں مصروف ہیں۔

     

  • سکھر: مویشی منڈی نہ بنائی جاسکی، جانوروں کا شہرمیں گشت

    سکھر: مویشی منڈی نہ بنائی جاسکی، جانوروں کا شہرمیں گشت

    سکھر: جوں جوں عیدِ قرباں قریب آرہی ہے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی تعداد اورقیمتیں بڑھتی جارہی ہیں ، قربانی ایک فریضہ ہے جس کی ادائیگی کے لئے جانوروں کی خریداری میں دن بدن تیزی آرہی ہے مگر خریداروں اوربیوپاریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

    سکھر کی سڑکوں پر دوردور تک بکروں کے سر اور کھر دکھائی دیتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔بکروں کی اس قدر تعداد دیکھ کر بھی ابھی تک انتظامیہ نے مویشی منڈی قائم نہیں کی۔جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں اور لوگوں کےساتھ بکرے بھی چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں۔

    دوسری جانب فیصل آبادکی منڈی میں جانور اور بیوپاری تو موجود ہیں مگر خریدار کا دوردورتک پتا نہیں۔خریداروں کو قیمتوں کے زیادہ ہونے کا شکوہ ہے تو بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اگر منافع نہ ہو تو حاصل وصول کچھ نہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی کارونا روتے بیوپاری اور خریدار دونوں ہی پریشان ہیں۔

  • کراچی: سپرہائی وے پر مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی

    کراچی: سپرہائی وے پر مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی

    کراچی: سپر ہائی وے پر سجنے والی مویشی منڈی کی روایتی رونقیں عروج پر پہنچ گئی لیکن بیش قیمت جانوروں کی قیمتیں آسمان پر دیکھ کر کاہگ پریشان نظر آتے ہیں۔

    کراچی میں سجنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی جو آج کل اہل کراچی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کراچی میں عیدالاضحی پر قربانی کیلئے جانوروں کی نمائش کے الگ ہی رنگ ہیں، جو خریداروں سمیت عام شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہے، جہاں بھاری بھرکم بیلوں نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے وہیں ان کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت کو دیکھ کر شہری پریشان نظر آتے ہیں۔

    ملک بھر سے بیو پاری اپنے بیش قیمت جانوروں کو بیچنے کی غرض سے مویشی منڈی کا رخ کررہے ہیں، اس کے باوجود مویشی منڈی میں قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور نظر آتی ہیں۔

    بیوپاریوں کے مطابق مہنگائی سبب مویشی مہنگا بیچنے پر مجبور ہیں۔