Tag: media talk

  • نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں،شرجیل میمن

    نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں،شرجیل میمن

    کراچی : پپپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں، شہزادوں کیساتھ شہزادوں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس میں پپپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو بکتربند میں احتساب عدالت پہنچایا گیا، نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ میڈیکل بورڈتشکیل کے بعدعلاج کیسا چل رہا ہے، جس پرشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بس گزارہ ہے، سرکاری اسپتال میں بہتر سہولت نہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں، ان کا احتساب شہزادوں جیسا ہی ہو رہا ہے، شہزادوں کی طرح بیرون ملک سفرکرتے ہیں، کوئی نہیں پوچھتا اور شہزادوں کی طرح پیش بھی ہورہے ہیں

    صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پرتحریک عدم اعتمادپر کیا کہیں گے، جس پر شرجیل میمن نے جواب میں کہا کہ جیل میں کوئی خفیہ اطلاع نہیں آتی۔


    مزید پڑھیں :  ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں، شرجیل میمن


    یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب فیصلے حق میں آنے پرمٹھائیاں بانٹتے ہیں، فیصلہ خلاف آنےپرمیاں صاحب تحریک کی دھمکی دے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا ،نوازشریف

    عمران خان نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا ،نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں ذاتیات پربات کرنے کے حق میں نہیں ہوں ، عمران خان نےجس تھالی میں کھایااسی میں چھید کیا، یہ شخص ایک خاندان کی عزت داؤ پر لگا کر پردے کے پیچھے بیٹھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتیات پربات کرنے کے حق میں نہیں ہوں، عمران خان خود چھپ کر بیٹھ گیا ہے۔

    عمران خان کی شادی کے حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کا معاملہ ذاتی ہے، عمران خان نے جس تھالی میں کھایااسی میں چھیدکیا، یہ شخص ایک خاندان کی عزت داؤ پر لگاکر پردے کے پیچھے بیٹھ گیا۔

    اس سے قبل کمرہ عدالت میں مختصر گفتگو میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیاآپ17تاریخ سےنئی تحریک کاسامنا کرنےکوتیارہیں؟ جس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4سال سے تو انہی تحریکوں کا سامنا ہے، تحریکوں کا سامنا کرنا تو اب معمول سی بات ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں : مجھے نااہل کر کے ملک میں انتشار پھیلایا گیا: نوازشریف


    یاد رہے گذشتہ روز چکوال میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل کر کے ملک میں انتشار پھیلایا گیا، بتایا جائے، میں نے کون سی کرپشن کی، فقط خیالی تنخواہ پر نواز شریف کو نکال دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاملہ پاناما کا تھا اور ختم اقامہ پر ہوا، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نوازشریف نے کون سی کرپشن کی، آج تک یہی پتا نہیں چلا کہ نوازشریف پرالزام کیا ہے، ، ملک کو اندھیروں‌ میں ڈبونے والوں میں‌ کچھ سیاسی لوگ تھے، کچھ ڈکٹیٹر تھے، ووٹرز ان کے چہرے یاد رکھیں، ہم نے چار سال میں‌ لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں  کی اجازت ہے ،کیپٹن(ر)صفدر

    عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے ،کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرنے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب شوق سے آئیں ، طاہرالقادری سےکیامناظرہ کیاجائےجن کاجھوٹ ثابت ہوگیا۔

    عمران خان کی شادی کے حوالے سے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے ، عمران خان کی شادی کے معاملے پربات نہیں کرناچاہتا، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، کیپٹن (ر)صفدر


    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، ہماری توپیشیاں ہو گئیں اب پیشیوں والوں کی پیشیاں ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست،آئین کوبچاناہےتومشرف کو عدالت میں لانا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے، نواز شریف کا جانا طے ہے،شیخ رشید

    دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے، نواز شریف کا جانا طے ہے،شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ دنیاادھر سےادھر ہو جائے، نواز شریف کا جانا طے ہے، ،نوازشریف ملک سے کھیلنا چاہتے ہیں لیکن عوام پاکستان کیساتھ ہیں، نوازشریف اوراس کی باقیات کا فروری میں خاتمہ ہوجائے گا۔

