Tag: maya ali

  • ’شیکی شیکی‘ اداکارہ مایا علی بھی وائرل ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

    ’شیکی شیکی‘ اداکارہ مایا علی بھی وائرل ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

    پاکستانی اداکارہ مایا علی بھی سوشل میڈیا کے ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ماڈل اور اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش ویڈیو جاری کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں ٹک ٹاک کے وائرل ٹرینڈ پر ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں اداکارہ اپنے کلاتنھگ برانڈ میں ساتھ کام کرنے والی دو لڑکیوں اور ساتھی اداکار وہاج علی کی اہلیہ ثنا فاروق کے ساتھ یادگار لمحے گزارتی دکھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    ویڈیو میں مایا علی مختلف دیسی لُک میں حسن کے جلوے بکھیرنے کے علاوہ چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی ہنستی کھیلتی نظر آئیں، مایا نے اس ویڈیو پر ایک ایسا گانا لگایا جو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور وہ ایک بھارتی گلوکار سنجو راتھوڑ نے گایا ہے اور اداکارہ ایشا مالویا نے اس پر پرفارم کیا ہے۔

    گانے کا نام ‘شیکی’ ہے جس پر ہر کوئی رقص کرتا نظر آرہا ہے لیکن مایا نے اس گانے پر اپنی زندگی کے محبت سے بھرے لمحے شیئر کیے، ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘میرے نزدیک اچھے دنوں کے اصل معنیٰ ایسے ہی لمحے ہیں۔’

  • 10 مئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: مایا علی

    10 مئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: مایا علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی کا کہنا ہے کہ 10 مئی 2025 ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    مایا علی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ 10 مئی 2025 ایک ایسا دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جنگ بندی دونوں اطراف کے لیے امن لاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں کہ جنگ کبھی بھی حل نہیں تھی، اداکارہ پاکستان کی مسلح افواج اور ان بہادر سپاہیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جو فرنٹ لائن پر ڈٹے رہے۔

    مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد، انہوں نے تکلیف برداشت کی اور قوم کے لیے کامیابی حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    واضح رہے کہ 22 اپریل کو بھارت نے پاکستان پر سری نگر کے پہلگام میں اپنے سیاحوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا، پاکستان نے فوری طور پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے نظر انداز کر دیا۔

    بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر فضائی حملہ کیا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جن میں جدید طرز کے تین فرانسیسی جنگی طیارے رافیل بھی شامل ہیں۔

    لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت پھر بھی نہ رکا اور اس نے پاکستان کے بڑے شہروں پر ڈرون حملہ کیا جسے پاکستان کی افواج نے نہ صرف ناکارہ کیا بلکہ اس سے جواب میں بھارت کے خلاف آپریشن کیا جس میں پاکستان کو کامیابی ملی۔

    پاکستان کے مسلح افواج کے کامیاب آپریشنز کو دنیا بھر نے سراہا جبکہ پاکستانی بھی اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔

  • مایا علی پر فدا ہوں اُن سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا: اسامہ خان

    مایا علی پر فدا ہوں اُن سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا: اسامہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اسامہ خان نے اداکارہ مایا علی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی پسندیدہ اکاراؤں کے طور پر مایا علی اور ماہرہ خان کی تعریف کی۔

    اسامہ خان نے کہا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

    کسی کو ڈیٹ کرنے سے اچھا ہے نکاح کر لوں، اسامہ خان

    اسامہ خان نے کہا کہ مایا علی کو بھی پتا ہے کہ میں اُنہیں پسند کرتا ہوں کیونکہ میں کئی شوز میں اس بات کا اعتراف کرچکا ہوں، میں مایا علی سے ہی اپنی محبت کا اظہار کروں گا کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں۔

    اداکار اسامہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بارے میں سوچا تو پہلے مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا اس کے بعد شادی کے بارے میں سوچوں گا۔

    زینب شبیر اور اسامہ خان نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    یاد رہے کہ اداکار اسامہ خان نے سال 2017 میں شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زینب شبیر، شہروز سبزواری، بہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔

  • مایا علی کی اداؤں نے مغلیہ دور کی یاد تازہ کردی

    مایا علی کی اداؤں نے مغلیہ دور کی یاد تازہ کردی

    پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی کی مغلیہ دور کے انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے تصاویر شیئر کی ہے، ان کی اداؤں نے  مغلیہ دور کی یاد تازہ کردی۔

    مایا علی کا یہ شوٹ ایک فنکارانہ اظہار ہے جس کا  تاریخ سے تعلق ہے، اور ایک جدید تاریخ کا عکس بھی موجود ہے جس میں لازوال خوبصورتی ہے۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

  • مایا علی انسٹاگرام پر چھا گئیں

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ مایا علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں ’پتے‘ کا ایموجی استعمال کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    انہوں نے ایک گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی فنکار وہاج علی نے سمیت ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ ماہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کی تصاویر بھی انہوں نے شیئر کی تھیں، مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی گئی۔

    اس سے قبل مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    ویڈیو میں مایا علی کہتی دکھائی دیتی ہیں، یہ گانا خاص طور پر میرے بندے کے لیے ہے، اس کے بعد ہو چپ ہوجاتی ہیں۔

    ایک سہیلی پریشان ہو کر پوچھتی ہیں، گانا کہاں ہے؟ جس پر مایا علی جواب دیتی ہیں، بندہ کہاں ہے؟ اس کے ساتھ ہی پس منظر میں گانا چلنے لگتا ہے۔ مایا علی نے کیپشن لکھا تھا کہ  دوبارہ نہیں پوچھنے کا۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • میرا بندہ کہاں ہے؟ مایا علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    میرا بندہ کہاں ہے؟ مایا علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اعتراف کرلیا کہ وہ سنگل ہیں اور ان کی زندگی میں کوئی شخص نہیں، یہ اعتراف انہوں نے ایک دلچسپ مزاحیہ ویڈیو کے ساتھ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    ویڈیو میں مایا علی کہتی دکھائی دیتی ہیں، یہ گانا خاص طور پر میرے بندے کے لیے ہے، اس کے بعد ہو چپ ہوجاتی ہیں۔

    ایک سہیلی پریشان ہو کر پوچھتی ہیں، گانا کہاں ہے؟ جس پر مایا علی جواب دیتی ہیں، بندہ کہاں ہے؟ اس کے ساتھ ہی پس منظر میں گانا چلنے لگتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    اس ویڈیو پر مایا علی نے کیپشن لکھا، دوبارہ نہیں پوچھنے کا۔

    مایا علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ مایا علی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں، وہ اب تک کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

  • "پہلی سی محبت” اداکار شبیر جان کے بارے میں مایا علی نے کیا کہا ؟

    "پہلی سی محبت” اداکار شبیر جان کے بارے میں مایا علی نے کیا کہا ؟

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل "پہلی سی محبت” میں مرکزی کردار ادا کرنے والی مایا علی کا کہنا ہے کہ شبیرجان جیسے سینئر اداکار کے ساتھ کام کرنا میری خواہش تھی جو پوری ہوئی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارنننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مایاعلی نے بتایا کہ شبیر جان واقعی بہت بڑے اداکار ہیں جن سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شبیر جان کو نہ صرف اپنے بلکہ ساتھی فنکاروں کے ڈائیلاگ بھی یاد رہتے ہیں اور کہیں غلطی کرنے یا مکالمہ بھول جانے پر وہ ہماری تصحیح بھی کرتے ہیں۔

    اداکارہ مایہ علی نے بتایا کہ اسی طرح شہر یار منور بھی ڈرامے کے اسکرپٹ کو پڑھ کر اسے یاد رکھتے ہیں، بعض مرتبہ احساس ہوتا ہے کہ ہم اتنے برے ایکٹر ہیں کہ ہمیں اپنے ڈائیلاگ بھی یاد نہیں رہتے۔

    مزید پڑھیں : ”پہلی سی محبت“ ڈرامہ آپ کے دلوں کو چھولے گا، مایا علی

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل” پہلی سی محبت "کی پہلی قسط کل بروز ہفتہ کی رات8بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔ڈرامہ کی ہدایت کاری کے فرائض انجم شہزاد نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی مصنفہ فائزہ افتخار ہیں۔

