Tag: media talk

  • ملک کےخزانے پر پاکستان کا سب سے بڑا چور بیٹھا ہے، فوری گرفتارکیاجائے، بابر اعوان

    ملک کےخزانے پر پاکستان کا سب سے بڑا چور بیٹھا ہے، فوری گرفتارکیاجائے، بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ ملک کےخزانے پر پاکستان کا سب سے بڑا چور بیٹھا ہے، فوری گرفتار کیاجائے، مریم نوازصاحبہ کابھی جھوٹ پکڑا گیا ہے، مریم نوازکے جھوٹ کے بعد پورے خاندان کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی پیش کی گئی رپورٹ پر کچھ آئینی اور قانونی نکات بتانا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے اسحاق ڈار کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے اور عہدے سے ہٹاکر گرفتار کیا جائے، خیرات کے نام پر کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا، سپریم کورٹ سوموٹو لے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ کل طے ہوگیا نوازشریف صاحب خود بھی آف شورکمپنی کے مالک ہیں، نوازشریف نے کبھی بھی آف شورکمپنی کا ذکر نہیں کیا، اسحاق ڈارنے طویل عرصے تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرایاز صادق نوازشریف کیخلاف ریفرنس نہ بھیجنے پر عہدے کو چھوڑ دیں، ایازصادق صاحب اسپیکربنیں شیرنہ بنیں۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نوازصاحبہ کابھی جھوٹ پکڑا گیا ہے، ان کے شوہر کا بیان اہم ہے، مریم نواز کے جھوٹ کے بعد پورے خاندان کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، شریف خاندان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے، کل منظرعام پر آنے والی تفصیلات صرف ایک مقدمے میں آئی ہیں، سستی روٹی، میٹرو بس، یلو کیپ اور شوگر ملز کے کیس کھلیں گےتو اور بھی حقائق آئیں گے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جےآئی ٹی رپورٹ کی جلد10 میں سے گاڈ فادر نکلے گا، سپریم کورٹ نئے دلائل سنے گی کل وضاحت کردی گئی ہے، نوازشریف کے وعدے نہیں یاد دلانا چاہتا کہ میں گھر چلاجاؤں گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ شریف خاندان کی طرف جواب نہیں دھمکیاں اورالزامات آئے، اب مہینوں نہیں دنوں میں احتساب کا عمل ہوگا، اب خاندانی بادشاہت کے زوال کا وقت آگیا ہے، جھوٹ بولنے اور جعلی سازی پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا نوازشریف صادق اورامین نہیں ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے جعلی کاغذات دینے والے کو بھی گرفتار کیا جائے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • آج قانون اور احتساب کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے شیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، خورشید شاہ

    آج قانون اور احتساب کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے شیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج قانون اور احتساب کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے شیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، بھٹو اور ان کی بیٹی نے آمروں کے ادوار میں اپنی جانیں تک قربان کردیں۔

    ضیاء مارشل لا کے خلاف یوم سیاہ پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے بھٹو کی شہادت کے بعد بھٹو کی بہادر بیٹی نے ریاستی جبر کا مقابلہ بے مثال ہمت اور استقلال سے کیا، یہ شہید بھٹو اورشہید محترمہ کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ ہم بطور قوم اپنے نظام کے خود معمار اور محافظ ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ آج قانون اور احتساب کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے شیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، بھٹو اور ان کی بیٹی نے آمروں کے دور میں جانیں تک قربان کردیں۔

    حزب اختلاف نے کہا کہ ملک بحران کی جانب بڑھ رہا ہے،یہ سرعام عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، سیاست کا رخ پاناما کیس کی طرف مڑا ہوا ہے، یہ لوگ جےآئی ٹی میں آتے ہیں تو بوکھلائے ہوئے ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ملکی مفاد میں جلد فیصلہ کرنا ہو گا ،موجودہ صورتحال میں معیشت متاثر ہور رہی ہے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کی بیٹی ہونے پر نشانہ بنایا گیا تو والد کے دم پرلڑوں گی،مریم نواز

