Tag: media talk

  • چار سال میں ہمیں سکون سے حکومت نہیں کرنی دی گئی، خواجہ سعد رفیق

    چار سال میں ہمیں سکون سے حکومت نہیں کرنی دی گئی، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چار سال میں سکون سے حکومت نہیں کرنی دی گئی، نوازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بات نہیں کی، نواز شریف آج سے نہیں 1990 سے نشانے پرہیں، یہ پاکستان ہے فرانس یا امریکا نہیں، اخلاقیات کا درس نہ دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق جاتی عمرہ رائیونڈ میں نواز شریف زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک الیکشن کی طرف بڑھ رہا ہے، ہمارے سامنے 2018 کا الیکشن ہے، نواز شریف چند دنوں تک سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے، جس میں آئندہ انتخابات کے لئے بورڈ اور سیل بھی تشکیل دیئے جائیں گے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ صدر نواز شریف کے سوا کسی کے نام پر غوروخوض نہیں کیا گیا وہی سپریم لیڈر ہیں۔ قانون سازی سوچ سمجھ کر کی ہے۔ انہوں نے تاکید سے کہا کہ وہی قانون جسے 73 کے بعد بھٹو نے بنایا تھا اور مشرف نے نکالا تھا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نوازشریف آج سے نہیں 1990 سے نشانے پرہیں، یہ پاکستان ہے فرانس یا امریکانہیں، اخلاقیات کا درس نہ دیا جائے، ہمیں اخلاقیات سکھانے والے خود بھی عمل کریں۔

    انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ،سیاسی قیادت پرغیراخلاقی جملےکسےگئےتو جواب بھی آئیگا، عدالتوں نے نظریہ ضرورت کے تحت غیرقانونی فیصلے دئیے ، امید ہے عدالتیں پارلیمنٹ کے قانون کیخلاف فیصلےنہیں دیں گی۔


    مزید پڑھیں:   نواز شریف فیصلوں سے فارغ ہونے والے نہیں،خواجہ سعد رفیق


    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بات نہیں کی، فیصلوں پر رائے دینے کا حق ہے۔ ایسے ریمارکس دیئے جائیں گے جو اخلاقی طور پر جائز نہیں، ان پر شکوہ شکایت تو کر سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چار سال میں سکون سے حکومت نہیں کرنی دی گئی، پہلی بار ایسا نہیں ہوا، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں جنگ نہیں ہوگی، پارلیمنٹ کا احترام کرنا ہو گا، باقی اداروں کا احترام تو کریں لیکن ایک کا نہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان فرانس یا برطانیہ نہیں۔ بار بار مارشل لاء لگایا گیا۔ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کئے گئے۔ پھانسی دی گئی، اس پر آج تک کوئی بات نہیں کی گئی، ون وے پروپیگنڈہ کرنے والوں کا بھی احتساب کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدارہے،شیخ رشید

    جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدارہے،شیخ رشید

    لاہور :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتا ہے، وہ ملک کاغدارہے، سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل نیب ہیڈ آفس جا رہا ہوں، پہلی بارنیب ہیڈآفس میں جاویداقبال کےپاس جاؤں گا، ایل این جی 200ارب روپے کی کرپشن کا کیس ہے، سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدار ہے، ملک فوج اورعدلیہ کی بدولت چل رہا ہے ، الیکشن دورہیں ،بہت مسائل ہیں، حکمران لڑائی پر اتر آئے ہیں۔

    نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کوپتہ ہےانکا سیاسی انجام کیا ہے ،مجھےبھی پتہ ہے، نواز شریف کی صدارت اور نا اہلی پرفیصلہ 15دن میں آسکتا ہے، نوازشریف کی جذباتی تقاریر نظام کو لپیٹنے کے خطرات میں اضافہ ہے۔


    مزید پڑھیں : حدیبیہ پیپر چوروں کی ماں جبکہ ایل این جی کیس نانی ہے، شیخ رشید


    یاد رہے گذشتہ ہفتے سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی میں بہت بڑی کرپشن ہے، شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ہے، اگر سپریم کورٹ ایل این جی معاہدے کا اصل کنٹریکٹ نکال لے تو سب سامنے آجائے گا، حدیبیہ پیپر چوروں کی ماں جبکہ ایل این جی کیس نانی ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ نواز شریف انٹرنیشنل پچ پر کھیل رہے ہیں، انہوں نے مودی اور کلبھوشن سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا، نواز شریف جہاں جائیں گے کام خراب کریں گے، پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا اصل مقابلہ ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہمیں نوازشریف کو بحال کرانا ہے اور کراکر دکھائیں گے ، طلال چوہدری