    تفصیلا ت کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ملک سےکھیلناچاہتےہیں لیکن عوام پاکستان کیساتھ ہیں، شاہدخاقان اس وقت قطری خط آگیاتھا اسی لیےنوازشریف بچ گئےتھے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پاکستان بدل چکاہےاب عوام اداروں کےساتھ ہیں، نوازشریف اورخاندان کی سیاست کاخاتمہ طےہوچکا ہے، آئندہ24سے36 گھنٹےمیں اہم فیصلہ ہوجائےگا، پوری قوم فوج اور عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ قوم کویقین ہےن لیگ کی سیاست کےخاتمےکاوقت آگیاہے، نوازشریف اوراس کی باقیات کافروری میں خاتمہ ہوجائےگا، حدیبیہ کیس کافیصلہ آیاہے نظرثانی کی درخواست دیں گے، نوازشریف اوراس کےخاندان نےہمیں مقروض کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے،شیخ رشید


    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خاندان کی سیاست کا خاتمہ طےہے، دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے،نواز شریف کا جانا طے ہے، چوری کے الیکشن کا وقت گزر گیا سال 2018نوازشریف اوراس کی باقیات کےخاتمےکاسال ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے، نوازشریف کو منہ کی کھانا پڑی ہے، ان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کون لیگ کی شکست پہلےہی نظرآگئی ہے، نوازشریف نےآئندہ انتخابات کومشکوک اوردھاندلی زدہ قراردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی شادی ہوئی ہےتوانہیں شادی مبارک ہو،بلاول بھٹو

    عمران خان کی شادی ہوئی ہےتوانہیں شادی مبارک ہو،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی ہوئی ہے تو انہیں شادی مبارک ہو ، لیگ،مشرف ،ضیا کا پہلے سامنا کر چکے ہیں،جھوٹے کیسزسے نہیں ڈرتا، چاہتا ہوں پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرقائم کمیٹی کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد کرینگے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرقائم کمیٹی میں ہمارےنمائندےشامل ہیں۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ چاہتاہوں پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے، پارلیمنٹ مدت پوری نہیں کرے گی تویہ ن لیگ کی ناکامی ہوگی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں انسداد غربت کاپروگرام چل رہاہے، میڈیامحض میٹرو میٹرو نہ دکھائے ہماری کارکردگی بھی دکھائے، ن لیگ،مشرف ،ضیا کا پہلے سامنا کرچکے ہیں، جھوٹے کیسز سے نہیں ڈرتا۔

    عمران خان کی شادی کی خبروں سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہ کسی غیرتصدیق شدہ خبرپرکوئی تبصرہ نہیں کرناچاہتا، عمران خان کی شادی ہوئی ہے اور خبردرست چلی تو انہیں شادی مبارک ہو، لیکن اگر خبرغلط ہے توایسی خبریں نہیں چلنی چاہئیں۔

    بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے حوالے سے ایک دودن میں فیصلہ کرینگے، بلوچستان میں ہمارا ایک بھی ممبر صوبائی اسمبلی نہیں ہے، بلوچستان اسمبلی میں بغاوت کے پیچھے میں کیسے ہوسکتا ہوں، بغاوت بلوچستان اسمبلی سےنکل کرقومی اسمبلی تک جاسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • ہماری غیرت کوللکارا تو ڈٹ کرجواب دیں گے،حمزہ شہباز

    ہماری غیرت کوللکارا تو ڈٹ کرجواب دیں گے،حمزہ شہباز

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے ہماری غیرت کوللکارا تو ڈٹ کرجواب دیں گے، پاکستانیوں کی قربانیوں کو پیسوں میں نہ تولا جائے، شہیدوں کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی قربانیوں کوپیسوں میں نہ تولاجائے، تمام سیاسی جماعتوں کوبیٹھ کرحکمت عملی بنانی چاہئے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، آج چین ہمارے ساتھ کھڑا ہے ، سی پیک پر کام ہورہاہے، ان شرم آنی چاہئےجن کےدھرنےسےچینی صدرکادورہ ملتوی ہوا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے نے کہا کہ پاکستان کےعوام اوراداروں کےلئےواحد آپشن جمہوریت ہے ، جمہوریت کی گاڑی چلتی رہنی چاہئے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، جمہوریت کے تسلسل میں پاکستان کے تمام چینلجز کاحل ہے۔


