Tag: media talk

  • گیم از اوور، سپریم کورٹ سے ہی تابوت نکلے گا،شیخ رشید

    گیم از اوور، سپریم کورٹ سے ہی تابوت نکلے گا،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے  گیم از اوور، سپریم کورٹ سے ہی تابوت نکلے گا،، پاناما سے اقامہ بھی نکل آیا، اقامے سے اللہ ہی بچائے تو بچائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، سرکاری وکیل نے تو لوٹیا ہی ڈبودی ہے، اپنی بات پرقائم ہوں ، گیم از اوور، سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا آج بھی کہتا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فیصلہ قریب آنے پر دستاویزات نکل رہی ہیں جج نے کہا جب بھی وقت لیتے ہیں قطری خط آجاتا ہے، یہ ایساڈوب رہےہیں کہ اللہ ہی بچائے تو بچائے، حدیبیہ پیپر مل کیس پر شہبازشریف بھی پھنس رہے ہیں،  آپ کی کوئی بچت نہیں، اقامہ سے تواللہ ہی بچائےتوبچ سکتےہیں، دو چار دن کی بات ہے، کل ختم نہ ہوا تو پیر یا منگل کو ختم ہو جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو گالیاں دینے والاسپریم کورٹ کو گالیاں دے رہا ہے، 13 تاریخ کو لیاقت باغ میں جلسہ رکھا ہے، 2018کوبھول جائیں 2017میں ہی فیصلہ ہوناہے، آپ نے اپناسیاسی چہرہ مسخ کرادیا، ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والوں نے نوازشریف کی سیاسی قبر کھودی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ابھی سیاسی کیس ہے، فوجداری بھی ہوگا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب لندن میں جس بلڈنگ کے نیچے کھڑے ہوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں وہی توکیس ہے، جس میں وزیراعظم نااہل بھی ہونگے اورٹرائل بھی ہوگا، لوٹی دولت آپ کو نہیں ملےگی، آپ نے جمہوریت کیلئے شدید خطرات پیدا کیے، آج جو دستاویزات راجہ صاحب دینگے، سیاسی قبر کھودنے میں معاون ہونگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایسا جال آیا ہے جسمیں سب پکڑے جائیں گے ناکوئی جدہ جا سکے اورنہ برطانیہ، بابر اعوان

    ایسا جال آیا ہے جسمیں سب پکڑے جائیں گے ناکوئی جدہ جا سکے اورنہ برطانیہ، بابر اعوان

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ایسا جال آیا ہے جسمیں سب پکڑے جائیں گے ناکوئی جدہ جا سکے اورنہ برطانیہ، پاناما میں نواز شریف کا سارا ٹبر چور نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ٹرک کی بتی کے پیچھے جانے کیلئے تیار نہیں، کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا ،درخواست گزاروں نے کہا تھا یہ صادق اور امین نہیں ہیں۔

    بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے آرٹیکل62کےتحت وزیراعظم نااہل ہیں، عمران خان نے پانامالیکس کیس کو لیڈ کیا، سب کہہ رہےہیں وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے، آج اس کا فائل کاؤنٹ ڈاؤن ختم ہورہا ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کچھ دنوں میں ثابت ہوجائے گا، میاں نوازاب شریف نہیں کہلاسکتے، درباریوں کو خوف ہے جلد گاڈ فادر ون اور ٹو پکڑا جائے گا، پھر کوئی پنچھی امریکا یا سعودی عرب نہیں اڑ سکے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کے لیے جمعہ اختتامی دن ہوگا،فوادچوہدری