    ہمیں نوازشریف کو بحال کرانا ہے اور کراکر دکھائیں گے ، طلال چوہدری

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لودھراں کے نامعلوم شیر نے عمران خان کے جہاز کو غرق کردیا، ہمیں نوازشریف کو بحال کرانا ہے اور کراکر دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل یا نااہل کرنے کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، لودھراں کے نامعلوم شیر نے عمران خان کے جہاز کو غرق کردیا۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن ریفرنڈم کے طور پر لڑنے جارہے ہیں، ہمیں نوازشریف کو بحال کرانا ہے اور کراکر دکھائیں گے، آئندہ انتخابات میں ن لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ شہبازشریف،نوازشریف ،حمزہ شہباز اورمریم نواز ایک اسٹیج پر تھے، شریف فیملی کو ایک اسٹیج پر دیکھ کر مخالفین کی امیدوں پر پانی پھرگیا ، مخالفین پریشان ہوں گے کہ کہاں گئے وہ اختلافات ، ہم روزانہ ایک دوسرےکا ریکارڈ توڑتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمارا کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے ہی جلسوں سے مقابلہ ہے، ہم نے کبھی کسی ادارے کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔


    مزید پڑھیں : ناانصافیوں کی وجہ سے لہجوں میں تلخی آئی‘ طلال چوہدری


    یاد رہے کہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پہلے پیچھے ہٹے تھے نہ اب پیچھے ہٹیں گے، تلخیاں بڑھیں تونواز شریف کےلہجےمیں سختی آئی، نا انصافی ختم ہوئی توتلخی اورسختی بھی ختم ہوجائے گی۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا  کہ شفاف ٹرائل نوازشریف کا حق ہے جبکہ نوازشریف سے ڈیل کا ایک ہی اصول ہےادارے آئین کے مطابق چلیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قاتل کو سزاسنائے جانے پر100فیصد مطمئن ہوں، والد زینب

    قاتل کو سزاسنائے جانے پر100فیصد مطمئن ہوں، والد زینب

    قصور : ننھی زینب کے والد کا کہنا ہے کہ قاتل کو سزا سنائے جانے پر100 فیصد مطمئن ہوں، خواہش ہے سزا پر عملدرآمد دنیا دیکھے، چاہتے تھے مجرم کو سرعام پھانسی ملے۔

    تفصیلات کے مطابق زینب کے والد امین انصاری نے قاتل عمران کو سزا سنائے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کو سزا سنائے جانے پر100فیصد مطمئن ہوں، چاہتے تھے مجرم کو سرعام پھانسی ملے، ہمارا سرعام پھانسی کا مطالبہ جائز تھا۔

    والد زینب کا کہنا تھا کہ خواہش ہے سزا پر عملدرآمد دنیا دیکھے، زینب کے واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا، دنیا بھر سے لوگوں نے بھی سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اورعدلیہ کا مشکور ہوں۔

    زینب کے چچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کا عبرتناک انجام دیکھنا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائےموت کا حکم


    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس میں درندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ مجرم عمران کو ایک بار عمر قید ،7سال قید، 32لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی۔

    خیال  رہے کہ انسدادہشتگردی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ15 فروری کو محفوظ کیا تھا جبکہ مجرم عمران نے زینب سمیت 9بچیوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جرم ثابت ہونے پر ن لیگ انتشار کو ہوا دینے کی کوششں کر رہی ہے: فواد چوہدری

    جرم ثابت ہونے پر ن لیگ انتشار کو ہوا دینے کی کوششں کر رہی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائیاں انجام کی جانب ہیں، جرم ثابت ہونے پر انتشار کو ہوا دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

    ان خیالات اظہار انہوں نے مریم نواز کے مانسہرہ میں خطاب کا ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اور مریم نواز ملکی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، اس عمل کا نوٹس لیا جائے، عدالتی کارروائیاں دیکھ کر شریف خاندان کا سانسیں پھول چکا ہے۔

    چیف جسٹس عمران خان جیسی زبان بولیں‌ گے تو جواب بھی ملے گا، مریم نواز

    انہوں نے کہا کہ چوروں کو بچانے کے لیے عدلیہ مخالف محاذ کھونے کی ایک ناکام کوشش ہے، شریفوں کا بیانیہ خود (ن) لیگ کے لیے تباہ کن ہے، جماعتیں اپنی صفوں میں کرپٹ کرداروں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔

    خیال رہے آج نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مانسہرہ میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنان سے خطاب کیا جہاں انہوں نے ملک کے مقدس اداروں کے خلاف سخت زبان استعمال کیا۔

