Tag: Mayo Hospital

  • میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انکوائری شروع

    میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انکوائری شروع

    لاہور: میو اسپتال لاہور میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انتظامیہ نے انکوائری شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو زائد المیعاد انجکیشن لگائے جانے کے معاملے میں سی ای او میو اسپتال نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کروا دی۔

    سی ای او کے مطابق ایکسپائر انجیکشنز کی موجودگی پر 2 اسٹور کیپرز شہزاد اور سرفراز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی کی سفارشات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ جن مریضوں کو زائد المیعاد انجکشن لگے ان میں ری ایکشن نہیں آیا، تاہم مریضوں کو متعلقہ وارڈ میں بلا لیا گیا اور ایڈمٹ کر لیا گیا ہے۔

  • میو اسپتال میں آتشزدگی، مریضوں کو جان کے لالے پڑگئے

    میو اسپتال میں آتشزدگی، مریضوں کو جان کے لالے پڑگئے

    لاہور: لاہور کے میو اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، آتشزدگی کے باعث مریض وارڈ میں پھنس گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آگ میو اسپتال کے تیسری منزل پر واقع آرتھو وارڈ میں لگی، جس کے نتیجے میں وارڈ میں دھواں بھر گیا اور متعدد مریض وارڈ میں پھنس گئے۔

    ایم ایس میو اسپتال کے مطابق آرتھو وارڈ سے ملحقہ دوسرے وارڈ سے بھی مریضوں کو باہر نکالا جارہا ہے، ریسکیو کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    ایم ایس میواسپتال نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کی بروقت اقدامات کے باعث آرتھو وارڈ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور تمام مریضوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا، مریضوں کو ریسکیو کرتے وقت کچھ مشکلات پیش آئی، کئی مریضوں کو تو وارڈ کا دروازہ توڑ کر باہر نکالا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏لاہور: میو اسپتال کی لفٹ نے معصوم بچے کی جان لے لی

    دوسری جانب سیکریٹری صحت پنجاب نے میواسپتال میں آگ لگنےکے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، سیکریٹری صحت نے ہدایت دی کہ مریضوں کو محفوظ جگہ پر پہنچا کر بہترین طبی سہولتیں دی جائیں، طبی سہولتوں کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

  • ایک اور گرفتار لیگی رہنما جیل سے اسپتال منتقل

    ایک اور گرفتار لیگی رہنما جیل سے اسپتال منتقل

    لاہور: لیگی رہنما خواجہ آصف کو آنکھ میں انفیکشن کے باعث لاہور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے ایک اور رہنما گرفتاری کے بعد جیل سے اسپتال پہنچ گئے ہیں، خواجہ آصف کو کوٹ لکھپت جیل کے حکام نے آج آنکھوں میں انفیکشن کے باعث میئو اسپتال منتقل کیا۔

    اسپتال منتقل کرنے کے بعد لیگی رہنما کو اسپتال کے وی آئی پی روم اےوی ایچ وارڈ میں منتقل کیا گیا،جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

    اس حوالے سے سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے ، خواجہ آصف کے ضروری ٹیسٹ ہو رہے ہیں، وہ صحت مند ہے، رپورٹس کل تک آجائیں گی ،جس کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیٹے خواجہ آصف کا علاج کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے جیل میں سہولتیں مانگ لیں

    واضح رہے نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گذشتہ سال انتیس دسمبر گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری احسن اقبال کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔

    خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں، خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

  • چور نے میو اسپتال لاہور کے زنانہ وارڈ سے ایل ای ڈی چُرا لی

    چور نے میو اسپتال لاہور کے زنانہ وارڈ سے ایل ای ڈی چُرا لی

    لاہور: پنجاب کے دل لاہور میں ایک چور نے واردات کے لیے اسپتال کا رُخ کرلیا، میو اسپتال کے زنانہ وارڈ سے ایل ای ڈی چرالی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوری کی واردات کے لیے چور نے کہیں اور نہیں بلکہ مریضوں کی جگہ کا انتخاب کر لیا، چور اسپتال میں گھس کر ایل ای ڈی چرا کر بھاگ گیا۔

    اے آر وائی نیوز نے واردات کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر لی، مریضوں کی وقت گزاری اور ملکی حالات سے باخبر رکھنے کے لیے لگائی جانے والی ایل ای ڈی پر ہاتھ صاف کر لیے گئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے دیکھا جاسکتا ہے، چور نے بڑے اعتماد کے ساتھ اسپتال کے ایک زنانہ وارڈ میں گھس کر واردات کی اور نکل گیا۔

    فوٹیج ٹائمنگ کے مطابق ٹی شرٹ پہنے چور نے رات کے آغاز ہی میں واردات کی، وہ 8 بج کر 28 منٹ پر چلتا ہوا نارتھ میڈیسن فی میل وارڈ میں داخل ہوا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ٹھیک دو منٹ بعد ہی چور وارڈ سے باہر نکلا، اس کے ہاتھوں میں ایل ای ڈی تھامی ہوئی تھی، جو زنانہ وارڈ میں لگی ہوئی تھی۔

    میواسپتال کا جب سےدورہ کیا، دل پربوجھ لےکرپھررہا ہوں‘ چیف جسٹس


    اسپتال میں ہونے والی چوری کی اس انوکھی واردات پر انتظامیہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے چوکی میو اسپتال میں درخواست جمع کرا دی۔

    اس واردات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کتنے ناقص ہیں، خیال رہے میو اسپتال لاہور صوبۂ پنجاب، پاکستان کے قدیم ترین اور بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہے، اس کی تعمیر 1871 میں ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