Tag: media talk

  • ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دے اور صدرامامت کرے،سراج الحق

    ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دے اور صدرامامت کرے،سراج الحق

    صوابی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دےاورصدرامامت کرے، ن لیگ نے رات کےاندھیرےمیں ختم نبوت پرشب خون مارا۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلامی نظام چاہتےہیں، ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دےاورصدرامامت کرے، ن لیگ نےرات کےاندھیرےمیں ختم نبوت پرشب خون مارا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کےقانون کوچھیڑنےوالوں کوبےنقاب کیاجائے، سازش کرنے والوں کوحکومت سےنکال کرجیل میں ڈال دیں، شہبازشریف سے پوچھتا ہوں راناثنااللہ کو کب نکالو گے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا عدالت پانامامیں شامل تمام افرادکیخلاف کارروائی کرکےجیل میں ڈالے، تمام سیاستدانوں کااحتساب کیاجائے، سب سےپہلے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔


    مزید پڑھیں :  مہنگائی، بیروزگاری نواز شریف کا تحفہ ہیں، سراج الحق


    یاد رہے کہ گذشتہ ر وز وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے عقیدہ ختم نبوتﷺ پر شب خون مارا، مہنگائی اور بیروزگاری نواز شریف کا تحفہ ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف لاہور میں ایسا کوئی اسپتال بناتے تو اہلیہ کو لندن لے کر نہ جاتے، نواز شریف کو عدالت نے نہیں اللہ نے سزا دی ہے، عوام اپنے ووٹ سے اس حکومت کو ختم کرے، موجودہ حکومت ہماری نظریاتی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرسکی، اسٹیٹس کو ختم کرنے اور انقلاب کا وقت آگیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ ملک میں غربت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں کی مثال اس مرغی کی ہے جو دانا کہیں کھاتی ہے اور انڈہ کہیں دیتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم والوں نے مجھے کہاہم تجھے دیکھ لیں گے،ارم عظیم فاروقی

    ایم کیوایم والوں نے مجھے کہاہم تجھے دیکھ لیں گے،ارم عظیم فاروقی

    کراچی : سابق ایم کیوایم رہنما ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ میری زندگی کوخطرات ہیں ملک چھوڑکرجا رہی ہوں، ہمیشہ پاکستان زندہ بادکہاہےاورکہتی رہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم کیوایم رہنما ارم عظیم فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم والوں نےمجھےکہاہم تجھےدیکھ لیں گے، میری زندگی کوخطرات ہیں ملک چھوڑکرجا رہی ہوں، ہمیشہ پاکستان زندہ باد کہا ہے اور کہتی رہوں گی۔

    ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مجھ پر غلط الزامات لگائے، عامرخان،فیصل سبزواری،خواجہ اظہارالحسن آگےنہیں آنےدیتے، ایم کیوایم اچھی جماعت ہے لیکن اس پر مافیا کا قبضہ ہے۔

    سابق ایم کیوایم رہنما میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئیں۔


    مزید پڑھیں : ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کی خبریں بےبنیاد ہیں‘ ارم عظیم فاروقی


    یاد رہے چند ماہ قبل ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں پی ٹی آئی کو بھی خیر باد کہہ دیا تھا۔

    واضح رہے 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا، بعد ازاں انہوں نے فاروق ستار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔

    ارم فاروقی اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کے لیے رواں سال جنوری کی 17 تاریخ کو کراچی آئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اسپیکر اسمبلی کے سامنے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

    متحدہ کی سابق خاتون رکن اسمبلی نے بانی ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ارم فاروقی نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے لیے بانی ایم کیو ایم نے اُن سے رابطہ بھی کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انصاف کاتماشہ نہ بنائیں،  سزاسنانی ہے تو سنادیں ،روز روز کی پیشیاں نہ کریں، مریم نواز

    انصاف کاتماشہ نہ بنائیں، سزاسنانی ہے تو سنادیں ،روز روز کی پیشیاں نہ کریں، مریم نواز

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ انصاف کاتماشہ نہ بنائیں، سزاسنانی ہے تو سنا دیں ، روز روز کی پیشیاں نہ کریں، احتساب کوانتقام بنانےوالوں کابھی احتساب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد کمرہ عدالت سے باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد ہونے پر پھٹ پڑیں اور کہا کہ انصاف کاتماشہ نہ بنائیں، جے آئی ٹی کافراڈپکڑا گیا یانیب زندہ ہوگیا ہے، فیصلہ پہلے آگیا ٹرائل بعد میں ہورہا ہے، ہم بھاگنےوالوں میں سےنہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کالندن میں علاج ہورہاہے، ہم قانون اور عدالتوں کے احترام میں وطن واپس آئے، صبر،امید اور حوصلے کے ساتھ ٹرائل کاسامنا کررہے ہیں، 1999میں عدالتوں کا سامنا کیا تھا، یہ سب نیا نہیں، دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہورہا ہے، ایک خاندان کے ٹرائل کوتماشا نہ بنایا جائے۔

    نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جوبیرون ملک سے واپس آئے ، بڑے بڑے ڈبوں والے ثبوت کہاں گئے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ناانصافی اور ظلم چلتارہے، روزروزکی پیشیوں سے قوم کا وقت ضائع ہونے سے بچائیں، ایک ہی بار سزا سنا دیں ،روز روز کی پیشیاں نہ کریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ قانون اور آئین کا تماشا نہ بنایا جائے ، ہمیں توڑنےکی خواہش والےخود ٹوٹ رہےہیں، فیملی میں کوئی اختلاف نہیں،اختلاف رائے ضرورہوسکتا ہے، پارٹی میں کسی کونوازشریف کےفیصلوں پراختلاف نہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ امید ہے جنہوں نے انتقام کواحتساب بنایا ان کا بھی احتساب ہوگا۔ انصاف ہوتاہوانظرنہ آئےتوانصاف کیلئےآوازاٹھاناہماراحق ہے۔


    مزید پڑھیں : ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدرپرفردجرم عائد


    اس سے قبل ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرپر فردجرم عائد کردی گئی، ملزمان نےصحت جرم سےانکارکردیا جبکہ احتساب عدالت میں باقی دو ریفرنسز سے متعلق فیصلہ دو بجے سنایا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی

    ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کی عزت کرتی ہے ، ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے جبکہ دانیال عزیز نے کہا کہ  ایک پاکستان تحریک انصاف فرار جماعت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کی عزت کرتی ہے، اسی لئے پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی حکمران خاندان احتساب عدالت میں پیش ہو رہا ہے، ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اہلیہ کی علالت کے باعث ملک سے باہر ہیں،نوازشریف عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، نوازشریف کی بیٹی اور داماد عدالت میں پیش ہوئے ہیں، قانونی جنگ لڑنے کا ہر انسان کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔

    حسن اور حسین کی غیر موجودگی کے بارے میں وزیر مملکت نے کہا کہ وہ عدالتی دائرہ اختیارمیں نہیں آتے۔

    پاکستان تحریک انصاف فرار جماعت ہے، دانیال عزیز


    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر احتساب عالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ ہمیں درس دینےوالےعدالتوں اور الیکشن کمیشن سے مفرور ہیں،  پاکستان تحریک انصاف فرار جماعت ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک جماعت عدالتوں کی پاسداری کررہی ہے ،عدالتوں میں قانونی طریقے سے پیش ہورہےہیں، عمران خان،جہانگیر ترین نے خود لکھ کردیا ہم نے چوریاں کی ہیں، جہانگیر ترین اور عمران خان نیچا دکھانے کی سیاست کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • نااہل لیڈر شپ کا مقابلہ پی ٹی آئی کی اہل لیڈرشپ سے ہی ہوگا،فوادچوہدری

    نااہل لیڈر شپ کا مقابلہ پی ٹی آئی کی اہل لیڈرشپ سے ہی ہوگا،فوادچوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نااہل لیڈر شپ کا مقابلہ پی ٹی آئی کی اہل لیڈرشپ سے ہی ہوگا،پاکستان کے لوگوں کا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہئے ، امید ہے 26اکتوبر تک اس کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی 18ہزار ایکڑ میں سے زیادہ تر زمین لیز پر ہے، جہانگیر ترین کی 18ہزارایکڑ زمین کی اسکروٹنی ہوئی، عمران خان،جہانگیر ترین کیس میں ہر سوال کا جواب تفصیل سےدیاگیا، الیکشن کمیشن نے 2013میں تمام الزامات کو مسترد کیا تھا،فوادچوہدری

