Tag: media talk

  • سپریم کورٹ نے پورا معاملہ کھول دیا تو ن لیگ کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے، فواد چوہدری

    سپریم کورٹ نے پورا معاملہ کھول دیا تو ن لیگ کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کہ سپریم کورٹ نے پورا معاملہ کھول دیا تو ن لیگ کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے، ن لیگ کی خواہش ہے کہ نیب سے جان چھوٹ جائے اور تاحیات اہلی کا قانون تبدیل ہوجائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کا مؤقف ہے نااہلی آرٹیکل62 پرنہیں ہونی چاہیے تھی، نااہلی تاحیات نہیں ہونی چاہیے، وکیل کہتے ہیں مقدمہ سپریم کورٹ میں براہ راست نہیں آنا چاہیےتھا، جب یہ اسکینڈل آیا تھا کسی ادارے نے تحقیقات نہیں کیں، نیب،پارلیمنٹ سمیت کسی کو اسکینڈل کی تحقیقات نہیں کرنے دی گئیں، بصورت مجبوری اسکینڈل کوسپریم کورٹ میں لے کر آئے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت نے آج جو ریمارکس دیئے اس سے مطمئن ہیں، سپریم کورٹ نے پورا معاملہ کھول دیا تو ن لیگ کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے، سپریم کورٹ نےفیصلہ لکھنے میں انتہائی محتاط انداز اپنایا ہے، عدالت کہتی ہے برف کا ڈبہ کھولا تو سب کچھ سامنے آئے گا، ڈبہ کھل گیا تو پھرجو یہ نئے وزیر بنے ہیں، عدالت کے باہر روئیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی خواہش ہے کہ نیب سے جان چھوٹ جائے اور تاحیات اہلی کا قانون تبدیل ہوجائے، عدالت نے کہا غریب اور امیر آدمی کیلئے الگ الگ قانون ممکن نہیں، احتساب کیلئے کھڑے ہیں، ملزمان کو جیل تک چھوڑ کر آئیں گے، کچھ لوگ عدالت میں پاؤں پڑتے ہیں، باہرگلے پڑتے ہیں، ان لوگوں کوکچھ نہیں بچاناصرف پیسے بچانا ہیں۔


    مزید پڑھیں : جوسپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ نہیں اُس کا کوئی مستقبل نہیں، فواد چوہدری


    انکا کہنا تھا کہ نظرثانی درخواست کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹاناہے، عوام کے ہزاروں کروڑ روپوں کا سوال ہے، نظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اگر شریف فیملی نہ ہوتی کوئی اور ہوتا تو جیل میں ہوتا، نیب پوری طرح سے شریف خاندان سےملاہواہے، مقصد ہے سپریم کورٹ کسی طر ح اس پر سے ہاتھ اٹھالے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ رکنی بینچ بننےپرسپریم کورٹ کے باہر مٹھائیاں بانٹی جارہی تھیں، رکنی بینچ پر اس کے بننے کے وقت کیوں اعتراض نہیں کیا گیا، ایف زیڈ ای کپیٹل کمپنی دبئی میں قائم ہے، نوازشریف سربراہ ہیں، شریف خاندان کی دیگر تمام کمپنیوں کو پیسے ایف زیڈای سے جارہے تھے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیاسیاست دان اب بیگم کی بیماری کے پیچھے چھپے گئے، کبھی پرویزمشرف کے پاکستان نہ آنے پرالزام لگا رہے تھے، عمران خان کی سوائے اےٹی سی کے تمام عدالتوں میں نمائندگی ہے، ہمارامؤقف ہے ایک سیاسی معاملے کو دہشت گردی کا مسئلہ بنا دیا گیا ہے، معاملے کو عام عدالت میں لایا جائے تو پیش ہونے کے لیے تیارہیں، دہشت گردی کےمقدمے میں عمران خان کو گرفتارکرنا ہے تو عمران خان تیار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوجوان نسل دشمن کے ہاتھوں نہیں چڑھنے دیں گے،وزیرداخلہ احسن اقبال