    ڈرامے” پہلی سی محبت” کی کاسٹ میں شہریار منور، مایا علی، شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ رابعہ بٹ، صبا فیصل ودیگر شامل ہیں۔

  • ’’وقت ہمیشہ مرہم نہیں بنتا‘‘

    ’’وقت ہمیشہ مرہم نہیں بنتا‘‘

    کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے فوٹو شیئر ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بابا چار سال قبل آپ ہمیں اس دنیا میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’لوگ کہتے ہیں وقت سے اچھا مرہم کوئی نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیشہ وقت مرہم نہیں بنتا۔‘ مایا علی نے کہا کہ ’بابا میں ہر لمحہ آپ کو یاد کرتی ہوں، آپ ہمیشہ میری دعاؤں اور خیالات میں شامل ہوتے ہیں۔‘

    مایا علی نے مداحوں کو پیغام دیا کہ ’والدین کو اہمیت دیں اور ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں، جب وہ ایک بار چلے گئے تو لوٹ کر واپس نہیں آئیں گے۔

    اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے مرحوم والد کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔

    مایا علی کی جذباتی پوسٹ پر مداحوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مرحوم والد کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    ایک صارف نے اداکارہ کو ہمت دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے بابا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘

  • مایا علی کی مدد کس کتاب نے کی؟

    مایا علی کی مدد کس کتاب نے کی؟

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو اس کتاب کا نام بتادیا جس نے نئی چیزیں دریافت کرنے میں اداکارہ کی مدد کی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مشہور کتاب ’ری کلیم یور ہارٹ‘ کی کچھ تصاویر پوسٹ کی جس سے واضح ہورہا ہے کہ اس کتاب نے اداکارہ کو متاثر کیا ہے۔

    مایا علی نے تصویروں کے ساتھ کیپشن میں کتاب کی وہ لائن بھی لکھی جسے پڑھنے کے بعد وہ بہت متاثر ہوئی ہیں۔
    کتاب کی وہ سطر جس نے اداکارہ کو متاثر کیا، ’اگر آپ اس کی تلاش کرتے ہیں تو خدا آپ کو بلند ی عطا کرے گا، اور سمندر کے اندھیروں کو سورج کی روشنی سے بدل دے گا۔‘


    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’اس کتا ب نے اُن کی بہت مدد کی ہے، اس کتاب کو پڑھنے سے اُنہیں وہ چیزیں دریافت کرنے میں مدد ملی ہے جو و ہ آج سے پہلے کبھی ڈھونڈ نہیں سکی تھیں۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ ’اس کتاب کو پڑھنے سے اُنہیں یہ سبق حاصل ہوا ہے کہ جب اللّہ تعالیٰ ہم سے کوئی ہماری پسندیدہ چیز لیتا ہے تو ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ بدلے میں ہمیں اس سے بہتر چیز لازمی عطا کرتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ ’ری کلیم یور ہارٹ‘ ایک انگیریزی کتاب ہے جسے ایک امریکی مسلم مصنف یاسمین مجاہد نے تحریر کیا جبکہ یہ کتاب سال 2015 میں شائع کی گئی تھی۔

  • اداکارہ مایا علی کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

    اداکارہ مایا علی کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

    کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا جسے خوب سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

    اداکارہ مایا علی آج کل چھٹیاں گزارنے کے لیے ملک کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں، انہوں نے خوبصورت نظاروں کی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

    مایا علی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مثبت مستقبل سے متعلق کیپشن میں لکھا کہ ’جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی ہیں۔‘

    اداکارہ کی اس پوسٹ کو پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور مداحوں کی جانب سے خوب بھی سراہا گیا۔

    مایا علی نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے عقب میں خوبصورت آسمان اور بادل نظر آرہے ہیں، اس تصویر پر مایا علی کی جانب سے لکھا گیا کہ ’ہمیشہ وہاں جائیں جہاں آپ سب سے بہتر زندگی محسوس کریں۔‘

    View this post on Instagram

    Go where you feel most alive..🏔🏔

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on