Tag: media talk

  • عمران خان کا کیس نوازشریف کے کیس سے مختلف ہے، فواد چوہدری

    عمران خان کا کیس نوازشریف کے کیس سے مختلف ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کےرہنمامضحکہ خیزبیانات دے رہے ہیں، عمران خان کا کیس نوازشریف کے کیس سے مختلف ہے،پی ٹی آئی اسامہ بن لادن یاکسی اورسے پیسے نہیں لیتے رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے رہنما مضحکہ خیزبیانات دے رہے ہیں، کہتے ہیں عمران خان کرکٹ کھیلتےتھے انہیں پیسے ملتےتھے یانہیں معلوم نہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر کہیں الزام نہیں کہ انہوں نے ٹھیکوں میں پیسے کمائے، عمران خان پر حدیبیہ ملز جیسےالزامات نہیں ہیں، عمران خان نے5لاکھ ڈالرمیں زمین خریدی اوررقم جمائما کو واپس کردی، عمران خان پر کہیں بھی منی لانڈرنگ کا الزام نہیں لگایا گیا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کاکیس نوازشریف کےکیس سےمختلف ہے، ہم ٹرانزیکشنزپیش کررہےہیں جھوٹ کاسہاراکہیں نہیں لےرہے، ایسےثبوت پیش کررہےہیں، جس کیلئے کسی قطری شہزادے یا خط کی ضرورت نہیں۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان کے عوام کے اربوں روپے پاپا اور پپو نے مل کر لوٹے


    انھوں مزید کہا کہ پی ٹی آئی اسامہ بن لادن یاکسی اورسے پیسے نہیں لیتے رہی، ہمیں 4لاکھ امریکی پاکستانیوں نے فنڈز دیئے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

    حنیف عباسی پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حنیف عباسی منہ کی کھائیں گےمقدمات ختم ہونےجارہےہیں، حنیف عباسی کوضرورت ہےایفیڈرین کیس کوفوکس کریں۔

    اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے اربوں روپے پاپا اور پپو نے مل کر لوٹے، پاپا اور پپو دونوں لندن میں ہیں اور پیسہ بھی وہیں موجود ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ عدلیہ اور فوج پر تنقید کیلئے آج کل احسن اقبال کوانچارج بنایا گیا ہے، چیف جسٹس وزیرداخلہ کی جانب سے جسٹس اعجازالاحسن پر تنقید کا نوٹس لیں، احسن اقبال کوعدالت میں بلا کر پوچھنا چاہیے، کس بنیاد پر الزامات لگا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہا ہے، طلال چوہدری

    ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہا ہے، طلال چوہدری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو طویل وقت دینے پر سپریم کورٹ کی تعریف کرتے ہیں، ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہا ہے، نوازشریف کے ہر کیس میں عجلت سے کام لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص خود کو صاف ستھرا ظاہر کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے، عوامی طور پر نااہل عمران خان کو مزید نااہل کرانے کی ضرورت نہیں، عجلت میں فیصلے کرنے سے انصاف پر سوالات اٹھتے ہیں۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو طویل وقت دینے پر سپریم کورٹ کی تعریف کرتے ہیں، ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہاہے، ہمیں سپریم کورٹ کی جانب سے وقت دینے پر کوئی اعتراض نہیں، عمران خان باربارسپریم کورٹ میں اپنامؤقف تبدیل کررہےہیں، کبھی جمائماسےقرض کبھی کرکٹ کی کمائی کا ذکر کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نیازی سروسز ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کہتے ہیں غلطی ہوگئی معاف کردیں، نوازشریف کےہرکیس میں عجلت سےکام لیاگیا، نوازشریف کو نااہل کرنے سیاست سے ہٹانے کی بہت جلدی ہے، اتنی جلدی کیوں ہےوجہ توبتائی جائے۔

    مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں اسحاق ڈار پر 48گھنٹے میں فردجرم لگائی گئی، ہمارےخلاف کیسزمیں جلدی کیوں ہے ہم پھر بھی صبر کررہے ہیں، ہمارے پیش ہونے سے نظام عدل میں خامیاں واضح ہورہی ہیں، اہل اورنااہل کافیصلہ صرف عوام کی عدالت کوکرنےدیاجائے، خفیہ اداروں کو متنازع بنانے سے قومی مفاد کو نقصان پہنچے گا۔

    طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو پڑھانے والے کچھ اچھا پڑھایا کریں، عمران خان کو چند روز سے اداروں پر تنقید کسی کے کہنے پر کر
    رہےہیں، کیا ہر کام اب عدالت میں چیلنج ہوگا، ہم عدالتوں کے کندھوں پر کتنا سیاسی بوجھ ڈالیں گے، سیاسی معاملات کو عدالتوں کے کندھوں پر رکھ کر حل نہ کریں۔

    عمران خان کونوازشریف فوبیاہوگیا ہے ،حنیف عباسی

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کےکیس میں نئےنئےانکشافات ہورہےہیں، عمران خان نےعدالت میں غلط اورجعلی ثبوت پیش کیے، آج کیس کے دوران نیا کردار طاہرعلی منظرعام پر آیا ہے۔

    حنیف عباسی نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا پولیس کا بیڑاغرق کردیا ہے، عمران خان بتائیں ساڑھے4میں خیبرپختونخوا میں کیا کیا؟ پشاورہائیکورٹ نے تعلیم اورصحت سے متعلق ازخود نوٹس لے رکھا ہے، عمران خان نے نوجوانوں کو بدتہذیبی اور بدتمیزی سکھائی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیس میں نااہل ہونےجارہےہیں، عمران خان کونوازشریف فوبیاہوگیاہے، پاناماکیس میں توصرف ایک اقامہ ملا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائیں ، نعیم الحق

    خواجہ آصف فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائیں ، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائیں، ڈی جی آئی بی کوچیئرمین نیب بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، تعیناتی ہوئی تومخالفت کریں گے، متفقہ فیصلہ ہے ہمارے اپوزیشن لیڈرعمران خان ہی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی‌ ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانتے ہیں نوازشریف کے بھارتی سےذاتی تعلقات ہیں، نوازشریف کےکارندے اب تک حکومت میں ہیں، نوازشریف کےکارندےانصاف کی راہ میں روڑےاٹکا رہےہیں۔

    ںعیم الحق نے الزام لگایا کہ نٹیلی جنس بیوروکے ڈائریکٹر نے جے آئی ٹی میں ایمبولینس بھیجی، ایمبولینس میں جاسوسی کےآلات تھے، ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیوروکوچیئرمین نیب بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیورو کی تعیناتی کی مخالفت کریں گے۔

    رہنما تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف فوری طور پر استعفیٰ دیدیں، کٹھ پتلی وزیراعظم شاہدخاقان کی نگرانی میں ادارےکر دارادا نہیں کرسکتے۔

    نواز شریف کے لندن جانے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نوازشریف لندن جارہےہیں،یہ نہیں جانتاکہ وہ اب واپس آئیں گے یا نہیں، ڈان لیکس رپورٹ شائع نہیں ہورہی،مریم نواز،نوازشریف کی یہ سازش تھی۔


    مزید پڑھیں : نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں ،نعیم الحق


    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ لانے سے متعلق رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کو چھپایا جارہا ہے، شہباز شریف، راناثنااللہ اس میں ملوث ہیں۔

    ںعیم الحق نے عمران خان کے قبل از انتخابات کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حکومت کچھ نہیں کرپارہی، اس لئے عمران خان نے نئے انتخابات کامطالبہ کیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق انکا کہنا تھا کہ 3 دن پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں نےاپوزیشن لیڈر سے متعلق متفقہ فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر عمران خان ہونگے، ایک دو روز میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ووٹ کی تعداد کا پتہ چل جائیگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرزکوکل طلب کیا تھا، جن میں سے 2غیر حاضر تھے، عمران خان نے غیر حاضر دونوں سینیٹرز کی سخت سرزنش کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسحاق ڈار کو استعفیٰ نہ دینے پر شرم آنی چاہئے ، نعیم الحق

    اسحاق ڈار کو استعفیٰ نہ دینے پر شرم آنی چاہئے ، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے،ہم سمجھتے ہیں انصاف میں دیر نہیں ہونی چاہئے، اسحاق ڈار کو استعفیٰ نہ دینے پر شرم آنی چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں انصاف میں دیر نہیں ہونی چاہئے اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، پاکستان کی معیشت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے، اسحاق ڈار کو استعفیٰ نہ دینے پر شرم آنی چاہئے ، نعیم الحق

