Tag: Mawra Hocane

  • سال 2018: جوانی پھر نہیں آنی 2 کا گانا سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانوں‌ میں‌ شامل

    سال 2018: جوانی پھر نہیں آنی 2 کا گانا سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانوں‌ میں‌ شامل

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ  پیش کش جوانی پھر نئی آنی 2 کا گانا یوٹیوب پر سب سے زیادہ بار دیکھی جانے والی ویڈیوز میں‌ شامل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر سال 2018 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست سامنے آگئی جس میں جوانی پھر نہیں آنی 2 کا گانا  ’آیا لاڑئیے‘ بھی شامل ہے۔

    فہد مصطفیٰ اور  ماوراحسین پر فلمائے گئے گانے کو اب تک 73 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے 23 مارچ کو جاری ہونے والے نغمے کو 69 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا۔

    یوٹیوب پر سب سے زیادہ بار سرچ ہونے والی ویڈیوز میں ’آیا لاڑیے‘ ساتویں جبکہ آئی ایس پی آر کا نغمہ 5ویں نمبر پر رہا۔

    اسی طرح پنجابی بالی ووڈ فلم کے گانے وے تو لانگ میں الائچی سرفہرست رہا جبکہ عاطف اسلم کا ’دیکھتے دیکھتے‘ تیسرے، کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کا ’شکوہ جواب شکوہ‘ چوتھے، پشتو گلوکارہ گل پانرا کا گانا چھٹے، کوک اسٹوڈیوز سیزن 11 کا ملنگ اور ندیم سرور کا نوحہ سب سے زیادہ بار سرچ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عیدالضحیٰ پر سلمان اقبال فلمز ، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ریلیز کی گئی تھی جس نے ملکی تاریخ میں نہ صرف انقلاب برپا کیا بلکہ باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم بن کر ابھری تھی۔

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

    فلم کے سیکوئل میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، کبریٰ خان، ماورا حسین، عظمیٰ خان اور ثروت گیلانی نے اہم کردار ادا کیا جبکہ ندیم بیگ نے ہدایت کاری سے امور سرانجام دیے۔

  • شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد

    شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد

    ممبئی: پاکستان سمیت بھارت میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، شوبز ستاروں نے بھی عید مبارک کے پیغامات جاری کردئیے۔

    بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ ایک پاکستانی مداح سید فراز علی نے آسٹریلین اسٹیمپ پر ان کی 1977 کی فلم کی تصویر بھیجی ہے اور کہا ہے کہ آپ کے لیے عید کا گفٹ، امیتابھ نے کہا کہ شکریہ آپ کا اور عید مبارک۔


    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے مداحوں کی عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے اہلخانہ کے لیے بہت پیار۔


    انوشکا شرما نے کہا کہ آپ اور آپ کے اہلخانہ کو عید مبارک، ہماری زندگی اچھے لمحات کے ساتھ گزرنی چاہئے۔


    اداکار رشی کپور نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید مبارک دوستوں، جہاں بھی ہو خوش رہو۔


    اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ محبت ہمیشہ آنکھوں میں ہوتی ہے، آپ سب کو عید مبارک، آپ اور آپ کے اہلخانہ ہمیشہ خوش رہیں۔


    اداکارہ سوناکشی سنہا بھی مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔


    اداکار فہد مصطفی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید مبارک دوستوں۔


    اداکارہ ماورا حسین نے بھی مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔


    اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ عید کی خوشیاں مبارک، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی اور خوشیاں دے۔


    اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ عید مبارک ٹویٹر مداحوں، مجھے عیدی میں میسی کی ہیٹ ٹرک چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ماورا حسین

    ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ماورا حسین

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ماہرہ خان ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور دونوں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں ماورا حسین ’ہمسفر‘ اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتی نظر آئیں، فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ماورا حسین نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جب ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر نشر ہوا تھا اُس وقت میں اداکارہ بھی نہیں تھی، وہ نہایت باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔

    انہوں نے شوبز میں مجھ سے زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ مجھے صرف چند سال ہوئے، اس لیے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا‘۔

    یاد رہے کہ ماہرہ خان بھی اس سال بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’رئیس‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

    اپنے اور ماہرہ کے ایک ساتھ ڈیبیو کے حوالے سے ماورا کا کہنا تھا ’میں بہت خوش ہوں کہ ہم دونوں ایک ہی سال میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم دونوں ہی ڈیبیو ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جائیں گے‘۔

    ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم 5 فروری کو بھارت اور پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • ماورا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم 2016 میں ریلیز ہوگی

    ماورا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم 2016 میں ریلیز ہوگی

    لاہور: پاکستانی ماڈل واداکارہ مروا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ 2016 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ جس کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ میں کی گئی ہے۔