    نواز شریف کی بیٹی ہونے پر نشانہ بنایا گیا تو والد کے دم پرلڑوں گی،مریم نواز

    اسلام آباد : وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی ہونے پر نشانہ بنایا گیا تو والد کے دم پرلڑوں گی، نوازشریف کی بیٹی کو کمزوری سمجھنے والے اس کی طاقت پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناماکیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ اظہاریکجہتی کرنے پر سب کی شکرگزار ہوں، اظہار یکجہتی کیلئے یہاں تشریف لانے والوں کی بھی شکرگزار ہوں، کارکنان کا جذبہ اور خلوص ہمیشہ یاد رہے گا۔

    مریم نواز نے کہا کہ جےآئی ٹی میں جو کچھ پوچھا اس کا جواب دیا، سپریم کورٹ کے حکم میں میرا نام نہیں تھا، سپریم کورٹ کے حکم میں نام نہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہوئی، آج وہ قرض اتاراجو مجھ پرواجب بھی نہیں تھا، مجھے یہاں اس لیے بلایا گیا ہے کہ تاکہ وزیراعظم پر دباؤ ڈالا جائے۔

    وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سے سوال پوچھا کہ ہم پر الزام کیا ہے، جے آئی ٹی کے پاس میرے سوال کا کوئی جواب نہیں تھا، میرے بھائیوں نے بھی جے آئی ٹی سے یہی سوال پوچھا تھا، یہ دنیا کی پہلی جے آئی ٹی ہے، جو بن گئی ہے اور اب الزام تلاش کررہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کیس وزیراعظم کے بیٹوں کے خلاف ہے، جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، نوازشریف صاحب 3 مرتبہ اقتدار میں رہے پھر بھی جے آئی ٹی کو الزام نہیں ملا، 60، 70 یا 90 کی دہائی میں کاروبار سے متعلق سوالات ہو رہے ہیں، ذاتی کاروبار پر سوال بنتا ہے نہ جواب دینا بنتا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ الزامات کے ثبوت سامنے اس لیے نہیں آئے کیونکہ ان کا وجود ہی نہیں، ہم پراپراٹیز سے متعلق وضاحتیں دے رہے ہیں، جن کی کوئی پراپرٹی نہیں، کوئی کاروبار نہیں ان سے سوال کیوں نہیں پوچھا جارہا۔

    وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ ہمیں رلائیں اور جھکائیں گے، اللہ کے سوا کوئی کسی کو جھکا نہیں سکتا ، کروڑوں عوام کے سامنے الزام لگانے والے شخص پر ترس آتا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پانامالیکس پہلی لیکس نہیں جس میں مجھے ملوث کرنےکی کوشش کی گئی، ایک ڈان لیکس بھی آئی تھی، جس میں مجھے ملوث کرنےکی کوشش کی گئی، والد کو ٹارگٹ کرنے کیلئے بیٹی کا سہارا لیا جارہا ہے، بیٹی کے ذریعے والد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ، نوازشریف کی بیٹی کو کمزوری سمجھنے والےاس کی طاقت پائیں گے، وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی ہوں، انہوں نے مجھے حق کیلئے کھڑا ہونا سکھایا، وزیراعظم نواز شریف نے مجھے تربیت دی کہ جھوٹ کے سامنے سر نہیں جھکانا۔

    نواز شریف کی بیٹی نے مزید کہا کہ خاندانی اقدار سے بے بہرہ لوگ بیٹی کی قدر کو نہیں سمجھ سکتے، نواز شریف کی بیٹی ہونے پر نشانہ بنایا گیا تو والد کے دم پرلڑوں گی۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم نے 3نسلوں کا حساب دیا اور دے بھی رہےہیں، ہم بھی اقتدار کا سہارا لے سکتے تھے، کمر میں درد کا بہانہ بناسکتے تھے، ہم بھی نتھیا گلی کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں چھپ سکتے تھے۔

    مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے بارہا بے رحمانہ احتساب کا سامنا کیا، اس نہج پر نہ لے جائیں کہ جو سازشیں ہورہی ہیں، وزیراعظم عوام کو بتا دیں۔

    وزیراعظم کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف وطن کی خاطر ظلم برداشت کرینگے لیکن زبان نہیں کھولیں گے، سیاستدان بہت ہیں لیڈر صرف نوازشریف ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پانامالیکس میں400 سے500خاندانوں کے نام آئے ہیں، الزام لگانے والوں کا نام خود پانامالیکس میں آیا ہے، ہم پر مقدمہ کرنیوالوں کی اپنی آف شور کمپنی ہے، ایک فیملی کا کتنا احتساب کریں گے، 6 مہینے سپریم کورٹ کا کیس چلا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، جے آئی ٹی بناکر الزام تلاش کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کریں گے تو پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے، پہلے بھی نوازشریف کیخلاف سازش کی گئی اور وہ زیادہ طاقت سے واپس آئے، سازش ناکام ہوں گی اور نوازشریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے۔

