Tag: me

  • خوف مجھ پر فتح حاصل نہیں کرسکتا، لیجانا

    خوف مجھ پر فتح حاصل نہیں کرسکتا، لیجانا

    سینکٹروں فٹ کی بلندی پر رسی کے اُوپر کرتب دکھانا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں لیکن امریکی بہن بھائی نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر خطرناک اسٹنٹ دکھا کر دنیا کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں سینکڑوں فٹ کی بلندی پر رسی پر بغیر کسی سہارے چلنے کے ماہر بہن بھائی نے رسی پر سوار ہوکرایک دوسرے کے مخالف سمت چلنے کا ناقابل یقین اسٹنٹ پیش کیا۔

    یوٹیوب پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ نِک اور 42 سالہ لیجانا نے 1300 فٹ کی بلندی پر تنی ہوئی رسی پر خطرنات اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیا، دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے چلتے ہوئے 36 منٹ کی واک بعد درمیان میں پہنچے تو لیجانا نے رسی پر کمال مہارت سے بیٹھ گئی اور نِک نے لیجانا سے اُوپر سے دوسری طرف چلا گیا۔

    لیجانا کا کہنا تھا کہ ’خطرناک کرتب صرف خدا کے فضل سے مکمل کرپائیں ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ میں رسی پر موسیقی سنتے ہوئے چل رہی ہے اور اپنے بھائی سے وائر لیس کنکشن کے ذریعے بات کررہی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2017 کے بعد لیجانا سینکڑوں فٹ کی بلندی پر پہلا کرتب دکھا رہی ہیں، سنہ 2017 میں کرتب دکھاتے ہوئے لیجانا اور ان کے چار ساتھی 30 فٹ کی بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیجانا کا کہنا تھا کہ ’خوف مجھ پر فتح حاصل نہیں کرسکتا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نِک پہلے کرتب باز تھے جنہوں نے 2012 میں نیاگرہ فال اور 2014 میں شگاگو میں واقع دوفلک بوس عمارتوں کے درمیان آنکھوں پر پٹی بابندھ پر تنی ہوئی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • صدارتی امیدوار نامزد کرنے پرآصف زرداری کا شکرگزار ہوں، اعتزاز احسن

    صدارتی امیدوار نامزد کرنے پرآصف زرداری کا شکرگزار ہوں، اعتزاز احسن

    کراچی : پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بھٹو کی ایک آواز پر عوام کھڑے ہوجاتے تھے، وہ بہادر لیڈر تھے، ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی قبول کرلی مگر جھکے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزر امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جدید سیاست کی بنیاد رکھی اور پاکستان میں عوامی سیاست کی بنیاد رکھنے والے بھی ذوالفقار بھٹو ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بھٹو کی ایک آواز پر عوام کھڑے ہوجاتے تھے، وہ بہادر لیڈر تھے، صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا شکر گزار ہوں۔

    پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی قبول کرلی مگر جھکے نہیں، ذوالفقار بھٹو کے مشن کو شہید بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ’مولانا فضل الرحمان کے حق میں دست بردار ہونا ناممکن ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور ہماری سوچ میں بہت فرق ہے، ن لیگ کا مزاج مولانا صاحب کے مزاج سے مطابقت رکھتا ہے۔ مولانا کے لیے صدارتی عہدہ غیر موزوں ہے، صدر کے اختیارات اب بہت کم ہوگئے ہیں۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں، کہا ’میری ذات کے خلاف ن لیگ کی جانب سے ردِ عمل آنا شروع ہو گیا ہے‘ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم نواز ہم مزاج ہیں۔