Tag: Mecca Terrace

  • مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس اور  پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم

    مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمارت خالی کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت لینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس خالی نہ کرنے پر تحریری حکم جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ لگتا ہے رہائشی تاخیری ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس بی سی اے کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت لینے کی ہدایت کردی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت 10 نومبر کو واضح حکم دے چکی ہے، واضح حکم کے باوجود فیصلے پر عمل نہیں ہوا اور بتایا گیا 12 میں سے 8 مکینوں نے ابھی تک پورشن خالی نہیں کیے۔

    ایس بی سی اے یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں سےرابطہ کرے، عمارت کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرائے جائیں اور غیر قانونی تعمیرات گرا کر12 جنوری تک رپورٹ پیش کی جائے۔

    یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے تمام الاٹیز کی رہائش کا بندوبست کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاویز طلب کی تھیں۔

    خیال رہے کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں مکہ ٹیرس کے مالک محمد وسیم کیخلاف کرمنل کیس دائر کیا گیا تھا ، پراسیکیوشن کا کہنا تھا مکہ ٹیرس کے مالک نے ایس بی سی اے کے سیکشن سکس کی خلاف ورزی کی ہے، جرم ثابت ہونےپربلڈرکو3 سال سزا،بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا  مکہ ٹیرس  کے تمام الاٹیز کی رہائش کا بندوبست کرنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا مکہ ٹیرس کے تمام الاٹیز کی رہائش کا بندوبست کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے تمام الاٹیز کی رہائش کا بندوبست کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاویز طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مکہ ٹیرس سےتجاوزات کےخاتمےسےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، ایس بی سی اے کے حکام عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل ایس بی سی اے نے بتایا عدالت کےمعاونت کیلئےٹیکنیکل ایکسپرٹ کو ساتھ لیکر آئے ہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا اوپن اسپیس کلئیرکرانےکےلئےکتنے فلیٹ متاثر ہوں گے،ٹیکنیکل ایکسپرٹ نے بتایا کہ تقریباً 8فلیٹ متاثر ہوں گے، لیفٹ سائیڈکےچارباتھ روم اوررائٹ سائٹ کےچاربیڈروم متاثر ہوں گے۔

    عدالت نے بلڈر کے وکیل سے استفسار کیا کمپلیشن پلان کے بغیر کیسے فلیٹ دے دئیے، جس پر وکیل نے بتایا کہ پوری بلڈنگ میں 16 فلیٹ ہیں 12 متاثر ہوں گے۔

    عدالت نے استفسار کیا کیا تمام فلیٹس خالی کرانا پڑئیں گے، بلڈنگ خالی ہوگی تمام الاٹیزکی رہائش کابندوبست کریں، الاٹیز کی تمام رہائشی سے متعلق اخراجات بلڈر برداشت کرے گا، الاٹیز کا کورڈ ایریا کم ہو جائے گا اگر وہ چاہیں توبلڈر کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

    عدالت نے سندھ حکومت سے مکالمے میں کہا ایس بی سی اے ریگولیٹر ہیں ، معاوضہ دلوائیں بلڈر سے، الاٹیز کی رہائش سے متعلق بندوبست کرکے اپنی تجاویز 10 نومبر تک پیش کریں۔

    وکیل ایس بی سی اے نے بتایا کہ ایس بی سی اے حکام کےخلاف انکوئری شروع کردی گئی ہے، انکوئری ایک ہفتے میں مکمل ہوجائے گی.

    عدالت نے بلڈر کے وکیل سے الاٹیز کی رہائش کا بندوبست کرنے کی تجاویز طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت10 نومبر تک ملتوی کردی۔

  • عدالتی حکم پر کراچی میں مکہ ٹیرس کا غیرقانونی حصہ توڑنے کا آغاز، مکین سراپا احتجاج

    عدالتی حکم پر کراچی میں مکہ ٹیرس کا غیرقانونی حصہ توڑنے کا آغاز، مکین سراپا احتجاج

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایس بی سی اے نے  مکہ ٹیرس کا غیر قانونی حصہ توڑنے کا کام شروع کیا تو عمارت کےمکین سراپا احتجاج بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پراکبر روڈ پر مکہ ٹیرس کو توڑنے کا آغاز کردیا گیا ، 4منزلہ عمارت کےکچھ حصے توڑنے کے دوران ایس بی سی اے کو مزاحمت سامنا رہا۔

    14فلیٹوں پر مشتمل مکہ ٹیرس کے مکینوں گھروں سے باہر نکل آئے اور سراپااحتجاج بن گئے، مزاحمت کے باعث ایس بی سی اے کی ٹیم نے کام روک دیا۔

    ایس بی سی اے کے مطابق کہ ٹیرس کے عقبی حصے پر 6فٹ غیر قانونی تعمیرات توڑ رہے ہیں، توڑے جانے والے حصوں میں بالکونی اورواشنگ ایریا شامل ہے، دوعمارتوں کے درمیان 8فٹ کا فاصلہ ہونا چاہیے تھا۔

    میکنوں کا کہنا ہے کہ عدالت سے ایک ماہ کا اسٹے لیا ہوا ہے مگر دو دن میں ہی توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے عمارت کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔

    مکینوں نے متبادل جگہ ملنے تک مہلت دینے کی اپیل کی تاہم ایس بی سی اے نے مہلت دینے سے انکار کردیا۔