Tag: mazar e qauid

  • مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    کراچی: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ پی ایم اے میجرجنرل عمر احمد بخاری نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

    پاک فوج کا دستہ اگلے چار ماہ تک گارڈز کے فرائض سر انجام دے گا۔ پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوا، اس موقع پر گارڈز کی جانب سے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ پی ایم اے میجرجنرل عمر احمد بخاری کو سلامی دی گئی ۔

    تقریب میں قومی ترانہ بجا کر قائداعظمؒ کو قوم کی طرف سے سلام بھی پیش کیا گیا۔کمانڈنٹ پی ایم اے نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، آخر میں گارڈز نے مارچ پاسٹ کیا۔

  • کراچی کی باہمت بیٹی نے تصاویربنانے والے مشکوک شخص کو پکڑلیا

    کراچی کی باہمت بیٹی نے تصاویربنانے والے مشکوک شخص کو پکڑلیا

    کراچی: شہرِ قائد کی باہمت بیٹی نےمزارقائدپرغیراخلاقی حرکات کرکے خواتین کو ہراساں کرنےوالےشخص کوپکڑلیا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ روزمزارقائدکےاحاطےمیں پیش آیاتھا جہاں ایک مشکوک شخص  مزارقائدپرآنے والی خواتین کی تصاویربنارہا تھا۔

    باہمت لڑکی نے خواتین کی تصاویربنا نے میں اس شخص سےموبائل فون چھین لیا، جب موبائل فون  چیک کیا گیا تو اس میں مذکورہ لڑکی سمیت دیگرخواتین کی 3تصاویرلی گئی تھیں۔

    اس ساری کارروائی کے دوران لڑکی تصاویر کھینچنے والے شخص کی ویڈیو بناتی رہی، جبکہ  مشکوک شخص  کیمرے سے اپنا منہ چھپا نے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔

    لڑکی کا کہنا ہے کہ مزارِ قائد ایک محترم جگہ جہاں لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آتے ہیں ، ساتھ ہی یہ ایک فیملی تفریح گا ہ بھی ہے ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ اس شخص کو ساری دنیا دیکھے کہ یہ کیا حرکت کررہا ہے ۔ لوگ یہاں فاتحہ خوانی کے لیے آتے ہیں اور یہ یہاں خواتین کی تصاویر بناتے پھررہے ہیں۔

    دوسری جانب مزارقائدکی انتظامیہ نے لڑکی پرزور اپیل کے باوجود تصاویرلینےوالےشخص کے خلاف کسی قسم کی کوئی  کارروائی نہ کی۔

     

  • صدرِمملکت عارف علوی کی مزارقائد پرحاضری

    صدرِمملکت عارف علوی کی مزارقائد پرحاضری

    کراچی : صدر ِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، صدر بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ کراچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف برداری کے بعد آج کراچی کا باقاعدہ دورہ کررہے ہیں ، انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    قائد اعظم کے مزار کے موقع پر ان کے ہمراہ اگورنر سندھ عمران اسمعٰیل اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود ہے، ان کے علاوہ بھی شہر کی کئی معزز شخصیات نے صدرِ مملکت کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔

    اس موقع پر صدرِ مملکت نے حسبِ روایت مہمانوں کے تاثرات کی کتاب میں بحیثیت صدرِ مملکت اپنے تاثرات درج کیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ رات صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ان کی کفایت شعاری اور سادگی مہم کی مثال قائم کردی، عارف علوی عوامی انداز اپناتے ہوئے بغیر پروٹوکول کے عام طیارے میں کراچی پہنچے تھے ۔

    صدر پاکستان اپنا سامان بھی خود اٹھا کر لے لائے اور سامان اے ایس ایف کی اسکیننگ مشین پر خود اسکین کروایا، عارف علوی نے مسافروں کی لائن میں لگ کر اپنا بورڈنگ پاس بھی خود وصول کیا تھا ۔

    عارف علوی چار ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمن اوراعتزاز احسن کو شکست دے کر پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہوئے تھے ،  انہوں نے 352 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے۔

  • مزارِقائد پریومِ پاکستان کی تقریب، گورنر، وزیراعلیٰ کی شرکت

    مزارِقائد پریومِ پاکستان کی تقریب، گورنر، وزیراعلیٰ کی شرکت

    کراچی :بانی پاکستان کے مزار پریومِ پاکستان کی پروقارتقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مزارقائد پرحاضری دی اوربانی پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پریوم پاکستان کی پروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا، پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی مزارقائد پرحاضری دی۔

    یوم پاکستان کے موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی مزارپرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

    gov

    بعدازاں دونوں شخصیات نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔

    یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورشہریوں نے بھی مزار قائد پرحاضری دی اوراپنی محبت کا اظہار کیا۔

    شہریوں کاکہنا ہے کہ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے مناکر ہم اپنے بھرپوراتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ پاکستان کے روشن اور تابناک مستقبل کیلئے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • مشتبہ شخص پپلزپارٹی کے جلسے کے قریب سے گرفتار

    مشتبہ شخص پپلزپارٹی کے جلسے کے قریب سے گرفتار

    کراچی : مزار قائد کے قریب سے پولیس نے ایک  مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔  ملزم طاہر شاہ نامی اس شخص سے پولیس کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح گراؤنڈ میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے جہاں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئےگئے ہیں، وہیں ارد گرد مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد پر کڑی نظر بھی رکھی گئی ہے۔

    پولیس نے مزار قائد کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ موٹر سائیکل وی بی آر 4248پر سوار اس شخص کے پاس سے پولیس کا جعلی کارڈ اور ایک نجی کمپنی کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ظاہر شاہ نامی مشتبہ شخص خود کو نجی کمپنی کا ملازم بتارہاہے۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

