Tag: mazar e qaid

  • مزار قائد کی توہین کے مقدمے سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، شہبازگل

    مزار قائد کی توہین کے مقدمے سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، شہبازگل

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ کیا مزار قائد کی توہین کے مقدمے سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، سندھ کا شاہی خاندان اور پولیس منہ دکھانے کے قابل نہ رہی، قانون سب کے لیے ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ بادشاہ کے داماد نے بابائے قوم کے مزار کی توہین کی، منہ چھپانے کی ضرورت نہ پڑی رات کو جلسے میں گلے پھاڑ پھاڑ کر تقریر کی۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ قانون کے مطابق مقدمہ درج ہوا، گرفتاری بھی ہوئی، کیا اس سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، سندھ کا شاہی خاندان منہ دکھانے کے قابل نہ رہا، پولیس کی بھی توہین ہوگئی؟

    ان کا کہنا تھا کہ عام عوام کا قانون الگ رکھنا ہے، یہ ظلم کا نظام ہے، جہاں تذلیل شاہی خاندان کرے، مظلوم بھی یہی ٹھہریں،
    جمہوریت کے نام پر یہ مذاق بند کرنا پڑے گا، اب قانون سب کے لیے ہوگا۔

    معاونِ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اب قانون پر عمل بھی ہوگا، انشاللہ یہی پاکستان کی منزل ہے، اسٹیٹس کو اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، عوام کو مضبوط رہنا ہوگا، کاش ان لوگوں کو کچھ توہین اس وقت محسوس ہوتی جب ریکارڈ میں ردوبدل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

     

  • مزارقائد پر46 سال بعد نصب کیے گئےنئے فانوس کا افتتاح

    مزارقائد پر46 سال بعد نصب کیے گئےنئے فانوس کا افتتاح

    کراچی : صدرمملکت ممنون حسین نے مزارقائد پرنصب نئے فانوس کا افتتاح کردیا، پرانا فانوس خراب ہونے پر نیا فانوس بھی چین نے تحفے میں دیا ہے، فانوس کی تیاری میں ساڑھے8 کلو سونا استعمال کیا گیا، 26 میٹرلمبے فانوس کی تیاری میں 22 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین دوستی کی کوئی مثال نہیں، ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے والے دوست ملک چین نے نئے فانوس کا تحفہ دے کرمزارقائد کی رونق بڑھا دی۔

    post3

    صدر مملکت ممنون حسین نے نئے فانوس کو روشن کرکے اس کا افتتاح کیا۔ کراچی میں مزار قائد پر فانوس روشن کرنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے مشیرعرفان صدیقی، چینی سفیر، میئر کراچی وسیم اختر اعلیٰٰ حکومتی اور چینی سفارت خانے کے حکام اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

     نئے فانوس کی لمبائی چھبیس میٹراور وزن ایک اعشاریہ دو ٹن ہے، اس میں چار دائرے ہیں، پہلے دائرے میں 16، دوسرے میں 10، تیسرے میں8 اور چوتھے میں6 قمقمے نصب ہیں۔

    فانوس کو اعلیٰ کوالٹی کے کرسٹل اور اس کی تیاری میں ساڑھے آٹھ کلو 24 قیراط کا سونا استعمال کیا گیا ہے، اس فانوس کو تیرہ چینی ماہرین نے چارماہ میں مکمل کیا ہے۔

    post4

    بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی سالگرہ پردوست ملک چین کی جانب سے چھیالس سال بعد دوبارہ خوبصورت، دیدہ زیب اورقیمتی فانوس کا تحفہ مزار قائد پر نصب کیا گیا ہے، مزار قائد کیلئے پرانا فانوس بھی 46 سال قبل چین نے ہی تحفے میں دیا تھا، چین کی جانب سے انیسس سوسترمیں دیا گیا فانوس خراب ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر لگے فانوس کی مرمت کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

    قومی تاریخ ثقافتی ورثے کے وزیراور وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی اور چینی سفیر نے 13 صفحات کے معاہدے پر دستخط کیے۔

    post1

    خیال رہے کہ مزار قائد کیلئے1970ء میں چین کی جانب سے انتہائی دیدہ زیب فانوس تحفے کے طور پر فراہم کیا گیا تھا۔ مزارقائد پرحاضری کے لئے آنے والے عوام چین کے نادر تحفے کا نظارہ کرتے رہیں گے۔

