Tag: mayor election

  • الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، تبدیلی کا امکان

    الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، تبدیلی کا امکان

    کراچی: الیکشن کمیشن نے میئر کراچی اور ضلع چیئرمینز کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے الیکشن کے لیے جاری شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق کراچی میئر کے انتخاب کے لیے 9 اور 10 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، پولنگ 15 جون کو ہوگی، اسی روز ڈپٹی میئر، ٹاؤن چیئرمین، وائس چیئرمین اور ضلع چیئرمین کے الیکشن بھی ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن 16 جون کو باضابطہ الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کرے گا، میئر، ڈپٹی میئر، ٹاؤن اور ضلع چیئرمین 19 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

  • وسیم اختر کراچی والوں کے میئر ہیں، ، خواجہ اظہار الحسن

    وسیم اختر کراچی والوں کے میئر ہیں، ، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : متحدہ قومی مو ومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندے شہر کے عوام کی بلاتخصیص خدمت کریں گے، وسیم اختر کراچی والوں کے میئر ہیں، یقین ہے کہ کامیابی کا جشن ماضی کی طرح منائیں گے۔

    متحدہ قومی مو ومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے لوگوں کے تکالیف ختم ہونے کا وقت آگیا ہے، اب متحدہ کے میئر اور ڈپٹی میئر عوام کی خدمت کیلئے ہروقت موجود ہونگے۔

    انہوں وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہاتھ مضبوط کریں، شہر میں کام ہوگا، شہر کی خدمت ہوگی تو وزیر اعلی کا نام ہوگا،چیئرمین اور وائس چیئرمین شہر کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔

    خواجہ اظہار الحسن کا وسیم اختر سے متعلق کہنا تھا کہ وسیم اختر کے دفاع کیلئے وکلا کی اچھی ٹیم موجود ہیں، جیل سے کراچی کے معاملات چلانا دشوار ہوگا، ان پر تمام تر الزامات بے بنیاد ہے، شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور وسیم اختر کو کراچی کی خدمت کا موقع دیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر کو میئر کی ضرورت ہے، جس نے میئر اور ڈپٹی میئر کو ووٹ دیا یا نہ دیا، ایم کیو ایم کا میئر کراچی کے ہر رہنے والے کا میئر ہے۔

    کراچی آپریشن سے متعلق انکا کہنا تھا کہ کراچی آپرشن سے شہر کو امن کی طرف لے جایا جارہا ہے، کراچی آپریشن کا فائدہ کسی مخصوص جماعت کو نہیں ہوگا۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ منتخب بلدیا تی نمائندوں کے اختیارات کیلئے سندھ اسمبلی سمیت تمام قانونی اورآئینی فورم پر آواز بلند کی جائے گی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کراچی میئر کے انتخاب میں ہمارا ساتھ دے۔

    ڈاکٹرعامر لیاقت کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت ہمارے بھائی ہے، گلے شکوے دور کریں گے ، ہم چائیں گے عامر لیاقت آکر بات کریں ۔