Tag: media talk

  • پیرول پر رہائی کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نے دستخط سے انکار کیا: شہبازشریف

    پیرول پر رہائی کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نے دستخط سے انکار کیا: شہبازشریف

    لندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیرول پر رہائی کی درخواست پر نوازشریف اور مریم نے دستخط سے انکار کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا، خیال رہے کہ وہ نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے پیرول پر رہائی کی درخواست پر انکار کے بعد میں نے درخواست پر دستخط کیے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں سب کو پیش ہونا ہے، قوم سے درخواست ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا کرے۔

    کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ جمعے کو شام 5 بجے لاہورمیں ادا کی جائے گی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیہ کی وفات پر نوازشریف بہت دکھی ہیں، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

    خیال رہے کہ شہبازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے لندن پہنچے ہیں، وہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے، بعد ازاں بھابھی کی میت لے کر پاکستان واپس پہنچیں گے۔

    واضح رہے کہ شہبازشریف نے ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ کر حسین نواز سے ملاقات کی، اس دوران حسین نواز آبدیدہ ہوگئے، شہبازشریف نے حسین نواز سے تعزیت کی۔

  • بلوچستان ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا: وزیر داخلہ

    بلوچستان ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی تفتان بارڈر پر گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ وفاق کے ساتھ مل کر بلوچستان کا احساس محرومی ختم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو ترجیح دینے پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں، بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ دیا۔ ہم سب سنجیدگی سے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے معاملات حقیقی طور پر حل ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل زیادہ ہیں، تعلیم، صحت و دیگر سہولتوں کا فقدان ہے۔ حقیقت کو سامنے رکھ کر بلوچستان کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ پنجاب و سندھ میں مواصلاتی نظام مضبوط ہے، بلوچستان میں نہیں۔

    جام کمال کا کہنا تھا کہ تحفظات پارٹی میں کوئی بھی کر سکتا ہے، اس میں برائی نہیں۔ جمہوری نظام میں رہتے ہیں، تنقید کرنے والوں پر اعتراض نہیں۔ پورے پاکستان میں موٹر ویز بن گئی، بلوچستان میں اب تک جانے والے راستے بھی نہیں بنے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے ماضی میں بلوچستان میں کام نہیں کیا، اب امید ہے کہ کرے گی۔ جلد بازی میں فیصلے نہیں کر رہے، نظام کے ذریعے کام کر رہے ہیں۔ ’تفتان میں سڑکیں نہیں، آج تفتان سے متعلق وفاق سنجیدہ ہے‘۔

    وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قوم کو پیغام دیا ریاست ہر پاکستانی کی ذمے دار ہے، زائرین سے متعلق بھی حکومت نے تیز اقدامات کیے۔ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈر پاکستان کی اکائیوں کا اپنا سمجھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہم لوگ ایک ٹیم بن کر کام کر رہے ہیں، ہم چھوٹے اور بڑے صوبوں میں تفریق نہیں کریں گے۔ تمام صوبے برابر ہیں، سب برابر کے پاکستانی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا۔ بلوچستان میں احساس محرومی ہے اسے ختم کریں گے۔ ہر پاکستانی ہمارا ہے اور حکومت تمام پاکستانیوں کی ہے۔ صوبائی خود مختاری کے حق میں ہیں، سب کو یکساں حقوق دیں گے۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستانی عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف حکومت نے بڑے اقدامات کیے۔ غیر قانونی تعمیر کی اجازت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔

  • ریلوے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر ڈیم فنڈ میں دیں گے: شیخ رشید

    ریلوے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر ڈیم فنڈ میں دیں گے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی بڑھائی جانے والی اضافی رقم ڈیم فنڈ میں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ڈیم فنڈ میں 10 کروڑ روپے سالانہ جمع کروائے گی۔ 100 روپے کے ٹکٹ پر ایک روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 100 روپے سے زائد مالیت کے ٹکٹوں پر 2 روپے اضافہ ہوگا، ایئر کنڈیشنڈ کار کی ٹکٹوں پر کرایہ میں 10 روپے اضافہ ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حاصل کی گئی رقم ڈیم فنڈز میں جمع کروائی جائے گی، پاکستان ریلوے اور جام شورو کمپنی میں معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے سے ساڑھے 4 ارب روپے ریل کا ریونیو بڑھے گا۔ گوادر کو ریل کا نیا ڈویژن بنا دیا ہے، ملازمین کو 2 اضافی تنخواہیں ملیں گی۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ 14 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، ایک ماہ سے زائد چھٹی والے افسران واپس آجائیں یا استعفیٰ دیں۔ کوئی ٹینڈر وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریلوے اسٹیشنز پر عوام کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، کوئٹہ سے ایران بارڈر تک ٹریک کو بہتر بنایا جائے گا۔

  • یقین دلاتے ہیں ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی: وزیر داخلہ

    یقین دلاتے ہیں ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی: وزیر داخلہ

    کوئٹہ: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتے ہیں ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی، بلوچستان کے مسائل کے حل سے متعلق مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان آیا ہوں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل سے متعلق مشاورت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ماہ محرم قریب ہے، زائرین کے مسائل کو بھی دیکھنا ہے، زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ تمام تر انتظامی معاملات کو بہتر بنائیں گے۔ ریاست پاکستان کی ذمہ داری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پختونخواہ پولیس کی مثال عوام کے سامنے ہے، پاکستانی اداروں کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ہمیں مینڈیٹ دیا گیا ہے ڈیلیور کریں گے، عام پاکستانی کی عزت ہوگی تو اداروں کی عزت ہوگی۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، ملک کے لیے کام کرنے والوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ تمام صوبوں کے وفاق سے متعلقہ مسائل حل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ ہے ملک کے تمام مسائل پر قابو پالیں گے، تمام وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔ ’یقین دلاتے ہیں کہ ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی‘۔

  • نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ نئے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں صدر کے انتخاب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمبلی میں صحافیوں سے ملاقات کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کے معاملے پر اجلاس بلایا تھا، دروازے سب کے لیے کھلے ہیں جو بھی آتا ہے مسئلہ حل کرتا ہوں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آئی جی آپ کے کہنے پر تبدیل ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ میں اب اس پر کیا کہوں، معاملہ عدالت میں ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج آخری ووٹ تک اسمبلی میں موجود رہوں گا، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ نئے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 56 کمپنیز میں کرپشن کا معاملہ نیب میں ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کا ٹاسک چوہدری سرور کو دیا ہے۔ چیف سیکریٹری اکبر درانی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سنجیدہ کیس ہے آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی جائے گی، اورنج لائن سمیت اچھے منصوبے جاری رہیں گے۔ کسی کے منصوبوں پر تختی لگانے کا شوق نہیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے

    منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے، کیا کہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے۔ 20 لاکھ کے مچلکوں پر ضامن عاشق حسین اور خود آصف زرداری نے دستخط کیے۔

    خیال رہے کہ بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی، بعد ازاں عدالت نے انہیں 3 ستمبر تک متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    گزشتہ روز آصف زرداری کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے 20 لاکھ روپے کے عوض ان کی عبوری حفاظتی ضمانت منظور کی۔

    بینکنگ کورٹ نے سابق صدر کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

    مزید پڑھیں: آصف علی زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پیش

    بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آج آپ پھر گاڑی میں آئے، ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی بات ہو رہی ہے دیکھیں کب ملتا ہے۔

    چیف جسٹس کے چھاپے میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے، کیا کہیں گے۔

    ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض ہے، جس پر زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اور بھی کیسز ہیں ان پر بھی توجہ ہونی چاہیئے۔

    صدارتی انتخاب کے معاملے پر آصف زرداری نے کہا کہ ہو سکتا ہے مولانا فضل الرحمٰن دستبردار ہوجائیں۔

  • صدارتی انتخاب میں ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو: اختر مینگل

    صدارتی انتخاب میں ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو: اختر مینگل

    کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل کا کہنا ہے کہ صدر کے انتخاب میں حمایت کی پیپلز پارٹی کی خواہشات کو پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔ ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفد آیا ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی خواہشات کو پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ سردار اختر مینگل اور جمالدینی صاحب کے شکر گزار ہیں۔ گرمجوشی سے ہمارا استقبال کیا گیا جس کے مشکور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں حمایت حاصل کرنے کے لیے آئے تھے۔ اختر مینگل نے فرمایا کہ فیصلہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ صدارتی انتخاب میں حمایت کے لیے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور لاپتہ افراد سے متعلق ہم نے واضح مؤقف دیا ہے۔ بلوچستان کے وسائل صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ 2 گھنٹے کی گفتگو میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔

    اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل پر بی این پی مینگل کے مؤقف سے متفق ہیں۔ بی این پی مینگل نے واضح انداز میں عوام کی نمائندگی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات ابھی چل رہے ہیں، ہماری خواہش ہے مولانا فضل الرحمٰن دستبردار ہوجائیں، امید ہے صدارتی انتخاب سے پہلے کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔

  • صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے: عارف علوی

    صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے: عارف علوی

    لاہور: صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا ہے کہ توقع ہے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومت کو اصل دہشت گرد گرفتار کرنے کی فرصت نہ تھی۔ حکومت نے اسد عمر اور مجھ سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ پانی سمیت دیگر مسائل صرف ایک شہر کے نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، توقع ہے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پروٹوکول کے خاتمے کے لیے ہمیں بہت کوششیں کرنا ہوں گی، 100 دن میں مسائل حل نہیں ہوسکتے راستے کا تعین ہو سکتا ہے۔ 100 دن میں عوام کو بھی یقین ہوجائے گا درست سمت میں جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر ملک میں یکجہتی پیدا کرتا ہے، پارٹی میں چھوٹےچھوٹے مسائل ہوتے ہیں جو ختم بھی ہوتے ہیں۔ سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی سے بھی بات ہونی چاہیئے۔

    تحریک انصاف رہنما نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے مسائل حل کرنا ہوں گے، مسائل حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے بات ہونی چاہیئے۔ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

  • ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا،عابد شیرعلی

    ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا،عابد شیرعلی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ملک کو سہانے خواب دکھانے والوں سے ہیں، ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا، عمران خان کو غریبوں کو اربوں کے بجلی کے بلوں کا حساب دینا ہوگا

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی قیادت کا شکرگزارہوں ، این اے 124 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، ہم سب اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے پابند ہیں۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ ملک کو سہانے خواب دکھانے والوں سےہیں اور ان سے مقابلہ ہے، جو ہیلی کاپٹر میں 55 روپے فی کلومیٹر کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا ن لیگ نے ملک میں صفر لوڈشیڈنگ کر دی، نیا ٹرانسمشن نظام متعارف کرایا، عوام دشمن حکومت نے پہلے پیٹرول اور پھر بجلی کا بم گرایا اور 3 ہزار کا بجلی کا بل 10 ہزار ہوگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا یہ تبدیلی لائے ہیں کیا یہ وہ تبدیلی ہے کہ پنجاب میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، شیخ رشید نے موٹرسائیکل سوار کو سڑک پر گالیاں دیں، کیا یہ تبدیلی ہے، ایل پی جی مہنگی ہوگئی،عمران خان بڑی اچھی تبدیلی لائے ہیں۔

    عابدشیرعلی نے کہا عوام سے ووٹ نہ دینے کا بدلہ لیا جارہا ہے، ہم نے اپنے دورمیں بجلی پوری کی، 5 سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

    لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا عمران خان کو غریبوں کو اربوں کے بجلی کے بلوں کا حساب دینا ہوگا، جو پیسہ کسی اور سے لینا تھا وہ غریبوں سے لیا جارہا ہے، ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا۔

  • گزشتہ کرکٹ بورڈ نے اپنی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا: شاہد آفریدی

    گزشتہ کرکٹ بورڈ نے اپنی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا: شاہد آفریدی

    کراچی: معروف کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کرکٹ بورڈ نے اپنی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ بورڈ کو چلانے کے لیے بہت بڑے بڑے دماغ موجود ہیں۔ احسان مانی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی فاؤنڈیشن کا مقصد ایسے لوگوں تک پہنچنا ہے جہاں کوئی اور نہیں پہنچ پاتا۔ گزشتہ کرکٹ بورڈ نے اپنی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کو ملک میں واپس لائے یہ بڑا کام تھا، تمام بڑے شہروں میں لاہور اور کراچی لیول کی اکیڈمیز ہونی چاہئیں۔ پاکستان کے کرکٹ کو سنبھالنے میں ڈپارٹمنٹ کا اہم کردار ہے۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ کو بلانا مثبت اقدام تھا، ہمیں اپنی منزل خود طے کرنا چاہیئے۔ بورڈ کو چلانے کے لیے بہت بڑے بڑے دماغ موجود ہیں۔ احسان مانی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ہر دن الگ ہی پریشر ہوتا ہے، سرفراز الیون اسی فٹنس کے ساتھ چلتی رہی تو کسی بھی ہرا سکتی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کو وقت دینا چاہیئے۔ عمران خان تحریک انصاف کے ہی نہیں ملک بھر کے وزیر اعظم ہیں۔