Tag: media coverage

  • اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی گئی

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی گئی

    راولپنڈی : اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی گئی ، سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے میڈیا ٹیمیں جیل سے دو کلومیٹر دور چلی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن ہے، جس کے پیش نظر پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگادی۔

    پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادئیے اور اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کےکیمروں والی جگہ پر قناتیں لگادی گئیں۔

    سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں۔

  • ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا پرتشدد

    ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا پرتشدد

    ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان جلسہ گاہ میں میڈیا کے نمائندوں پرتشدد پراترآئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ملتان میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سےملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔

    جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کی ضلعی انتظامیہ اور کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بدکلامی کی اور ڈی ایس این جی وینز کو جلسہ گاہ سے باہرنکالنے کے لئے کہا تھا ۔

    میڈیا کے نمائندوں نے انتظامیہ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ جس جگہ انہیں لائیو کوریج وینز لے جانے کے لئے کہا جارہا ہے وہاں سے لائیوکوریج ممکن نہیں ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کا موقف تھا کہ انہیں میڈیا کوریج کی ضرورت نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کےمقامی رہنماء خالد وڑائچ کے اکسانے پر کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، دھکے دئیے اور کرسیاں بھی پھینکی۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ناقابل برداشت رویے کے بعد میڈیا نمائندوں نے جلسے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا نمائندوں کا موقف کہ کئی چینلزکی گاڑیاں اور نمائندے لاہورسے خصوصی کوریج کے لئے آئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء عامر ڈوگر نے میڈیا نمائندوں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن میڈیا کا اصرار ہے کہ جب تک واقعے کے کے ذمہ دار معافی نہیں مانگیں گے تب تک پی ٹی آئی کو کوریج نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 میں ہونےوالے ضمنی انتخابات میں عوامی طاقت کے مظاہرے کے لئے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کئی جلسوں میں میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

  • ہیلی کیم اور میڈیا کوریج پر پابندی, لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    ہیلی کیم اور میڈیا کوریج پر پابندی, لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور:  حکومت کی جانب سے اہم مقامات پر ہیلی کیم اور میڈیا کوریج پر پابندی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

    اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے من پسند رپورٹنگ نہ ہونے پر ہسپتالوں، خصوصی عدالتوں اور اہم مقامات پر میڈیا کوریج  پر پابند عائد کر دی ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19اے کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا حق ہے، مہذب معاشروں میں میڈیا پر کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، میڈیا کی آزادی ہی شہری آزادیوں اور عدلیہ کی آزادی کی ضمانت ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیلی کیم کے ذریعے کوریج کرنے کی اجازت دے جائے اور اہم مقامات کی کوریج پر عائد پابندی بھی ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

  • لاہور: ڈرون ہیلی کیم کےذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد

    لاہور: ڈرون ہیلی کیم کےذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد

    لاہور: ڈرون ہیلی کیم کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

    لاہور میں سیکیورٹی خدشات کو عذر بنا کر ڈرون ہیلی کیم کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی ڈی سو لاہور کی جانب سے عائد کی گئی، شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