Tag: mazahimat

  • لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین  فائرنگ سے زخمی

    لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین فائرنگ سے زخمی

    لاہور : ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین فائرنگ سے زخمی ،رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ تجارتی دورے پر لاہور آنے والی دو چینی خواتین ینگ زو اورروکزیو ژوکھانا کھا کر ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو دو ڈاکوؤں نے کرنسی اور پاسپورٹ چھیننے کی کوشش کی۔

    مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےدونوں خواتین زخمی ہوگئیں، اس دوران دونوں ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے، زخمی خواتین کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • ڈکیتی میں مزاحمت:فائرنگ سے باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

    ڈکیتی میں مزاحمت:فائرنگ سے باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

    کراچی :سپرہائی وے پرڈکیتی کےدوران فائرنگ کرکے باپ کوہلاک اوربیٹے کوزخمی کردیا گیا۔ لیاری میں رینجرزسےمقابلے میں گینگ وارکاکارندہ ماراگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں جاری ہیں سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    لیاری جونا مسجد کے قریب رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا اہم ملزم مارا گیا۔ہلاک ملزم قتل کی تیرہ وارداتوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔رات گئے ایم اے جناح روڈپر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔

    کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ بلدیہ نمبر پانچ میں ایک شخص گولیوں کا نشانہ بنا۔کورنگی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ڈاکس پولیس نے سلطان آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے منشیات برآمد کرلی۔