Tag: media talk

  • اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتا ہے، خواجہ آصف

    اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتا ہے، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کے سامنے سب کے چہرے آ رہے ہیں، اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتا ہے، عمران خان آصف زرداری کے لئے تیرہ سینیٹرز کا چڑھاوا چڑھا آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے حاجی پورہ روڈ پر ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اقتدار تک پہنچنے کے لئے صبح کچھ اور رات کو کچھ کہتےہیں، اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے سب کے چہرے آ رہے ہیں،بلاول نے رضا ربانی کو بلایا تھا مگرزرداری ٹکٹ دینےکو تیار نہیں۔

    آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ذوالفقاربھٹو اور بے نظیر کے وفادار ساتھی زرداری کو قبول نہیں، زرداری صاحب بھٹو اور بینظیر کے وفاداروں کی مخالفت کرتے ہیں،زرادری صاحب سے متعلق معلومات مناسب وقت پر بتاؤں گا۔


    مزید پڑھیں :  ہمارےجوحالات ہیں الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے،خواجہ آصف


    انکا کہنا تھا کہ شامی مسلمانوں پر جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے، اسےختم ہونا چاہئے، ہیومن رائٹس کونسل میں ووٹنگ نہ کرنے پر پیر کو آگاہ کروں گا، شام میں امریکا نے جنگ کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت نواز شریف کے کارکنوں کی حکومت ہے، غیب کاعلم اللہ کی ذات جانتی ہے، عمران خان آصف زرداری کے لئے تیرہ سینیٹرز کا چڑھاوا چڑھا آئے ہیں، سینیٹ چیئرمین کیلئے چالاکیاں کام نہیں آئیں گی۔

    گذشتہ روز وزیرخارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے، ہمارے جو حالات ہیں الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران دشمن کے سہولت کار رہے ہیں، الزام ہم پر لگاتے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک چلارہے ہیں ، پاکستان دشمنوں کا ہدف ہے، دشمن و مخالفین پاکستان کیلئے اچھے عزائم نہیں رکھتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ووٹ پر نوازشریف اور نوٹ پرقائداعظم چلے گا، کیپٹن‌ (ر) صفدر

    ووٹ پر نوازشریف اور نوٹ پرقائداعظم چلے گا، کیپٹن‌ (ر) صفدر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلےغلط ہوں تو مشرقی پاکستان بنتا ہے، ووٹ پرنوازشریف اور نوٹ پرقائداعظم چلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے ایک بارپھرعدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سازشوں کا سلسلہ بند ہوناچاہیئے۔عدالتی فیصلےغلط ہوں تو مشرقی پاکستان بنتاہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ریاست پراپنی انا کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے، توسیع نہیں دینی چاہیئے۔ ملازمتوں کی توسیع نے ملک کو کمزورکیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ووٹ پرنوازشریف اورنوٹ پرقائداعظم چلے گا۔


    مزید پڑھیں : ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ، کیپٹن(ر) صفدر


    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کیپٹن(ر)صفدر نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ، مشرف نے نواز شریف کو نکالنے کی کوشش کی ، نواز شریف دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آئے۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ تعیناتیاں ہوتی رہتی ہیں لیڈرہمیشہ رہتا ہے ریٹائرڈ نہیں ہوتا، گریڈ21 اور 22 کے افسران3 سال بعد ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں۔

    اس سے قبل انکا کہنا تھا کہ 70 سال میں بدترین انتقام دیکھ رہاہوں، عوام سمجھتے ہیں نوازشریف سےانصاف نہیں ہورہا، نوازشریف کوہائی جیکر بنا کر اٹک جیل میں بند کیا گیا، دیکھتے ہیں مؤرخ اس فیصلے پر کیا لکھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا عوام میں بخار کوئی انجکشن کم نہیں کرسکتا، عابدشیر علی

