Tag: media talk

  • ن لیگ کے میڈیا سیل نے سازش کی، پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ کے میڈیا سیل نے سازش کی، پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، میرے خلاف مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل نے سازش کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں اندرونی اور بیرونی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ (ن) چوروں، ڈاکوؤں اور بدمعاشوں کی جماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، کرپٹ مافیا کا راج ملک سے ختم کردیں گے، شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی بھی ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔

    کرپٹ مافیا 33 سال بعد قانون کے شکنجے میں آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر انہوں نے عام انتخابات میں کسی بھی قسم کی سازش کرنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی چٹان کی طرح کھڑی ہوگی، قوم جانتی ہے کہ ملک کا یہ حال کس نے کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جسے بھی ٹکٹ دے گی اس کی حمایت کروں گی، ڈبل وکٹ پر کھیلنے سے کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا، ہمیشہ ناکامی مقدر بنتی ہے، شریف خاندان کا مقدر جیل ہے جبکہ ن لیگ کے 35 سالہ دور اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے۔

    ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کیا جائے، فردوس عاشق اعوان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، کارکنوں کی بڑی تعداد 29 اپریل کو مینار پاکستان جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا 29 اپریل کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    عمران خان کا 29 اپریل کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    لندن:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 29 اپریل کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ لاہور کے مینار پاکستان پر کریں گے، ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج "مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےحالات ایسے ہیں کہ ملک سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا، برطانیہ دورے کا بنیادی مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے تباہ کر کے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی، شریف خاندان نے ملک کے پیسے لوٹ کر اپنے جائیداد بنائے، ملک جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس کی ذمہ دار یہاں کے کرپٹ حکمران ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نجی دورے پر لندن روانہ

    سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، سچی نیت اور صدق دل کے ساتھ کام کیا جائے تو ملک کا نظام ٹھیک کر سکتے ہیں، لٹیروں اور کرپٹ مافیا کا خاتمہ کر دیں گے، پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے ادارے مضبوط کرنے ہوں گے۔

    چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے: عمران خان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس اداروں کی حالت درست کرنے خود باہر نکلے ہیں، اور انہوں نےخیبر پختونخوا میں گڈ گورننس کی تعریف بھی کی ہے جبکہ پی ٹی آئی اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کےحق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

    کشمور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے حوصلہ پیدا کرے، سیاست میں کسی کو دھمکی دینے کا سخت مخالف ہوں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات سے متعلق کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں مظلوم اور محکوم صوبے کا ساتھ دیا، مخالفین کو تنقید کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے، سینیٹ چیئرمین کا منتخب ہونا بلوچستان کے لوگوں کا فیصلہ تھا، وہاں کے عوام کی خواہش تھی کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان کا ہو۔

    29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک نفیس خاتون ہیں، اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے، جبکہ دوسری جانب نواز شریف نے عدالت سے وعدہ کیا ہے کہ کچھ دنوں میں وہ واپس آجائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ سے متعلق عباسی صاحب کو ایسابیان نہیں دینا چاہیےتھا، شاہ محمود قریشی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سینیٹ چیرمین سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم نے 2013 کے انتخابات سے بہت کچھ سیکھا ہے، چیئرمین سینیٹ سے متعلق عباسی صاحب کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، چیئرمین سینیٹ منتخب ہو کر آئےہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیرہوگی ،جہانگیرترین

    شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیرہوگی ،جہانگیرترین

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیر ہوگی، کے پی اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، علی ترین محنت کرکے پارٹی میں خودجگہ بنائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ملتان میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کےبغیرہوگی،شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، شریف خاندان عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، شریف خاندان کیخلاف ثبوت زیادہ ہیں اب چھوٹابھی جائے گا، عدالت جوبھی فیصلہ کرےگی اڈیالہ جیل وہ ہی جائے گا۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کاصوبہ کوئی پارٹی بنائےگی تووہ پی ٹی آئی ہی ہوگی، جنوبی پنجاب صوبہ تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، علاقے کی عوام اپنی قسمت اپنے ہاتھ میں لےیہ منشورکاحصہ ہے، آئینی طر یقہ کار اپنایا جائے گا، صوبہ بننے سے اب کوئی طاقت نہیں روک سکتی، 70 سال سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کودور کرنےکاوقت آگیا۔