  • آج کراچی کا خوف ٹوٹ گیا،  مصطفی کمال کا ریلی سے خطاب

    آج کراچی کا خوف ٹوٹ گیا، مصطفی کمال کا ریلی سے خطاب

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عظیم الشان ریلی دیکھ کرمینڈیٹ کا نعرہ لگانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں نکالی جانے والی پاک سرزمین پارٹی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ریلی پاکستان ہاؤس سے مزار قائد تک نکالی گئی، اس موقع پر پی ایس پی رہنما مصطفی کمال کے علاوہ انیس ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صغیراحمد، اشفاق منگی اور دیگر ٹرک پر موجود تھے۔

    ریلی شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی مزار قائد پر پہنچی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مینڈیٹ کا نعرہ لگانے والوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں۔

    ووٹ لینے والے ناکام ہوگئے، انہوں نے کہا کہ کراچی کا خوف ٹوٹ گیا، آج کی ریلی وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’را“نے اپنے ہرایجنٹ کو اسکرپٹ بانٹا ہوا ہے،آج کی ریلی تفرقہ پھیلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

    ریلی ثابت کردے گی کراچی میں محب وطن لوگوں کی بڑی تعداد ہے۔ ریلی کی تیاری صبح سے ہی شروع ہوگئی تھی پی ایس پی رہنماوں نے پرچم تقسیم کئے۔

    ڈاکٹر صغیر نے ٹریفک اہلکار کو بیج لگایا،رہنماؤں نے سیلفیاں بنائیں اورکارکنوں نے بھنگڑے ڈالے۔

     

  • سندھ کی تقسیم کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، مراد علی شاہ

    سندھ کی تقسیم کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، مراد علی شاہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں منتخب نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد کابینہ کی تشکیل مکمل ہوگئی ہے اب کابینہ میں نئے اور پرانے چہرے نظر آئیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء اور معاونِ خصوصی کے ہمراہ مزار قائد کے باہر کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’سندھ کابینہ میں کسی جاگیردار وڈیرے کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے‘‘۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ’’گالا باغ ڈیم کا معاملہ اٹھانے والے مردہ گھوڑے کو چابق مار کر دوڑانے کی کوشش کررہے ہیں اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوچکی ہے پہلے وہ پڑھنے کی ضرورت ہے‘‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’سندھ کی تقسیم کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، سندھ میں سندھیوں کی حکومت ہے اور ہم اس طرح کی باتیں ہرگز برداشت نہیں کریں گے‘‘۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’’میں کراچی کا رہائشی ہوں اور متخب ہونے کے بعد سے اسی شہر میں موجود ہوں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’ساری کابینہ کام کرتی ہوئی نظر آئے گیا اور کابینہ میں نئے پرانے چہرے دونوں نظر آئیں گے ساتھ ہی انہوں نے کابینہ مکمل ہونے کا بھی اعلان کیا‘‘۔

    پڑھیں :       سندھ کابینہ میں توسیع ، رحمان ملک کا بیٹا معاون خصوصی مقرر

    مراد علی شاہ نے انکشاف کیا کہ ’’مجھے دفتر وقت پر آنے کی عادت سنیئر وزیر نثار کھوڑو نے ڈلوائی جب کے میں نے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے تجربوں سے بہت سیکھا ہے ۔ سندھ دھرتی کی فلاح و بہبود کے لیے میں سیکھی ہوئی باتوں کو لاگوں کرنے کی کوشش کروں گا‘‘۔

    سینیٹر رحمن ملک کے بیٹے کی کابینہ میں موجودگی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’عمر رحمان بھی میری کابینہ میں معاون خصوصی ہیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ ’’ہم خدا کے حضور دعا گوء ہیں کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترسکیں‘‘۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سمیت دیگر وزراؤں کی جانب سے قائد اعظم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

    وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل مزار قائد کی انتظامیہ متحرک نظر آئی اور مزار کے احاطے میں جمع بارش کا پانی صاف کردیا گیا جبکہ صفائی ستھرائی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

  • مزارِقائد پرگارڈزکی تبدیلی کا پروقارتقریب

    مزارِقائد پرگارڈزکی تبدیلی کا پروقارتقریب

    کراچی: آج بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 138ویں سالگرہ ہے اوراس موقع پربابائے قوم کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ آف پاکستان ملٹری اکادمی میجر جنرل ندیم رضا تھے، انہوں گارڈز کی تبدیلی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مزارپر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزار پرگارڈز کے فرائض سنبھالے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی تقریب میں شرکت کی ، مزارپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پرپولیس اوررینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