    نوجوان نسل دشمن کے ہاتھوں نہیں چڑھنے دیں گے،وزیرداخلہ احسن اقبال

    کراچی : وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دشمن نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں، نوجوان نسل دشمن کےہاتھوں نہیں چڑھنے دیں گے، مضبوط معیشیت ہی مضبوط ملک کی پہچان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سول آرم فوسسز ہمارے بارڈرز کی حفاظت کرتے ہیں، سی پیک کے ساتھ پاکستان کی کوسٹل اہمیت ہے، یہاں آنے کا مقصد کوسٹ گارڈ کی تیاریوں کا جائزہ تھا، دہشتگرد، اسمگلرداخلے کے لیے سمندری راستےاستعمال کرتےہیں، مضبوط معیشیت ہی مضبوط ملک کی پہچان ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار پر حملے کے بعد نئے گروپ کو قابو کرلیا ہے، جامعات میں طلبا کی مؤثر نگرانی اور رابطے کا نظام وضع کرنا ہے، نظریاتی دہشتگردی پر تعلیمی اداروں کے حکام اوروالدین کو نظررکھنا ہوگی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ دشمن نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں ، نوجوان نسل دشمن کےہاتھوں نہیں چڑھنے دیں گے، آج ہمیں وہ نوجوان چاہئے جو نوبل انعام جیتیں، جب کہا جائے پورا نظام چور ہے تو نوجوان تو انتہاپسندی کی طرف راغب ہوگا، صبح شام پگڑی اچھالیں گے تو نوجوان اس سے اثرانداز ہوں گے، نوجوان دلبرداشتہ ہوکرانکی طرف جاتےہیں جوخواب دکھاتے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن میں رینجرز کا اہم کردار ہے، جسمانی دہشتگردی کیخلاف فورسز اہم کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، چوہدری نثار نے جہاں کام چھوڑا ہے اس سے آگے لیکرچلیں گے، چوہدری نثاربھی ن لیگ کی حکومت کی پالیسیوں پر عمل پیرا تھے ، ن لیگ کی حکومت تبدیل نہیں ہوئی ہے۔


    مزید پڑھیں : وقت بتائے گا نوازشریف کو ہٹانا ملک کمزور کرنیکی سازش تھی، احسن اقبال


    انھوں نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے وہ ملک کوانتشار کی طرف لیکر جائے ، دشمن کی کوشش ہےتوجہ اقتصادی ترقی،سی پیک سے ہٹ جائے ، ہماری کوشش ہےپاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں، منفی تبصرےکرنیوالےپاک چین دوستی کونقصان نہیں پہنچاسکتے

    کلبھوشن کیس کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کاکیس عالمی عدالت میں ہےاورمقابلہ کررہےہیں، کلبھوشن کیس میں مؤثر طریقے سے پاکستان کا دفاع کرینگے، مایوسی پھیلانےوالے سی پیک پرغلط فہمیاں نہ پیدا کریں، سول اور عسکری نظام کے ذریعے سرحدوں کو محفوظ بنایا ہے ، عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو سراہا گیا ہے، پاکستان کی قربانیوں،کامیابیوں کی دنیا معترف ہے ، کراچی کے امن کیلئےوفاقی حکومت رینجرز کےذریعے اپنا کردار کررہی ہے، سندھ میں امن وامان کیلئےصوبائی حکومت سے مل کر کوششیں کررہےہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں آئی جی سندھ کا معاملہ جلد حل ہوجائے ، آئی جی سندھ کے معاملے پر سندھ حکومت سے تنازع پیداہوا ہے، کل گورنرسندھ سے بات ہوئی ہے امید ہے آئی جی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائیگا، آئی جی سندھ کے معاملے پر کوئی بحران نہیں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کومشورہ دیا تھا پارلیمنٹ سے باہر نہ جائیں،خورشیدشاہ