    شریف خاندان کے لیے جمعہ اختتامی دن ہوگا،فوادچوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے جمعے تک کیس کا فیصلہ آجائے گا، شریف خاندان کے لیے جمعہ اختتامی دن ہوگا، پاپا کے پاپا بھی پاپی اور بچے بھی پاپی بس پاپا پاپی نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے تمام اداروں میں جعلی کاغذات جمع کرائے خاص طور پر اسحاق ڈار نے، حکومتی وکلا کے پاس اب دلائل نہیں بچے، امید ہے جمعے تک کیس کا فیصلہ ہوجائے گا،شریف خاندان کے لیے جمعہ اختتامی دن ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے اضلاع کے اتنے بجٹ نہیں جتنے میں حسن نے گھر خریدا، پیسے نوازشریف کے نہیں تو بچے ہی بتادیں یہ کہاں سے آئے، حسن نواز نے انٹرویو میں کہا طالب علم ہوں میرے پاس پیسےنہیں اور کچھ عرصے بعد حسن نواز 13کمپنیوں کے مالک بن جاتے ہیں، حسن نواز 16 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے لیکن نواز شریف کو پتہ ہی نہیں چلا۔

    پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے وکیل کہتے ہیں یہ جائیداد میاں شریف کی ہے، اسحاق ڈار کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے کہتے ہیں بتا نہیں سکتا، ایک لیٹر جمع کرایا گیا اور کہا گیا ڈیڑھ ارب کی تنخواہ یو اے ای سے لی گئی، انہوں نے تمام اداروں کے پاس جعلی کاغذات جمع کرائے ہیں، عدالت نے جعلی کاغذات جمع کرانے کو شک کی نگاہ سے دیکھا۔

    انھوں نے کہا کہ عدالت نے کہا ان کاغذات کا ٹریل بتائیں یہ کس کے پاس تھے، اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں پاکستان میں صرف ایک لینڈ کروزر ہے، اسحاق ڈارکہتے ہیں دبئی میں ان کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں ہیں، اسحاق ڈار کہتے ہیں ان کا شریف خاندان کی ٹرانزیکشنز سے تعلق نہیں، وکلا کے پاس دلائل نہیں، عدالت کے پاس ایک بجے تک وقت تھا، طارق حسن نے کچھ نہیں بتایا،سلمان اکرم راجہ نے وقت مانگ لیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کے بچوں نے عدالت میں جھوٹ بولا، شریف خاندان کی جانب سے پیش کیا گیا مٹیریل جعلی تھا، نوازشریف نے بحیثیت وزیراعظم قوم اور اسمبلی سے جھوٹ بولا، اسحاق ڈار ہل میٹل کیس میں منسلک ہیں، اسحاق ڈار بھی اس کرپشن کی کہانی میں اہم کردارہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ پورا ملک اس کیس کو دیکھنا چاہتا ہے، حکمران پوری قوم کو بے وقوف سمجھتے ہیں ، پاپا کے پاپا بھی پاپی اور بچے بھی پاپی بس پاپا پاپی نہیں ہیں ، اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن مشہور آدمی ہیں ، حکمرانوں کی جانب سے چن چن کر وکلا رکھے گئے ہیں، امید ہے کل تک دلائل کا معاملہ نمٹ جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکا ہے ،شیخ رشید

    نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکا ہے ،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اعتراف کے بعد نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکا ہے، جو جے آئی ٹی کو گالیاں دے رہے ہیں وہ عدلیہ کو گالیاں دے رہے ہیں‌‌‌۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزسماعت میں وزیراعظم کے وکیل نے اقامے کا اعتراف کرلیا، اعتراف کے بعد نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکاہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ججز نے کہا آج بھی کوئی منی ٹریل ہے تو لے آئیں، اب باہر آکر لڑائی جھگڑے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، یہ اب نہیں کہتے والیم 10 کھولو، کھیل بھی 2ہفتے کا رہ گیا ہے، جو جے آئی ٹی کو گالیاں دے رہے ہیں وہ عدلیہ کو گالیاں دے رہے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ایک دستاویزنہیں دی گئی، نوازشریف کےپاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، شریف خاندان کے پاس کچھ ہے ہی نہیں تو کیا پیش کریں گے، قدرت کی طرف سے پکڑہو جائے تو ہاتھ پاؤں مارنے کا فائدہ نہیں، ہل میٹل سے بچوں اور بڑوں کو اربوں کروڑوں روپے جارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک و قوم کی اس سے زیادہ بے عزتی نہیں کرواسکتے ، نوازشریف ڈبو گے تو نااہل بھی ہوگے اور جیل بھی جاؤ گے، مجھے لگتا ہے جمعے تک کیس کا فیصلہ ہوجائےگا، مطمئن ہوں نااہلی بھی ہوگی اور ٹرائل بھی ہوگا، کل اورپرسوں بہت اہم ہیں، مجھے یہ لوگ نااہل ہوتے نظر آرہےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انوشے رحمان کی جے آئی ٹی کو کھلم کھلا دھمکیاں ، جے آئی ٹی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