  • اپنی ماں کےنامکمل سفرکومکمل کرنےجارہا ہوں، بلاول بھٹو

    اپنی ماں کےنامکمل سفرکومکمل کرنےجارہا ہوں، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے بینظیر بھٹو شہید کا خصوصی ٹرک تیار کر لیا گیا۔ بلاول بھٹواس ٹرک پر آئے اور مختصر خطاب میں کہا اپنی والدہ کے نامکمل سفر کو مکمل کرنے جا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے جو ٹرک تیار کیا گیا ہے یہ وہی ٹرک ہے جس میں سات سال پہلے بے نظیر بھٹو شہید نے جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک سفر کیا تھا، اس ٹرک کا نام کاروان جمہوریت رکھا گیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل میں مزار قائد پر پہنچ رہا ہوں اور بے نظیر اور نصرت بھٹو کی طرح میں بھی شہیدوں کا وارث بننے جا رہا ہوں اور اس قوم کے حقوق کی جنگ لڑنے والا ہوں, میں نے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے آ رہا ہوں۔

    مختصر خطاب میں انہوں نے ایک نظم ’میرا نام بلاول ہے‘بھی سنائی جس میں انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ یہ دھرتی شہیدوں کی ہے اور میں شہیدوں کا وارث ہوں، میں اس دھرتی کا رکھوالا ہوں۔

    پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ اکتوبر کو اپنے سیاسی سفر کا آغاز بھی اسی ٹرک سے کریں گے، بلاول اسی ٹرک پر جلسہ گاہ جائیں گے, وہ تاریخی ٹرک پر ہی جلسے میں جائیں گے اور خطاب بھی اسی ٹرک سے کریں گے، پیپلزپارٹی کے جھنڈے۔ نعروں اور رہنماؤں کی تصاویر سے مزین ٹرک نہ صرف بلٹ پروف بلکہ بم پروف بھی ہے، اس میں سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے جناح گراؤنڈ میں انتطامات کاجائزہ لیا

    بلاول بھٹو زرداری نے جناح گراؤنڈ میں انتطامات کاجائزہ لیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کراچی میں جلسہ گاہ جناح گراؤنڈ کا دورہ ،تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےاٹھاراکتوبر کےجلسے کےحوالےسے مزار قائد پر جناح گراؤنڈ میں انتطامات کاجائزہ لیا۔

    پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ نےجلسہ گاہ پہنچ کرجلسے کی تیاریوں میں مصروف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری اسٹیج کی تیاری کیلئے رکھے گئے کنٹینرپرچڑھے اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

    ان کے ہمراہ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن عبدالقادر پٹیل ودیگر رہنماء بھی موجود تھے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کو نیا موڑ دے گا۔

    بلاول بھٹو کی جلسہ گاہ آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔

  • اٹھارہ اکتوبر کےجلسے میں خود کش حملے کا خطرہ

    اٹھارہ اکتوبر کےجلسے میں خود کش حملے کا خطرہ

    کراچی: پیپلز پارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کو ہو نے والے جلسے میں خود کش حملے کا خطرہ ہے،اس حوالے سے محکمہ داخلہ نےمراسلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری پر خود کش حملے کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کےمراسلےمیں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور شہر میں داخل ہو چکا ہے جو پیپلز پارٹی کے جلسے میں بلاول بھٹو کو نشانہ بنانے کی کوشش کر ےگا،محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں وارننگ لیٹر بھی جاری کیاہےجس کے بعد جلسے کے سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کردی گئی ۔

    نئےپلان کے مطابق اٹھارہ اکتوبرکو مزار قائد پرجلسے میں آنےوالی گاڑیاں جلسہ گاہ سے دو کلو میٹر دور پارک کی جائیں گی جبکہ بلاول بھٹو کی آمد کو بھی خفیہ رکھا جا ئےگا۔

  • کراچی میں مزار قائد کےسامنے پی ٹی آئی کا دھرنا جاری

    کراچی میں مزار قائد کےسامنے پی ٹی آئی کا دھرنا جاری

    کراچی:سہرقائد میں بارش کےباوجود تحریک انصاف کے کارکنان کا دھرنا جاری رہا اور پرجوش کارکنان احتجاج کےساتھ رم جھم برسنے والی بوندوں سےلطف اندوز ہوتے رہے۔

    نئے پاکستان کی جستجو اورعزم پرجوش کارکنان فتح کا نشان بناتے پرعزم ڈھول کی تھاپ پررقص کرتے کپتان کے متوالے نئے پاکستان کے لئے پرامید ہیں،ملک بھر کی طرح کراچی میں مزار قائد کےسامنے پی ٹی آئی کا دھرنا جاری،بارش بھی کارکنان کے جذبے کو پسپا نہ کرسکی دھرنے میں شریک خاتون کا کہنا تھا کہ دھرنے میں نئے پاکستان کی خوشی ہے۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کہیں گے جب تک دھرنے میں بیھٹے رہیں گے،ایک اور پرجوش خاتون کا کہنا تھا کہ بارش سے ڈر نہیں، اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نئے پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

    سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

    کراچی : ملک بھر میں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، گورنر سندھ اور وزیر اعلی قائم علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔

    جشن آزادی کے سلسلے میں سندھ بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ سند ھ اسمبلی کے اراکین نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر گورنر سندھ عشرت العباد نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

    وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بانی پاکستان قائداعظم کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا، قائد اعظم کے مزار پر اراکین سندھ اسمبلی نے قوم کو جشن آزای کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اتحاد برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔

    یوم آزادی پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