Tag: mazang

  • لاہور : سسرالیوں نے بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، شوہر گرفتار، مقمہ درج

    لاہور : سسرالیوں نے بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، شوہر گرفتار، مقمہ درج

    لاہور : سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا، اسپتال میں زخموں سے چُور خاتون نے موت سے قبل پولیس کو بیان دے دیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے  مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ تھانہ ملت پارک کی حدود میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو زندہ جلا دیا، نسرین نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

    مقتولہ نے موت سے قبل پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا، پولیس نے نسرین کے والد شفقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق35سالہ نسرین کی تین ماہ قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی، گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، نسرین کو اس کے شوہر، دیور اور ساس نے آگ لگائی۔

    بعد ازاں مقتولہ نسرین نے موت سے پہلے پولیس کو آخری بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس پر کچن میں پیچھے سے کسی نے پیٹرول چھڑکا جس کے بعد بڑی خوفناک آگ لگ گئی، میں نے باہر نکلنے کی کوشش کی تو دروازہ ہی نہیں ملا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، مکمل تفتیش کے بعد ہی دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے لائیں گے۔

  • لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِحراست چارڈاکوہلاک ،دوفرار

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِحراست چارڈاکوہلاک ،دوفرار

    لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست چارڈاکوہلاک ہوگئےجبکہ دوفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں چارڈاکوؤں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

    پولیس کے مطابق علی حسن ،عثمان ،نور خان عرف سہیل نامی چاروں ڈاکو زیرِحراست تھے۔ جنہیں تفتیش کے لئے لے جایاجارہاتھا کہ ساتھی ڈاکووں نے انہیں چھڑانے کے لئے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے زیرِ حراست چاروں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی فرارہوگئے۔ پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیں۔ جبکہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہی ملزمان نے کچھ روز قبل مزنگ کے علاقے میں ایک دکان میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر کامران شہزاد کو قتل کردیا تھا۔