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان،جہانگیر ترین کیس آخری مراحل میں ہے ،عمران خان نےتمام تفصیل کےساتھ کاغذات جمع کرائے ، ن لیگ کے وکلا کو پہلے کچھ ملا نہ آگے کچھ ملےگا، نااہل لیڈر شپ کا مقابلہ پی ٹی آئی کی اہل لیڈرشپ سے ہی ہوگا، آپ نے چوری کی بھگتنا پڑرہا ہے،ہم نے چوری نہیں کی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اسحاق ڈار آدھا دن پیشی اور باقی وقت وکلا کیساتھ گزارتے ہیں، اسحاق ڈار ملک کی معیشت کو صرف45منٹ دیتے ہیں، علی بابا اور 500 چور مل گئے ہیں ، آپ کے پاس تمام وزارت پاکستان کے عوام کی امانت ہیں، ن لیگی وکلا کی جانب سےوقت ضائع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ریفرنس میں پاپا اور پپو نامزد ہیں ، پاپا آتے ہیں اور پپو نہیں ہوتے اب پاپا کے بھی آنے کے آثار نہیں، پاکستان کے لوگوں کا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہئے ، امید ہے 26اکتوبر تک اس کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف اورعمران خان کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے


    یاد رہے گزشتہ روز رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ  نوازشریف اورعمران خان کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے، عمران خان کی پوری منی ٹریل 6 لاکھ 72ہزارپاؤنڈ کی ہے، شریف خاندان کی منی ٹریل 30 ہزارکروڑکی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ نوازشریف9 سال تک حکومت میں رہے، عمران خان نے ایک مرتبہ بھی عوامی عہدہ نہیں رکھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف کومعیشت پر بولنے کاحق ہے، کمزور معیشت فوج کو کمزور کردے گی، خورشید شاہ

    آرمی چیف کومعیشت پر بولنے کاحق ہے، کمزور معیشت فوج کو کمزور کردے گی، خورشید شاہ

    سکھر : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کومعیشت پر بولنے کاحق ہے، حکومت آرمی چیف کو معیشت پر بریفنگ دے، کمزور معیشت فوج کو کمزور کردے گی، اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے،تصادم سے ملک کمزور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خور شید احمد شاہ نے یو سی پٹنی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عباد ت کانام ہے، میں ہر ہفتے سکھرآتا ہوں، یہاں ترقیاتی کام ہورہے ہیں،  ہم عوام میں بیٹھتے ہیں اورعوام ہی کی زبان میں بات کرتےہیں ، آغاسراج بھی میری طرح ہر ہفتے اپنے علاقے میں جاتےہیں،لوگ سراج درانی کے پاس لوگ نوکریوں کے لئے آتےہیں ، لیکن سراج درانی نےکہہ دیا کہ وہ ووٹوں کالالچ نہیں رکھتے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بھٹوصاحب نے ہمیں عوام کی خدمت سکھائی ہے، جس سیاست کی بنیاد بھٹو صاحب نے ڈالی اس سے بداخلاقی قبول نہیں، جمہوریت،پارلیمنٹ چلتی رہی توپاکستان 20سال میں خوشحال ہوگا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ،بغیرسیاق وسباق سب دیکھ رہےہیں، گالم گلوچ ختم کرناچاہئےصرف سیاستدان کانہیں ہم سب کانقصان ہے، 95 فیصدملازمتیں نجی ادارے دیتےہیں، ملک میں نجی ادارےتعمیرہی نہیں ہوئے، گالم گلوچ اورالزام تراشی کی سیاست کی مذمت کرناچاہئے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے آگے آکرمنفی سیاست ختم کریں۔


    مزید پڑھیں :ایک شخص کے لیےآئین میں تبدیلی آئین کےساتھ مذاق ہے‘ خورشیدشاہ


    قائد حزب اختلاف  کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوبھی پاکستان کےلیےبات کرنےکاحق ہے، آرمی چیف کوملکی معیشت پربات کرنےکاحق ہے، جواب دینا چاہیے، بتانا چاہیے آرمی چیف کو بریفنگ کے لیے تیارہیں، اللہ رحم کرےمیں بہت کچھ دیکھ رہاہوں، پیپلزپارٹی کی کوشش ہے ٹکراؤ سے گریز کریں۔

    انھوں نے کہا کہ ختم نبوت کامعاملہ 73کےآئین میں ڈال کرختم کردیاگیا، ترمیم لاکرختم نبوت سےمتعلق معاملہ ختم کردیاگیا، قادیانی اقلیت میں ہیں،آئین کےتحت اقلیت کی حفاظت کے پابند ہیں، آج ہم اپنی غلطیوں سےکیوں الجھنیں پیداکررہےہیں، ختم نبوت سےمتعلق ہربات کوسوچ سمجھ کرکہنا چاہیے،خورشیدشاہ