    نوازشریف کا عوام میں بخار کوئی انجکشن کم نہیں کرسکتا، عابدشیر علی

    لاہور : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا عوام میں بخار کوئی انجکشن کم نہیں کرسکتا، اللہ کی عدالت کے بعد سب سے بڑی عدالت 22کروڑ عوام کی ہے، ہم نے اپنا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سپرد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے اس کے ووٹ چھیننے کی مذموم سازش کی گئی، امیدواروں سےشیر کانشان چھیننےسے بڑی دھاندلی کیاہوگی، ہم نے تیر کھائے ہیں جسم چھلنی چھلنی ہوچکا ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر جب بھی وار ہواکسی آئینی ادارے نے ساتھ نہ دیا، جس ادارے نے پاکستان کا آئین بنایا اسی کا تختہ الٹاجاتاہے، امیداروں کو آزاد قراردینے سے بڑی بےایمانی کیاہوگی، امیداروں کو آزاد قراردینے سے بڑی بےایمانی کیا ہوگی۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف نے تمام مشکلات کے باوجودفیصلوں کااحترام کیا، نوازشریف کا عوام میں بخار کوئی انجکشن کم نہیں کرسکتا، اللہ کی عدالت کےبعدسب سے بڑی عدالت 22کروڑ عوام کی ہے، ہم نے اپنا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سپرد کردیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی گئی، ن لیگ رجسٹرڈ جماعت ہے ہمیں اپنے حق سے محروم رکھاگیا، لوگوں کی وفاداری تبدیل کرانےکیلئے ن لیگ سے حق چھینا گیا۔


    مزید پڑھیں : حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے، عابد شیر


    عابد شیر علی نے مزید کہا کہ جمہوریت کے دشمنوں کیخلاف آج بڑا فیصلہ آئیگا، سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اب بھی ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرینگے، نیب کو نوازشریف کے علاوہ اور کوئی نظر نہیں آرہا ہے، نوازشریف کو پاکستان کی خدمت کا خمیازہ تیسری مرتبہ بھگتنا پڑا۔

    وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ جمہوریت توڑنے کی سازش کرنیوالوں کو بھی شرم دلانی چاہئے ، مشاہد حسین کو بھی ہم نے ٹکٹ دیا انشااللہ وہ جیتیں گے، جیتنےوالے آزادامیدوار آج ن لیگ میں شامل ہونگے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں زرداری نے پیسہ چلایا،ایمان فروشی ان کا کام ہے، ہم ضمیروں کے سودے نہیں کرتے، ہم چاہتے تو کے پی میں اتحادیوں سے ملکر حکومت بنا سکتے تھے ،افسوس کہ خود کو جمہوریت کاچیمپئن سمجھنے والے سازش کا حصہ ہیں۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہارس ٹریڈنگ کی لعنت کو ٹھکرایا، کوئی ایسی ملاقات نہیں کی جس سے ہارس ٹریڈنگ کی نشاندہی ہو، پارٹی میں بھی اختلافات ہوتے ہیں جومل بیٹھ کرحل ہوجاتے ہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ کسی ایسے اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے جوجمہوریت ڈی ریل کرے، نوازشریف کایک نظریہ بن چکے ہیں اور یہ جنگ نظریے کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف کی خوشبو بس گئی ہے،کسی آمریا آمریت سے نہیں دب سکتی ،راناثنااللہ

    نوازشریف کی خوشبو بس گئی ہے،کسی آمریا آمریت سے نہیں دب سکتی ،راناثنااللہ

    لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان کے عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں، نوازشریف کی خوشبو بس گئی ہے،کسی آمریاآمریت سے نہیں دب سکتی، عوامی خدمت کا صلہ آج کے الیکشن میں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بھی سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے ن لیگ کو عوام کی خدمت کا صلہ آج ووٹوں کی صورت میں ملے گا، مسلم لیگ ن کے کسی اقدام کو ہارس ٹریڈنگ نہیں کہا جاسکتا۔

    پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ن لیگ 11نشستوں پر جیتے گی ، سینئر رہنماچوہدری نثار علی ضرور ووٹ کاسٹ کرینگے، کچھ قوتیں جمہوری عمل کونقصان پہنچانا چاہتی تھیں، ن لیگ6جنرل، 2ٹیکنوکریٹ، 2خواتین کی نشتیں جیتے گی۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے عوام کے مقبول ترین لیڈرہیں ، 7 سے 8لوگ ہیں جو وفاداری بدلنے جارہےہیں، ان میں سے 2سے3 لوگ واپس بھی آناچاہ رہےہیں، کچھ قوتیں 70سالوں میں بہت کچھ کرتی رہی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  قوم پوچھتی ہے نواز شریف کا جرم کیا ہے ، رانا ثنا اللہ


    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نامزد امیدوار پنجاب اسمبلی سے ووٹ لیں گے، ہماری 11سیٹیں یقینی ہیں،ہارس ٹریڈنگ یا سودےبازی نہیں کی، ہم دوسری ترجیح استعمال کرتے ہوئے 12ویں نشست بھی نکالیں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کی خوشبو بس گئی ہے،کسی آمریاآمریت سےنہیں دب سکتی، سب جانتے ہیں شریف برداران کی قیادت میں عوام کی خدمت کی ہے، عوامی خدمت کا صلہ آج کے الیکشن میں ملے گا، عوامی فیصلہ آمریت کے ضابطوں کا کبھی بھی پابند نہیں ہوا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آج لوگ تکنیکی طور پر آزادامیدوارکی حیثیت سےکامیاب ہوں گے، امیدوارمنتخب ہوکرسینیٹ میں جاکرپارٹی نظم وضبط پرعمل کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دے گی، شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دے گی، شرجیل میمن

    کراچی: سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دےگی اور ایک دفعہ پھر پی پی کی سینیٹ الیکشن میں جیت ہوگی، لاکھ تحفظات ہیں پھر بھی عدلیہ کےخلاف بات نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی پرشرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ضمانت ،پنجاب میں مچلکےیہ نیب کا دوہراقانون ہے ، مجھے صرف عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، لاکھ تحفظات ہیں پھر بھی عدلیہ کےخلاف بات نہیں کروں گا۔

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دےگی اور ایک دفعہ پھر سینیٹ الیکشن میں جیت ہوگی، جیل سے ووٹ کاسٹ کرنےکےلیےآناجیالا ہونے کا حق ادا کرناہے، پی پی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کلین سوئپ کرے گی۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے معاملات ان کے ذاتی مسئلے ہیں۔


    مزید پڑھیں : جب میاں صاحب کے گھرکو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، شرجیل میمن


    یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ملک میں نیب کاقانون یکساں ہونا چاہیے ، پیپلزپارٹی کسی کی حمایت کرتی ہے نہ کسی کےخلاف ہے، ملک میں ایک نظام ہے، تو قانون بھی ایک ہی ہونا چاہیے۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پی سی اوججزکوبرابھلاکہہ رہےہیں، نوازشریف ان کی بحالی کیلئے تحریک بھی چلاتے رہے ہیں، جب میاں صاحب کے گھر کو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پورے پاکستان کی کرپشن کا ٹھیکہ وہ اٹھا رہا ہے، جس کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہورہی، مریم اورنگزیب

    پورے پاکستان کی کرپشن کا ٹھیکہ وہ اٹھا رہا ہے، جس کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہورہی، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائے پر عمران خان کو ہفتوں کی مہلت دیدی گئی، پورے پاکستان کی کرپشن کا ٹھیکہ وہ اٹھا رہا ہے، جس کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہورہی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کراتے ہیں اور ان کو ہفتوں کی کی مہلت دےدی جاتی ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان ہرمعاملے پرٹوئیٹ کرتے ہیں، جعلی این اوسی پربھی ٹوئیٹ کریں اور بتائیں کے’این او سی‘اصلی ہیں یانقلی۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ فیصلے پہلےسے لکھے گئے’فیصلوں‘کے مطابق آرہے ہیں، پورے پاکستان کی کرپشن کا ٹھیکہ وہ اٹھارہا ہے، جس کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہورہی۔

    انکا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں سب سےبڑی پارٹی کوٹکٹ نہیں دیاگیا ، عمران خان پیش نہیں ہورہے،دوسری طرف3،3پیشیاں ہورہی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے لاڈلے سے ہے: مریم اورنگزیب


    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا ہےجب تک اللہ ہمت دیں گےہم ڈٹےرہیں گے، ن لیگ کا ایک ایک نمائندہ مضبوط ہے، ن لیگ حکومت نے ہی گرےلسٹ ، بلیک لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوایا۔

