Tag: media talk

  • ‘کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے’

    ‘کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ابھی تو نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا ہے، کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس پر فرد جرم لگنا تھی وہ آج وزیراعظم کا امیدوار ہے اور آج مقصود چپڑاسی کے پارٹنر وزیراعظم بنیں گے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل کو کوئی بھی 12،10ارب لگا ئے اور حکومت ختم کرادے، ہندوستان بھی پیسے لگا کر حکومت ختم کراسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل جو ہوا ہم توقع نہیں کررہے تھے، عوام خود باہر نکلے ہیں، قومی اداروں کی ہم عزت کرتے ہیں۔

    اسٹاپ لسٹ‌ میں‌ نام ڈالے جانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں‌ شہباز گل نے کہا کہ ابھی تو نام اسٹاپ لسٹ میں‌ ڈالا ہے کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں‌ میں‌ ڈال دیا جائے.

  • ‘استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی سے شروع ہوکر صوبائی اسمبلیوں تک جائیگا’

    ‘استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی سے شروع ہوکر صوبائی اسمبلیوں تک جائیگا’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم استعفے دے ر عوام میں جارہے ہیں اور استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی سے شروع ہوکر صوبائی اسمبلیوں تک جائیگا۔

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کی حکومت مسلط کی جارہی ہے اس لیے ہم استعفے دے کر عوام میں جارہے ہیں اور عوامی تحریک چلائیں گے، ، آج پارٹی کا اہم اجلاس ہے جس میں لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی میں تقریریں کرنے کا معاملہ نہیں بلکہ قومی غیرت کا ہے، اب فیصلے عوام کی پارلیمنٹ میں ہونے ہیں اور عمران خان بدھ کو پشاور سے عوامی رابطہ تحریک کا آغاز کریں گے۔

  • میں نے آئین شکنی نہیں کی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

    میں نے آئین شکنی نہیں کی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا جب جب موقع ملا پاکستان کے خلاف سازش کے خاتمے کے لیے آگے آؤں گا۔

     ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے ارکان اللہ تعالیٰ کی قدرت کو مانتے ہیں اور عوام اب اٹھ چکے ہیں۔

    اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ لگتا نہیں حکومت ٹانگ رہی ہیں جو ووٹنگ نہیں کرارہی ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ  میں کھڑا ہوں آپ نے دیکھا کس کی کانپیں ٹانگیں، کون کتنی دیر بیٹھا رہا سب نے دیکھا، اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔

    قاسم سوری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا، جب جب موقع ملا پاکستان کے خلاف سازش کے خاتمے کے لیے آگے آؤں گا۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 3 اپریل کو متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی تھی۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پانچ روز تک سماعت جاری رکھنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کو برقرار رکھا تھا۔

    سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہی آج قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔

  • گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے، فیاض چوہان

    گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے، فیاض چوہان

    پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصل آنے سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کرینگے جب کہ فضل الرحمٰن نے کل کہا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہ کیں توفیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا ہر کسی کو حق ہے، لیکن فیصلے پر عمل درآمد کوئی نہیں روک سکتا، فلور کراسنگ پر ہم نے بھی پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی جلدی ہونا تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کےاندر کوئی بھی چیز غیر آئینی نہیں ہوئی، اسمبلی چلانے سے متعلق تمام اختیارات اسپیکر کو حاصل ہیں، ڈپٹی اسپیکرسےاختیارات آرٹیکل235کےتحت واپس لیےگئے۔

    فیاض الحسن چوہان جو کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان بھی ہیں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ گئے، میں بھی پیر کو درخواست دائر کرونگا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیر کو منحرف ارکان کے معاملے پر پٹیشن فائنل کروں گا، پارٹی کیخلاف ووٹ دینے پر رکن نااہل ہوجاتا ہے، منحرف ارکان کاپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ثابت ہوچکی، وہ اپنے فیصلے کا برملا اعلان کر رہے ہیں کہ ن لیگ کو ووٹ دینگے، میں عدالت سے گزارش کروں گا وہ مینڈیٹ کا مذاق اڑانے والوں پرفیصلہ دے۔