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ اگرکوئی بات سمجھ نہیں آتی تو اس سےمتعلق کچھ نہیں کہناچاہیے، متعدد بار کہہ چکا ہوں اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے، ٹکراؤ سے ادارے کمزور اور پھر ملک کمزور ہوگا، ہمیں آنکھیں کھولنی چاہئیں کہ کس طرف جارہےہیں، اگر یہ تسلسل جاری رہا تو اللہ ملک کو محفوظ رکھے۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا طے شدہ معاملہ الجھا دیا گیا ہے ، ہر قدم پھونک پھونک کر چلنا ہوگا، معیشت بہترہوگی تو ایل اوسی پر بہتر کارکردگی دکھاسکتےہیں، سیاستدانوں سےاپیل ہےلفظ تول کربولیں،بولنانہیں آتاتوچپ رہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کوجس لیڈرنےایٹمی قوت بنایاانہیں ٹارگٹ کیاجارہاہے،راناثنااللہ

    پاکستان کوجس لیڈرنےایٹمی قوت بنایاانہیں ٹارگٹ کیاجارہاہے،راناثنااللہ

    لاہور : وزیر قانون راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ انصاف کی جس طرح دھجیاں اڑائی جارہی ہے،عوام دیکھ رہی ہے،پاکستان کوجس لیڈرنےایٹمی قوت بنایاانہیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دیکھ رہی ہے، جس طرح انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے، ایک شخص کوعدالت میں پیش کرنے کے لئے گرفتارکیا جاتا ہے، لگتا ہے فیصلہ پہلے سے ہی محفوظ ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ نیب کورٹ کےجج پرخوف مسلط ہے، عدالتیں اپنااورعوام اپنافیصلہ سنائیں گے، کچھ قوتیں عالمی اوراندرونی سطح پرمتحرک ہے، کچھ قوتیں پاکستان کوکمزورکرناچاہتی ہیں۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ پاکستان کوجس لیڈرنےایٹمی قوت بنایاانہیں ٹارگٹ کیاجارہاہے، ایسی بات پرنااہل کیا، جس پردنیا حیران ہے،مذاق اڑایاجارہاہے، سی پیک کوشروع کیاہےتومکمل بھی کریں گے پاکستان کامیابی کےساتھ آگےبڑھےگا اور اقتصادی قوت بنے گا۔


    مزید پڑھیں :  انصاف کی توقع نہیں اس کے باوجود نوازشریف احتساب عدالت کا سامنا کریں گے، رانا ثناء اللہ


    انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوپاکستان کی ترقی کاضامن سمجھاجاتاہے، نوازشریف کی ذات کوٹارگٹ کیاجارہاہے، نوازشریف کوسیاسی طورپرتباہ کرنےکی سازش کی جارہی ہے، کچھ قوتیں ملک کونقصان پہنچانےکی کوشش کررہی ہیں،راناثنااللہ

    راناثنااللہ نے کہا کہ عوام کا فیصلہ سب فیصلوں سے بڑا ہوگا، سیاسی لیڈر کوغیرجمہوری طور پر تباہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

    اس سے قبل صوبائی وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا  کہ نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوتی ہے تو یہ فراڈ ہوگا جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے کیوں کہ نیب اس وقت یرغمال ہے اور کسی کے زیر اثر کام کر رہا ہے لیکن وہ غیر جانبدار ادارے کے طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہوئے اور عدالتوں کا سامنا بھی کیا اور نیب ریفرنس کا سامنا کرنے کو بھی تیار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت اس قابل نہیں پاکستان کیخلاف فوری اوربڑی جنگ چھیڑسکے،ناصر جنجوعہ

    بھارت اس قابل نہیں پاکستان کیخلاف فوری اوربڑی جنگ چھیڑسکے،ناصر جنجوعہ

    اسلام آباد::مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ دشمن کا بلوچستان، کراچی کو کاٹنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،بھارت اس قابل نہیں پاکستان کیخلاف فوری اوربڑی جنگ چھیڑسکے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا دشمن کا بلوچستان، کراچی کو کاٹنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، پاکستان کو سمندر سے محروم، خشکی سے گھرا بنانے کی کوشش ناکام ہوئی، نیشنل ایکشن پلان پر جلد قوم کو خوشخبری ملے گی۔

    ناصرجنجوعہ کا کہنا تھا کہ بھارت اس قابل نہیں پاکستان کیخلاف فوری اوربڑی جنگ چھیڑسکے، پاک فوج مشرقی سرحد پر دشمن کو دندان شکن جواب دے رہی ہے، اقتصادی راہداری دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے، دشمن کو فاٹا میں پیشرفت سے روک کر واپس دھکیل دیا ہے۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے، ناصر جنجوعہ


    مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ داخلی سلامتی کیلئے افواج،خفیہ ایجنسیوں اورسیکیورٹی اداروں کاکردارنمایاں ہے، ملکی سلامتی کولاحق خطرات کاقومی یکجہتی واتحادکےساتھ مقابلہ کیاجاسکتا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر نے مدرسہ اصلاحات کیلئے اہم کرداراداکیا ہے، مدارس کی غیر ملکی فنڈنگ روکنے سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئےہیں، پاکستان کی مسلسل کوششوں کے بعد افغانوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہورہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف پہلےبھی وزیراعظم تھے پھروزیراعظم بنیں گے ،طلال چوہدری

    نوازشریف پہلےبھی وزیراعظم تھے پھروزیراعظم بنیں گے ،طلال چوہدری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم تھے اور پھر وزیراعظم بنیں گے، روکنےوالے جتنا چاہیں روک لیں عزت دینےوالا اللہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آمروں کی آئین میں ترامیم ن لیگ ہی ختم کرے گی ، آمر کی گئی ترمیم کوکل جمہوری طریقےسےنکال دیا، کوئی ایسی ترمیم نہیں کی جو دیگرممالک میں نہ ہو۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم تھے اور پھر وزیراعظم بنیں گے، جو قانون اورجمہورسے آئے اسے کوئی نہیں روک سکتا، روکنے والے جتنا چاہیں روک لیں عزت دینےوالا اللہ ہے، وہیں سیاست کرینگے جس کی قیادت بھی ن ہو اورپارٹی بھی ن ہو۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنےوالےڈیل کی بھیک مانگ رہے تھے، آج نوازشریف ن لیگ کےصدرہوں گےاورکل پھروزیراعظم بنیں گے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کے ہر کیس میں عجلت سے کام لیا گیا، طلال چوہدری


    رہنما مسلم لیگ ن نے احسن اقبال کو داخلے سے روکنے کے واقعہ پر کہا کہ کل جو ہوا وہ منصوبہ بندی تھی یا کسی کے کہنے پر ہوا،تحقیقات ہونگی، کل کے معاملے کی تحقیقات گھنٹوں میں ہی ہوگی، جمہوری حکومت کے ہوتے عدالت کو تالہ نہیں لگنے دیں گے، کل کےواقعےکی رپورٹ سب سے پہلے وزیرداخلہ کےپاس آئے گی، تحقیقات کی جارہی ہیں قانون کی خلاف ورزی کس نےکی۔

    شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہجسے انگلش میں نام لکھنانہیں آتا وہ ہزارصفحات کیسے لکھوا کر لاتا ہے، انگریزی میں نام نہ لکھ پانے والے شیخ رشید ہزاروں صفحے کس سے لکھواتے ہیں،طلال چوہدری

    انکا مزید کہنا تھا کہ ناموس رسالت کی دفعات حلف نامےمیں پہلے کی طرح موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آج ایک مظلوم عدالت کی گرفت میں ہے اور مجرم ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے ، پرویز رشید

    آج ایک مظلوم عدالت کی گرفت میں ہے اور مجرم ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے ، پرویز رشید

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہاں اقتدار کسی اور اختیار کسی اور کے پاس ہوتا ہے، آج ایک مظلوم عدالت کی گرفت میں ہے اور مجرم ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آج عدالت سے باہرکھڑے ہیں ، آج اختیار سامنے آگیا، جس نے کھلی عدالت بند عدالت میں تبدیل کی۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ یہاں اقتدار کسی اور کے پاس ہوتا ہے اور اختیار کسی اور کےپاس، آج ایک مظلوم عدالت کی گرفت میں ہے اور مجرم ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

    جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روکنے پر انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں ہائی جیک ٹرائل ہے ، یہ سپریم کورٹ بتائے گی کہ ہائی جیک کس نے کیا۔


    مزید پڑھیں : آئین کی ایک نہیں بلکہ کئی مرتبہ توہین کی گئی، پرویزرشید


    مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے کہا کہ آج ہم سب سیاسی کارکن ہونے کی قیمت ادا کررہےہیں پاکستان کے عوام کو اختیار واپس ملنے تک قیمت اداکرتے رہیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئین کی ایک نہیں بلکہ کئی مرتبہ توہین کی گئی، جو زمینی خدا بنے بیٹھے ہیں وہ کچھ بات بتانا گوارہ نہیں سمجھتے۔

    پرویزرشید نے کہا کہ اب اس ملک میں مارشل لا کا اندھیرا کبھی نہیں چھائے گا، آئین توڑنے والوں کیلئے سزامقرر کردی گئی ہے، عوام ووٹ دیتے ہیں وہ چھین لیا جاتاہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