    یاد رہے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ اس لاڈلے سے ہے، جو پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے، ہ عمران خان 70 ارب خرچ کرنے کے باوجود میٹرو بنانے میں ناکام رہے، انھوں نے عویٰ کیا تھا اتنی بجلی بناؤں گا کہ پورے ملک کو دوں گا، مگر وہ اپنے دعوے سچ ثابت نہیں کرسکے۔

    انکا کہنا تھا کہ  ہر ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد میاں نواز شریف نے رکھا۔ اب نواز شریف نے جمہوریت کی جنگ کا علم اٹھا لیا ہے، مریم نواز کا سیاست میں تاریخی استقبال ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، بابراعوان

    شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، بابراعوان

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ن لیگ پہلےن سےنا اہل بنی اوراب شین سے شرمناک لیگ بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو تین بڑے سنگین چیلنجز در پیش ہیں، بیورو کریسی ہماری نوکرہےاوروہ ہمارے ٹیکسز سے عیاشی کرتی ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سول سروسز گروپ نے بغاوت کر رکھی ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر باغی بیوروکریسی کیخلاف مقدمات درج کرائیگی، کلثوم نواز ودیگر لیگی کامیاب اراکین کیخلاف درخواست دائر کرینگے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اندر ہی اندرچھوٹے میاں صاحب خوش،عمران خان کے شکر گزار ہونگے، شہبازشریف کونااہل ہونےسےدنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ن لیگ پہلے ن سے نا اہل بنی اوراب شین سے شرمناک لیگ بنےگی۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان میں 2بھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں،بابراعوان


    انکا مزید کہنا تھا کہ جس حکومت کےپاس 3ماہ سےکم وقت رہ گیا ہے اسےحق نہیں پالیسیاں بنائے، نوازشریف کو تاحیات صدر کہا جارہاہے یہ توہین عدالت ہے۔

    پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے دنیا میں پیٹرول قیمتیں ایسے نہیں بڑھتی جیسے پاکستان میں بڑھتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں، ایک بھائی وفاق اور ایک صوبائی سطح پر مال بنارہاہے،عمران خان

    دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں، ایک بھائی وفاق اور ایک صوبائی سطح پر مال بنارہاہے،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں ، ایک بھائی وفاق اور ایک صوبائی سطح پر مال بنارہاہے، نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی پکڑے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میٹرو کنٹریکٹ پرچینی ایس ای سی پی نے فیصل سبحان کا انٹرویوکیا، فیصل سبحان نے فرنٹ مین ہونے کااعتراف کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں ، ایک بھائی وفاق اور ایک صوبائی سطح پر مال بنارہاہے، ملتان میٹرو کا کنٹریکٹ دے کر پیسہ بنایا گیا، نوازشریف کے بعد شہبازشریف بھی پکڑے گئے ہیں، شریف برادران کے خلاف گواہی دینے پر کمپنی کاسی ای او ہی لاپتہ ہوگیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گاڈ فادر اوپر بیٹھا ہے اور پنجاب میں چھوٹا ڈان بیٹھا ہے ، نیب احدچیمہ کیخلاف 14ارب روپے کی تحقیقات کررہی ہے، احد چیمہ کیلئے کھڑے ہونے والے بھی شہباز شریف کے فرنٹ مین ہیں۔


    مزید پڑھیں :عدالت نےچاروں کیسزمیں عمران خان کوحاضری سےاستثنیٰ دےدیا


    شہبازشریف نے بیوروکریٹس کےذریعے9ہزارارب روپے خرچ کئے، صاف پانی نہ ہونےسے سب سے زیادہ پاکستان کے بچے مرتے ہیں، گندا پانی ، بیماریوں کے باعث بچے پاکستان میں زیادہ مرتے ہیں، ملتان میٹرو میں کم کرپشن ہوئی سوچیں اورنج ٹرین سے کتنا کما رہے ہوں گے۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے چاروں کیسزمیں عمران خان کوحاضری سےاستثنیٰ دے دیا اور  سماعت 13مارچ تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملتان میٹرو پروجیکٹ میں فیصل سبحان نے شہباز شریف کو کمیشن دینے کا اعتراف کرلیا، رقم کی ادائیگی شہباز شریف خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں کی گئی۔

    انکا کہنا تھا کہ اعتراف کرپشن کی تحقیقات کرنے والےچینی حکام کے سامنے کیا گیا، اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کوغائب کر دیا گیا۔ کپتان نے گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرے خلاف تیسرا فیصلہ بھی آنے والاہے،نواز شریف

