Tag: MCB

  • ایم سی بی نجکاری کی انکوائری روکنے کا عدالتی حکم چیلنج

    ایم سی بی نجکاری کی انکوائری روکنے کا عدالتی حکم چیلنج

    اسلام آباد : نیب نےایم سی بی نجکاری کی انکوائری روکنےکا عدالتی حکم چیلنج کر دیا۔ سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم کمرشل بینک کی نجکا ری کی انکو ائری روکنے کیخلاف سپریم کو رٹ میں اپیل دائر کردی گئی، سپریم کورٹ میں لاہورہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف دائر اپیل میں میاں منشا، نجکاری کمیشن، وفاق اور اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیاہے۔

    درخواست گزار نیب کا مؤقف ہے کہ چیئرمین نیب نےایم سی بی نجکاری پرجولائی دوہزار پندرہ کو انکوائری کا حکم دیا۔ میاں منشا دویگر فریقین نے انکوائری کے اس فیصلے کیخلاف لا ہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی۔

    درخواست گزار نیب نے موقف اختیا کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے میاں منشا کی درخواست پر نیب کو نجکاری کی انکوائری سے روک دیاگیا۔

    نیب کے مطابق انکوائری روکنے کاحکم حقائق کے برعکس اورقانون سے متصادم ہے اور نیب کی انکوائری کوروکا نہیں جاسکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیکر دوبا رہ انکوائری کرنے کاحکم دیا جائے۔

  • عدالت نے نیب کے خلاف میاں منشا کی دائردرخواست مسترد

    عدالت نے نیب کے خلاف میاں منشا کی دائردرخواست مسترد

    اسلام آباد : میاں منشاء کی تحقیقات سے بچنے کی کوشش ناکام ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی بی کی جانب سے نیب کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

    میاں منشا کا وار خالی چلا گیا ۔ میاں منشا نے نیب کی کارروائی روکنے کےلئے درخواست ہائیکورٹ میں دی تھی ۔ درخواست میں میاں منشا کا موقف تھا کہ نیب غیر قانونی طریقے سے میرے خلاف انکوا ئریاں کررہا ہے لہٰذا عدالت نیب کی کارروائی روکنےکا حکم جاری کرے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایم سی بی بینک کی درخواست مسترد کر دی ۔نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایم سی بی بینک نے لاہور ہائیکورٹ میں جو ریلیف مانگا ہے وہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طلب کر رہے ہیں۔

    صحافی اسد کھرل نے بھی اس کیس میں فریق بننے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔ صحافی اسد کھرل کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کا ذکر کیا گیاہے مگر ریکارڈ ساتھ نہیں لگایا گیا ۔

    عدالت نے نیب کواس کیس میں جواب دس مارچ تک جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

     

  • کرپشن کا الزام : نیب نے میاں منشا کو دوبارہ طلب کرلیا

    کرپشن کا الزام : نیب نے میاں منشا کو دوبارہ طلب کرلیا

    اسلام آباد: میگا کرپشن میں شامل ایم سی بی کیس میں نیب نے میاں منشا کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    ایم سی بی نجکاری کیس میں میاں منشا دوسری بارطلب۔میاں منشااور گیارہ ڈائریکٹرز منگل کونیب عدالت میں پیش ہونگے۔نیب ایم سی بی نجکاری کیس کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر کررہا ہے۔

    نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق میاں منشا نے ایم سی بی کو بینک کے پیسوں سے ہی خریداتھا۔نجکاری سے متعلق میاں منشا اب تک تسلی بخش جواب نہیں دےسکے۔

    میگا کرپشن کیسز میں شامل ایم سی بی نجکاری کیس پرہلکا ہاتھ رکھنے کیلئے نیب حکام پر دباؤبھی ڈالا جا رہاہے۔

    منگل کو میاں منشا کے ساتھ پیش ہونے والوں میں میاں عبداللہ،خواجہ جاوید،شیخ مختاراحمد،بشیرجان محمد،ایس ایم سلیم سمیت محمدنسیم ،ایس ایم منیر،طارق رفیع اورمیاں ارشدکوبھی طلب کیاگیا۔

  • میاں منشا کی پشت پناہی ایم سی بی، فیصل بینک نےعدالتی احکام ہوا میں اڑادیئے

    میاں منشا کی پشت پناہی ایم سی بی، فیصل بینک نےعدالتی احکام ہوا میں اڑادیئے

    کراچی: ملک میں غریب کوانصاف کیسےملےگاجب ملک کی معروف سماجی اور تجارتی شخصیت حاجی عبد الرزاق یعقوب کے ورثاکو ان کے حق سے محروم کر دیاگیا۔

    ایم سی بی اور فیصل بینک نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے، میاں منشا کی پشت پناہی پرچار عدالتی نوٹس ملنے پر بھی دونجی بینکوں نے حاجی عبدالرزاق یعقوب کے وارثوں کو اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کیں۔

     سندھ ہائی کورٹ نے پہلا حکم سات اپریل دو ہزار چودہ کو دیا، دوسرا حکم چھبیس مئی دو ہزار چودہ کو دیاگیا، اس پر بھی عمل نہ ہوا۔ بائیس ستمبر کو عدالت نےناظر مقرر کر دیا۔

     ناظر نے رپورٹ دی کہ بینکوں نے چاروں احکامات ہوا میں اڑا دئیے کسی ایک پر بھی عمل نظر نہیں آیا،  اس رپورٹ پر بینکوں نے ناظر کی کردار کشی کی کوشش کی۔