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہدخاقان اسحاق ڈار سےاستعفیٰ لیں یا خود مستعفیٰ ہوں، اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے مرضی کےبغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا،نوازشریف کوایک کٹھ پتلی وزیراعظم مل گیاہے، نوازشریف ایسا تاثر دےرہےہیں کہ جیسےوہ آج بھی وزیراعظم ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی ابھی تک حکومت قائم ہے، نوازشریف عدالتوں سے اپنےمفاد کے فیصلے کراناچاہتے ہیں ، نااہل وزیراعظم کو ریلیف دینے کیلئے نیب میں چھپ کر اقدامات ہورہےہیں، پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے حکومت روزانہ قرضے لے رہی ہے، اقتصادی بحران کے پیش نظر حکومت مزید کام نہیں کرسکتی، اسی لئے موجودہ صورتحال پرعمران خان نے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں ،نعیم الحق


    گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں، نوازشریف حکومتی وسائل کاناجائز استعمال کررہےہیں، واضح ہے کہ اب بھی نوازشریف کی حکومت قائم ہے۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نیب کا جھکاؤ نوازشریف کیجانب نظر آرہا ہے، نوازشریف انکےبچوں کےناموں کو ای سی ایل میں ڈالناچاہئےتھا, نیب ابھی بھی نوازشریف کےزیراثرہے،نیب کی کارروائی میں قانون کواولین ترجیح دی جائےگی، شفاف تفتیش ہوگی توامیدہےملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انتہائی افسوس ہے کچھ سیاسی جماعتوں نے پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹا، عائشہ گلالئی

    انتہائی افسوس ہے کچھ سیاسی جماعتوں نے پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹا، عائشہ گلالئی

    اسلام آباد : عائشہ گلا لئی نے کہا انتہائی افسوس ہے کچھ سیاسی جماعتوں نے پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹا، بے نظیر آج کی خواتین کے لیے مثال ہیں وہ ہمت جرات کی تصویر تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے ریفرنس پر سماعت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کا احترام اچھی بات ہے اپنا موقف دینا چاہیے، انتہائی افسوس ہے کچھ سیاسی جماعتوں نے پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹا۔

    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ فاٹا ریفارمز، آج تک ایمپلیمینٹ نہیں ہوئے۔ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیوں نہیں کیا جا رہا، فوج ایک فئیر اور قابل اعتماد ادارہ ہے اس کی مدد سے آئی پی ڈی کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے۔

    عائشہ گلالئی نے خواتین سے مخاط ہو کر کہا کہ بےنظیر آج کی خواتین کے لیے مثال ہیں وہ ہمت جرات کی تصویر تھی، میں مردوں سے کہوں گی خواتین کو گھروں میں بند رکھنا ٹھیک نہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران نیازی جیسا شخص پاکستان کو کرپشن فری کیسے بنا سکتا ہے، عائشہ گلالئی


    اس سے قبل الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی، سماعت میں عائشہ گلالئی اور تحریک انصاف کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    عدالت میں پی ٹی آئی کی جانب سے مزید دستاویزات جمع کروائے گئے، وکیل نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے جواب کی روشنی میں نئے دستاویزات جمع کروائے۔

    دوسری جانب عائشہ گلالئی کے وکیل نے نئے دستاویزات پر جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، بعد ازاں کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی کارروائی کی درخواست کی تھی۔

    عمران خان نے عائشہ گلالئی کو آخری نوٹس بھجواتے ہوئے نوٹس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی ،چیف الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بات پاناما کی تھی سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ نواز شریف

    بات پاناما کی تھی سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی، نیب میں کس قسم کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ہمارے 1972 کے معاملات پر کس قسم کا احتساب ہورہا ہے۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، سرکاری پیسہ نہیں کھایا، یہ کیسا احتساب ہورہا ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے پیسے میں بدعنوانی یا خیانت نہیں کی، بار بار کہا کرپشن کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں، بات پاناما کی ہوئی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی، سوچنے کی بات ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے لندن آیا ہوں، ایسا ارادہ نہیں تھا کہ لندن بیٹھا رہوں گا اور واپس نہیں جاؤں گا۔

