Tag: maya ali

  • عثمان خالد بٹ سے شادی؟ مایا علی کا مداح‌ کو کرارا جواب

    عثمان خالد بٹ سے شادی؟ مایا علی کا مداح‌ کو کرارا جواب

    کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اداکار عثمان خالد بٹ سے شادی کے سوال پر مداح کو کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے نئے سال کے موقع پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے پسند کیا وہیں ایک صارف ملک عمیر طاہر نے ان سے سوال کیا کہ ابھی بھی عثمان خالد بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، آپ دونوں کو ساتھ نہیں دیکھا۔

    مایا علی نے مداح کے سوال پر برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’کیا آپ نے مجھ سے، میری فیملی سے یا عثمان خالد بٹ یا ان کی فیملی سے اس بات کا ذکر سنا ہے؟

    اداکارہ نے مزید کہا کہ سوال کرنا آپ کا حق ہے لیکن برائے کرم کسی کے بارے میں بھی بیان دینے سے گریز کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    2019 thank you for the lessons, 2020 I am ready… 📸 @zillestudio_kukisphotography

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

    مایا علی کی جانب سے کرارا جواب ملنے کے بعد صارف کی جانب سے کمنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے لیکن اس سوال کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی اور عثمان خالد بٹ اچھے دوست ہیں انہوں نے بہت سے ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور ڈراموں میں دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں، شہروز سبزواری نے ویڈیو پیغام میں علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

    سائرہ اور شہروز کی طرح مایا بھی چاہتی ہیں کہ لوگ حقیقت کو جانے بغیر اس طرح کے بیان نہ دیں۔

  • شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ، شہریار منوراور مایا علی میدان میں آگئے

    شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ، شہریار منوراور مایا علی میدان میں آگئے

    کراچی : شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ کے لیے معروف اداکار شہریار منور اور مایا علی میدان میں آگئے، فنڈ ریزنگ کے لیے مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج فراہم کرنے والے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی کراچی میں بننے والے اسپتال کے فنڈز کے لئے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ مایا علی میدان میں آگئے ہیں جوکہ مختلف ممالک میں جا کر فنڈ جمع کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے قائم ہونے والا شوکت خانم میوریل کینسر اسپتال اور تحقیقی ادارہ پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج کرنے والا سب سے بڑا اسپتال ہے جو کہ ایک مستند خیراتی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

    یہ ادارہ اب تک کینسر میں مبتلا لاکھوں غریب لوگوں کا مفت علاج کر چکا ہے۔ 1994میں اس ادارے کی بنیاد رکھنے سے قبل چندہ جمع کرنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان ،بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ہالی ووڈ اداکار میک جیگر جیسی مقبول ترین شخصیات بھی اسپتال کے لئے تقریبات میں شریک ہو چکے ہیں۔

    معروف ٹی وی فنکار مایا علی اور شہریار منور صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں کہا ہے کہ ہم خوش دلی سے یہ بات بتا رہے ہیں کہ ہم شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے لئے فرانس ،سوئیڈن اور ناروے جارہے ہیں۔

    ہم تیسرے شوکت خانم کینسر اسپتال کی کراچی میں بنیاد رکھنے جارہے ہیں جس کے لئے ہمیں آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ فنڈز کے لئے پیرس میں ہونے والی تقریب 5 اپریل کو اور دوسری تقریب سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 6 اپریل کو ہوگی جب کہ تیسری تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 7 اپریل کو منعقد ہوگی۔

  • پاکستانی اداکار مایا علی کی بالی ووڈ ادکارہ پرینکا چوپڑا اور دیپیکا کی نقالی

    پاکستانی اداکار مایا علی کی بالی ووڈ ادکارہ پرینکا چوپڑا اور دیپیکا کی نقالی

    کراچی :  پاکستانی ٹیلی ویژن ادکارہ مایا علی مخلتف ڈرامہ سیریل میں اپنی شاندار اداکاری کے بعد اپنے چاہنے والوں اور شائقین کے لئے مزاحیہ ویڈیو اپلوڈ کردیا ۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر اور فیس بک پر حال ہی میں دو ویڈیو اپلوڈ کیں جس میں سے ایک میں وہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا کی فلم میری کوم کے ڈائلاگ کی نقالی کرتے ہوئے پائیں گئیں۔

    اس سے قبل وہ بالی ووڈ  اداکارہ دیپیکا پاڈوکون  کی فلم چنائے ایکسپریس  کے  ایک ڈائیلاگ کی نقالی کرتے ہوئے دیکھائی دیں ۔یہ دونوں ویڈیو انتہائی مزاحیہ ہیں ۔