Tag: mazari

  • شیریں مزاری کا دورہ بیلجیئم، کشمیر میں بھارتی مظالم پر توجہ مبذول کرائی

    شیریں مزاری کا دورہ بیلجیئم، کشمیر میں بھارتی مظالم پر توجہ مبذول کرائی

    برسلز: وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بیلجیئم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر توجہ مبذول کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت برسلز میں شیریں مزاری نے چیئرمین کمیٹی برائے مذہبی آزادی سے تفصیلی ملاقات کی، اور یورپ میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف تعصب پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    شیریں مزاری نے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے فروغ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، جان فیگل نے انسانی حقوق کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔

    وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق کا ارکان پورپی پارلیمان، یورپیئن کمیشن اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کو شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش ہے، بھارتی فوج کی جانب سے ا نسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیا جائے، مودی حکومت نے سیاسی اہداف کیلئے پاکستان کی امن کوشش کو سبوتاژ کیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پردنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے‘ شیری مزاری

    خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں وفاقی وزیرانسانی حقوق شیری مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی خاموشی پرافسوس ہے۔

  • پاکستانی این جی اوز کی بھی رجسٹریشن ضروری ہے: شیریں مزاری

    پاکستانی این جی اوز کی بھی رجسٹریشن ضروری ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستانی این جی اوز کو بھی غیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے، ان کی بھی رجسٹریشن ضروری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ پیسے کی خاطر غیرملکی این جی اوز کے دفاع میں آجاتے ہیں، ایسی عالمی آرگنائزیشن آئیں جس میں پاکستان اسٹیک ہولڈر ہو۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سنا ہے بلیک واٹر کی کوشش ہے امریکا افغان جنگ کو پرائیوٹائز کرے، بلیک واٹر جیسی ایجنسیز کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے کمیٹی بنا دی گئی: سیکریٹری جسٹس کمیشن

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات مانگی ہیں، حکومت بہت سے قانونی مفاد کے تحت قیدیوں کو واپس لاسکتی ہے، ماضی میں بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے لیے گائیڈلائن پر عمل نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس میں سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے کہا کہ ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے، این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے ملنے والی درخواستیں کمیٹی کو بھجوا دی جاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے این جی اوز کی رجسٹریشن اور ان کی مانیٹرنگ کا کیس نمٹا دیا۔

  • اے آر وائی حملہ:سیاسی جماعتوں‌ کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    اے آر وائی حملہ:سیاسی جماعتوں‌ کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    کراچی: سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور رہنمائوں نے اے آر وائی نیوز کے حملے پر دفتر کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، آزاد صحافت مضبوط جمہوریت کی ضامن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشرے میں اختلاف رائے کااحترام ضروری ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے آر وائی نیوز اور سما ٹی وی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ برطانیہ اپنے شہری کو نفرت انگیز تقریر کرنے کی اجازت کیوں دے رہا ہے،پاکستان مخالف ایجنڈے کا نشانہ اے آر وائی نیوز بن رہا ہے اور اشتعال انگیز تقاریر کےلیے برطانیہ کی سرزمین استعمال ہورہی ہے۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے نہیں دیں گے،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اسے گرنے نہیں دیں گے

    سابق وزیر داخلہ اور پی پی کے رہنما رحمان ملک نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنارہے ہیں، مٰیڈیا کے دفاتر پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

    پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے بھی حملے پر شدید رد عمل کا ظاہر کردیا اور کہا ہے کہ آج پھر را سے مدد مانگی گئی۔