Tag: mechanic

  • مکینک کی نوکری کرنے والا بادشاہ، ویڈیو دیکھیں

    مکینک کی نوکری کرنے والا بادشاہ، ویڈیو دیکھیں

    جرمنی میں کار مکینک کا کام کرنے والا شخص اپنی ریاست کا بادشاہ ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق افریقہ کے ہوہو ئی قبیلے کا سربراہ مکینک کا کام کرکے اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرتا ہے، یہ ایک ایسا بادشاہ ہے جسے اپنی سرزمین پر قدم رکھے تقریباً 50سال گزر چکے ہیں۔

    سیفس بانسا نامی دراصل افریقی ملک کھانا کی خود مختارسرحدی علاقے میں رہائش پذیر ہوہوئی قبیلے کا سربراہ ہے، یہ عہدہ اسے اس کے دادا کی موت بعد ملا۔

    اس قبیلے میں دولاکھ سے زائد مردو خواتین ہیں، جرمنی میں مقیم سیفس بانسا ٹیلی فون، فیکس اسکائپ اور ای میل کے ذریعے اپنے حکومتی امور انجام دیتا ہے۔

    چھیاسٹھ سالہ سیفس بانسا سال1970 میں تعلیم کے حصول کیلئے جرمنی آیا تھا پھر وہ واپس اپنے قبیلے نہیں گیا کیونکہ اسے فنی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا اسی مقصد کیلئے اس نے ایک کمپنی میں انٹرنس شپ پر کام شروع کیا۔

    وہ اپنی سلطنت سے دور رہ کر اپنی رعایا کی ترقی و خوشحالی کیلئے احسن طریقے سے کام کررہا ہے، اسپتال اور نئی ایمبولینسوں کا انتظام ہو یا دریا پر پل کی تعمیر یہ سارے کام وہ آن لائن رہ کر بخوبی انجام دیتا ہے۔

  • موٹرسائیکل مکینک  کا دیر سے آنے پر 8 سالہ شاگرد پر تشدد

    موٹرسائیکل مکینک کا دیر سے آنے پر 8 سالہ شاگرد پر تشدد

    لاہور : موٹرسائیکل مکینک نے دیر سے آنے پر 8سالہ شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے مکینک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکےعلاقے شاہدرہ میں موٹرسائیکل مکینک نے دیر سے آنے پر کمسن ملازم پر تشدد کیا ، بچے پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد پولیس نے مکینک کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا، مقدمہ ملزم وقار کے خلاف بچے کے اغواکی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے فیضان کوگھرکے باہرسےاغواکیااوراپنی دکان میں بندکردیا جبکہ مجھ سے5ہزارروپےکاادھارواپس کرنےکا مطالبہ کرتا رہا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم وقار نے 9سالہ فیضان کو کیبل تار سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم تشدد کی ویڈیو بنواتا رہا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

    کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شاہدرہ پولیس کو مجرم کی گرفتاری کے لئے ہدایات جاری کیں تھیں۔

  • دبئی میں 6 سالہ بچی سے دست درازی، پاکستانی مکینک کو جیل ہوگئی

    دبئی میں 6 سالہ بچی سے دست درازی، پاکستانی مکینک کو جیل ہوگئی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ایک پاکستانی مکینک کو بچی کے ساتھ دست درازی کرنے پر ایک سال کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مکینک نے بچی کے ساتھ اس وقت یہ نازیبا حرکت کی، جب وہ دیگر بچوں کے ساتھ پارک میں کھیل رہی تھی۔ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے کیس چلایا گیا۔

    عدالت نے مذکورہ واقعے سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو ایک سال جیل کی سزا دے دی، جبکہ سزا مکمل ہونے کے بعد مجرم کو پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان شہری اپنے جرم سے انکاری ہے۔

    آگرہ: خاتون سے چھیڑ چھاڑ وزیر کو مہنگی پڑ گئی

    واقعے سے متعلق مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد نے کہا کہ شام کے وقت جب میری بچی کھیلنے کے لیے نکلی تب ہمیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ آپ کے بیٹی کے ساتھ کسی شخص نے شرمناک حرکت کرنے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب یہ واقعہ ہوا اس کےبعد میری بیٹی بہت ڈری ہوئی تھی، اس نے بتایا کہ ایک آدمی نے میرے ساتھ نازیبا حرکت کی اور گھر والوں کو مطلع کرنے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکی تھی، جس کے بعد ہم نے واقعہ سے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔

    گوجرانوالہ : پارکوں میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ، ڈنڈا بردارفورس تیار

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار دبئی میں اس قسم کے واقعات ہو چکے ہیں جہاں ایک مقامی شوپنگ مال میں پاکستانی مکینک نے نوعمر بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی تاہم ابتدائی طور پر تو اس نے جرم ماننے سے انکار کیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقیقت سامنے آگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