Tag: McDonald’s

  • یوکرین حملہ: میکڈونلڈ سمیت تین عالمی کمپنیوں نے روس کا بائیکاٹ کردیا

    یوکرین حملہ: میکڈونلڈ سمیت تین عالمی کمپنیوں نے روس کا بائیکاٹ کردیا

    یوکرین پر فوجی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ میکڈونلڈ نے روس میں اپنے ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل، گوگل، نیٹ فلکس اور ایڈورٹائزنگ گروپ ڈبلیو پی پی کے بعد میکڈونلڈ نے بھی روس میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    میکڈونلڈ نے روس میں اپنے 847 ریسٹورنٹس بند کردئیے ہیں جس میں 1990 میں پشکن اسکوائر پر کھولا گیا پہلا ریسٹورنٹ بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ میکڈونلڈ کے ریونیو کا فیصد اور منافع کا تین فیصد روس سے آتا تھا۔

    میکڈونلڈ کے ساتھ دنیا کی مشروبات بنانے والی مشہور کمپنیاں کولا کولا اور پیپسی نے بھی اپنی مصنوعات کی فروخت روس میں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • عالمی یوم خواتین: مکڈونلڈز کا خواتین کو خوبصورت خراج تحسین

    عالمی یوم خواتین: مکڈونلڈز کا خواتین کو خوبصورت خراج تحسین

    امریکی فوڈ کمپنی مکڈونلڈز نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر دنیا بھر کی خواتین کو انوکھا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے لوگو کو پلٹ دیا جس کے بعد مکڈونلڈز کا ’ایم‘ ‘ڈبلیو‘ بن گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مکڈونلڈز نے تاریخ میں پہلی بار یہ انوکھا قدم نہ صرف دنیا بھر کی باصلاحیت خواتین بلکہ مکڈونلڈز میں کام کرنے والی خواتین کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

    لوگو پلٹ دینے کے بعد مکڈونلڈز کا لوگو آج کے دن ڈبلیو (ویمن ۔ خاتون) کی طرح دکھائی دے گا۔

    مکڈونلڈز کے چیف ڈائیورسٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ادارے میں کام کرنے والی خواتین کی قدر کرتے ہیں اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق مکڈونلڈز کی دنیا بھر میں موجود شاخوں میں مجموعی طور پر 62 فیصد خواتین کام کر رہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اب اسنیپ چیٹ کے ذریعے  نوکری حاصل کریں

    اب اسنیپ چیٹ کے ذریعے نوکری حاصل کریں

    سڈنی : بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری ہے اب وہ اسنیپ چیٹ کے ذریعے معروف فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ میں نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔

    اگر آپ معروف فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ میں نوکری کے خواہشمند ہے تو اپنے اسمارٹ فون سے صرف 10 سکینڈ میں نوکری کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں ، آسڑیلیا میں معروف فوڈ چین میکڈونلڈ نے مقبول سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان لوگوں کو بھرتی کرنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا۔

    سنیپلی کیشن نامی ایپ متعارف

    فوڈ چین نے سنیپلی کیشن نامی خصوصی ایپ متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا ہے۔

    سنیپلی کیشن ایپ دراصل اسنیپ چیٹ پر بنائی گئی ہے اور یہ صرف اسنیپ چیٹ پر ہی چلائی جاسکتی ہے، وہ نوجوان جو نوکری کے خواہشمند ہو تو وہ اس ایپ کے زریعے ایک مجازی میکڈونلڈ کی وردی میں اپنے مختصر تعارف کی ویڈیو  اور تصاویر بھیج سکتے ہیں۔

    جس کے بعد مکڈونلڈ ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد ہی نوکری کی خواہشمند نوجوانوں کو انٹرویوز کے لیے بلائے گا۔

    آسٹریلیا میں میکڈونلڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا یہ دنیا میں پہلی بار ہے، ہمارے ملک میں نوجوان ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن ہم لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے نئے اور انوکھے طریقے تلاش کرنے کوشش کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اسنیپ چیٹ ویڈیو مکمل طور پر میکڈونلڈز کے روایتی بھرتی کے عمل کو تبدیل نہیں کرے گا، لیکن  یہ ایک نئی تبدیلی ضرور لائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق مکڈونلڈ آسٹریلیا میں ایک لاکھ 6 ہزار ملازمین ہیں، جس میں 65 فیصد ملازمین 18 سال سے کم عمر ہیں۔