    یہ پڑھیں: نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے، ن لیگ کا صدربنانے کا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فیصلہ بھی انہوں نے دیا، اپیل بھی انہوں نے سنی، نگراں جج بھی وہی بن گئے ہیں، جب یہ معاملہ اپیل میں جائے گا تو آگے بھی خود ہی موجو ہوں گے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کل صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے اسلام آباد پہنچیں گے، نواز شریف کے احتساب عدالت میں بھی پیش ہونے کا امکان ہے، نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ کا صدر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، مشاہد اللہ خان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے، عمران خان

    پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے، عمران خان

    حیدرآباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ چارٹر آف ڈیموکریسی کو چارٹر آف مک مکا قرار دیدیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر ملک کو لوٹا، پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کاشکریہ ادا کرتا ہوں، اب تک ہماری توجہ کرپشن کے گاڈ فادر پر تھی ، نوازشریف 30سال سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیج رہے تھے، نوازشریف نے پیسہ بنانے کیلئے ملک کا نظام تباہ کردیا، ان کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان مقروض ہوتاجارہاہے،ان کی حکومت میں پاکستانی شہری ایک لاکھ 20ہزار کا مقروض ہوچکا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے باہر اور پیسہ بھی باہر ہے، بلاول بھٹو تو شہزادے ہیں ان کیلئے کیا کہوں، ہماری جنگ شریف خاندان کیخلاف نہیں کرپشن کیخلاف ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگوں کو چاہئے ان سے علیحدہ ہوجائیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ قوم کرپشن کرنے والوں کو اب برداشت نہیں کرے گی ، جتنی کرپشن سندھ میں ہے اتنی پورے پاکستان میں بھی نہیں، کوئی بتائے سندھ کا پونے400ارب کا ترقیاتی بجٹ کہاں لگ رہا ہے، سندھ میں ہر چیز پر کمیشن بن رہا ہے ، پیسہ دبئی جارہاہےکرپٹ ٹولہ اور ان کے بچے اربوں پتی بن گئے ہیں، انصاف کا نظام نوازشریف پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں۔

    کراچی میں جلسے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جلسے کی تیاری جاری ہے، محرم کے بعد سندھ میں پھر جلسہ کروں گا، سندھ کے بعد کراچی کے مزارقائد پر بڑا جلسہ ہوگا، انصاف کیلئے عدلیہ کے سوا کس کے پاس جاسکتے ہیں، سڑکوں پر آئے تو کہتے تھے عدلیہ کے پاس جاؤ، کوئی کرپشن کی بات کرے تو وہ ان کیلئے برا انسان بن جاتا ہے۔


    مزید پڑھیں : الطاف حسین کا وقت پورا، زرداری کا ختم ہونے والا ہے، عمران


    انھوں نے مزید کہا کہ ایفیڈین عباسی کے ذریعے سپریم کورٹ میں میرے خلاف درخواست دی گئی، پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے، کرپٹ ٹولہ لانچوں اور اقامہ کےذریعے پیسہ باہر لےجارہاہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر ملک کو لوٹا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن،نیب کاسربراہ مک مکا کرکے لائےگئے، پوری دنیا جانتی ہے باہر کرکٹ کھیلی اور پیسہ پاکستان لایا، اپوزیشن کا منہ بند کرنے کیلئے ضیاالحق نے قانون بنایا تھا ، این اے120میں حکومتی مشینری کا استعمال،ترقیاتی کام ہوئے ، الیکشن کمیشن پاکستان کی نہیں نوازشریف اور آصف زرداری کی ہے، ایسا کبھی نہیں سنا کہ کوئی وزیراعظم یہ کہے کہ اپنےملک کو ٹھیک کرناہے۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نواز اب کھل کر فوج کے خلاف سامنے آچکی ہے ، کوئی اپنے ادارے یا فوج کو ن لیگ کی طرح بدنام نہیں کرتا ہے ، کوئی ملک سے ایسی غداری نہیں کرتا جو ن لیگ کررہی ہے ، سپریم کورٹ نے نوازشریف کو ثبوت دینے کے باربار مواقع دیئے، آرمی چیف نے بار بار کہا کہ ہم جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں، فوج اور عدلیہ انکے کنٹرول میں نہیں اس لئے ن لیگ انکے پیچھے پڑی ہے، میڈیا میں میرشکیل الرحمان گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف اور بانی ایم کیوایم لندن میں بیٹھ کر خطاب کیاکرینگے، یہ لوگ اپنی ذات کے لئے ملک کو تباہ کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عدالت میں جھوٹ بولنے پر آصف کرمانی کو گرفتار کرنا چاہیے، فوادچوہدری

