Tag: media talk

  • ملک میں جس کے پاس پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا: سراج الحق

    ملک میں جس کے پاس پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا: سراج الحق

    گوجرانوالہ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ تعلیمی اداروں سے قیادت نہیں بلکہ نوکر تیار ہو رہے ہیں، المیہ یہ ہے کہ جس کی جیب میں پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بد عنوانیوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے، پاناما میں شریف خاندان کا نام آیا کسی ایک علما کا نام پاناما میں نہیں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی نظام نے ہمیں غربت کے تحفے دیے، یاد رکھنا چاہیے کہ حکومت کا کام ٹیکس لگانا جبکہ بل جمع کرنا ایجنسی کا کام ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ تعلیمی نظام قیادت تیار کرنے کے بجائے نوکر تیار کر رہا ہے۔

    مدرسے پر حملہ دہشت گردی ہے، نیٹو نے پاکستان اور افغانستان کا امن تباہ کیا: سراج الحق

    سربراہ جی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کلمے کی خاطر لوگوں نے شہادتیں دیں جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ہمارے نوجوانوں کو مارا جارہا ہے، کشمیریوں کی نگاہیں پاکستان کی طرف ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سو قدم آگے بڑھ کر کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

    ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قابض بھارتی فوج نوجوان کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، وزیر اعظم کو جلد مسئلہ کشمیر پر اے پی سی بلانا ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایمنسٹی اسکیم کا مقصد کالا دھن سفید کرنا ہے، قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق بند کیا جائے: اسد عمر

    ایمنسٹی اسکیم کا مقصد کالا دھن سفید کرنا ہے، قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق بند کیا جائے: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اسکیم کا مقصد کالا دھن سفید کرنا ہے، قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق بند کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ قوم کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے وقت شرم نہیں آئی اب ایمنسٹی اسکیم لاتے ہوئے بھی حیا کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا، ہم اسکیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمان سے بغیر مشاورت اسکیم ووٹ کا تقدس روندنے کے مترادف ہے، حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ پارلیمان سے بغیر مشاورت اسکیم سے گریز کرے، حکومت نے اگر آمریت، ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    وزیر اعظم کا ٹیکس نادہندگان کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکمرانوں کا کالا دھن حلال کرنے کی کوشش پر مزاحمت کرے گی، قوم کے ساتھ گھناؤنے مذاق کا یہ سلسلہ کسی طور گوارا نہیں کیا جائے گا۔

    نوازشریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا: اسد عمر

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے انقلابی ٹیکس اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، پالیسی میں 5 بنیادی نکات ہیں، جبکہ سیاست دان اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہندوستانی دہشت گردی کے باوجود بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے، چوہدری نثار

    ہندوستانی دہشت گردی کے باوجود بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بھارت میں ہمارے سفارتکاروں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، ہم قاتلوں سے ایسے ملاقاتیں کررہے ہیں جیسے سب اچھا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ ہندوستانی دہشت گردی کے پیش نظر میں ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیری شہدا پاکستان کے پرچم میں دفن ہورہے ہیں، ایسی ملاقاتوں سے پہلے سوچا جائے ملاقات سے کشمیریوں کو کیا پیغام دے رے ہیں، ایسے ملاقاتیں کررہے ہیں جیسے سب اچھا ہے۔

    یہ پڑھیں: مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    (more…)

  • سیاسی جماعتوں میں عدم اتفاق پر نگران حکومت مسلط کر دی جائے گی: جاوید ہاشمی

    سیاسی جماعتوں میں عدم اتفاق پر نگران حکومت مسلط کر دی جائے گی: جاوید ہاشمی

    ملتان: سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو نیب سے انصاف ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی، سیاسی جماعتوں میں عدم اتفاق پر نگران حکومت مسلط کر دی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ (ن) کے لیے بڑی قربانیاں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، البتہ میں نواز شریف کو نیب سے انصاف ملتا ہوا نہیں دیکھتا۔

    شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کو ایٹمی پروگرام کی سزا دی گئی، جب ایٹمی منصوبے کی بنیاد رکھی جارہی تھی تو انہوں نے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔

    نوازشریف جو قربانی دے رہے ہیں،وہ عمران خان بھی نہیں دے سکتے، جاوید ہاشمی

    انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم تمام صوبوں کے متفقہ رائے سے کی گئی، اگر مذکورہ ترمیم کو ختم کیا گیا تو ملک کے ساتھ بڑی زیادتی ہوگی، ملک میں جمہویت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

    عالمی منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارے درمیان تفرقہ پیدا کر رہا ہے، ملک کو اس وقت سیاسی عدم استحکام سے بچانا ہوگا، پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔

    ستر سال کی تاریخ میں سپریم کورٹ نے آئین کی توہین کی: جاوید ہاشمی

    خیال رہے کہ ماضی میں جاوید ہاشمی ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، البتہ دھرنے کے موقع پر جب پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، وہ عمران خان سے الگ ہوگئے، جس کے بعد انھوں نے ایک سنسنی خیز پریس کانفرنس کی تھی، جس میں دھرنے اور عمران خان پر اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔ ان الزامات کا ن لیگ کی جانب سے خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں جاوید ہاشمی کی اصول پسندی قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 2018 کے انتخابات میں نوازشریف اور ن لیگ کی فتح یقینی ہے ،نوازشریف

    2018 کے انتخابات میں نوازشریف اور ن لیگ کی فتح یقینی ہے ،نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سےلوگ خائف ہیں،کوشش کی جارہی ہےمسلم لیگ ن کوانتخابات سے روکا جائے، 2018کےانتخابات میں نوازشریف اورن لیگ کی فتح یقینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مقدمہ ایسا ہے کہ چلے جارہا ہے، کوشش یہ ہے کہ کسی بھی طرح نوازشریف کو سزا ہو۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے ریفرنسزہیں کیا، مقدمہ صرف یہ ہےکہ کسی طرح نوازشریف کو روکا جائے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے لوگ خائف ہیں، کوشش کی جارہی ہے مسلم لیگ ن کو انتخابات سے روکا جائے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں کے فیصلے ہیں لیکن فیصلے صرف اللہ کے چلتے ہیں، یہ کوئی سینیٹ کےانتخابات نہیں جو روک لیے جائیں، 2018کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتتے ہوئے نظرآرہی ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہمیں عام انتخابات میں فتح سےروکنا چاہتےہیں، کچھ لوگ چاہتے تھے ہم انتخابات کا بائیکاٹ کریں، کے انتخابات میں نوازشریف اور ن لیگ کی فتح یقینی ہے۔


    مزید پڑھیں : اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے توثابت کریں‘ نوازشریف


    انھوں نے مزید کہا کہ واجد ضیا نہیں بتاسکے کہاں اور کس نے چوری کی یا کرپشن کی، پوری قوم اس سارےمعاملےکی حقیقت جان چکی ہے، میرے خلاف جےآئی ٹی کی چالاکیوں کاپول کھل گیاہے، صرف ایک ہی تکرارا ور مقصد ہےکہ نوازشریف کوسزاہو۔

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا  تھا کہ کسی جگہ کرپشن یا بدعنوانی سامنے آئی تووہ پیش کیوں نہیں کررہے، اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے تو ثابت کریں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب کا کوئی ایسا ریفرنس بتائیں جس میں کرپشن کا الزام نہ ہو؟ پھرمیرے والے ریفرنس کودیکھ لیں کہاں کرپشن کا الزام ہے؟ تمام کیس صرف ہماری فیملی کے کاروبارکے ارد گرد گھوم رہا ہے، صرف حقیقت پربات کررہا ہوں، احتساب ہرصورت سب کا ہوگا، اب وقت وہ نہیں رہا اور حالات بھی وہ نہیں رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میاں صاحب کو مشرف کیخلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے،کیپٹن(ر)صفدر

    میاں صاحب کو مشرف کیخلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے،کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ سارا ڈارمہ مشرف کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے، میاں صاحب کو مشرف کیخلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا اب مشرف کو واپس لانا ہوگا، سارا ڈارمہ مشرف کو بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے، صرف نواز حکومت نے مشرف کیخلاف کاروائی کی ، جس کی سزا ان کو مل رہی ہے۔


    مزید پڑھیں : مشرف کو بلاکر سزا دی جائے، تب چیف جسٹس کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، کیپٹن صفدر


