نیویارک : بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیلاک کا کہنا ہے کہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کے لیے تیار ہیں۔
میڈلین البرائٹ کے ٹوئٹ نے مقبول بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیلاک کو بھی متاثر کیا ہے، انھوں نے ٹوئٹر ہیغام میں لکھا کہ وہ یہودی ہیں اور میں اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے پر تیار ہیں۔
I'm Jewish. I stand ready to register as a Muslim in #solidarity if it comes to that.
— Mayim Bialik (@missmayim) January 25, 2017
صدر ٹرمپ کی شدید ناقد مایم بیالک نے مزید لکھا کہ اگر ہم ان لوگوں کا اندراج کر رہے ہیں جن کو ہم خطرہ سمجھتے ہیں تو سفید فام مردوں کو بھی رجسٹر کیا جائے کیونکہ زیادہ تر سیریر کلرز اور بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے والے سفید فام مرد ہیں۔
مزید پڑھیں : مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلمان بننے کیلئے تیار ہوں، میڈلین البرائٹ
یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانےکو تیار ہیں، میڈلین البرائٹ کی اس ٹوئٹ کو فوری طور پر ہزاروں افراد نے لائیک کیا ہے۔
واضح رہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ صدر ٹرمپ ایک حکمنامہ جاری کرنے والے ہیں، جس کے تحت تارکین وطن پر پابندی ہوگی اور اس کے علاوہ شام، یمن اور عراق سمیت سات ممالک سے لوگوں کے آنے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