Tag: Mayor of London

  • میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم سے کیا مطالبہ کیا؟

    میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم سے کیا مطالبہ کیا؟

    لندن: میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام انتخابات کا اعلان کریں۔

    صادق خان تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہو گئے ہیں، جیتنے کے بعد انھوں نے کہا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

    میئر لندن نے کہا میں ووٹرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، ہم شہر میں ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔

    برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر نے بھی کہا کہ امید ہے وزیر اعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں، ملک تبدیلی چاہتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sadiq-khan-elected-mayor-london-third-time/

    واضح رہے کہ صادق خان نے تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کی ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاست دان بن گئے ہیں۔ انھوں نے ووٹرز کو پیغام دیا کہ وہ لندن کے تمام شہریوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ سب کا میئر بنیں گے۔

    صادق خان نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو بھاری مارجن سے شکست دی تھی، صادق خان نے 48 فی صد ووٹ حاصل کیے اور سوزن ہال 33 نے فی صد ووٹ لیے، پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے گھر آنکھ کھولنے والے صادق خان 2016 میں لندن کے پہلے مسلمان میئر بنے تھے۔

  • میئرلندن صادق خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے  ملاقات

    میئرلندن صادق خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میئرلندن صادق خان کو تاریخی شہرلاہورآمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر لندن صادق خان ماڈل ٹاؤن پہنچے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو تاریخی شہرلاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں، آپ کے دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔


    مزید پڑھیں : لندن کے میئر صادق خان لاہور پہنچ گئے


    اس سے قبل میئر لندن صادق خان 9 رکنی وفد کے ساتھ بھارت سے براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے تھے ، مئیر لاہور مبشر جاوید اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس انڈریو نےاستقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز میئرلندن صادق خان کو ظہرانہ دیں گے جبکہ میئر لندن صادق خان بادشاہی مسجد اور شاہی قلعےکا بھی دورہ کرینگے، یہاں سے وہ اسلام آباد اور کراچی بھی جائیں گے۔

    پاکستان میں اپنےمختصر قیام کے دوران وہ برطانوی ہائی کمشنر اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان آمد سے قبل انہوں نے چار دن بھارت میں قیام کیا، دورے سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کو اچھے سے سمجھتا ہوں، بالخصوص ان ممالک کے کلچر کی وجہ سے، مجھے بالی وڈ اور سپورٹس پسند ہے‘ اور دونوں ممالک میں میرا خاندان بھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