Tag: Mayors election

  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں میئر، ڈپٹی میئرکے انتخابات کا آغاز

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں میئر، ڈپٹی میئرکے انتخابات کا آغاز

    کراچی : سندھ بھر میں میئرز، ڈپٹی میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے انتخابات آج صبح سے جاری ہیں، کراچی میں وسیم اختر کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کے ایم سی بلڈنگ پہنچادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں میئرز، ڈپٹی میئرزاورضلعی چیئرمین کا آج فیصلہ کن معرکے کا آغاز ہوگیا ہےسکھراورخیرپورمیں پیپلزپارٹی کے میئراورڈپٹی میئربلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

    کراچی میں میئر کیلئے ایم کیو ایم کے وسیم اختراورپیپلزپارٹی کے اکرام اللہ وصی مد مقابل ہیں، جس کی پولنگ کے ایم سی اولڈ بلڈنگ میں صبح نو بجے سے شروع ہو چکی ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

    میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے تین سو آٹھ منتخب بلدیاتی نمائندے حق رائے دہی استعمال کریں گے، کراچی کی چھ ضلع کونسلوں میں سے ضلع وسطی سے ایم کیو ایم کے ریحان ہاشمی بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوچکے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی درخواست پرایم کیو ایم کے میئر کیلئے نامزد امیدوار وسیم اختر کو ووٹ کاسٹ کرانے کے لئے جیل حکام نے کے ایم سی اولڈ بلڈنگ لائے ہیں۔

     

  • فاروق ستار نے پریس کانفرنس کا ڈرامہ میئرالیکشن کیلیے رچایا، ایاز لطیف پلیجو

    فاروق ستار نے پریس کانفرنس کا ڈرامہ میئرالیکشن کیلیے رچایا، ایاز لطیف پلیجو

    کراچی : عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پیلجو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پریس کانفرنس کا ڈرامہ صرف میئر الیکشن کیلیے رچایا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ایاز لطیف پیلجو کا کہنا تھا کہ بغاوت کے مقدمے تک میئرز الیکشنز ملتوی کیے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس محض ڈرامہ ہے، میئرز کے الیکشن کیلئے امیدوار ایم کیوایم کے قائد نے ہی نامزد کیے تھے۔

    واضح رہے کہ آج شام ہونے والی ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد کے میئرز ایم کیو ایم کے ہوں گے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے انتخابات کل ہوں گے۔ میئر اورڈپٹی میئرز کے الیکشن سے ایک دن پہلے ایم کیو ایم بُری طرح پھنستی ہوئی نظر آئی لیکن ڈاکٹر فاروق ستار نے معاملات سنبھال لیے۔

    ڈاکٹرفاروق ستار نے پوری پریس کانفرنس کی اور آخر میں اہم بات بھی کہہ گئے کہ کراچی اور حیدر آباد کا میئر تو اپنا ہی ہوگا، یاد رہے کہ سندھ میں میئر،ڈپٹی میئرچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کل چوبیس اگست کو ہورہے ہیں