    ن لیگ میں‌ بھی ایم کیو ایم کی طرح دھڑے بن جائیں گے: فواد چوہدری

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدلیہ سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ صرف نوازشریف کی مخالفت پر ملا، نااہلی کا فیصلہ سنانے والے سوچ رہے ہیں کہ انہوں نے نوازشریف کو کیوں نکالا، جب سازشوں سے دل نہیں بھرا تو بات خاندان تک پہنچ گئی اور اب ٹرائل کیا جارہا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگ پہلے وزراتِ عظمیٰ، پھر خاندان اور اب مسلم لیگ ن کی صدارت کے پیچھے ہی پڑ گئے، مگر یہ احمق لوگ نہیں جانتے کہ جتنی سازشیں کریں گے نوازشریف اتنا ہی مضبوط ہو گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان نے اتنی شادیاں کر رکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، کیپٹن(ر)صفدر

    عمران خان نے اتنی شادیاں کر رکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اتنی شادیاں کر رکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، زرداری صاحب جتنا پیسا ایک حکومت گرانے میں لگاتے ہیں ،اتنا پیسہ تو کسی کے پاس نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے ایک بار پھر مخا لفین کو اڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان جو پاکستان بنا نا چاہتے ہیں، جلسے میں جو لوگ آرہے ہیں وہ کہتے ہیں پاکستان کو بچاؤ اس پاکستان کو بچاؤ۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ شکر ہے عمران خان نے ریحام سے شادی کا دو ماہ بعداعلان کردیاتھا، عمران خان نے اتنی شادیاں کررکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، عمران خان کی شادیاں لاس اینجلس سے چل کر ڈی چوک تک پہنچی ہیں۔

    انھوں نے زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا زرداری صاحب جتنا پیسا ایک حکومت گرانے میں لگاتے ہیں ،اتنا پیسہ تو کسی کے پاس نہیں، ذوالفقار بھٹو کی پارٹی سکر کرموچی دروازے تک آگئی ہے، سرے محل کا ایک دروازہ بگتا ہے تو ایک حکومت گر جاتی ہے ابھی تو پورا محل باقی ہے۔

    گذشتہ روز نواز شریف کے جلسے کے حوالے سے نواز شریف کے داماد کا کہنا تھا کہ نوازشریف مسئلہ کشمیر کو سردخانے سے نکال کر سامنےلےآتے ہیں، کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، نوازشریف نے کل کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، نوازشریف کے کل بھارت کوباور کرایا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں۔


    مزید پڑھیں : ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے، کیپٹن(ر) صفدر


    یاد رہے کہ چند روز قبل کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ 22کروڑعوام کو تباہی کے دہانےپرلاناریاست کیلئے خطرہ ہے،ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔

    پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اللہ ہی واجد ضیا کو معاف کرے تو کرے، واجد ضیا نے ایک غلط رپورٹ بدنیتی کی بنیاد پر دی ، واجد ضیا سےصرف دستخط لئے گئے،رپورٹ کہیں اور تیار ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہباز شریف کا  درندگی کا شکار ہونے والی بچیوں کے ناموں پر اسکول بنانے کا اعلان

    شہباز شریف کا درندگی کا شکار ہونے والی بچیوں کے ناموں پر اسکول بنانے کا اعلان

    قصور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا درندگی کا شکار ہونے والی بچیوں کے ناموں پر اسکول بنانے کا اعلان کیا اور مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری لوٹی دولت واپس کریں ورنہ چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قصور دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے خادم ہیں، یہی ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، ہم میں کمزوریاں اور غلطیاں ہیں، کوئی بھی غلطی سے پاک نہیں، کل پشاور میں ہونے والا جلسہ اس بات کا عکاس ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک کی خدمت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے مزاج کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے جبکہ زرداری نے پورے ملک کا پیسہ لوٹا، کئی مرتبہ اعتراف کر چکا ہوں کہ زرداری کو گھسیٹنے والے الفاظ انہیں استعمال نہیں کرنا چاہیئیں تھے۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی زبان پر افسوس ہوتا ہے، انہوں نے دھمکیاں دیں، جھوٹ بولا، یوٹرین لیے، کے پی میں کام کیا ہوتا توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔

    انکا کہنا تھا کہ قوم نے موقع دیا تو دنیا کے آخری کونے سے بھی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، زرداری صاحب لوٹی ہوئی دولت خود ہی واپس لےآئیں تواچھا ہوگا، آصف زرداری لوٹی دولت واپس کریں ورنہ چھپنےکی جگہ نہیں ملی گی۔

