Tag: media briefing

  • افغانستان سے بارڈرمینجمنٹ سے دہشتگردوں کی نقل وحمل روکنے میں مددملے گی، دفتر خارجہ

    افغانستان سے بارڈرمینجمنٹ سے دہشتگردوں کی نقل وحمل روکنے میں مددملے گی، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈرمینجمنٹ ضروری ہے، بارڈرمینجمنٹ سے دہشتگردوں کی نقل وحمل روکنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی طرف سرحدی باڑلگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے، بارڈر مینجمنٹ سے دہشتگردوں کی آمد ورفت روکنے میں مدد ملے گی، پاکستان اور چین افغانستان میں قیام امن کے لئے کوششیں کررہے ہیں، افغانستان سے بہتر تعلقات کے لئے وفود کے تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پاکستان کے مفاد میں ہیں۔

    نفیس زکریا نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارتی افواج کی جانب سے پیلٹ گنز کا استعمال بھی جاری ہے، رواں ہفتے درجنوں افراد کو نشانہ بنایا، پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو گرفتار کیا گیا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن اپنی ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجے، بھارت نے حریت رہنماؤں کو مسلسل نظر بند رکھا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاکستان میں داعش کے کچھ ہمدرد موجود ہیں،وقت آنے پربھرپورکارروائی ہوگی، عاصم سلیم باجوہ

    پاکستان میں داعش کے کچھ ہمدرد موجود ہیں،وقت آنے پربھرپورکارروائی ہوگی، عاصم سلیم باجوہ

    واشنگٹن : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داعش کے کچھ ہمدرد موجود ہیں،وقت آنے پربھرپورکارروائی کی جائیگی.

    واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفیٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ داعش کو پاکستانی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے، آنے والے وقت میں بھرپورکارروائی کی جائے گی، داعش افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے، دہشتگرد جہاں ہوں نشانہ بنائیں گے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے متعلق ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکا نے دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائی میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی اعلی امریکی حکام سے اہم ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں، خطے اورعالمی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

    عاصم باجوہ نے کہا پاکستان کا سی آئی اے سمیت دنیا کی ستر ایجنسیوں سے انٹلیجنس تعاون ہے، پاکستان جوہری پروگرام پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گا.

  • جان کیری کا دورہ پاکستان، شاہراہوں کی بندش پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

    جان کیری کا دورہ پاکستان، شاہراہوں کی بندش پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہوں کی بندش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

     ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت کے نظام کو حکومت کی جانب سے درہم برہم کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اور پروٹوکول کے نام پر شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں اور بیرونی حکمرانوں کے دوروں کے دوران اہم شاہراہوں پر عوامی داخلے کی بندش جیسی قبیح روایت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ اور ان کے وفد کے اراکین کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے زمینی کی بجائے فضائی رستہ اختیار کر کے شہریوں کی مشکلات میں کمی ممکن بنائی جا سکتی تھی تاہم حکومت نے اپنے امریکی مہمانوں کی خوشنودی کی خاطر عوام کے روز مرہ کے معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کر کے اور ان کے نقل و حرکت میں حائل ہو کر انتہائی نامعقولیت کا ثبوت دیا ہے۔

  • القاعدہ، حقانی نیٹ ورک دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، جان کیری

    القاعدہ، حقانی نیٹ ورک دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، جان کیری

    اسلام آباد: امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ القاعدہ، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔

    اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، پاکستان نے مغربی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے جبکہ پاک فوج مغربی سرحد پردہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بھی متحرک ہے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے دفاعی اور انٹیلی جنس سطح پر تعاون جاری رکھیں گے، پاک افغان حکام کے انٹیلی جنس شئیرنگ کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں،  شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کی بحالی کے لئے امریکا پچیس کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔

    جان کیری نے پاکستان اور بھارت مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا، پڑوسیوں سے تعلقات کی بحالی کے لئے وزیرِاعظم نواز شریف کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

    جان کیری نے سانحۂ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ شمالی وزیرستان کا اسی فیصد علاقہ کلئیر کرالیا ہے، متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے دوارب ڈالرز درکار ہیں، مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں۔