Tag: MCB privitization case .

  • ایم سی بی نجکاری اسکینڈل، میاں منشا نے بیان نیب میں ریکارڈ کرا دیا

    ایم سی بی نجکاری اسکینڈل، میاں منشا نے بیان نیب میں ریکارڈ کرا دیا

    کراچی : ایم سی بی نجکاری اسکینڈل کے حوالے سے میاں منشاء نے اپنا بیان نیب میں ریکارڈ کرا دیا.

    ایم سی بی کےمالک میاں منشا اپنےگیارہ ڈائریکٹرزکے ہمراہ نیب کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنابیان ریکارڈ کرایا، نیب ذرائع کے مطابق ایم سی بی نجکاری اسکینڈل کے حوالے سے نیب کیجانب سے میاں منشاء کو انکے گیارہ ڈائریکٹرز کے ہمراہ آج دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔

    میاں منشا کے ہمراہ پیش ہونے والوں میں میاں عبداللہ،خواجہ جاوید،شیخ مختار احمد،بشیرجان محمد،ایس ایم سلیم سمیت محمدنسیم ،ایس ایم منیر ،طارق رفیع اورمیاں ارشد بھی شامل تھے۔

    نیب ایم سی بی نجکاری کیس کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پرکررہا ہے۔ نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق میاں منشا نے ایم سی بی کو بینک کے پیسوں سے ہی خریدا تھا، نجکاری سے متعلق میاں منشا ابتک تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، نیب اس سے پہلے بھی میاں منشا کے بیانات ریکارڈ کرچکا ہے.

  • ایم سی بی نجکاری کیس: نیب راولپنڈی نے ریکارڈ حاصل کرکے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی

    ایم سی بی نجکاری کیس: نیب راولپنڈی نے ریکارڈ حاصل کرکے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی

    راولپنڈی : ایم سی بی نجکاری کیس میں اہم پیشرفت نیب راولپنڈی نے ریکارڈ حاصل کرکے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

    ایم سی بی نجکاری کیس میں نیب راولپنڈی نے ہیڈ کوارٹر سے ریکارڈ حاصل کرلیا اور تحقیقات کیلئے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے،  انویسٹی گیشن ٹیم ڈی جی نیب راولپنڈی ظاہر شاہ کی نگرانی میں تحقیقات کرے گی۔

    نیب نے ایم سی بی کی نجکاری کے وقت کمیٹی کے ممبران کی فہرست اور دیگر متعلقہ ریکارڈ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اورپرائیوٹائزیشن کمیشن سے طلب کرلیا، نیب نے میاں منشا سمیت دیگر ملزمان کو طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    ایم سی بی کی نجکاری پر قائمہ کمیٹی کی 26دسمبر 2014کومیٹنگ ہوئی تھی، میٹنگ منٹ تبدیل کرنے پر سینیٹر سعیدغنی نے چیئر مین سینیٹ سے کارروائی کامطالبہ کیا، سعید غنی کا کہنا تھا کہ میاں منشا کے فائدے کیلئے سینیٹ کمیٹی میٹنگ منٹس تبدیل کئےگئے۔