    فیاض چوہان نے مزید کہا کہ اسپیکر سیکرٹریٹ سے باغی ارکان کے خلاف ریفرنس آج مکمل ہوکر چلا جائے گا، اسپیکر سیکریٹریٹ کارروائی مکمل کرکےالیکشن کمیشن کو بھیجے گا، الیکشن کمیشن پندرہ روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے، ان کا ووٹ ہمارے حق میں ہوا تو مانا جائے گا، منحرف اراکین اسمبلی کوڈی سیٹ کیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو اچکن پہننے کی جلدی پڑی ہوئی ہے، پنجاب میں گلبرگ ہوٹل ضمیروں کی خرید وفروخت کامرکزبن گیا، ہمارے15 سے 20 افراد نےحمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، ہماری معلومات کےمطابق ڈپٹی اسپیکر حمزہ شہباز سے مل چکے تھے۔

  • تمام طاقتیں اس کیس میں بےنقاب ہوچکی ہیں، شیخ رشید

    تمام طاقتیں اس کیس میں بےنقاب ہوچکی ہیں، شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جا رہے ہیں توایسا نہیں ہے، چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری بال تک لڑیں گے، امید ہے اچھے فیصلے آئیں گے شام کو عمران خان خطاب کریں گے۔

    شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3 ماہ پہلے پتہ تھا کہ مسئلہ کیا ہے میں اس وقت بھی کہتا تھا استعفیٰ دے دو، میں اس وقت کہتا تھا کہ ایمرجنسی، گورنر راج لگادو تو ٹھیک تھا اور آج میں یک زبان ہوکر کہتا ہوں کہ استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سمجھ رہا ہے قوم کو سمجھ نہیں آئی تو سن لے قوم کو سب سمجھ ہے، پہلے صحت کا بہانہ بنوا کر چوروں کو باہر بھگایا جاتا ہے، ہارجیت کا مسئلہ نہیں اس کیس میں ہر کوئی ایکسپوز ہوگیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتی اور بندوں کو خریدتی ہیں، غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں قوت مسلط کرنا چاہتی ہیں، یہ کرائے کے ٹٹو اور سامراجی سنڈیاں ہیں خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی۔

  • تحریک عدم اعتماد پر واپس گئے تو بحران بڑھےگا، فواد چوہدری

    تحریک عدم اعتماد پر واپس گئے تو بحران بڑھےگا، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند ہفتے کے کرائسز سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر واپس گئے تو بحران بڑھے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند ہفتے کے کرائسز سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، اپوزیشن کی وجہ سے ڈالر اپنی حد سے تجاوز کرچکا ہے، تحریک عدم اعتماد پر واپس گئے تو بحران بڑھے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ رولنگ صحیح ہے یا غلط اس پر وہ مواد دیکھنا ہوگا جو اسپیکر کے سامنے تھا، پہلے جج صاحبان وہ مواد دیکھیں، آپ رولنگ کوغلط قرار دینا چاہتے ہیں تو ان کیمرہ پروسیڈنگ ہونی چاہیے، شہادتیں ججز کے سامنے رکھنی چاہئیں جس سے وہ کسی فیصلے پر پہنچیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے پارلیمانی کارروائی میں کبھی بھی مداخلت نہیں کی، کرمانی کیس میں پارلیمنٹ میں ووٹرز برابر تھے، 2 ووٹرز کو فزیکلی روکا گیا کہ ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں جس سے نتیجہ بدلا، جعلی ووٹ پڑے تو بھی سپریم کورٹ نے کہا مداخلت نہیں کرسکتے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ رولنگ کا معاملہ طے نہیں ہوسکتا جب تک ان کیمرہ سماعت میں چیزیں دیکھ نہ لیں، جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے جو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرے اور دیکھے کہ کیا خط ہے یا نہیں، دھمکی دی گئی یا نہیں، کیا اس خط میں رجیم نے سازش بنائی ہے یا نہیں، پارلیمنٹیرینز نے کن کن لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ فیصلہ بدلتی ہےتو یہ 400 سال پرانے فیصلوں سے برعکس ہوگا، حکومت کی تبدیلی کامیاب ہوئی تو ہم 23 مارچ 1940 میں واپس چلے جائیں گے، پاکستان کی غلامی کا دورشروع ہوجائے گا، جس طرح قائداعظم نے آزادی کی تحریک لڑی تھی اسی طرح اب قوم کو دوبارہ کھڑا ہونا ہوگا۔