    انوشے رحمان کی جے آئی ٹی کو کھلم کھلا دھمکیاں ، جے آئی ٹی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے سپریم کورٹ کیجانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی پر ایک اور جے آئی ٹی بنانے کا عجیب و غریب مطالبہ کر ڈالا اور جے آئی ٹی کودھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی اراکین پر مقدمہ درج کرکے کڑی سزا دینی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے آئی ٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ کو ردی قرار دیدیا۔

    انوشے رحمان نے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیتے ہوئے جے آئی ٹی پر بھی ایک جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پرانی جے آئی ٹی اراکین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں کڑی سزادی جائے۔

    وزیرمملکت انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کے سربراہ پر شدید تحفظات ہیں ، جےآئی ٹی سربراہ کے کزن کی کمپنی ایک سال سے کام نہیں کررہی تھی ، نجی کمپنی کو 49ہزار پاؤنڈ ادا کئے گئے، یہ پیسے عوام کے ٹیکس کا پیسے ہیں، ہر طرف سے سوال اٹھ رہے ہیں، واجدضیا معاملے پر جواب دیں۔

    انھوں نے کہا کہ جےآئی ٹی اپنے مینڈیٹ سے باہر نکل گئی یہ سوالات عدالت میں اٹھائے، جےآئی ٹی کے لوگوں کو ٹیلی فون ریکارڈنگ کا اختیار کس نے دیا ، جےآئی ٹی میں پیش ہونیوالوں کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جےآئی ٹی رپورٹ میں غیرمناسب زبان استعمال کی گئی۔

    انوشہ رحمان کا مزید کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ رد کی ٹوکری ہے، جےآئی ٹی رپورٹ کو پی ٹی آئی رپورٹ سے تشبیہ دی گئی، رپورٹ کو پی ٹی آئی سے تشبیہ دینے کی وجہ مسودے کی زبان تھی ،انوشہ رحمان

    مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جےآئی ٹی سربراہ الزامات کا جواب دیں قوم کو ان کا انتظار ہے ، کس قانون کےتحت جےآئی ٹی نے کمپنیوں کوبھاری معاوضے دیئے ، اختیارات سے تجاوز پر جےآئی ٹی ممبران کو کڑی سزا دی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلاول صاحب آپ تو بچے ہیں ،بڑے بڑے لوگ نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکے،طلال چوہدری

    بلاول صاحب آپ تو بچے ہیں ،بڑے بڑے لوگ نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکے،طلال چوہدری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے لوگ نوازشریف کااستعفیٰ نہیں لے سکے، بلاول صاحب آپ تو بچے ہیں جبکہ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان دہشتگردی کے کیس میں اشتہاری ہیں ، اخلاقی جواز کا درس ہمیں نہ دیا جائے ہمیں سب پتہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کی سماعت ختم ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معاملہ اب عدالت میں ہے کیا آپ کو ججز پر اعتماد نہیں، وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا جارہا ہے، ہم تو عدالت یں پیش ہورہے ہیں۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ صبح صبح سیاسی لولے لنگڑے سپریم کورٹ کے سامنے لائن لگا لیتے ہیں، جیسے کوئی لنگر تقسیم ہورہا ہے، آپ کو سیاسی لولے لنگڑے عوام نے کیا ہے، وزیراعظم نہ بن پانے والے اب عدالت سے امید لگائے بیٹھےہیں، سیاسی یتیم عدالت سے انصاف نہیں اقتدار لینے آتے ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے لوگ نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکے، بلاول صاحب آپ تو بچےہیں آپ کےبڑےبھی استعفیٰ نہیں لے سکے، سازش کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں ، بلاول اور عمران اس سازش کی کٹھ پتلیاں ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ گلی گلی میں شور ہے نیازی کے پیچھے کوئی اور ہے، پیپلزپارٹی کے پاس کرپشن کے سائنسدان ہیں، جےآئی ٹی خودقانون کی خلاف ورزی کرتی رہی، خلاف قانون رشتے داروں کو ٹھیکہ دیا۔