    مریم نواز شریف نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’روک لو نوازشریف کو ورنہ دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی، روک لونوازشریف کو ورنہ سی پیک مکمل ہوجائے گا، روک لو نوازشریف کو ورنہ  2018 کاالیکشن بھی جیت جائیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو بتانا چاہتی ہوں عوام نوازشریف کی طاقت ہیں، نوازشریف آئینی اورسویلین بالادستی  کیلئے کھڑا رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برملاکہتاہوں کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں توکارروائی کریں،حسین نواز

    برملاکہتاہوں کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں توکارروائی کریں،حسین نواز

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ جو سوالات ہم سے کیے جاتے رہے وہ دو پیشیوں کے سوالات تھے، برملا کہتا ہوں کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں تو کارروائی کریں، آپ کے پاس ثبوت نہیں تو شکوک وشبہات پیدا کرنے کی اجازت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاناماکیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے بڑے صاحبزادے نے کہا کہ آج جےآئی ٹی کے سامنے میری چھٹی پیشی تھی، جو سوالات ہم سے کیے جاتے رہے وہ دو پیشیوں کے سوالات تھے، ان سوالات کے لیے 6پیشیوں کی ضرورت نہیں تھی۔

    حسین نواز نے کہا کہ ہمارافیصلہ تھا کہ جےآئی ٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، جے آئی ٹی کے تمام سوالات کا جواب دیا اور انتظار بھی کیا، جےآئی ٹی رپورٹ فائنل کرکے سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو میرےخاندان کے کسی فرد کے بارے میں ثبوت نہیں ملے گا، جس چیز کا وجود ہی نہیں تو اس کا ثبوت آپ کو کیسے ملے گا، منی لانڈرنگ کی ہی نہیں تو ثبوت کس چیز کا ملے گا، برملا کہتا ہوں کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں تو کارروائی کریں، آپ کے پاس ثبوت نہیں تو شکوک و شبہات پیدا کرنے کی اجازت نہیں۔

    وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ان لوگوں کو کچھ نہیں ملے گا، بھٹو کیس اور طیارہ سازش کیس میں بھی ایسے معاملات آتے ہیں، جس کا مقصد ابہام پیدا کرنا اور سازشیں تیار کرنا ہے، معلوم نہیں کیا معاملات ہو رہے ہیں صرف متنبہ کر رہا ہوں، مینڈیٹ سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی اور نہ دی جائے گی۔

    حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ سازش کیس میں سلطانی گواہ پیش کئےجاچکے ہیں، جو بعد میں جھوٹ نکلا، کل آپ بھی ان ہی عدالتوں میں کھڑے ہونگے، آپ سے بھی سوالات ہونگے اس کو مدنظر رکھیں، خلاف قانون کام کیا تو یہ نہ سمجھیں آپ بچ کرنکل جائیں گے۔

    وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا کہ مطالبات کرتا ہوں نوازشریف کا غیرملکی اثاثوں سے تعلق پبلک کیا جائے، نوازشریف کا غیرملکی اثاثوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، جےآئی ٹی کے ممبران کے قطرجانے سے متعلق نہیں جانتا، معلوم نہیں مجھے6 مرتبہ جوڈیشل اکیڈمی کیوں بلایا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ ، ان کے پاس ثبوت نہیں معاملات الجھانے کیلئے بار بار بلایا جاتا رہا ہے، سلطانی گواہ بنا دینا،شکوک و شبہات اور ابہام پیدا کرنا پرانا طریقہ کارہے، اس کیس کو طیارہ سازش کیس نہیں بننےدیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • مریم نواز کی کل پیشی پر پورے پنجاب میں ڈنڈے اور لاٹھیاں تقسیم کی جارہی ہے، شیخ رشید

    مریم نواز کی کل پیشی پر پورے پنجاب میں ڈنڈے اور لاٹھیاں تقسیم کی جارہی ہے، شیخ رشید

