Tag: MBBS

  • خوفناک ٹریفک حادثہ : ایم بی بی ایس کے 5 نوجوان طلبہ کی دردناک موت

    خوفناک ٹریفک حادثہ : ایم بی بی ایس کے 5 نوجوان طلبہ کی دردناک موت

    بھارت میں کار اور بس کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایم بی بی ایس کے 5 طالب علم جان کی بازی ہار گئے، حادثہ تیز بارش اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع الاپوژا میں گزشتہ رات ایک کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں ایم بی بی ایس سال اوّل کے پانچ طلباء کی موت واقع ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 15 مسافر اور کار میں 6 طالب علم سوار تھے، جن میں سے 6 افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والے تمام طلباء کی عمریں 19 سال تھیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گذشتہ رات اس وقت پیش آیا جب تیز بارش ہو رہی تھی تیز رفتار مسافر بس نے کار کو زوردار ٹکر مار دی۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا، حادثے کے بعد 3 طلباء نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ دو طلباء نے اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑ دیا۔

    واقعہ کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں جائے حادثہ سے ہٹوا کر راستہ کلیئر کروایا۔

  • اہم خبر، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل روک دیا گیا

    اہم خبر، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل روک دیا گیا

    اسلام آباد: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو ایچ ایس نے سرکاری میڈیکل کالجز میں 21 اکتوبر اور نجی میڈیکل کالج میں 5 نومبر کو داخلوں کا اعلان کیا تھا، تاہم داخلوں کا عمل روک دیا گیا ہے، اور اب داخلوں کے نئے شیڈول کا اعلان پی ایم ڈی سی اب دوبارہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں سے روکا تھا تاہم عدالتی احکامات کے باوجود داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا تھا، جس پر توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے کے بعد وائس چانسلر یو ایچ ایس نے داخلوں کا شیڈول واپس لے لیا۔

  • جھاڑو لگانے والے مزدور کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا

    جھاڑو لگانے والے مزدور کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا

    حیدرآباد: بھارت میں جھاڑو لگانے والے ایک مزدور کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر ورنگل کے رہائشی کنڈاڈا سیانا کی بیٹی کنڈاڈا ہندو نے ’’کالوجی میڈیکل یونیورسٹی‘‘ میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کر لی۔

    لڑکی نے یہ کارنامہ نیٹ میں 720 میں سے 466 نمبر حاصل کر کے انجام دیا ہے، جس پر انھیں ایم بی بی ایس کی مفت سیٹ مل گئی ہے، کالوجی میڈیکل یونیورسٹی کے تحت نرسم پیٹ میڈیکل کالج نے داخلے کی تصدیق کی۔

    کنڈاڈا ہندو کی اس کامیابی کو عزم اور محنت کی ایک متاثر کن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، انھوں نے اپنے خاندان کو درپیش چیلنجوں کے باوجود میڈیکل کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کا عزم نہیں چھوڑا۔

  • کیا ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے نشستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟

    کیا ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے نشستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟

    اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے 20 فی صد سیٹوں میں اضافے پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے نشستوں میں اضافے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، نہ ہی پی ایم ڈی سی نے سیٹیں بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

    ترجمان پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ صوبائی اور علاقائی حکام پی ایم ڈی سی سے مناسب منظوری کے بعد نشستیں بڑھا سکتے ہیں، تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایک قومی ریگولیٹری ادارہ ہے، کوئی صوبہ آزادانہ طور پر نشستوں میں اضافے کا اعلان نہیں کر سکتا۔

  • 29 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے نوجوان کا ملک بھر میں چرچا

    29 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے نوجوان کا ملک بھر میں چرچا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے امیر الدین میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کے طالب علم حافظ محمد ولید ملک نے 29 گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

    محمد ولید نے چار سال کے دوران تعلیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد آخری کانووکیشن پر انہیں 29 گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

    ولید نے یہ میڈلز مختلف مضامین میں ٹاپ کر کے، سب سے زیادہ نمبرز اور دیگر کیٹگریز میں حاصل کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کی ویڈیو میں، جو بعد ازاں وائرل ہوگئی دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی انہیں ایک کے بعد ایک میڈلز پہناتے ہوئے ہنس پڑی ہیں۔

    ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا تھا کہ جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئیں۔

    ان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے تمام بیٹے اور بیٹیاں ہونہار ہیں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں سر انجام دیتے رہے ہیں لیکن ولید نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو دینی، دنیاوی اور اخلاقی تعلیم دی اور وہ خدا کے شکر گزار ہیں جس نے انہیں ان کی محنت کا صلہ دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)