    عمران خان دہشتگردی کے کیس میں اشتہاری ہیں ، دانیال عزیز

    مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں جواب نہیں دے رہے، عمران خان دہشتگردی کے کیس میں اشتہاری ہیں ، اخلاقی جواز کا درس ہمیں نہ دیا جائے ہمیں سب پتہ ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ کیا پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر عاصم حسین سے عہدہ واپس لیا، ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف نیب کے کیسز چل رہےہیں، جتنی بھی دستاویزات ہیں وہ قابل سماعت نہیں ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ نہیں نکلا تو کہہ رہے ہیں ہتھکڑی لگا کر جواب دو۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کو سب سمجھ آرہا ہے اور قوم پورے معاملے کو دیکھ رہی ہے، ہمیں معلوم ہے اس سازش کے پیچھے کون ہے، یہ سب کچھ 2018کیلئے ہورہا ہے، عوام کی رائےختم کرنے کیلئے دھرنے دیئے گئے تھے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ تعصب پر مبنی ہے ، جے آئی ٹی نے قطر کے بجائے دوسرے ملکوں کو خط لکھے، جو دستاویزات ان کے پاس تھے وہ جمع کرائےگئے، اسلام آباد پولیس کی رپورٹ ہے، جگہ جگہ عمران خان کیلئے چھاپے مارے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جےآئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے،قمرزمان کائرہ

    جےآئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے،قمرزمان کائرہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے،ان بیچاروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، رونے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کےلئے سپریم کورٹ آئے تھے، جے آئی ٹی پر حکومت کے تحفظات ایک طرف رکھ دیئے گئے ، عدالت نے بار بار انہیں کہا جے آئی ٹی پر آپ کے اعتراضات نہیں بنتے، حکومتی وکلا تکنیکی طریقے سے وزیراعظم کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے وکیل سپریم کورٹ کو غیر ضروری بحث میں الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ججز نے حارث خواجہ کو ہدایت کی کہ وہ یہ نہ دیکھیں کہ دستاویزات کون لایا بلکہ دستاویزات کے مصدقہ ہونے یا نہ ہونے پر بات کریں، جتنے سوال عدالت نے اٹھائے ان کے پاس جواب نہیں تھا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے پاناما کیس کو اٹھایا تھا، اپوزیشن کو اکٹھا ہم نے کیا اور ٹی او آرز بنائے تھے، عدالت میں جانے کے طریقہ کار پر اپوزیشن متفق نہیں تھی، پیپلزپارٹی میں بے شمار الزامات لگائے گئے وہ الگ بات ہے کہ ثبوت نہیں، آپ کیخلاف تو دو ججز فیصلہ دے چکے ہیں ، آپ نے پارلیمان میں بھی جھوٹ بولا۔

    انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے، ان بیچاروں کی چیخیں نکل رہی ہیں،رونے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں، ہم ان سے وہی مطالبہ کررہے ہیں ،جو انہوں نے یوسف گیلانی سے کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف کو اب معجزہ ہی نااہلی سے بچاسکتا ہے، فواد چوہدری