    میرے خلاف تیسرا فیصلہ بھی آنے والاہے،نواز شریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے اقامہ پر نکالا گیا جسے آج تک کسی نے تسلیم نہیں کیا، مجھے پارٹی سربراہ سے بھی نااہل کردیا گیا اور اب میرے خلاف تیسرا فیصلہ بھی آنے والاہے، تیسرے فیصلے میں الیکشن لڑنے سے بھی نااہل کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کوسینیٹ الیکشن سے محروم کیاجارہاہے، یہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے اقامہ پر نکالا گیا جسے آج تک کسی نے تسلیم نہیں کیا، مجھے پارٹی سربراہ سے بھی نااہل کردیاگیا، چورڈاکو ،سسلین مافیاکہاجاتاہےپھرکہتےہیں ہمیں بہت احترام ہے، میرے خلاف تیسرا فیصلہ بھی آنے والا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرانہیں خیال یہ فیصلے سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہیں، جےآئی ٹی کے سوالوں کا جواب مل رہا ہے،پتہ چل رہا ہے کیس میں کچھ نہیں، ایک کےبعد ایک فیصلہ دیاجارہاہے۔

    انکا کہنا تھا کہ یہ فیصلےدھاندلی کےمترادف ہیں، تیسرےفیصلےمیں الیکشن لڑنےسےبھی نااہل کردیں گے، مجھےالیکشن لڑنے سے محروم کیا جائے گا، قوم کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں یہ سب کیا ہے ، آج ہمارے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔


    مزید پڑھیں :  مجھے تو نااہل قرار دیاگیابتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا،نواز شریف


    گذشتہ روز نااہل وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 20 کروڑ عوام نے نہ 28جوالائی کافیصلہ مانا نہ مانے گی ، اقامے پر پتہ نہیں مجھے کتنی بار نااہل کریں گے، مجھے تو نااہل قرار دیا گیا بتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہ ایک کروڑ عوام کے بنائے گئے قانون کو رد کیا گیا ، نواز شریف سے وزارت عظمیٰ، پارٹی صدارت چھین لی گئی، اب آپ میرا نام بھی چھیننا چاہتے ہیں تو چھین لیں، پارلیمنٹ کے واضح  قانون سے انحراف کرکے مجھے نااہل کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے، کیپٹن (ر)صفدر

    میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے، کیپٹن (ر)صفدر

    اسلام آباد : کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا ہے کہ میری بیوی میرے لئےجنت کی حور ہے، عوام سے درخواست ہے عمران خان کی شادی پر تبصرے نہ کریں، انکل کو مشورہ دیتا ہوں کہ 4شادیاں پوری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشرے میں عورت کا بڑا مقام ہے، عوام سےدرخواست ہے عمران خان کی شادی پر تبصرے نہ کریں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ شہباز شریف بھی شادیاں کر کے چھوڑ دیتےہیں انہیں کیا کہیں گے؟ جس پر کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیاسی مقصد یا خواب کی تعبیر کے لئے نہیں کرتے، شہباز شریف کو بھی 4شادیوں کی اجازت ہے، انکل کو مشورہ دیتا ہوں کہ 4شادیاں پوری کریں۔

    گفتگو کے دوران صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے پوچھا کہ آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟ جس پر انھوں نے کہا کہ میری بیوی میرے لئےجنت کی حور ہے، ماں باپ کی دعائیں ہیں شادی سےخوش ہوں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے اتنی شادیاں کر رکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، کیپٹن(ر)صفدر


    انکا مزید کہنا تھا کہ مزید کسی شادی کےلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔

    اس سے قبل احتساب عدالت پہنچنے پر کیپٹن صفدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جذباتی فیصلے ہیں،پتہ نہیں محرک کیاہے، میں نےان کوبددعادی ہےاوربددعاہی دوں گا۔

    کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ 70 سال میں بدترین انتقام دیکھ رہاہوں، عوام سمجھتے ہیں نوازشریف سےانصاف نہیں ہورہا، نوازشریف کوہائی جیکربناکراٹک جیل میں بندکیاگیا، دیکھتے ہیں مؤرخ اس فیصلے پر کیا لکھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