    لاہور: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے مریم نواز کے جعلی دستخط بھی وزیر خزانہ نے استعمال کئے، نوازشریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک صاحبزادی جے آئی ٹی میں پیش ہونے جارہی ہے، پورے پنجاب میں ڈنڈے اور لاٹھیاں تقسیم کی جارہی ہیں، قانون اورچوروں کےدرمیان لڑائی ہے، جو خود کوجمہوریت کے چیمپئن کہتے ہیں، انہی سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔

    شیخ رشید نے کہا اسحاق ڈار دستاویزات میں ردو بدل کے ماہر ہیں، مجھے یقین ہے وزیرخزانہ نے مریم نوازکے جعلی دستخط بھی استعمال کئے، اسحاق ڈار بہت غصے میں ہیں،میں انہیں منشی کہتا ہوں، اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو بھی غلط دستاویز دیے تھے، صرف یہ بتادیں کہ یہ مال کہاں سے آیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتا ہوں، جس اسمبلی کی بات کی جاتی ہے وہاں میرااسپیکرہی نہیں کھلتا، چار بار نوازشریف کو شکست دےکر اسمبلی میں پہنچا ہوں، جس کسی نے کرپشن کی اللہ نے اس کی اولاد کو سزا دی، بدقسمتی سے آپ پر8،8کروڑ کے فلیٹوں کے کیس بن گئے ہیں۔

    پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ شریف برادران نے اداروں کو تباہ کیا، شریف برادران کی30فیکٹریاں بن گئیں، غریب کو نوکری نہیں مل رہی، نوازشریف نےخود کہا کوئی پاگل ہوگا جو دولت اپنے نام پر رکھے گا، جمہوریت کی تباہی کے ذمہ دار نوازشریف ہوں گے، کیا ن لیگ میں کوئی ایسا نہیں جسے یہ وزیراعظم نامزد کردیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان کی مرضی کے بغیرڈی ایس پی تھانے میں نہیں لگتا، وکلا کوکرائے کے غنڈوں کے خلاف میدان میں آنا ہوگا، موجودہ حکومت چاہتی ہے کوئی آمر آئے اور نظام کو لپیٹ دے، ، گوادر میں پانی کا پلانٹ لگنا تھا اس منصوبے میں رکاوٹ آگئی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 5ججز نے عدلیہ کا وقار بلند کیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کو ئی مثال نہیں ملتی، سپرسکس بنچ کو دبئی کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی اورتوڑنے کی کوشش کی۔

    خاتون ماہین فاطمہ کے بیان کے حوالے سے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماہین فاطمہ نے رپورٹ سمٹ کرائی کہ ایس ای سی ی کے چیئرمین نے بیان دلوانے کی کوشش کی۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو قطری دربار میں پیش نہیں ہونا چاہیے، ملک کا وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتا ہے تو قطری کیوں نہیں، ججز نے کہا کہ قطری خط کی کوئی قانونی حثیت نہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • ایاز صادق جمشید دستی پر تشدد کا نوٹس لیں، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے جمشید دستی پر تشدد کے خلاف اسپیکر اسمبلی سے نوٹس لینے اور سیشن جج کی سربراہی میں کمیٹی بنا کر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    سکھر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمشید دستی پر تشدد کا بہت دکھ ہوا، نواز شریف نے جلاد کا روپ دکھایا ہے، جمہوریت سےایسامذاق برداشت نہیں کریں گے، جمشید دستی کے معاملے پر سیشن جج کی سربراہی میں تحقیقات کرائی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نہیں جمہوریت کو بچایا تھا یہ پتا ہوتا تو ایسا نہ کرتا، جمشید دستی کے معاملے پر نواز شریف کو پارلیمنٹ سے معافی مانگنی چاہیے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ جمشید دستی پر تشدد جمہوریت پر داغ ہے، ریمنڈ ڈیوس نے جو باتیں کیں وہ غداری کے زمرے میں آتی ہیں، ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تحریک پیش کررہا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کے حق میں بات کرنے پر وزیراعظم کو اٹھ جانا چاہیے تھا مگر ایسا نہ ہوا۔

  • جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ہو، عمران خان

    جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ہو، عمران خان

    کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ایسا ہو، سرفراز اور اس کی ٹیم کو پھر سے مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے، پاناما کیس فیصلہ کرے گا، ملک کس طرف جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز اور اس کی ٹیم کو پھر سے مبارکباد دیتا ہوں، فخرزمان کی بیٹنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ہو، ہمارے زمانے میں پاکستان کرکٹ کی سپر پاور تھی، قومی کرکٹ ٹیم دوبارہ کرکٹ کی سپرپاوربن سکتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ویووین رچرڈاوراین چیپل کا بھی یہی خیال ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، ٹیلنٹ کو پالش کرنے والے نظام تک ٹیلنٹ سامنے نہیں آسکے گا، ہمارے جیتنے کی وجہ یہ تھی ہم نےخود کو انگلش کاؤنٹی میں پالش کیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بورڈ کا چیئرمین تعینات کرے گا تو اس میں سیاست آجاتی ہے، کرپشن کا ٹیلنٹ ملک کو مقروض کرتا جارہا ہے، ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے، 800 سے900ارب روپے کی ملک سے باہر جائیداد خریدی گئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں پاناماکیس فیصلہ کن کیس ہے، پاناما کیس ثابت کرے گا کرپشن کرنے والا کہاں رہے گا، ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے، پاناما کیس فیصلہ کرے گا، ملک کس طرف جائے گا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہوا تو سب کی باری آجائے گی، آصف زرداری،نوازشریف کے ماتحت فرشتے ہوں تو بھی کرپشن نہیں رکے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیت کر20 کروڑعوام کے دل جیت لیے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیت کر20کروڑ عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی شان کو بلند کر دیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی جیت کر20 کروڑعوام کا دل جیت لیے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی حکومت کے ما تحت ہے، نواز لیگ کی جانب سے بہت دباؤ ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے، سندھ کو بجلی چور کہا جا رہا ہے اور سندھ کےعوام کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی جبکہ پنجاب میں بجلی چوری تینوں صوبوں سے زیادہ ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سندھ کےعوام اٹھ کھڑے ہوں تو وفاق کیلئے مشکلیں کھڑی کر دے گی، بھارتی وزیراعظم کے ساتھ میاں صاحب کی دوستی ہے، دوستی کی وجہ سےکشمیرکےمعاملے کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا، کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں اور نوازشریف مودی کے ساتھ یاری نبھارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے2018میں انتخابات میں پنجاب سے زیادہ سیٹیں جیتیں، ہر پارٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ حکومت بنائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت اور خاندان نے خود کو احتساب کے لئےپیش کردیا، میں اور میرا خاندان سرخرو ہوں گے، وزیراعظم

    حکومت اور خاندان نے خود کو احتساب کے لئےپیش کردیا، میں اور میرا خاندان سرخرو ہوں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرکے آیا ہوں،تمام دستاویزات جے آئی ٹی کو بھی فراہم کردی ہیں،  میں اور میرا خاندان سرخرو ہوں گے

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرکے آیا ہوں، تمام اثاثوں اور وسائل کی تفصیلات متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے، تمام دستاویزات جے آئی ٹی کو بھی فراہم کردی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئین اور قانون کی سربلندی کے حوالے سے آج کادن سنگ میل ہے، حکومت اور خاندان نے خود کو احتساب کے لئےپیش کردیا ہے، میں اور میرا خاندان سرخرو ہوں گے ، ایک سال پہلے سپریم کورٹ کے ججز پرمشتمل کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی، اللہ کے فضل سے ایک ایک پائی کا حساب دے دیا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ میرے احتساب کا سلسلہ میری پیدائش سے پہلے سے شروع ہوا ہے، ہے کوئی خاندان ایسا جس کی تین نسلوں کا ایسا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو، میرا احتساب سیاسی مخالفین کی جانب سے بھی کیا گیا، کالج یونیورسٹی سے باہر آیا تو 1972میں بھی ہمارا احتساب ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف کی آمریت نے بھی ہمارا احتساب کیا، پرویزمشرف نے ہمارے گھروں پر قبضہ کرلیا تھا،کوئی ثبوت ہوتا تو مشرف کو ہائی جیکنگ کے جھوٹے کیس کا سہارا نہ لینا پڑتا، اپنی ہی حکومت میں خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے، ہمارے دامن پر کبھی کرپشن کا کوئی داغ نہیں پایا گیا۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم نوازشریف پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش، سوالات کا سلسلہ شروع


    وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین جتنے چاہے الزامات لگالیں، سازشیں کرلیں ،ناکام اور نامراد رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب رہا، تیسری بار وزیراعظم ہوں، اربوں کے منصوبے شرو ع کئے، میرے مخالفین تمام ترکوششوں کے باوجود کسی بدعنوانی ،کرپشن کامعاملہ سامنے نہیں لاسکے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ  جوکچھ ہورہا ہے اس کا سرکاری خزانے سے خوردبرد اور کرپشن سے تعلق نہیں، موجودہ صورتحال کا سرکاری خزانے کی کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے ذاتی کاروبارکو بنیاد بنا کر اچھالا جا رہا ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ  چند دن میں جے آئی ٹی کی رپورٹ اور عدالت کا فیصلہ بھی آجائے گا، ہم سب کو یاد رکھنا چاہئے ایک بڑی جے آئی ٹی بھی بیٹھنے والی ہے، 20 کروڑ عوام کی جے آئی ٹی کے سامنے بھی ہمیں پیش ہونا ہے، ہرلمحے اللہ کی عدالت میں حاضری کی فکر رہتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے حق اور سچ کا علم حقیقی معنوں میں بلند ہو، اس لئے پیش ہوا کیونکہ ہم سب آئین اور قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، مخصوص ایجنڈے چلانے والی فیکٹریاں بند نہ ہوئیں تو آئین اور جمہوریت نہیں ملک کی سلامتی بھی خطرے میں پڑجائیں گی ۔

    نواز شریف نے کہا کہ عوام کی جے آئی ٹی پہلے کے مقابلے میں بڑھ کرہمارے حق میں فیصلہ دے گی، اب کٹھ پتلیوں کے کھیل نہیں کھیلے جاسکیں گے، آپ کے کہیں سوال ہوں گے، میرے پاس بھی کہنے کوبہت کچھ ہے، ان سوالات کو پھر کسی موقع کے لئے رکھتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے، رانا ثناء اللہ

    شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے جے آئی ٹی ممبران انکوائری نہیں شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے۔

    لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت کارکنوں کو نہیں بلایا گیا، انکوائری سے 18 کروڑ عوام اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کا مستقبل جڑا ہوا ہے، اگر شریف فیملی کے خلاف کرپشن کا فیصلہ رحمن ملک کی شہادت پر ہونا ہے تو پھر انا للہ ہی پڑھا جا سکتا ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی دن بدن متنازع ہوتی جا رہی ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں جو چیز سامنے آئی ہے وہ خطرناک ہے، تصویر لیک کرنیوالے ملزم کا نام اور ادارے کے بارے میں بھی بتایا جائے۔

    وزیر قانون نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی کے مطابق وہی ملزم تھا تو مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا، لگتا ہے جے آئی ٹی انکوائری نہیں بلکہ تھیسیز لکھنے اور پی ایچ ڈی کرنے کے لیے شریف فیملی کے کوائف جمع کر رہی ہے، جے آئی ٹی اپنی حرکات کی وجہ سے کہیں سپریم کورٹ کے گلے نہ پڑ جائے، عدالت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی اور تھیسیز کرنا ہے تو صرف شہباز شریف کو بلا کر تمام تفصیلات لے لی جائیں، جوانفارمیشن شہبازشریف دے سکتے ہیں وہ کوئی اور نہیں دے سکتا، ہوسکتا ہے شہبازشریف میری اس بات پر ناراض بھی ہوں، انہوں نے کتاب بھی لکھی ہے وہ طویل انٹیروگیشن پر اعتراضات نہیں کرینگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انکوائری میں مرحومین کا ریکارڈ اور تدفین کی تفصیلات بھی طلب کی جا رہی ہے، پاکستان کے عوام شریف فیملی کے خلاف سازش کو ناکام بنائیں گے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سازش شریف فیملی نہیں، پاکستان کی ترقی اور آزاد عدلیہ کے خلاف ہے، پاکستان جمہوریت کے راستے پرگامزن ہے اس کوروکنے کی کوشش ہے، ان کرداروں کو ناکامی کا سامنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی عزت و عظمت کی خاطر سینیٹر نہال ہاشمی کو فارغ کیا، اپوزیشن کی جانب سے نواز شریف کا استفعی مطالبہ نہیں بیماری ہے، اپوزیشن کے کہنے پر وزیر اعظم کبھی بھی مستعفی نہیں ہونگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