Tag: MD wasa

  • راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع

    راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع

    راولپنڈی میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، شہر میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف نشیبی علاقوں شمس آباد میں 61 ملی میٹر، بوکڑہ میں 32ملی میٹر جبکہ چکلالہ میں 44 ،گولڑہ میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    نالہ لئی کی سطح بلند ہونے لگی،کٹاریاں میں پانی کی سطح 6.5 فٹ اور گوال منڈی میں 4 فٹ ہوگئی ہے۔ تمام نشیبی علاقوں سے پانی کا مشینوں کے ذریعے اخراج کریں گے۔

    ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا کا عملہ نکاسی آب کیلئے مشینری کے ساتھ کام مصروف ہے، مزید بارش نہ ہونے پر جلد نشیبی مقامات سے پانی نکل جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

  • لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، بجلی غائب

    لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، بجلی غائب

    لاہور : مون سون کی بارشوں نے لاہور میں جل تھل ایک کردیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، شہر کی اہم شاہراہیں زیرآب آگئیں۔

    لاہور ميں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگيا جبکہ کئی فيڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسميات کے مطابق لاہور کے جیل روڈ پر33.6 ،ایئرپورٹ پر 45.5،گلبرگ میں 57.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشيبی علاقے زيرآب آگئے، لکشمی چوک اور نسبت روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

    لکشمی چوک پر 85،اپر مال پر69، مغل پورہ میں 66،تاج پورہ میں83 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 80 ،چوک نا خدا پر67 ،پانی والا تالاب میں104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ فرخ آباد میں101 ،گلشن راوی میں78, اقبال ٹاؤن میں41، سمن آباد میں50 ملی میٹربارش ہوئی۔

    اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ کوپر روڈ، لکشمی چوک، دوموریہ، جی پی او، کشمیر روڈ، قینچی اسٹاپ، شاہ جمال اور اللہ ہو چوک کے علاقے کلیئر کردیے گئے ہیں۔