Tag: Mawra Hocain

  • ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی

    ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی، اب وہ اداکاری کے ساتھ وکیل کے فرائض بھی انجام دے سکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ماور ا حسین کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُن اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمری سے ہی اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    ماورا نے شوبز  انڈسٹری کی مصروفیات کے باوجود کبھی بھی اپنی تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا اسی وجہ سے وہ بالاًخر وکیل بننے میں کامیاب بھی ہوئیں۔

    مزید پڑھیں: سالگرہ کی خوشی، ماورا حسین کا ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

    اداکارہ نے گزشتہ برس اگست میں ایل ایل بی کے امتحانات میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 85 فیصد نمبروں سے وکالت کا امتحان پاس کیا تھا۔

    ماورا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ بہت غفور و رحیم ہے، میرے والدین نے وکالت پڑھنے میں میری بہت زیادہ مدد کی اور اپنا تعاون بھی پیش کیا۔ انہوں نے دعائیں کرنے والے مداحوں اور عزیز و اقارب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ کا شکر بھی ادا کیا‘۔

    انہوں نے اپنی ایک اور تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کی جس میں ماورا نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے اب سے میں ایڈوکیٹ اداکار ہوں۔

    وکالت کی ڈگری ملنے پر انہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کی دعا دی۔

  • سالگرہ کی خوشی، ماورا حسین کا ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

    سالگرہ کی خوشی، ماورا حسین کا ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

    کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں ملک بھر کے عوام اور اداروں کی جانب سے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے جانے والے ڈیم فنڈ میں اب تک پاک فوج کی جانب سے سب سے زیادہ 58 کروڑ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی جبکہ دیگر نجی و سرکاری اداروں کے ملازمین اور سمندر پار پاکستانی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

    قومی بینک دولت (اسٹیٹ بینک) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ڈیم فنڈ میں اب تک 4 ارب چودہ کروڑ چالیس لاکھ 8 ہزار اور ایک روپیہ عطیہ کیے۔

    ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دے رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے چیک کی کاپی بھی شیئر کی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ سالگرہ کے روز ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے جمع کراؤں‘ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میرے وزیراعظم عمران خان کے لیے ہے۔

    ماورا نے اپیل کی کہ پاکستان کے مستقبل کی خاطر تمام لوگ ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے بھی اداکارہ نے چیف جسٹس کے اقدام کو بھی سراہا۔

    مزید پڑھیں: گلوکارعاطف اسلم نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا

    چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا، جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: دیامر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈ کا نیا نام ’سپریم کورٹ / پی ایم ‘ ہوگا

    اسے بھی پڑھیں: ڈیم فنڈز : پاک فوج عطیات دینے والوں میں سرِ فہرست

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم  فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