    مزید پڑھیں :  ہم نے ایک نیا پاکستان کیسے بنانا ہے ،29اپریل کو بتائیں گے، جہانگیر ترین


    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 29اپریل کومینارپاکستان میں جلسہ تمام ریکارڈ توڑدےگا، پہلی دفعہ کسی پارٹی نےایم پی ایزکوپارٹی سےنکالا، کمیٹی بنادی گئی ہے، وہ ایم پی ایزسےمتعلق حتمی فیصلہ کرے گی، نجاب ، کے پی اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، علی ترین محنت کرکےپارٹی میں خودجگہ بنائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کیخلاف بیان کی مذمت کرتاہوں، میرےخلاف فیصلہ تکنیکی فیصلہ ہے، میراکیس مضبوط ہے، پر امید ہوں نا اہلی ختم ہوگی ، نواز شریف اورمیرے خلاف فیصلے میں بڑا فرق ہے

    جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نےایک ووٹ بھی نہیں خریدایہ ہماری پالیسی نہیں، ووٹ بیچنےکاسلسلہ ختم نہ ہواتونظام میں بہتری نہیں آئےگی، فوزیہ قصوری نے سینیٹر  نہ بننے پرپارٹی چھوڑی، چوہدری سرور نے ایک ووٹ بھی نہیں خریدا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار عمران خان جیسے دغا باز کے جھانسے میں نہیں آئیں گے:سعد رفیق

    چوہدری نثار عمران خان جیسے دغا باز کے جھانسے میں نہیں آئیں گے:سعد رفیق

    اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار عمران خان جیسے دغا باز کے جھانے میں نہیں آئیں گے، ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ممکن نہیں، بے ضمیر، بے وفا اور ابن الوقت لوگوں کےگٹھ جوڑ کا دوسرا نام تحریک انصاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جلسوں کے باعث نواز شریف کے خلاف کیس سننا پڑا، یہ توہین عدالت ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں کھلی توہین عدالت کی، کیا کوئی اپنے لاڈلے سے جواب طلبی کرے گا؟

    چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے: عمران خان

    انہون نے کہا کہ مخالفین کا کام صرف الزامات لگانا ہے، عام انتخابات میں واضح ہوجائے گا کہ کس نے کتنا کام کیا، عوام اپنا فیصلہ الیکشن میں سنائیں گے جبکہ عمران خان اور آصف زرداری خاموش پارٹنرز بن چکے ہیں۔

    وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے لئے صدق دل اور نیک نیتی سے کام کیا، جھوٹے الزامات تراشنے والے اللہ کے قہر سے ڈریں، لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ملک کے لئے کام کرنے کا صلہ الزامات اور سزائیں ہی ٹھہرا ہے۔

    خیال رہے کہ آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے، امید ہے قبول کرلیں گے، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے مریم نواز کے خالف اسٹینڈ لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلائے،ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلا جاؤں گا،چیئرمین نیب

    اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلائے،ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلا جاؤں گا،چیئرمین نیب

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلائے، جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلا جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے سی میں شرکت کے بعد چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپشن کےحجم کی بات تب کی جاتی ہےجب کم ہو، اب حجم سے بات آگے نکل گئی ہے، پی اے سی نے نیب کے کام پر اعتماد کا اظہار کیا، اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلائے، جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلاجاؤں گا۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو روکنا میرا کام نہیں، نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کر رہا، الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، کچھ لوگوں کیخلاف انکوائری شروع ہو چکی مزید بھی ہوگی، جب شیشے کے گھر میں ہوں تو پتھر تو آئیں گے۔

    جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا کہ برطانیہ میں مفرورنیب کو مطلوب افراد کیخلاف وارنٹ جاری کیے، وزیرداخلہ اتنا بااختیار نہیں لوگوں کو دوسروں کے حوالے کرے، صحافی نے سوال کیا یہ اختیارکس کا ہے؟ جس کے جواب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ آپ بااختیار لوگوں سے پوچھیں۔


    مزید پڑھیں : کرپشن کی لعنت کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب


    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونےیانہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، جس نے کرپشن کی ہے وہ الیکشن سے پہلے بھی جوابدہ ہے اور بعد میں بھی، کچھ لوگوں کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی، مزید کیخلاف جلد شروع ہوگی، یقین دلاتا ہوں کہ کیسز جلد انجام کو پہنچ جائیں گے۔

    چیئرمین نیب نے سوال کیا کہ کیاکچھ مہینوں میں نیب کی ساکھ بحال نہیں ہوئی؟ اکتوبرمیں آیا اس کے بعد نیب کارکردگی سامنے ہے، اکتوبر کے بعد کوئی شکایت یا الزام نیب پر لگایا گیا تو بتائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوئی مجھے برا بھلا کہے گا تو میں برانہیں مناؤں گا، نیب کو برا کہا جائے گا تو ادارےکادفاع کروں گا، یہ نہیں کہا کہ لوگ آفتاب شیرپاؤنے باہربھیجے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواجہ صاحب جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا، ڈی جی نیب لاہور

    خواجہ صاحب جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا، ڈی جی نیب لاہور

    لاہور: ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجوکہتےہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی توڈرناکیسا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعدرفیق کےاراضی لین دین میں شکوک شبہات ہیں، سعدرفیق اور خواجہ سلمان کیخلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے۔

    ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجو کہتےہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔

    احد چیمہ کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سےگہراتعلق ہے، احدچیمہ براہ راست پیراگون کےمعاملات میں ملوث رہا، اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا ادائیگی پیراگون کررہاتھا، یہ کیا اتفاق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احدچیمہ نے بطور ڈی جی پیرا گون سٹی سےفوائدحاصل کیے، احد چیمہ نے ایل ڈی اےسٹی میں بھی پلاٹ لیا، احد چیمہ سرکاری کام کر رہے تھے اور  فائدہ فیملی والے اٹھا رہے تھے۔

    ڈی جی نیب لاہور نے مزید کہا کہ پیراگون نے کیوں ایک بیورو کریٹ کو فائدے پہنچائے، احد چیمہ کےفیملی ممبرز کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

    سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ سعدرفیق کےکیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے، سب لوگ کہتےہیں احتساب کریں مگردوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سعدرفیق قابل عزت سیاستدان ہیں، نیب نےخواجہ سعدرفیق کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں، نیب اپنی تحقیقات میں سچ سامنے لائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے، کیپٹن(ر)صفدر

    پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے، کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکا کہنا ہے کہ نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈرکافیصلہ عوام کوکرناچاہیے، پی سی اوکےتحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پتہ چل گیا یہاں برائے نام جمہوریت رکھی جاتی ہے، جمہوریت کےنام پرپس پردہ کوئی اورطاقتیں کام کررہی ہیں، عدالتوں میں خوف وہراس محسوس کرتے ہیں، خوف وہراس کوتحریک عدل ہی ختم کرسکتی ہے۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ افتخارچوہدری نےعدالتوں کوتھانےمیں بدل دیا، لوگ سپریم کورٹ کی عمارت کوانصاف کےلئےدیکھتےہیں، عدالتیں قوانین کی تشریح کیلئےہیں ڈکٹیشن کیلئےنہیں، وقت آگیا ہے جج صاحبان بھی کہیں گے فیصلے پارلیمان کرے۔

    نواز شریف کے داماد نے کہا کہ راستہ اس طرف نکل رہا ہےاختیارات کوکنٹرول کیاجائے، نوازشریف ان کی بیٹی اوردامادعدالتوں میں حاضرہیں، بچوں کو بلانا ہے تو پہلے پرویز مشرف کو پیش کریں، پی سی اوکےتحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : تمام عدالتیں اورجج پاکستان کی امانت ہیں، کیپٹن صفدر


    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہےاورروزعدالتوں میں کھڑےہوتےہیں، جمہوریت میں ووٹ کےذریعےجوبن جائےوہ بن جاتاہے، واجدضیا آج کل ڈرے ہوئے ہیں ،کیاہوگاکدھرجاؤں گا، مشاہدحسین کی جمہوریت کیلئے قربانیاں ہیں ان کی ضرورت تھی۔