    یاد رہے چند روز قبل کیپٹن صفدر نے عدلیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مشرف کو بلاکر سزا دی گئی، تب ہی حقیقی معنوں میں عدلیہ کا وقار بحال ہوگا اور چیف جسٹس کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

    اس سے قبل کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، ہماری توپیشیاں ہو گئیں اب پیشیوں والوں کی پیشیاں ہوں گی،  ہم نے ریاست،آئین کوبچاناہےتومشرف کو عدالت میں لانا ہوگا۔

     نواز شریف کے داماد نے کہا تھا کہ اٹھائیس تاریخ والا فیصلہ اور جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں ملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی، مورخ لکھے گا یہ پاکستان کی ترقی کیخلاف بہت بڑی سازش تھی،  واجد ضیا نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کردیئے، بہت جلد لوگوں پتہ چل جائے گا ان سے کیا کام لیا گیا۔

    انکا کہنا تھا کہ  چھ، سات مہینے میں پتہ چل جائے گا کہ ان سے کیا کام ہوا، ڈھونڈنا پڑے گا یہ رپورٹ کس نے لکھی، اس کو بھی یہاں آنا چاہئیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ

    میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ

    کراچی : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں سیاست میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں،کوشش کریں گے بہترسے بہتر کام کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں۔ آگے بھی اتحاد ہوتے رہیں گے۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہے، کوشش کریں گےبہترسے بہترکام کرسکیں ، کوشش کریں گے، رضاربانی نے جو معیار بنایا اسے آگے بڑھائیں، علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں شامل کرنےکی کوشش کریں گے۔

    چیئرمین کے انتخاب سے متعلق اعتراض پرچیئرمین سینیٹ نے کہا نوازشریف بزرگ ہیں، کچھ بھی کہہ سکتےہیں۔

    بلوچستان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پہلےکی نسبت حالات بہت بہترہوئےہیں اور بلوچستان اب ترقی کی راہ پرگامزن ہے، ناراض بلوچ بھائیوں کا مسئلہ کافی مسئلہ حل ہوچکا ہے، کوشش کریں گے جو تھوڑے سے بھائی ناراض ہیں وہ مان جائیں۔

    صادق سنجرانی نے اپوزیشن لیڈر سے متعلق کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا جس کے نمبربہترہوں گے وہی اپوزیشن لیڈر بنے گا، گوادر سے سینیٹربھی ہمارے ساتھ ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری،بلاول بھٹو، عمران خان کاشکریہ اداکرتے ہیں، ہم تو 6ارکان کے ساتھ آئے تھے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حاصل بزنجوصاحب کیوں آگ بگولہ ہوگئےمعلوم نہیں، حاصل بزنجو بلوچستان سے ہیں، انہیں تو مبارکبا دینی چاہیے تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جس دن راؤ انوار کا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے، والدنقیب اللہ

    جس دن راؤ انوار کا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے، والدنقیب اللہ

    کراچی: نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ پورے پاکستان کا بیٹا ہے، راؤانوارکی گرفتاری تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے، جس دن راؤ انوار کا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، کیس کی مزیدسماعت پیر تک ملتوی کی گئی ہے، آئی جی سندھ کیس کی تفتیش کررہے ہیں۔

    والد نقیب اللہ کا کہنا تھا کہ راؤانوارآج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ہمیں سپریم کورٹ سےانصاف کی امید ہے، نقیب اللہ پورےپاکستان کا بیٹا ہے، ڈیل کی باتیں سراسربے بنیاد ہیں۔

    سیف الرحمان محسود نے کہا کہ تمام ادارے راؤ انوار کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کی قسمت اچھی ہے جو ابھی تک انھیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ لیکن جس دن انکا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    انکا مزید کہنا کہ راؤانوارکی گرفتاری تک عدالتوں میں پیش ہوتےرہیں گے، راؤ انوار نے آج بھی پیش نہ ہوکربزدلی کا ثبوت دیا ، پیر کو سماعت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

    یاد رہے نقیب اللہ کے قتل کے بعد انکے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بے گناہ تھا اُسے پولیس نے گرفتار کرکے 14 دن تک لاپتہ رکھا، اگر وہ کسی جرم میں ملوث تھا تو عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا مگر اُسے جعلی مقابلے میں مار دیا گیا‘۔

    والد نے آرمی چیف اور وزیر اعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورا پاکستان بیٹے کے لیے گواہی دے رہا ہے، پولیس مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔


    مزید پڑھیں :  راؤ انوارسےمتعلق دو سے تین دن میں پیشرفت ہوجائےگی‘ آئی جی سندھ


    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ کیس کی سماعت میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت سے راو انوار کی گرفتاری کے لئے مزید مہلت طلب کرلی، جس کے بعد سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے پیر تک کی مہلت دے دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیا وجہ تھی کہ بنی گالہ اور کراچی والے ایک ہی دربار پرجا کر جھک گئے؟ نواز شریف

    کیا وجہ تھی کہ بنی گالہ اور کراچی والے ایک ہی دربار پرجا کر جھک گئے؟ نواز شریف

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کیا وجہ تھی کہ بنی گالہ اور کراچی والے ایک ہی دربار پرجا کر جھک گئے؟ وجہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ تھی کہ بنی گالہ والے اور کراچی سے آنے والے ایک ہی دربار پرجا کر جھک گئے؟ کیاوجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہرکوئی ایک ہی جگہ پرجا پہنچا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ سب کے ایک ہی جگہ جھکنے کی وجوہات عوام کے سامنے آنی چاہئیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ الیکشن کی طرح2018 الیکشن بھی مینیج کیا گیا تو کیاکریں گے، تو جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب نہ وہ وقت رہا ہے نہ ہی حالات، دنیا بہت آگے چلی گئی ہے ، نگراں حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی ۔


    مزید پڑھیں :  چابی والے کھلونو، تم جیت کر بھی ہار گئے، نواز شریف


    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ جو مشن میں نے چن لیا، وہ ایمان کا حصہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، آپ کو بھی چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا، ہمارا منشور چارالفاظ ہوں گے، ووٹ کوعزت دو۔

    حریفوں‌ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا کہ بنی گالہ والا اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی بارگاہ میں‌ جھک گئے، کون ہے وہ جس کے آگے جاکر جھکے ہو، یہ چابی والے کھلونے ہیں، ملک تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، تم جیت کر بھی ہار گئے، ہم ہار کر بھی جیت گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میں نے جو کچھ کہا جیل میں مظلوم قیدیوں کی آواز تھی،نہال ہاشمی

    میں نے جو کچھ کہا جیل میں مظلوم قیدیوں کی آواز تھی،نہال ہاشمی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے جو کچھ کہا جیل میں مظلوم قیدیوں کی آواز تھی ، فیئرٹرائل میراحق ہے، مجھے انصاف ملنا چاہئے، کسی دوسرے کو معافی کو مل سکتی ہے تو مجھے بھی ملنی چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وکیل عدالت کا احترام کرتا رہوں گا، میں نےجوکچھ کہا جیل میں مظلوم قیدیوں کی آوازتھی، میں نے جو قیدیوں سے سنا تھا اسے دہرایا تھا۔

    نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی بحالی کے لئے جیل بھی جاچکا ہوں، کسی عدالت یامعززجج کیلئے کبھی بد زبانی نہیں کی۔

    ن لیگ کے سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ فیئرٹرائل میراحق ہے، مجھے انصاف ملنا چاہئے، کسی دوسرے کو معافی کو مل سکتی ہے تو مجھے بھی ملنی چاہئے۔

    اس سے قبل  سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کا تحریری جواب مسترد کرتے ہوئے 26 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نہال ہاشمی کے تحریری جواب سے مطمئن نہیں ہیں، مثالی فیصلے دیں گے۔


    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ کا نہال ہاشمی پر 26 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ


    واضح گزشتہ برس کراچی میں ایک تقریر کے دوران نہال ہاشمی نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حساب لینے والوں، سن لو تم کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے خاندان کے لیے زمین تنگ کردیں گے۔

    نہال ہاشمی کی توہین آمیز تقریر کے بعد انہیں توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ کی سزا سنادی گئی تھی تاہم رہائی کے بعد انہوں نے ایک بار پھر سخت زبان استعمال کرتے ہوئے عدلیہ مخالف الفاظ کہے تھے، جس کا چیف جسٹس نے دوبارہ نوٹس لے لیا۔

    نہال ہاشمی نے توہین آمیز الفاظ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز الفاظ میرے نہیں ہیں، میں ایکٹنگ کر رہا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