    عدالت میں جھوٹ بولنے پر آصف کرمانی کو گرفتار کرنا چاہیے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کے اربوں روپے پاپا اور پپو نے مل کر لوٹے، پاپا اور پپو دونوں لندن میں ہیں اور پیسہ بھی وہیں موجود ہے،عدالت میں جھوٹ بولنے پر آصف کرمانی کو گرفتار کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاپا پپو اور پیسے لندن میں ہیں، نیب نے کرپشن کی بنیاد پر ریفرنسزشروع کیے ہیں، پراسیکیوٹر کی جانب سے آج عدالت میں غلط رویہ اپنایا گیا، پراسیکیوٹرکو کہا گیا نوازشریف اور بچے لندن میں ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے نئے منشی آصف کرمانی نےعدالت میں جھوٹ بولا،آصف کرمانی کہتے ہیں ان کےپاس نوازشریف کالندن کاپتہ نہیں ہے عدالت میں جھوٹ بولنے پر آصف کرمانی کو گرفتار کرنا چاہیے تھا، افسوس کی بات ہےعدالت میں جھوٹ بولا گیا اورغلط رویہ اپنایا گیا، یہ پاکستان کا پیسہ ہے جو باہر گیا ہے اور اسے واپس لانا ضروری ہے، اس کیس کی سماعت تو روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیےتھی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ دی نیوز اخبار نے ہمیشہ کی طرح غلط خبرچھاپی، دی نیوزاخبار نے خبر میں کہا کہ نیب پر کیس کیلئے بڑے لوگ دباؤ ڈال رہے ہیں، جسٹس اعجازالاحسن مانیٹرنگ جج ہیں، دی نیوزاخبار نے جان بوجھ کر الزامات لگائے، اخبار چھپتی ہے تو اگلے دن وفاقی وزرا اس کی بنیاد پر ججز پر تنقید کرتے ہیں، عدلیہ اور فوج پر تنقید کیلئے آج کل احسن اقبال کوانچارج بنایا گیا ہے۔

    فوادچوہدری نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس وزیرداخلہ کی جانب سے جسٹس اعجازالاحسن پر تنقید کا نوٹس لیں، احسن اقبال کوعدالت میں بلا کر پوچھنا چاہیے، کس بنیاد پر الزامات لگا رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  حیران کن ہے پاکستان کے وزیرداخلہ عدلیہ پرتنقید کررہے ہیں، فواد چوہدری


    انکا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے الزام لگایا کہ این اے120میں لوگوں کو اٹھایا گیا، مریم نواز نے الزام کے ذریعے مخصوص ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا، پاکستان میں انشااللہ انارکی نہیں ہوگی احسن اقبال صاحب، احسن اقبال کے ملک میں انارکی کے جذبات رکھنے پر نظررکھنے کی ضرورت ہے۔

    چیف جسٹس سے گزارش ہے دی نیوزاخبارکی خبر کا بھی نوٹس لیں، خبرمیں جسٹس اعجازالاحسن پر تنقید کی گئی، نوٹس لیناچاہیے،

    عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک خاتون کی وجہ سے آکسفورڈ کی ڈکشنری میں تبدیلی کردی گئی ہے، ڈکشنری میں پہلے’’بگ لئی‘‘ہوتا تھا اب ’’گلالئی‘‘کا ترجمہ لکھا جاتا ہے، سیٹ بچانے کیلئےعائشہ گلائی نے جھوٹ کی انتہا بھی نہ رکھی۔

    انکا کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن عائشہ گلالئی کے معاملے پرکارروائی کرے گا، عائشہ گلالئی پہلے اپنی نشست چھوڑ کر الیکشن لڑیں پھر بات کریں، الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے تو ان کے پاس توہین عدالت کا اختیارنہیں، الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ نہیں توعمران خان ضرورپیش ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کسی ملک کی سرزمین سے پاکستان مخالف سرگرمیاں ہوئیں تو شدید احتجاج  کریں گے ،احسن اقبال

    کسی ملک کی سرزمین سے پاکستان مخالف سرگرمیاں ہوئیں تو شدید احتجاج کریں گے ،احسن اقبال