    کیپٹن(ر)صفدر نے کہا نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈرکافیصلہ عوام کوکرناچاہیے، یوسف رضاگیلانی کوبھی نا اہل کیا گیا تھا فیصلہ کیوں قبول کیا، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں، یوسف رضا گیلانی لیڈرنہیں تھے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی جب پارٹی بنائیں گےتب لیڈرہوں گے، شاہدخاقان عباسی ابھی ایم این اے اوروزیراعظم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جج پرحملہ ایک خطرناک عمل کی شروعات لگ رہی ہے،  جہانگیر ترین

    جج پرحملہ ایک خطرناک عمل کی شروعات لگ رہی ہے، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ جج پرحملہ ایک خطرناک عمل کی شروعات لگ رہی ہے، یہ سلسلہ بڑھا توملک اورآزاد عدلیہ کے لئے بہت خطرناک ہوگا،ہم نے ایک نیا پاکستان کیسے بنانا ہے ،29اپریل کو بتائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے انسداددہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں عوام بڑی تعدادمیں شامل ہورہی ہے، کل جج کےگھرپرحملے کی پرزورمذمت کرتاہوں، جج پرحملہ ایک خطرناک عمل کی شروعات لگ رہی ہے،مسلم لیگ ن اس طرح کے حملے پہلےبھی کرتی رہی ہے۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ حملوں کا سلسلہ یہیں پررک جاناچاہیے، سخت اقدامات کیےجائیں مستقبل میں ایسانہ ہو، یہ سلسلہ بڑھاتوملک اورآزادعدلیہ کےلئےبہت خطرناک ہوگا، نااہلی کیس میں نظر ثانی اپیل پراللہ خیر کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ میرےخلاف2014 کی جھوٹی ایف آئی آربنائی گئی تھی، ہم پرسیاسی بنیادوں پرکیس کیا گیا تھا، مجھےخوشی ہےآج ضمانت کنفرم ہوئی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 29اپریل کوپی ٹی آئی کا عظیم جلسہ ہونےجارہاہے، جلسےمیں ہم بتائےگےہماری کیاپالیسی ہوگی، ہم نے ایک نیا پاکستان کیسے بنانا ہے ،29اپریل کو بتائیں گے۔

    جہانگیرترین نے کہا کہ جو ن لیگ سے نالاں ہیں وہ ہمارے پاس ہی آئیں گے، جنوبی پنجاب کے رہنما بھی پی ٹی آئی شامل ہوں گے، ہمارےمنشور کےتحت جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانےکافیصلہ کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نوازشریف کی طرح اپنی جماعت کےپیچھےنہیں چھپا، 70سالوں میں جنوبی پنجاب وہیں باقی سب کہاں چلےگئےہیں، جنوبی پنجاب کے رہنمااسمبلی میں ہے یا نہیں ہماراساتھ دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے،  مریم اورنگزیب

    سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے، پانچ سال حکومت کے مزے اڑائے اور اب لوٹے قبلہ تبدیل کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کو لوٹا بننے کی عادت ہے، وہ سیاسی وفاداری تبدیل کرتے ہیں ، سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے۔

    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی آخری لوٹا اس وقت پی ٹی آئی میں شامل ہو رہا ہے،پانچ سال حکومت کے مزے اڑائے اور اب لوٹے قبلہ تبدیل کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ان لوٹوں کو عام انتخابات میں ٹکٹ نا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  ہماری جماعت کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب


    گذشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کا ن لیگ سے کوئی تعلق تھا ہی نہیں اور نہ ہی ن لیگ کو ان عادی لوٹوں کی ضرورت ہے، چند عادی لوٹے ہوا کے رخ پر اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاداریاں بدلنے والے اپنی عادت سے مجبور ہیں، یہ جاننا ہوگا کہ ان عادی لوٹوں کو کون خواب دکھا رہا ہے، آج ان عادی لوٹوں کی لوٹ سیل لگی جو ہوا کا رخ دیکھ کر اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں، ان لوگوں کو اپنے مفادات کے سوا کسی سے غرض نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