    چودہ جنوری کو ناظر نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو بےقاعدگی سےآگاہ کرنا ضرور ی تھا، وہ ریگولیٹری اتھارٹی ہے ، تیئس فروری کوعدالت نے بینکوں کو پھر تفصیلات فراہم کرنےکوکہا لیکن بینکوں نے تفصیلات پھر بھی فراہم نہیں کیں۔

    دو مارچ دو ہزار پندرہ کوایم سی بی نے ناظر پر الزمات لگائے، سولہ مارچ کوبھی ایم سی بی اور فیصل بینک نے اثاثے چھپائے رکھے، اسٹیٹ بینک کو نجی بینکوں کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لینا چاہیئے۔

  • ایم سی بی کیخلاف تحقیقات کا معاملہ نیب کے سپرد

    ایم سی بی کیخلاف تحقیقات کا معاملہ نیب کے سپرد

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے ایم سی بی کی بدعنوانیوں کا معاملہ نیب کے حوالے کرتے ہوئے نیب کو پندرہ فروری تک تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ کمیٹی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    سینیٹر طاہر مشہدی نے صدارت میں قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے نیب کو حکم دیا کہ وہ ایف آئی اے کی ماضی میں کی جانے والی تحقیقات کو بھی اپنی تحقیقات کا حصہ بنائے اور قانون کے مطابق ایم سی بی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں پر کارروائی کرے۔

    کمیٹی نے واضح کیا کہ اگر نیب اپنی تحقیقات کے بعد دو ماہ تک قانونی کارروائی کرنے سے قاصر رہتی ہے تو معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے لے جایا جائے گا ۔

    اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے ایم سی بی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں اوربدعنوانیوں پر جامع تحقیقات کو تسلیم کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد تیار کی جانے والی سمری میں ایم سی بی پربدعنوانیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    کمیٹی نے انیس سو نوے سے لے کر اب تک نج کاری کے تمام کیسوں کی تفصیلات طلب کی تھیں مگر وزارت خزانہ کی جانب سے صرف انیس کیس سامنے لائے گئے جن میں ایم سی بی کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    اس معاملے پر سنیٹر سعید غنی نے اپنے استحقاق کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کو کمیٹی میں طلب کروایا اور ایم سی بی کی بدعنوانیوں سے متعلق سوال جواب کیے جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے اجلاس کو بتایا کہ ایم سی بی کے خلاف تحقیقاتی سمری میں واضح بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں۔

    کمیٹی نے اکیس فولڈرز پر مبنی رپورٹ نیب کے حوالے کرتے ہوئے وزارت خزانہ، وزارت قانون اور نج کاری کمیشن کو تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے دو ہزار سات میں مکمل کی جانے والی تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم سی بی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

  • سندھ ہائیکورٹ: میاں منشااورعاطف باجوہ کیخلاف درخواست کی سماعت

    سندھ ہائیکورٹ: میاں منشااورعاطف باجوہ کیخلاف درخواست کی سماعت

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں مسلم کمرشل بینک کے چیئرمین میاں منشاء اور سابق صدر عاطف باجوہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    میاں منشاء اور سابق صدر عاطف باوجوہ کیخلاف درخواست پرسماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصر نے کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیاہےکہ عدالتی احکامات کے باوجود میاں منشاء نے اپنا حلف نامہ جمع نہیں کرایا۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایک سال گزر جانے کےباوجود بھی میاں منشاء عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے ہیں، عدالت نے گذشتہ سال میاں منشاء کو سات روز میں حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    درخواست گذار کے مطابق میاں منشاء مسلسل عدالتی احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ میاں منشاء کوپابند کیا جائے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلم بند کرائیں۔ عدالت نے سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • رواں سال اب تک 128.1 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم

    رواں سال اب تک 128.1 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم

    کراچی: بینکوں نے رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2014ء) کے دوران 128.1 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے۔

    مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق بینکوں نے رواں مالی سال (جولائی تا اکتوبر 2014ئ) کے پہلے چار ماہ کے دوران 128.1 ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے جو 500 ارب روپے کے مجموعی سالانہ ہدف کا 25.6 فیصد اور گذشتہ برس کی اسی مدت میں تقسیم کئے گئے91.2 ارب روپے سے 40.4 فیصد زائد ہے۔

    بڑے بینکوں میں ایم سی بی نے اپنے سالانہ ہدف کا 35.5 فیصد، یوبی ایل نے 35.2 فیصد، ایچ بی ایل 32.5 فیصد، الائیڈ بینک لمیٹڈ 26.3 فیصد جبکہ این بی پی اپنے سالانہ ہدف کا صرف 22.0 فیصد حاصل کر سکا۔

    زیڈ ٹی بی ایل نے 10.7 ارب روپے یا اپنے 90 ارب روپے ہدف کا 11.8 فیصد زرعی قرضے تقسیم کئے، جولائی تا اکتوبر 2014ءمیں پندرہ ملکی نجی بینکوں میں سے سمٹ بینک 43.3 فیصد، فیصل بینک 39 فیصد، بینک الفلاح 38.7 فیصد، ین آئی بی 32.3 فیصد، سلک بینک 30.8 فیصد، بینک آف خیبر 27 فیصد اور بینک الحبیب نے اپنے سالانہ اہداف کا 26.2 فیصد حاصل کیا جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے 2014-15ءکے لئے اپنے 2.5 ارب روپے کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 3.5 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے،۔

    .مائیکرو فنانس کے زمرے میں سات مائیکرو فنانس بینکوں نے بطور گروپ 4.2 ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے