Tag: Media industry

  • پاکستانیوں کے دل کی آواز : اے آر وائی نیٹ ورک کی19ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    پاکستانیوں کے دل کی آواز : اے آر وائی نیٹ ورک کی19ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    کراچی : دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل اے آر وائی نیٹ ورک کی آج19ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، یہ چینل اب محب وطن پاکستانیوں کے دل کی آواز بن کر چھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 16 ستمبرسنہ دو ہزار کو لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنا، انیس برس میں اے آر وائی میڈیا انڈسٹری پر چھا گیا۔

    اللہ کی رحمت، کارکنان کی ان تھک محنت، سچی لگن اور مثالی لیڈر شپ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ کسے خبر تھی کہ لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنے گا۔

    یہ اے آر وائی کی انتظامیہ اورٹیم کی انتھک محنت ہے کہ آج یہ ادارہ میڈیا انڈسٹری کے افق کا سب سے روشن ستارہ ہے،کون جانتا تھا کہ اے آر وائی ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن جائے گا۔

    یہ سب ممکن ہوا اللہ کی رحمت، کارکنان کی ان تھک محنت اور حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم، اے آروائی نیٹ ورک کے چیئرمین حاجی اقبال، حاجی جان محمد، حاجی عبدالرؤف اور اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کی مثالی لیڈر شپ اور ویژن کے سبب۔

    یہی وہ جذبہ وہ جنون تھا کہ اے آر وائی محض ایک چینل سے چینلز کی فیملی بن گیا، اے آر وائی ڈیجیٹل پاکستان کا نمبر ون سب کا محبوب انٹرٹیمنٹ چینل ہے۔

    اے آر وائی نیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سب سے معتبر نیوز چینل ہے، اس کے علاوہ اے آر وائی کیو ٹی وی پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا مذہبی چینل ہے جس کا طرہ امتیاز مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور دین کا فہم عام کرنا ہے۔

    اے آر وائی زندگی ہر گھر میں زندگی کے رنگ بکھیر رہا ہے جبکہ اے آروائی میوزک جدید میوزک میں پاکستان کو عالمی افق پر متعارف کرارہا ہے۔

    اے آر وائی فیملی میں عالمی شہرت یافتہ فلم چینل ایچ بی او بھی شامل ہے جہاں ہر روز ہالی ووڈ کی نئی اور بلاک بسٹر فلمیں پاکستان میں پیش کی جاتی ہیں اور نکولوڈین سے کون واقف نہیں جوعالمی سطح پر بچوں کا جانا پہچانا ایک چینل ہے، اور یہ بھی اے آر وائی فیملی کا حصہ ہے۔

    اللہ کا خاص کرم ہے کہ آج اے آر وائی نیٹ ورک کے چینلز کی نشریات پوری دنیا میں دیکھی اور سراہی جاتی ہیں یہ سفر انیس سال کا ہوچکا مگر یہ تو صرف ابتدا ہے کارواں کا سفرابھی جاری ہے۔

     اور ترقی کا  یہ سفر جاری رہے گا اے آر وائی نیٹ ورک کے انیس سال  میں ہرسال بے مثال رہا، آج اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے۔

  • گذشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طورپراستعمال کیا: فواد چوہدری

    گذشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طورپراستعمال کیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں‌ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شرکا کو بریفنگ دی.

    تفصیلات کے مطابق اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات نے شرکا کو  موجودہ صورت حال اور حکومتی لائحہ عمل سے آگاہ کیا.

    [bs-quote quote=” اشتہارات پر حکومتی کنٹرول کو ختم کر رہے ہیں
    فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    فوادچوہدری نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے اشتہارات کو  سیاسی آلہ کار کے طورپر استعمال کیا، ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں.

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی، ہم سیاسی اشتہار بازی کے حق میں نہیں ، اس سے اجتناب برتیں گے.

    وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اشتہارات پر حکومتی کنٹرول کو ختم کر رہے ہیں، اشتہارات کے اجرا کے لئے میرٹ پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، فواد چوہدری

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ادائیگی کی ضمن میں اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس کے بعد میڈیا انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صحافت کو استحکام ملے گا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، میڈیا مالکان کے مسائل حل کرنے کے لئے ون ونڈو سہولت لائیں گے۔