    نوازشریف کومشورہ دیا تھا پارلیمنٹ سے باہر نہ جائیں،خورشیدشاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ سے باہر نہ جائیں، پاناما پر ٹی او آرز بنانے کا کہا توحکومت نہیں مانی تھی ، پاکستان کو برما کے سفیر کو بھی بلا کر احتجاج کرنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے پہلی بار میرا مشورہ نہیں مانا ،نوازشریف کو پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ سے باہر نہ جائیں، پاناما پر ٹی او آرز بنانے کا کہا توحکومت نہیں مانی تھی۔

    آئی جی سندھ کے حوالے سے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کا مسئلہ گورننس کا ہے ، آج اےڈی خواجہ ہے تو کل کوئی اور آئی جی ہوگا، پنجاب میں 18گریڈ کا بھی افسر سیکریٹری کے عہدے پر ہے، سندھ میں ہر معاملے کو سیاست کی نذر کیاجارہاہے،خورشیدشاہ

    انھوں نے کہا کہ ادارے اپنی حد میں رہ کر کام کریں تو سب ٹھیک رہتا ہے، ادارے حد کا تعین کرسکتے ہیں ڈائریکریشن نہیں دے سکتے۔

    برما کی صورتحال پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو برما کی صورتحال پر اپنا وفد بنگلادیش بھیجنا چاہئے اور پاکستان کو برما کے سفیر کو بھی بلا کر احتجاج کرنا چاہئے۔

    خورشیدشاہ نے مردم شماری کے نتائج سے متعلق کہا کہ مردم شماری میں چھوٹے چھوٹے ٹیکنیکل مسائل ہیں ، مردم شماری پر17ارب خرچ ہوئے،معاملے کو ٹھیک کیاجاسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کو چھوڑا نہ چھوڑوں گی،پارٹی عمران نیازی کی جاگیر نہیں، عائشہ گلالئی

    تحریک انصاف کو چھوڑا نہ چھوڑوں گی،پارٹی عمران نیازی کی جاگیر نہیں، عائشہ گلالئی

    اسلام آباد : عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نہ چھوڑی ہے نہ میں چھوڑوں گی، تحریک انصاف عمران نیازی کی جاگیر نہیں ہے، ہماراخون پسینا اس پارٹی میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتی ہوں اور کرنا بھی چاہئے، الیکشن کمیشن نے 31اگست کو نوٹس بھیجا، جس پرآج پیش ہوئی، الیکشن کمیشن میں اپنا مؤقف بیان کردیا ہے، 19 ستمبر کو دوبارہ کیس کی سماعت ہوگی۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےوکیل عادت کے مطابق جھوٹ بول رہےہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز میرے لئے قابل احترام ہیں، تحریک انصاف نہ چھوڑی ہے نہ میں چھوڑوں گی، کوئی ایک شخص پارٹی نہیں بناتا بہت سے لوگ ملکربناتےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران نیازی کی جاگیر نہیں ہے، ہماراخون پسینا اس پارٹی میں شامل ہے ، عمران نیازی کو حق نہیں کہ وہ کسی کو پارٹی سے نکالے ، عمران نیازی کی مکاری،جھوٹ ،منافقت کی سیاست نہیں چلےگی، اسپتال کے نام پر خیرات کا پیسہ کھانے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔

    پی ٹی آئی کی منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارا سربراہ بننے کے قابل نہیں رہا ، یہ ورکرز اور عوام کی پارٹی ہے کسی کی جاگیر نہیں ، تحریک انصاف میں کارکنوں اور خواتین کی کوئی اہمیت نہیں، این اے120میں بدکردار شخص جلسہ کرنےجارہا ہےعوام نہ جائیں۔


    مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن کا نااہلی کا ریفرنس پر عائشہ گلالئی کو نوٹس ،7ستمبرکوجواب طلب


    عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس آج سب کرپٹ لوگ موجود ہیں، ان کا وزیراعلیٰ 1کروڑ 86لاکھ روپے سے سوئمنگ پول بنا رہا ہے، عمران خان عید منارہے ہیں،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی کوئی پرواہ نہیں، عید کے تیسرےدن لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مریض مسائل کا شکار تھے، عمران نیازی ڈینگی کے مچھر کے ڈر سے مریضوں کے پاس نہیں جارہے۔

    انھوں نے کہا کہ غریبوں کے پیسے سے یہ لوگ وڈیرے اور جاگیردار بنے بیٹھےہیں، وڈیروں،جاگیرداروں،کرپٹ سیاستدانوں کی سیاست نہیں چلےگی، شوکت خانم اسپتال عمران نیازی نہیں عوام کے پیسوں سے بنا ہے، پی ٹی آئی کے ایم این ایز ،ایم پی ایز ان سے ناراض اور میرے ساتھ ہیں، عمران خان وہ ہے جوغریب اورمڈل کلاس کےساتھ بیٹھتا تک نہیں، کوئی غریب عمران خان کی گاڑی کو ہاتھ لگائے تو 10بار دھلواتاہے۔

    روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں پرمظالم پر ہماری حکومت کیوں سورہی ہے، پاکستانی حکومت روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایک فنڈ قائم کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوام استخارہ کرکے ن لیگ کو ووٹ ڈالیں، کیپٹن (ر)صفدر

    عوام استخارہ کرکے ن لیگ کو ووٹ ڈالیں، کیپٹن (ر)صفدر

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماداور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہ حکومت رہبرسےخالی ہونےپر دنیا آنکھیں دکھارہی ہے، عوام استخارہ کرکے ن لیگ کو ووٹ ڈالیں، مسجد میں شہادت دیتا ہوں کہ نواز شریف کرپشن میں ملوث نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے باٹا پور لاہور میں مسجد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسلام آباد سے گھرپہنچے تو دنیا آنکھیں دکھا رہی ہے، یہ حکومت رہبرسے خالی ہونے پر دنیا آنکھیں دکھا رہی ہے، عوام استخارہ کرکے ن لیگ کو ووٹ ڈالیں۔

    کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جب تک 22 کروڑ عوام کے فیصلوں کو عزت و تکریم نہیں دی جاتی ملکی ترقی کی رفتار صفر رہے گی، وقت بتائے گا کہ کس کے فیصلے ٹھیک تھے کس کے غلط، ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا عزم آج بھی وہی عزم ہے، مادرملت ثانی کلثوم نواز ہیں جنہوں نےآمریت کاڈٹ کرمقابلہ کیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے ک کہا کہ اگر نواز شریف کرپٹ ہوتے تو 12اکتوبر کے بعد دوبارہ حکومت میں نہ آتے، وہ مسجد میں شہادت دیتے ہیں کہ نواز شریف کرپشن میں ملوث نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو استعمال کرکے فارغ کردیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ آصف مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ملکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔

    مسلم لیگ کے رہنما نے اتحاد بین المسلمین پر زوردیتے ہوئے کہا کہ مسلکی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے دینی مدارس کے طلبا کو درس نظامی کے ساتھ انگریزی، فرانسیسی ، جرمن ، عربی اور فارسی بھی سیکھنی چاہیے۔ اورایسے نوجوان تیار کرنے چاہیں جو پارلیمنٹ کا حصہ ہوں۔


    مزیدپڑھیں : کیپٹن صفدرجوش خطابت میں ہوش کھو بیٹھے، مضحکہ خیزانکشافات


    گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر جوش خطابت میں ہوش کھو بیٹھے تھے اور ایک تقریب سے خطاب میں نواز شریف کو قائد اعظم ثانی کا لقب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو قائد اعظم ثانی بنا کر اتارا ہے۔

    نہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انیس سو ننانوے میں جب نواز شریف جیل میں تھے تو ایک معجزہ ہوا اور وہ سعودی عرب چلے گئے۔ اب وہ معجزہ پھر ہونے والا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر پیپلزپارٹی کودھوکا دیا، بلاول بھٹو زرداری

    ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر پیپلزپارٹی کودھوکا دیا، بلاول بھٹو زرداری

    کاغان : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر پیپلزپارٹی کے ساتھ دھوکا کیا جبکہ عمران خان کے نظریے اور پیغام میں تضاد ہے، سپریم کورٹ نواز شریف کے توہین عدالت کے بیانات پر سوموٹو ایکشن لے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغان میں جلسہ عام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں اکثریت کے ساتھ حکومت میں آکر نظریے پر کام کریگی، عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔

    ملک میں جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں یہ صرف تخت رائیونڈ کی لڑائی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹی بلکہ ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر پیپلزپارٹی کے ساتھ دھوکا کیا، انتخابات وقت پر ہوں گے، پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف اپنی ہر تقریر میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر سپریم کورٹ ان کے خلاف سوموٹو ایکشن لے، قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، لیکن سندھ کے عوام کپتان کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے، عمران خان نئے پاکستان اور کرپشن کیخلاف بات کرتے ہیں، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے میری دعا ہے سندھ میں عمران خان کا جلسہ کامیاب ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن پر سندھ کے جس سابق وزیراعلیٰ کو نکالا گیا وہ عمران خان کے ساتھ ہے، ہم بہت جلد خیبرپختون خوا میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھیں گے اور پھر عمران خان کا رونا دھونا شروع ہوجائے گا۔

  • نواز شریف نے63،62 نکالنے سے منع کیا آج خود شکار ہوئے ،راجہ پرویزاشرف

    نواز شریف نے63،62 نکالنے سے منع کیا آج خود شکار ہوئے ،راجہ پرویزاشرف

    لاہور : سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے63،62 نکالنے سے منع کیا آج خود شکار ہوئے، نواز شریف نے قومی اداروں کو نشانہ بنا کر بیس کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جب یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا گیا اور دیگر رہنماؤں کو عدالت نے سزائیں دیں تو پیپلز پارٹی نے ریلی نہیں نکالی تھی۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جس طرح قومی اداروں کو نشانہ بنایا، اس سے 20 کروڑ عوام کی توہین ہوئی ہے، کیا ہم نےقومی اداروں کی تضحیک کی۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جب نیب کو نواز شریف کے خلاف ریفرنس بھیجا تو نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، یہ دوہرا معیار کیوں ہے؟ میرا اور یوسف رضا گیلانی کانام اب تک ای سی ایل میں ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا نواز شریف اور اسکی فیملی کو تفتیش سے گزرنا ہے، ان کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیئے، نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے پر وزارت داخلہ نےنوٹس نہیں لیا، میرا اور یوسف رضا گیلانی کانام اب تک ای سی ایل میں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 62،63 کی آمرانہ شق سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے کے لئے تھی، میں نے کہا تھا آرٹیکل 62 اور 63 کو آئین سے نکالا جائے لیکن میاں صاحب اسے برقرار رکھنے پر بضد تھے، آج وہ خود 62، 63 کا شکار ہوگئے، آئین اور قانون کے راستے پر چلنا ہی ہماری ذمہ داری ہے، ہم نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کی ہے۔

    اس قبل عدالت نے نیب کو سابق وزیراعظم کے وکیل کو ریفرینس کی واضح نقول دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت انیس سمتبر تک ملتوی کر دی ، راجہ پرویز اشرف پر گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، اس میں دوسری رائےنہیں،حنیف عباسی

    عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، اس میں دوسری رائےنہیں،حنیف عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں، عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، اس میں دوسری رائے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیری پیکرمیں بھی قربانی نہیں دی تھی، عمران خان نےہمیشہ پاکستان کو بیچا۔

    حنیف عباسی  نے کہا کہ عمران خان نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں، عمران خان محب وطن ہیں تو سامنے آئیں، عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، اس میں دوسری رائےنہیں، ششماکمار ممبئی کی مالدار خاتون ہے وہاں سے بھی فنڈز لیےگئے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ پاکستان کے لئے قربان نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کوعدم استحکام کی طرف دھکیلناچاہتےہیں، خان صاحب نے چیف جسٹس کو برا بھلا کہا، پی ٹی وی پر حملہ کیا۔