    وزیراعظم نوازشریف کو اب معجزہ ہی نااہلی سے بچاسکتا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو اب معجزہ ہی نااہلی سے بچاسکتاہے، معاملہ نوازشریف اوران بچوں کی چودہ سال سزا تک جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے مقدمہ نیب کورٹ کو بھیجنے کی بات کی، وزیراعظم نوازشریف کو اب معجزہ ہی نااہلی سے بچاسکتا ہے، نوازشریف کی نااہلی اب دیوار پر لکھی نظر آرہی ہے.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ، جائیدادوں میں بے شمار اضافہ ہوا، نوازشریف کی گرینڈ گڈ بائی کیلئے پی ٹی آئی جشن کا اہتمام کرے گی، پی ٹی آئی اور پاکستان کے عوام جشن کی تیاری کریں۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کرکے پیسہ لوٹا اور ملک سے باہر لےگئے، بنی گالہ سے جو جو سوال پوچھا گیا اس کا جواب دے رہے ہیں، عدالت میں تسلیم کیا ایف زیڈ ای کمپنی نوازشریف کی ہے،ان کے پاس اب کچھ نہیں، ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا ہے۔

    انھوں نے کہا لیگی رہنماؤں نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے، عمران خان پر سیاسی احتجاج کا الزام ہے مگر وہ ان کا حق ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہےہیں، سیاسی مخالفین کو تنگ کرنے کےلئے ایسے مقدمات بنائے جارہےہیں، پاکستان کی تاریخ سیاسی احتجاج سے بھری پڑی ہے۔

    کیس نوازشریف اور مریم نواز کی چودہ چودہ سال سزا کی طرف جارہا ہے

    سماعت مین وقفے میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف خاندان کے لیے سزائیں دیوار پر لکھی نظر آرہی ہیں، کیس یقیناً نوازشریف اور مریم نواز کی چودہ چودہ سال سزا کی طرف جارہا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ موٹو گینگ سپریم کورٹ کے باہر بڑی بڑی تقریریں کرتا ہے، شریف خاندان نے عدالت میں قطری خط کے بارے میں کچھ نہیں کہا، کہتے ہیں والیم 10کھولیں تو عدالت نے کہا والیم 10 میں کچھ نہیں،اگر والیم 10 کھلا تو اس کے بھی اثرات آئیں گے آپ چاہتے ہیں تو کھول دیتے ہیں، والیم دس کھلاتو اور بھی بہت سے انکشافات ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ کے بارے میں بات نہیں ہورہی، کیپٹن صفدرکی آڈیو ویڈیو آنے پر ٹکٹس بلیک میں فروخت ہوں گی تو معلوم ہے پاکستان فلم انڈسٹری کو کتنا فائدہ ہوگا۔

    تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے1992 اور 1994میں ایف آئی آرز کھولنے کا مطالبہ کیا، شریف خاندان کے وکلانے ایف آئی آرز کھولنے پر اعتراض کیا ہے، ادارے شریف خاندان کے ماتحت ہیں تو تحقیقات شفاف نہیں ہورہی۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے خالو کو پہچاننے سے انکار کردیا تھا، ایف زیڈ ای کمپنی کا اعتراف کرلیا گیا ، نوازشریف چیئرمین ہیں، مان لیا گیا اقامہ ایف زیڈای کمپنی کے نام پر حاصل کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ن لیگ کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا، لندن فلیٹس کیسے حاصل کیے گئے ابھی تک وضاحت نہیں کی گئی، کیلبری فونٹ کے معاملےپر کوئی تردید جاری نہیں کی گئی، شریف خاندان کیس میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرٹیکل63،62کےتحت نوازشریف کو نااہل قراردیاجائے،فوادچوہدری