    مزید پڑھیں : اگرخود لڑتے رہے تو پاکستان کودشمنوں کی ضرورت نہیں ،حمزہ شہباز


    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپہلے سے زیادہ اتحادکی ضرورت ہے، پاکستانی قوم ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کو دیکھ رہی ہے ، اختلافات پس پشت ڈال کرانتخابات کی راہ ہموارکرنی چاہئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ڈٹ کرایسی گیدڑبھبکیوں کوسامنا کرےگی، ہماری غیرت کوللکاراتوڈٹ کرجواب دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، کیپٹن (ر)صفدر

    وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، کیپٹن (ر)صفدر

    اسلام آباد : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، ریاست،آئین کوبچاناہےتومشرف کو عدالت میں لانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، ہماری توپیشیاں ہو گئیں اب پیشیوں والوں کی پیشیاں ہوں گی۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست،آئین کوبچاناہےتومشرف کو عدالت میں لانا ہوگا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست دان کو عدالت کی ضرورت نہیں ہوتی پاکستان کی سیاست نواز شریف کی ذات سے منسلک ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان کی سیاست نواز شریف کی ذات سے منسلک ہے، کیپٹن صفدر


    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں بھی کپتان گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

    اس سے قبل کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عدالتیں، الیکشن کمیشن ان کےماتحت ہے، عمران خان لیڈرنہیں ہیں، آج بھی ایمپائر کےانتظارمیں ہیں، عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے، وہ 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، عمران خان پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملہ کرنے کا جواب دیں جبکہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ صادق اورامین کون ہے،فیصلہ پاکستانی عوام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پرحملہ کرنےکاجواب دیں، عمران خان ناکام سیاستدان ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام نےعمران خان کووزیراعظم نہیں بنایا، نوازشریف عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جوکہہ رہے تھے سعودی عرب میں این آراوہورہاہے، اب وہ کیاکہیں گے، خان صاحب جب آپ ایک انگلی دوسرے پراٹھاتے ہیں تو تین انگلیاں آپ کی اپنی طرف ہوتی ہیں۔

    گذشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ،پی ٹی وی پر حملہ کرنے والادہشت گرد اے ٹی سی میں پیش ہو ا، عمران خان کوبھی آج کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان احتساب سے بھاگ نہیں سکتے، عمران خان کااحتساب خیبرپختونخوا کے عوام کریں گے۔

    صادق اورامین کون ہے، فیصلہ پاکستانی عوام کرےگی، طلال چوہدری

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صادق اورامین کون ہے،فیصلہ پاکستانی عوام کرےگی، جن کی زر ضمانت عوام نے ضبط کرلی ان کوفرق نہیں پڑےگا۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف 2018میں ان کی ضمانت ضبط کرائیں گے، اہلیت کا سرٹیفکیٹ دینے سے بات نہیں بنےگی ، اہل اور نااہل کا فیصلہ عوام کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایسے امین وصادق ہیں توشکرہےنوازشریف کویہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا، کبھی امپائر کی انگلی کا انتظار ہوتا ہے اب نجومی کی بات کرتےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی ضمانت ایک راز ہے،جلدپردہ اٹھاؤں گا،نوازشریف