    پی ٹی آئی بری طرح پھنس چکی ہے، دانیال عزیز

    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بری طرح پھنس چکی ہے، پارٹی ختم ہونے کو ہے اس لئے پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط نہ ہو۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے کاغذات کے مطابق 195امریکیوں سے فنڈ لئے، نوازشریف کے کیس میں تسلیم کیا گیا کہ تنخواہ وصول نہیں کی گئی، تیار کردہ چیز کی پکڑ سپر یم کورٹ میں ہورہی ہے، عمران خان کا وکیل مان چکا ہے، نیازی سروسز ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وکیل نے آج کیس کی سمت کی نشاندہی کی، نیب کے 179کیسز میں ہل میٹل یامے فیئر کا کوئی کیس نہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی، بابر اعوان

    نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی، بابر اعوان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا، ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، ابھی گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی، پانچ ہفتے میں چوروں کا سارا ٹبر پکڑا بھی جائے گا۔

    بابر اعوان نے کہا کہ حدیبیہ سے پہلے16بینکوں کا قرضہ شریف خاندان پر واجب الادا ہے، شریف خاندان پر16بینکوں کا قرضہ ابھی واجب الادا ہے، شریف خاندان نے 6ارب قرضہ واپس دے دیا ریکارڈ نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر14خون واجب الادا ہیں، ایل این جی وزیراعظم کا حشر وہی ہوگا،جو غیر قانونی ٹھیکے کا ہوا۔

    شہبازشریف کےسرماڈل ٹاؤن کے14شہریوں کاقتل ہے،نعیم الحق

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت منظور نظر کمپنیوں کو ٹھیکے دیتی آرہی ہے، ٹھیکوں کا تمام ریکارڈ جمع کر رہےہیں جلد عدالت جائیں گے، یقین ہے شہبازشریف بھی آرٹیکل63،62پر پورا نہیں اترتے، شہباز شریف کے سر ماڈل ٹاؤن کے14شہریوں کا قتل ہے‌‌‌۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کرپشن کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہے، چیئرمین نیب پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتےہیں، مالی ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کردیا ہے، شہبازشریف کےخلاف پٹیشن دائرکریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اپنے مالی معاملات چھپانے کی ضرورت نہیں ہے، فارن فنڈنگ سےمتعلق تمام سیاسی پارٹیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے، افسوس سے کہنا پڑتا ہےاکرم شیخ نے بہت ہی غلط باتیں کی  ہیں، اکرم شیخ نے کیس کےدوران حرام کا لفظ استعمال کیا، سپریم کورٹ کواکرم شیخ کی سرزنش کرنی چاہیےتھی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی اور وکیل اندھیرے میں تیر چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے ایک ایک پیسے کا حساب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، مجھے امید ہے جلد یہ کیس ختم ہوجائے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • انشااللہ وزیراعظم سرخرو ہوں گے، مریم اورنگزیب

    انشااللہ وزیراعظم سرخرو ہوں گے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے ہم پہلے دن سے پرامید ہیں، انشااللہ وزیراعظم نواز شریف سرخرو ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہہلے دن سے پر امید ہیں،جب عدالت آئے مورال بلند رہا، معلوم ہے کچھ غلط نہیں کیا تو کسی قسم کی پریشانی نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ انشااللہ وزیراعظم سرخروہوں گے،وزیراعظم میاں نواز شریف ہیں اوروہی رہیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے یقین سے کہا تھا کہ شریف خاندان نے جو دستاویزات جمع کرائی ہیں وہ اصلی اور تصدیق شدہ ہیں، مخالفین نے پاناماکیس کوسیاسی بیساکھی کے طور پراستعمال کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کرپشن نہیں اقتدار کی ہوس کا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