    زینب کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے پنجاب پولیس اور پنجاب فرانزک ایجنسی نے چودہ روز دیوانہ وار کام کیا، چودہ سو افراد کے ڈی این اے کئے گئے، باقی سات خاندان جنکی بیٹیاں اسی درندے کی درندگی کا شکار ہوئیں، انکے لواحقین سے ملا تو آنکھیں ملانے کی ہمت نہیں تھی، متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عدالت عالیہ سے میری ہی نہیں پوری قوم کی گزارش ہے کہ اس درندے کو لاہور یا قصور کے کسی چوک میں لٹکایا جائے، متاثرہ خاندانوں سے کہا ہے کہ وہ بچیوں کو واپس تو نہیں لا سکتے، انہیں انصاف ضرور دلایا جائے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آمنہ، لائیبہ اور درندگی کا شکار ہونے والی دیگر بچیوں کے ناموں پر اسکول بنائیں گے، ہسپتالوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قصور میں آج سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں پہنچا رہے ہیں، یہ مشینیں محکمہ صحت کی ملکیت نہیں ہوں گی بلکہ یہ مشینیں بنانے والی کمپنیاں ہی آ کر لگائیں گی اور چلائیں گی۔

    انکا کہنا تھا کہ سی ٹی اسکین بالکل مفت ہوگا، کسی کو ایک پیسہ نہیں دینا ہوگا، اب لیبارٹری والوں کا گورکھ دھندہ بند ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت میں الٹرا ساؤنڈ مشینیں لے کر آ رہے ہیں، سات سو پورٹ ایبل مشینیں آج پہنچ گئی ہیں۔ 54 موبائل ہسپتال مئی دو ہزار اٹھارہ تک پورے پنجاب میں کام کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شاہد مسعود کی پشت پناہی کرنے والی قوتیں ملک میں‌ انتشار پھیلانا چاہتی ہیں: رانا ثنا اللہ

    شاہد مسعود کی پشت پناہی کرنے والی قوتیں ملک میں‌ انتشار پھیلانا چاہتی ہیں: رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی پشت پناہی کرنے والی قوتیں ملک میں‌ انتشار پھیلانا چاہتی ہیں، عدلیہ کو اس ضمن  میں اینکر سے پوچھنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قصور واقعے کا رخ موڑنے کے لیے 37 اکاؤنٹس کی بات کی جارہی ہے، ایک طبقہ ملک میں ابہام پیدا کرنے اور کیس کو الجھانے کی طرف گامزن ہے، ایسے ہی لوگ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ زینب اورسات بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کو سب نے محسوس کیا، درندہ صفت ملزم کو عالمی گروہ کا کارکن بتایا گیا، مگر اس ضمن میں شواہد پیش نہیں کیے گئے، صحافیوں اور الزام تراشی کرنے والوں میں فرق ہونا چاہیے۔

    مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں‘ رانا ثنااللہ

    انہوں نے کہا کہ اینکر شاہد مسعود سے پوچھنا چاہیے کہ انہیں کس نے اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا، پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح آلہ کار بن کر پولیس کی تعریفیں نہیں کرتے، عاصمہ کا کیس کے پی کے پولیس نے اب تک حل کیوں نہیں کیا؟

    صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم ابھی تک نہیں پکڑا گیا، کوہاٹ میں پی ٹی آئی کارکن نے ایک طالبہ کو قتل کیا، مردان میں ایسے متعدد واقعات ہوئے ہیں، بنوں جیل واقعے میں کس کو سزا دی گئی؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس میں غلط کام کرنے والوں کو بھی سزا ملنی چاہیے، البتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میرے خلاف یکطرفہ کارروائی ہورہی ہے‘ راؤ انوار کا کمیٹی کے روبرو پیش ہونے سے انکار

    میرے خلاف یکطرفہ کارروائی ہورہی ہے‘ راؤ انوار کا کمیٹی کے روبرو پیش ہونے سے انکار

    کراچی : معطل ایس ایس پی ملیر راؤانوار کا کہنا ہے کہ میں آج کسی بھی کمیٹی کےسامنے پیش نہیں ہوں گا ،جہاں انصاف کی امیدہی نہیں وہاں جاکر کیا کروں، میرےخلاف یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ کی ہلاکت کے معاملے پر ایس ایس پی راؤ انوار نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں انصاف کی امیدہی نہیں وہاں جاکر کیا کروں ، میرے خلاف میڈیا پر بھر پور پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔

    راؤانوار کا کہنا تھا کہ کچھ روزپہلےشارع فیصل مقابلےپر آئی جی نےانعام کا اعلان کیاتھا، بعد میں شارع فیصل مقابلہ غلط ثابت ہوا تو کیا آئی جی ملوث ہیں؟ میرےخلاف یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ آئی جی آفس نے آج صبح اور ایس پی انویسٹی گیشن نے بھی دوپہر ایک بجے طلب کر رکھا ہے۔