    عمران خان کی ضمانت ایک راز ہے،جلدپردہ اٹھاؤں گا،نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ضمانت ایک راز ہے،جلدپردہ اٹھاؤں گا، میرا سعودی عرب جاناکوئی عجوبہ نہیں، سعودی عرب سےپاکستان کے مضبوط تعلقات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سعودی عرب جاناکوئی عجوبہ نہیں، سعودی عرب سےپاکستان کے مضبوط تعلقات ہیں، سعودی عرب پاکستان کو برادر،دوست ملک مانتاہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کیسی دھاندلی ہےجوآج تک نہیں ملی، اتناعرصہ ہوگیامیرےخلاف کوئی دھاندلی نہیں مل سکی، نیب ریفرنس میں ہم پیش ہورہےہیں، پروپیگنڈا کرنیوالوں نے مجھ پر نہیں ملک پر ظلم کیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےایمنسٹی کواستعمال کیا، عمران خان نے پتہ نہیں کہاں سےپیسہ حاصل کیا تھا، عمران خان نے لاکھوں پاؤنڈکی ٹرانزیکشن کااعتراف کیا ، عمران خان نےکہاجرم ہوگیاہے،مجھے معافی دی جائے، چوری نہیں کی توعمران خان نے معافی کیوں مانگی؟


    مزید پڑھیں : وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دلوائی جائے: نواز شریف


    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہوامیں باتیں نہیں کرتا، عمران خان نے اقبال جرم کیا، بینچ صادق اورامین قرار دے رہا ہے، نوازشریف نےتوکبھی معافی نہیں مانگی، مجھ پر آج تک کوئی جرم ثابت بلکہ کچھ تلاش ہی نہیں کرسکے، ویزےکادوسرانام اقامہ اوراقامےکادوسرانام ویزہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کو ایمنسٹی کے باوجود صادق وامین قراردیا گیا، میری خیالی تنخواہ پرمجھےنکال دیاگیا،قوم فیصلہ کرےگی، این اے120میں مریم نےمہم چلائی اورکہایہ ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم میں عمران خان اوروہ بینچ ہارگیا اور آئندہ الیکشن بھی ریفرنڈم ہوگا۔

    عمران خان کی ضمانت کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ضمانت بھی ایک بہت بڑی کہانی ہے، جلد بتاؤں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • آج ثابت ہوگیا کہ میں دہشت گردنہیں ہوں،عمران خان

    آج ثابت ہوگیا کہ میں دہشت گردنہیں ہوں،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ثابت ہوگیا کہ میں دہشت گردنہیں ہوں، اللہ پریقین ہےاگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کے لئے تیار ہوں ، آج ثابت ہوگیا کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں، دہشتگردی کےقانون کوغلط استعمال کرناجمہوریت کونقصان دیگا، دہشت گردی کےقانون کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کیا گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ پریقین ہےاگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، اگلی حکومت ملی توبہت سے معاملات کو حل کریں گے، نیب کو مضبوط اور کرمنل سسٹم کو ٹھیک کرناہے، آج کوئی بھی طاقتور پیسے دے کر جیل سے باہرنکل جاتا ہے، ملک میں انصاف کا نظام لانا ہے، نیب کو مضبوط کرنا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف برادران سعودی عرب جا کراین آر او کے چکر میں ہیں، نوازشریف کو این آراو ملا تو عدالت میں کہوں گا سب جیلیں کھول دیں، مجھ پر مقدمات اس لئے ہیں کہ میں ان سے جواب مانگ رہا ہوں، یہ لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے این آراو لینا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عدالت نے گرفتاری کاحکم دیا تو گرفتاری دوں گا،عمران خان


    انکا کہنا تھا کہ میں قانون کا لاڈلہ ہوں،ایک سال تک عدالت میں تلاشی دی، 40 سال پرانے ریکارڈ اور دستاویزات عدالت میں پیش کیے، مجھےکیوں نکالا سے ریکارڈ مانگا تو قطری خط پیش کر دیا گیا، نوازشریف کی کوشش ہےکوئی بھی اسےبچالے، نوازشریف اپنی چوری بچانے کیلئے پاکستان کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمارامقابلہ سیاسی جماعت سےنہیں ایک مافیاسےہے، پاناماکیس آیا،برطانیہ نےوزیراعظم سےجواب طلب کیا، وزیراعظم نے جواب کے بجائے اپوزیشن لیڈر پر کیس نہیں کئے، میں ان سےسمجھوتہ کرلوں تو سارے کیس ختم ہوجائیں گے، مجھے کیوں نکالا 30ہزارکروڑ کا حساب ایک قطری خط سے دیتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