    اسلام آباد : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور کسی ملک کی سرزمین سے پاکستان مخالف سرگرمیاں ہوئیں توشدید احتجاج اورسفارتی سطح پراقدامات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے پاکستان پیس فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اگر کوئی پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے گا تو احتجاج کرینگے، سفارتی سطح پر بھی اس ملک کیخلاف اقدامات کئے جائیں گے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، پرامن معاشرے سے ہی ترقی کا سفر آگے بڑھ سکتا ہے، ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، سائنس وٹیکنالوجی کیساتھ معاشرے کیلئے آرٹ بھی ضروری ہے، پاکستان اب کلچر اور تہزیب میں بھی واپس آ رہا ہے۔ پاکستان دہشتگردی کے تصور کو ختم کر کے اب کلچر اور تہزیب کو اگے لے جانے میں بھی کام کر رہا ہے، ایشیاء اب دنیا کے بزنس کا مرکز ہو گا۔

    وزیر داخلہ  نے کہا کہ آج کے دور میں ہم مقابلے کی دوڑ میں ہیں، ہمیں بھی باقی ملکوں کی طرح ایسے شعبے جن مین کام نہیں ہوا، ان میں کام کرنا ہے تاکہ باقی دنیا کا مقابلہ کر سکیں۔

    اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ کہ ترقی امن کے بغیر ممکن نہیں ہے، کوئی بھی شعبہ اس وقت ترقی نہیں کر سکتا، جس سوسائٹی میں امن نہیں ہوگا، وہ لوگ جو محاز کھڑے کرتے ہیں وہ ترقی نہیں کر سکتے، فلم وغیرہ جیسا کام کرکے ہم امن کا تاثر دے سکتے ہیں، اس کے زریعے ہم اپنے کلچر اور اپنی تہزیب کو اجاگر اور زندہ رکھ سکتے ہیں، پاکستان ان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اب انٹرنیشنل میڈیا بھی یی کہہ رہا یے کہ پاکستان ایک بڑی معشیت بن خر ابھرے گا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ مجھے توقع ہے فلم فیسٹیول کے شر کاء پاکستان کے لیے سفیر کا کردار کریں گے۔پرامن پاکستان کا تشخص دنیا کے سامنے رکھیں گے، دنیا میں معیشیت کو مضبوط۔ بنانے کی دوڑ ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک سے تیز رفتاری سے چلنا ہوگا، ترقی امن سے ممکن ہے، خطرے میں گھیرا ہوا ملک یا خطہ ترقی نہیں کر سکتا، ملک کی ترقی کے لیے اندرونی استحکام ضروری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایسامحسوس ہوتا ہے ہمیں انصاف نہیں ملا،انوشہ رحمان

    ایسامحسوس ہوتا ہے ہمیں انصاف نہیں ملا،انوشہ رحمان

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ ایسامحسوس ہوتا ہے ہمیں انصاف نہیں ملا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ جج مقررکیا گیا ہے، مانیٹرنگ جج اس بینچ کاحصہ رہےجس نےہمارےخلاف فیصلہ سنایا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تاثرنہیں جانا چاہیے کہ سپریم کورٹ کیس میں مدعی بن گئی، جے آئی ٹی کی نامکمل تحقیقات پر ریفرنس کا حکم دینا درست نہیں۔

    انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ نیب کے نوٹسز شریف خاندان اوراسحاق ڈار کو موصول نہیں ہوئے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ جج مقررکیا گیا ہے، مخصوص کیس کیلئے مانیٹرنگ جج عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ لگا ہے۔


    مزید پڑھیں :  انوشے رحمان کا جے آئی ٹی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ


    انھوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ جج اس بینچ کاحصہ رہے، جس نے ہمارے خلاف فیصلہ سنایا، مانیٹرنگ جج ہی نظرثانی درخواست کوبھی سن رہےہیں، ایساحکم دیناسپریم کورٹ کی اپنی روایات کے منافی ہے۔

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے نشاندہی کی یہ ریفرنس عدالتی حکم پر دائر کیے جارہے ہیں، سپریم کورٹ کا ایسا ترجمہ ملا ہے، جو نوازشریف کیخلاف جاتا تھا۔

    انوشہ رحمان نے کہا کہ نااہلی کی سزایک نظام کے تحت ہوتی ہے، ٹرائل کورٹ کرتا ہے، درخواست کی ایسے معاملات ہونگے تو عدالتوں پرسوال اٹھیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