    یہ فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کا ری میک ہے،جس کی دیگر کاسٹ میں قادر خان، جگدیپ، رنجیت، جیون شامل تھے۔ مذکورہ فلم سپرہٹ رہی جب کہ آر ڈی برمن نے اس کا میوزک ترتیب دیا تھا جب کہ کشور کمار اور آشا بھوسلے کے گانے آج بھی زبان زدوعام ہیں۔

     ذرائع کے مطابق کیپ ٹاؤن میں 50فیصد سے زائد فلم کی شوٹنگ کرلی گئی ہے، فلم میں ان کے مقابل تیلگو اداکار ہرش وردھن رانے ہیں۔

    فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ کا پہلا پوسٹر بھی لانچ ہوچکا ہے جس میں اداکارہ عروسی لباس پہنے باتھ ٹب میں پھولوں کی پتیوں میں لیٹی ہیرو کا ہاتھ تھامے نظر آرہی ہیں۔

  • پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آسمان کی بلندیوں پر

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آسمان کی بلندیوں پر

    پاکستانی اداکارہ ماوراحسین نے سب کو اس وقت حیران کردیا جب انھوں نے اپنے فیس بک پر اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر پوسٹ کی۔

    ماورا حسین کا نام ایک آزاد، جرات مندانہ اور بہادر لڑکی کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم انھوں نے جو ہوائی جہاز سے اسکائی ڈائیونگ  کی حالیہ تصاویر شیئر کی، جس میں زمین کی سطح سے ہزاروں فٹ اوپر بلندی دیکھ کر یقینی طور پر آپ کا دماغ اڑ جائے گا۔

    پاکستانی اداکارہ ماورا ہوکین نے خود کی کسی دوسرے شخص کے ساتھ اپنے فیس بک پیج پر اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر شیئر کی، اس کے علاوہ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔

    پاکستانی اداکارہ نے حال ہی میں بالی ووڈ کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے بھارت سے واپس آئی ہیں، زرائع کے مطابق فلم کا نام صنم تیری قسم ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے یوم دفاع بھی حب الوطنی اور جوش کے ساتھ منایا۔ ایکٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ انھوں نے کس طرح اس اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا۔    

    چند روز قبل ماورا ہوکین پر پاکستان مخالف فلم کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا، جس پر فلمی اداکار شان شاہد نے ماورا پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا اور دونوں کے درمیان الفاظ کی جنگ چھڑ گئی تھی۔

  • مجھے شان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، ماورا حسین

    مجھے شان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، ماورا حسین

    کراچی : ماڈل اور اداکارہ ماورا حسین نے اداکار شان کو تنقید کا جواب دے دیا، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماورا حسین نے اپنے مداحوں اوراداکار شان کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ شان جیسا سمجھ دار شخص میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شان کو چاہئیے تھا کہ تنقید کرنے کی بجائے مسئلے کا حل بتاتے، خط میں کہا گیا ہے کہ ہم لوگ اپنے ملک اور قوم کے دلوں میں اپنی جگہ بنائیں لیکن اداکار شان ہر موقع پر بات غلط سمت میں لے جاتے ہیں۔

    کوئی بھی فنکار بھارت جاکر کام کرتا ہے تو شان اسی طرح انہیں اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، چاہے وہ میں ہوں ،علی ظفر ، فواد خان یا جاوید شیخ جیسے بڑے اداکار جنہوں نے بھارت جا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنا کام جاری رکھوں گی اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گی اور اپنا سر اونچا رکھوں گی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ جیسے لوگوں سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، اور نہ اپنے ملک اوراپنے لوگوں سے محبت کیلئے آپ کی اجازت کی ضرورت ہے۔

    ماورا حسین کا کہنا تھا کہ شان آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ آپ ہمیں اپنا کام کرنے دیں کیونکہ ہمارے پاس کام ہے کرنے کیلئے۔

    میں آپ کی بات کا کوئی رد عمل نہیں دیتی اگر آپ نے میرے ملک اور میرے مداحوں پر سوال نہ اٹھایا ہوتا، میں اپنے ملک کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں۔

    واضح رہے کہ ماورا حسین نے اداکار شان کی جانب سے اٹھائےگئے سوال کہ’’کیا ہمیں ایسی اداکارہ پر پابندی عائد کرنی چاہیئے جو کہ پاکستان مخالف فلم کی حمایت کرے‘‘۔ کے جواب میں اپنے خط میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    Open Letter to My Fans & Mr Shan Shahid:My tweets were out of utter ignorance for I had not seen the trailer neither…

    Posted by Mawra hocane on Sunday, August 30, 2015