    آرٹیکل63،62کےتحت نوازشریف کو نااہل قراردیاجائے،فوادچوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل63،62کےتحت نوازشریف کو نااہل قراردیا جائے، مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے، شریف فیملی نے خود کوبچانے کیلئے پورے ملک کو داؤ پر لگادیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامالیکس کی نسبت جےآئی ٹی کےپاس زیادہ ثبوت ہیں، پانامالیکس نے جو دستاویزات شائع کیں اس میں کم ثبوت تھے، جے آئی ٹی نے پانامالیکس سے زیادہ ثبوت جمع کیے ہیں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ پہلے عوام ،پھر پارلیمنٹ اور اب عدالت سے فراڈ کیا گیا، آئس لینڈ کے کاغذات سے ثابت ہوگیا کہ مریم نواز بینفشر اونر ہیں، مریم نواز کو کرمنل کیس کا سامنا ہے، مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات جمع کرانے اور جھوٹ پر سزا ہوسکتی ہے، مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری نے توجہ دلائی نوازشریف کو طلب کرکے جرح کی جائے، ہمارے وکیل نے عدالت عظمی سےوزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی اپیل کردی ہے، نوازشریف کو عدالت بلانا ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں، نوازشریف کواس وقت آرٹیکل63،62کےتحت نااہلی کاسامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شریف فیملی اس دلدل میں اتنی دھنس گئی کہ کوئی نہیں نکال سکتا، شریف فیملی نے خود کو بچانے کیلئے پورےملک کو داؤپرلگادیا، حسن نواز13آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، صرف 5سال میں ہل میٹل سے نوازشریف کو ایک ارب 16کروڑ بھیجے گئے، مریم نواز اور حسن نواز کو بھی ہل میٹل سے پیسے بھیجے گئے، حسن نواز کی کمپنیاں ایک کروڑ پاؤنڈ سے بھی زیادہ خسارے میں ہیں۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بلیک منی وائٹ کرنے کیلئے خاندان کے ناموں پر رکھی گئی، نوازشریف پاکستان سے پیسے کمارہے ہیں، نوازشریف یہ پیسے بچوں،اہلیہ کے نام بیرون ملک لگا رہےہیں ، بلیک منی وائٹ کرنے کے مزید ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے آچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا آرٹیکل63،62کےتحت نوازشریف کو نااہل قراردیاجائے، شریف خاندان کیخلاف مقدمات نیب کو بھیجے جائیں، جےآئی ٹی نے مزید 9اور کیسز کھولنے کی تجاویز دی ہیں۔

    سماعت شروع ہونے سے قبل تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آج پامانا تھری شروع ہو رہا ہے، آج بڑا تاریخی دن ہے، سپریم کورٹ فیصلہ کرےگی وزیراعظم کو نااہل قرار دینا ہے یانہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اتنی زیادہ شہادتوں کے بعد آرٹیکل10بھی لاگو ہوگا، حکمران تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، سیاسی بحران کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف ہیں ، لگتا ہے اب وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ لیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حقائق کومسخ کیا گیا،جھٹلایا گیا ،عدالت عظمیٰ کے تمام ججز پر اعتماد ہے، عابد شیر علی

    حقائق کومسخ کیا گیا،جھٹلایا گیا ،عدالت عظمیٰ کے تمام ججز پر اعتماد ہے، عابد شیر علی

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ حقائق کومسخ کیا گیا،جھٹلایا گیا ، پاناما میں نوازشریف کاکوئی نام نہیں، عدالت عظمیٰ کے تمام ججز پر اعتماد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہرمسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی نے جےآئی ٹی رپورٹ پراعتراض جمع کرا دیا حقائق کو مسخ کیا گیا ، جھٹلایا گیا، پاناما میں نوازشریف کاکوئی نام نہیں۔ ہمیں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز پر اعتماد ہے

    عابد شیر علی نے کہا کہ کچھ مفاد عناصر روز نوازشریف کا ٹرائل کرتے تھے، 60دن سپریم کورٹ میں ہونی تھی، طے کرلیں فیصلے عدالتوں میں یا سڑکوں پر کرنے ہیں،جےآئی ٹی کی رپورٹ اور مشرف نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔

    شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ میں نے شیخ رشید جیسا بے شرم آدمی نہیں دیکھا، وزیراعظم نوازشریف کوروکنے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی، مخالفین کی سازشوں کو پنڈی کے گندے نالے میں بہا دیں گے۔

    اس سے قبل ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے، یہ انیس سو نناوے نہیں نیا پاکستان ہے ترقی کا پاکستان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