Tag: Mawra Hocane

  • ’امیر گیلانی کو انکی لیلیٰ مل گئی‘ ماورا حسین کی شیندی کی تصاویر وائرل

    ’امیر گیلانی کو انکی لیلیٰ مل گئی‘ ماورا حسین کی شیندی کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شیندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے 5 فروری کو نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    بعد ازاں ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں، دونوں کی شادی لاہور اور اسلام آباد میں خاموشی سے ہوئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

    تاہم نکاح اور اب ’شیندی‘ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جوڑے نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں دونوں کو خوبصورت لُک میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے جوڑے نے شیندی کے فوٹو شوٹ کیلئے لاہور کے شالامار باغ کا انتخاب کیا گیا جس نے تصاویر کو کسی خواب جیسا بنادیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)

    شیندی میں ماورا حسین گلابی عروسی جوڑے میں نظر آئیں جس میں لانگ فراک کے ساتھ فرشی شرارہ شامل ہے جبکہ امیر گیلانی ماورا سے ٹوئننگ کرتے ہوئے ہلکی گلابی شیروانی پہنے نظر آرہے ہیں۔

    اداکار امیر گیلانی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ میری لیلیٰ الحمدللہ مل گئی، انہوں نے ہیش ٹیگ ’ماورا امیر ہو گئی‘ کے ساتھ بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم کے ٹریک ’لیلیٰ‘ کو شامل کیا ہے۔

  • ’بہترین دوست سے شادی کرلی‘ امیر گیلانی کا شادی کے بعد پہلا پوسٹ منظر عام پر

    ’بہترین دوست سے شادی کرلی‘ امیر گیلانی کا شادی کے بعد پہلا پوسٹ منظر عام پر

    اداکار عامر گیلانی نے اپنی بہترین دوست اور ساتھی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ اپنے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

    5 فروری ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو پسند کرنے والوں کیلئے خوشگوار و یادگار دن ثابت ہوا کیونکہ اس دن دونوں نے اچانک اپنے نکاح کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا ماحول بنادیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MAWRA (@mawrellous)

    شیئر کی گئی پہلی پوسٹ میں شامل تصاویر میں دونوں شاہی قلعہ کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے یادگار دن کو مزید یادگار بناتے دکھے۔

    ماورا حسین کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد سے ہی انکے فینز کیلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں وہی اب امیر گیلانی نے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی ہے۔

     امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کو خوشی کے لمحات کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، رومانوی شوٹ اور نکاح نامے پر دستخط کرنے کے پر مسرت لمحات کی تصاویر بھی سامنے آئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

    امیر گیلانی نے اپنی دوست کیساتھ نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ الحمدللّٰہ، کل بہترین دوست سے شادی کر لی، اور اپنی دنیا کے ساتھ جشن منایا، پیار اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ‘۔

  • ماورا حسین کے نکاح پر عروہ اور فرحان توجہ کا مرکز بن گئے، تصاویر وائرل

    ماورا حسین کے نکاح پر عروہ اور فرحان توجہ کا مرکز بن گئے، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کے نکاح پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید توجہ کا مرکز بن گئے۔

    گزشتہ روز لالی و بالی ووڈ اداکارہ ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی سے شادی نے شادی کا اعلان کیا اور ساتھ کی نکاح کی تصاویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے تھے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی خوبصور تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا، جوڑے نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’بالآخر افراتفری کے عالم میں، میں نے آپ کو ڈھونڈ لیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    انسٹاگرام پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    ماورا حسین نے اس موقعے پر منٹ گرین رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس نظر آئیں جبکہ امیر گیلانی نے سیاہ شلوار، قمیص، واسکٹ کے ساتھ شال پہن رکھی تھی۔

    جہاں اس موقع پر ماورا حسین اور امیر گیلانی کے چہرے کے تاثرات انکی محبت کو بیان کر رہے تھے وہیں عروہ حسین اور فرحان سعید مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جوڑے کی متعدد تصاویر میں انہیں بے انتہا دلکش دکھنے کے ساتھ ساتھ خوش بھی نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MAWRA (@mawrellous)

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے ان یادگار لمحات کی جھلکیاں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، عروہ نے نکاح کے موقع پر سرخ جوڑا زیب تن کیا جبکہ فرحان نے سیاہ رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے رنگ برنگی شلوار قمیض پہنی جبکہ ان کی بیٹی جہاں آرا سعید بھی تقریب میں شریک نظر آئیں۔