  • ‘شہباز شریف کو خط کے مندرجات کا علم تھا اسی لیے نہیں آئے’

    ‘شہباز شریف کو خط کے مندرجات کا علم تھا اسی لیے نہیں آئے’

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس لیے نہیں آئے کہ انہیں خط کےمندرجات کا علم تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے کہا کہ کمیٹی میں اس لئے نہیں گیا کیونکہ کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں تھا جب کہ میٹنگ میں شہبازشریف کے ساتھ بلاول بھٹو، خالد مقبول، مولانا اسعد محمود، خالد مگسی کو مدعو کیا تھا لیکن شہباز شریف آپ اس لئےنہیں آئے کیونکہ آپ کو مندرجات کاعلم تھا۔

    اسد عمر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ معاملہ ایوان میں رکھا جائے، اسی دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، بابراعوان اجازت لینے کیلئے کھڑے ہوئے، قومی اسمبلی میں 150 سےزائد اپوزیشن ممبران نے تحریک کومسترد کیا، یہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے ریکارڈ پر ہے اور میٹنگ کا نوٹیفکیشن بھی موجود ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نے کہا مراسلہ جعلی ہے اور دلیل یہ دی کہ سفارتکار کا راتوں رات تبادلہ کردیا گیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفیر کے تبادلے کا اعلان 4 ماہ پہلے ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اسوقت سیاست میں اہم موڑ ہے اور بڑے فیصلے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نےبڑا فیصلہ کیا۔ جب قومی اسمبلی میں عدم اعتماد مسترد ہوئی تو وزیراعظم نے اسمبلیاں تحلیل کردیں اور واپس عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

  • معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ریپبلک بن جائے گا، شہباز شریف

    معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ریپبلک بن جائے گا، شہباز شریف

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین کو توڑا اور پامال کیا گیا ہے، یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ریپبلک بن جائے گا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کو توڑا اور پامال کیا گیا ہے، وکلا کی متفقہ رائے ہے کہ ڈپٹی اسپیکرنےا ٓئین کی خلاف ورزی کی، صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی آئین کو توڑا۔ یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ریپبلک بن جائے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈ تھی کہ جلد صاف اور شفاف الیکشن ہوں، تحریک عدم اعتماد ملک کی تباہی دیکھ کر داخل کی گئی تھی، اپنی ذات کیلئے نہیں عوام کیلئے تحریک عدم اعتماد لائے تھے لیکن ڈپٹی اسپیکر اور وزیر نے آرٹیکل 5 کے تحت ہمیں غدار قرار دیا، قوم کے سامنے عمران نیازی نے 197 ممبرز کو غدار قرار دلوایا ہے کیا اب ملک میں غدار اور وفادار کی نئی بحث شروع ہوگی۔

    ن لیگی صدر نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ ہے ہم نےغداری کی ہے تو ثبوت سامنے لائیں، وکیل کے ذریعے عدالت میں بھی یہ مطالبہ رکھیں گے، ہم نے یہ جرم نہیں کیا تو دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انھوں نے اپنی ذات کیلئے پاکستان کو قربان کردیا، یہ یورپی یونین پر حملہ آور ہوگئے اس وقت پاکستان کو معاشی تباہی کا سامنا ہے، پونے4 سال سےعوام کو مہنگائی میں مبتلا کر رکھا ہے، کروڑوں لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، عوام سے 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں کو بے روزگار کردیا جب کہ پچاس لاکھ گھر کیا ملک میں ایک اینٹ نہیں لگائی گئی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مجھے صدر مملکت عارف علوی کا کوئی خط نہیں ملا ہے، صدر اور عمران نیازی آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں پہلے اس فیصلہ ہوگا اس کے بعد دوسری بات ہوگی

  • فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کےتحت نااہلی بنتی ہے، اسد عمر

    فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کےتحت نااہلی بنتی ہے، اسد عمر