    گذشتہ روز جعلی مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے الزام میں راؤانوار نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں طلبی کا سمن ہوا میں اڑادیا اور پیشی سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنے تمام نمبرز بند کردیے اور کہا تھا کہ دیگر کمیٹیوں میں پیشی کا بھی فی الحال فیصلہ نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں : نقیب اللہ کیس: راؤ انوار کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں، ایس ایس پی نے فون بند کردیے


    ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کررہے ہیں مگر راؤ انوار یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ہم انہیں سننا نہیں چاہتے ،  اُن کے موبائل مسلسل بند جارہے ہیں ، نقیب اللہ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا، ان تمام چیزوں کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ راؤ انوار پر ہونے والا حالیہ خود کش حملہ مشکوک تھا۔

    راؤ انوار نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر پیش ہونے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دیگر کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    واضح رہے 13 جنوری کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپے کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں نوجوان نقیب اللہ بھی شامل تھا۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لیا تھا اور آئی جی سندھ سے سات روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

    نقیب اللہ کے حوالے سے ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نقیب اللہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور کراچی میں نیٹ ورک چلا رہا تھا جبکہ 2004 سے 2009 تک بیت اللہ محسود کا گن مین رہا جبکہ دہشتگری کی کئی واردتوں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل توڑنےمیں بھی ملوث تھا۔

    نوجوان کی مبینہ ہلاکت کو سوشل میڈیا پر شور اٹھا اور مظاہرے شروع ہوئے تھے، بلاول بھٹو نے وزیرداخلہ سندھ کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے ایس ایس پی ملیر سے انکوائری کی۔

    اعلیٰ سطح پر بنائی جانے والی تفتیشی ٹیم نے راؤ انوار کو عہدے سے برطرف کرنے اور نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں گزشتہ روز عہدے سے برطرف کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میری بچی کے قاتل  کو زندہ گرفتار کیا جائے، زینب کے والد کا مطالبہ

    میری بچی کے قاتل کو زندہ گرفتار کیا جائے، زینب کے والد کا مطالبہ

    قصور : زینب کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو زندہ گرفتار کیا جائے، پولیس نےیقین دہانی کرائی ہےملزم تک جلدپہنچ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق زینب کے قتل کو چار روز گزر گئے لیکن قاتل کا سراغ نہ ملا، قصور کے زینب کے والد محمد امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کی گرفتاری کی کوئی مصدقہ خبر نہیں آئی ، پولیس نےیقین دہانی کرائی ہے ملزم تک جلدپہنچ جائیں گے۔

    محمدامین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نےجووعدہ کیاتھا اس سے 4گنا زیادہ وقت گزر چکا ہے، ملزم کو زندہ گرفتار کیا جائے، میڈیا سے معلوم ہورہا ہے، کیس میں پیشرفت ہورہی ہے۔

    زینب کے والد نے کہا کہ پنجاب حکومت کی بنائی گئی جےآئی ٹی سےکل ملاقات ہوئی، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ جلدکیس میں پیشرفت ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے جو وقت دیا تھا وہ ختم ہوگیا ہے۔

    گذشتہ روز زینب کے والد کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کرکے سرعام سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کےقاتل کی گرفتاری تک پر امن احتجاج جاری رہےگا،  بیٹی کا اغوا اور قتل انتظامیہ کی مکمل ناکامی ہے، پولیس میں انسانیت مرگئی،،پہلے ایسی پھرتیاں دکھاتے تو یہ نوبت ہی نہ آتی۔


    مزید پڑھیں : زینب کے قاتل کو گرفتار کرکے سرعام سزا دی جائے، والد کا مطالبہ


    اس سے قبل محمد امین کا کہنا تھا کہ ایسےواقعات ہونےسےقصورمیں خوف ہے، زینب کو ڈھونڈنے کیلئے پورا محلہ ساری رات جاگتا رہا، شہبازشریف گزشتہ رات 4 بجے مجھ سے ملنےآئے، شہبازشریف کےساتھ 2وزیربھی آئےتھے، شہبازشریف نے کہا آپ کوانصاف ملےگا، شہبازشریف نے کہا قاتل کو گرفتار کرکے سزا دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ جب تک انصاف نہیں ملتاپنجاب حکومت پراعتمادنہیں ہے، غیرجانبدارانہ جےآئی ٹی تشکیل دینےکامطالبہ کیاہے، میری بیٹی کے قاتل کو انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے، میری بیٹی کتنا روتی اور چیخ رہی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