    شوبز انڈسٹری کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ عروہ اور گلوکار نے اس موقعے پر بھارت کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ سوٹ پہنا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    شیئر کی گئیں تصاویر میں سے ایک میں عروہ، فرحان اور ننھی جہاں آرا ایک ساتھ بیٹھ کر پوز دیتے دکھے جبکہ ان کے پیچھے نوبیاہتی جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کھڑے مسکراتے دکھے۔

    ایک تصویر میں ماورا حسین کی پوری فیملی ایک ساتھ پوز دیتی دکھی جبکہ ایک جگہ عروہ حسین نکاح کے وقت اپنی بہن کی آنکھوں سے آنسو پونچھتی دکھیں۔

  • ماورا حسین کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا میسج موصول

    ماورا حسین کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا میسج موصول

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا میسج موصول ہوا ہے۔

    فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے اسٹوری پر اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں کرسٹیانو رونالڈو کا پیغام دیکھا جاسکتا ہے۔

    ماورا حسین کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا میسج موصول

    کرسٹیانو رونالڈو نے میسیج میں اداکارہ ماورا حسین کو نئے سال 2025 کی آمد پر مبارکباد دی ہے، اداکارہ نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سال بن گیا‘۔

    اداکارہ نے انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by WOKE (@woke_bycapital)

    خیال رہے کہ ماورا حسین متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ اور پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MAWRA (@mawrellous)

  • ماورا حسین ’وکالت‘ کیلئے اداکاری چھوڑ دیں گی؟

    ماورا حسین ’وکالت‘ کیلئے اداکاری چھوڑ دیں گی؟

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ایل ایل بی کی ڈگری کو کارآمد بنانے کیلئے اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا۔

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ نوکری سے متعلق بات کی اور وکیل بننے کے حوالے سے بھی اپنا بیان دیا۔

     اداکارہ نے کہا کہ مجھے صرف دو ہی نوکریاں پسند ہیں جس میں سے پہلی ہے اداکاری اور دوسری بے بی سٹنگ اس کے علاوہ اور کوئی ملازمت نہیں پسند۔

    ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہا کہ میں بدقسمتی سے اپنی وکالت کی ڈگری کو کارآمد نہیں بنا سکتی، پانچ سال پہلے تک مجھے لگتا تھا کہ میں وکالت اور اداکاری دونوں ہی پیشے کو ایک ساتھ لیکر چل سکتی ہوں لیکن اب سمجھ آگیا ایسا ممکن نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کسی بھی نوکری کو کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ مکمل طور پر اس پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں، لیکن ہاں اگر مستقبل میں وکالت کے پیشے کو چننے کا فیصلہ کیا تو پھر پوری طرح اس پر ہی توجہ دونگی اور دوسرے تمام کام کو چھوڑ دونگی۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ جس طرح ابھی اداکاری کے لیے محنت کرتی ہوں اسی طرح وکیل بننے کیلئے محنت کرونگی اور اس کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گی۔

    ماورا حسین نے اپنی ڈگری سے متعلق مزید بتایا کہ میں ایل ایل بی مکمل کرچکی ہوں، مجھے بار کورس مکمل کرنے کیلئے 9 ہفتے درکار ہیں، بار کورس کے لیے مجھے لندن جانا ہوگا میں مزید پڑھنے کیلئے تیار ہوں لیکن ہاں ابھی یہ نہیں سوچا کہ اسے کب مکمل کرونگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    یاد رہے کہ ماورا حسین نے 2019 میں یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی تعلیم مکمل کی تھی اور اپنی کانووکیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں شئیر کی تھیں۔

    واضح رہے کہ ماورا حسین متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ اور پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • ماورا حسین نے اپنے ارادے سے مداحوں کو آگاہ کردیا ؟

    ماورا حسین نے اپنے ارادے سے مداحوں کو آگاہ کردیا ؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ایک بار پھر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق اپنے ارادے سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

    اداکارہ ماورا حسین اپنی اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنی نت نئی تصاویر سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔

    اپنے مداحوں اور پرستاروں کے ساتھ گپ شپ لگانے کیلئے ماورا حسین نے سوال جواب کا سیشن منعقد کیا۔

    اس سیشن میں ماورا حسین نے نہ صرف اپنے چاہنے والوں کی جانب سے پوچھے گئے منفرد سوالات کا جواب دیا بلکہ ایک اہم خبر بھی سنادی۔