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کے تحت نااہلی بنتی ہے اسی لیے 20 منحرف ارکان کیخلاف ڈس کوالیفکیشن ریفرنس فائل کیا جارہا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں عامر کیانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کے تحت نااہلی بنتی ہے اسی لیے 20 منحرف ارکان کیخلاف ڈس کوالیفکیشن ریفرنس فائل کیا جارہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ نااہلی تاحیات ہوگی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جمہوری نظام میں بکنےکی کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ غیر آئینی کام ہوا ہے، اسوقت63 اے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں چل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی رکن منحرف ہو پارٹی چھوڑے تو ریفرنس اسپیکر کو جمع ہوتا ہے، ان کے ایکشن سے ثابت ہوا کہ انہوں نے فلور کراسنگ کی، ایم این ایز براہ راست بتا رہے ہیں کہ کتنی آفرز ہو رہی ہیں، ایک منحرف خاتون نے اینکر سے کہا کہ 23 کروڑ سے زندگی اچھی گزر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں حرام کاپیسہ استعمال کر کے لوگوں کی وفاداریاں خریدی گئیں، دوسری جانب باہر سے براہ راست سیاست میں مداخلت نظرآتی ہے۔ ہم نےدیکھا کہ کس طرح ویڈیوز پر پیغامات دیے گئے، سندھ ہاؤس میں لوگوں کو بند کر کے انہیں بٹھایا گیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے صدر کو ایڈوائز دی جس پر  اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، آج کی آئینی حیثیت ہے کہ ایاز صادق اور باقی سب اسمبلی کاحصہ نہیں، ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی کا خیال رکھنا چاہیےتھا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگلےعام انتخابات میں 89دن رہ گئے ہیں، اس وقت تازہ الیکشن کے لئےعوام کے پاس جایا جانا چاہیے، ہم نے گزشتہ24 گھنٹے میں لوگوں کا جوش ولولہ دیکھا ہے، پاکستانی قوم ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے، ایک سیاسی پارٹی کہتی ہے کہ پی ٹی آئی غیرمقبول ہوگئی کوئی ٹکٹ نہیں لےگا، ہم جلد ازجلد الیکشن میں جانا چاہتے ہیں آپ کیوں بھاگ رہے ہیں، گھوڑا اور میدان دونوں حاضر ہیں، نئےالیکشن میں عوام جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قبول ہونا چاہیے۔

    اسد عمر نے بتایا کہ کل وزیراعظم عمران خان نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بلالی ہے۔

  • ’پیپلز پارٹی نے شہری سندھ سے کی جانیوالی زیادتیاں مان لیں‘

    ’پیپلز پارٹی نے شہری سندھ سے کی جانیوالی زیادتیاں مان لیں‘

    ایم کیو ایم رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پی پی پی نے شہری سندھ سے کی جانیوالی زیادتیاں مان لی ہیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے شہری سندھ کی کی جانیوالی زیادتیاں مان لی ہیں اور امید ہے کہ پیپلز پارٹی ان زیادتیوں کا ازالہ کرتے ہوئے جو وعدے کیے ہیں اس کو پورا کرے گی۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمارا پیپلز پارٹی سے جو معاہدہ ہوا ہے اس پر دونوں قیادت کے دستخط ہیں۔ شہباز شریف اور فضل الرحمٰن اس معاہدے کے ضامن ہیں اور وہ دونوں پی پی سے معاہدے کو پورا کرانے میں کردار ادا کرینگے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی کامیابی ہے جس نے زیادتیوں کے حوالے سےآواز اٹھائی اور پی پی نے اس کو مانا۔

    کراچی والوں کا اول اور آخر پاکستان ہے، وعدہ تھا اپنےاجداد سےاس کو پورا کیا، قوم کا سر فخر سے بلند کیا آئندہ بھی موقع ملا تو پاکستان کیلیے دن رات ایک کردیں گے۔

    تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ یہ نمبر گیم ہے اور آپشن بھی یہ ہی ہے اب دیکھیں اپوزیشن یا حکومت کتنے نمبر لےسکتی ہے۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ میں نے ایم کیوایم پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا، ایم کیو ایم کی وزارت قانون لینا خواہش نہیں تھی، میری خواہش نہیں ہے کہ میں دوبارہ وزارت لوں۔