    ماورا حسین سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ’کیا میں آپ کو جلد بالی وڈ کی کسی فلم میں دیکھ سکوں گا؟‘

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ماورا حسین نے لکھا کہ’ناممکن کچھ بھی نہیں ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے تو جو ہونا ہوگا ہوجائے گا‘۔

    پرینیتی چوپڑا نے حتمی فیصلہ کرلیا؟

    یاد رہے کہ 2016ء میں اداکارہ ماورا حسین نے بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تھا۔

  • ماورا حسین کی 31ویں سالگرہ کی تصاویر وائرل

    ماورا حسین کی 31ویں سالگرہ کی تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کیک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصاویر میں ماورا کو دو کیک، گلدستے اور غباروں کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ماورا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ 31 سال کی ہوگئی ہیں۔‘ اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سالگرہ کے لیے پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

    ماورا حسین نے سالگرہ کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ ماورا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    ماورا حسین متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم۔‘ اور پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • ماورا حسین کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی بغیر میک اپ تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مہرون ویلویٹ کے سوٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘Winter sun got me like’انہوں نے نو میک اپ اور نو فلٹرز کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MAWRA HUSSAIN (@mawrellous)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

    ماورا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں بچپن کی تصویر بھی شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MAWRA HUSSAIN (@mawrellous)

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ ماورا اور عروا حسین نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

     ماما کے ساتھ مجھے درزی کے پاس جانے میں مزہ آتا تھا،ماورا حسین

    ماورا نے بتایا تھا کہ ’ماما کے ساتھ مجھے درزی کے پاس جانے میں مزہ آتا تھا اب بھی ایسا ہی ہے میں ڈیزائن دیکھ کر پھر کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ  ’عروہ کو کپڑے سلوانے نہیں ہوتے تو وہ درزی کے پاس کیوں جائیں گی لیکن میں کپڑوں کے ڈیزائن دیکھ کر پھر خریدتی ہوں یا پھر سلواتی ہوں۔‘

    یاد رہے کہ ماورا حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں بشریٰ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • ماورہ حسین انسٹا گرام پر چھا گئیں

    ماورہ حسین انسٹا گرام پر چھا گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، جس کی اہم وجہ ان کا اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطے میں رہنا ہے۔

    اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پراداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے کے ساتھ ہی ان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7ملین تک جاپہنچی ہے۔

    ماورہ نے صرف 57 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اور اب تک صرف 960انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔

    اداکارہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی ، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کےساتھ مختلف تقاریب اور سیروتفریح کے دوران گزارے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    اس کے علاوہ وہ اپنے مداحوں کو کسی بھی نئے ڈرامے یا پروجیکٹ سے متعلق بھی سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اب تک انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے 10.2ملین فالوورز ہیں جبکہ 9.3 ملین فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن خان دوسرے نمبر پر اور پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اورمنال خان 8.2 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • ماورا حسین کی نئی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

    ماورا حسین کی نئی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

    لاہور : پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی جم میں ٹریننگ کرتی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا اور ٹویٹر پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ جبکہ انسٹا گرام پر 44 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اداکارائیں حالیہ عرصے کے دوران اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    ماروا حسین میں انھی میں سے ایک ہیں، جن کے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، صرف ٹویٹر پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ جبکہ انسٹا گرام پر 44 لاکھ کے قریب ہے۔

    اداکارہ ماورا حسین نے انسٹا گرام پر جم میں ٹریننگ کرتی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہو گئیں، ان کے چاہنے والے حیران ہیں کہ ماروا حسین اپنی فٹنس کے لیے اتنی سخت ٹریننگ کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    To be able to Love ———- Free yourself First 🧚🏻‍♂️ #breathe #stretch #LetGo @thepilatezlab ⭐️

    A post shared by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

    تصاویر اور ویڈیوز میں ماورا حسین اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے جم میں فزیکل ٹریننگ کر رہی ہیں، جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    S T R E T C H ➖ @thepilatezlab #home @tuhura.athletics

    A post shared by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

    ماروا حسین کے بارے میں مشہور ہے کہ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئرز کرتی ہیں تو کچھ لوگ اصرار کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کیا یہ تصویر میک اپ والی ہے یا میک اپ کے بغیر ہے۔

    خیال رہے نیو یارک میں دورے کے دوران انہوں نے چند تصاویر اپ لوڈ کیں جس میں بنا میک اپ کی تصاویر کو ان کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں۔